Baaghi TV

Tag: ڈاکٹر عافیہ

  • سندھ اسمبلی میں  ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے  قرارداد متفقہ طور پر منظور

    سندھ اسمبلی میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے قرارداد متفقہ طور پر منظور

    کراچی: سندھ اسمبلی نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی: سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے قرارداد پیش کردی، جس میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا جائے کہ سندھ کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ سے رہا کروائے، وزیرتعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت پہلے ہی اس معاملے کو اٹھا چکی ہے اور کمیٹی تشکیل دی ہے، ہم قراداد کی مخالفت نہیں کر رہے۔ 

    محمد فاروق نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو لاپتہ کردیا گیا تھا، ڈکٹیٹر جنرل مشرف نے اعتراف کیا تھا کہ پاکستانیوں کو پکڑ کر امریکہ کے حوالے کیا گیا، انہیں 21 برس امریکی جیل میں ہوچکے ہیں، قوم کی بیٹی اغیار کے قبضے میں ہے، قانون کے مطابق عافیہ کو پاکستان کے حوالے کیا جائے،سندھ اسمبلی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن لانے کے لیئے قراداد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے اجلاس کل دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔

  • امریکی جج کا بڑا فیصلہ، عافیہ صدیقی کیلئے نئی امید پیدا ہوگئی

    امریکی جج کا بڑا فیصلہ، عافیہ صدیقی کیلئے نئی امید پیدا ہوگئی

    ایک امریکی جج نے امریکی اہلکاروں پر حملے کے الزام میں سزا پانے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی قانونی ٹیم کو نئے اور خفیہ شواہد تک رسائی کی اجازت دے دی ہے جو ممکنہ طور پر معافی کی درخواست کیلئے اچھی علامت ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈسٹرکٹ جج رچرڈ ایم برمن کی طرف سے جاری کردہ حکم میں عافیہ صدیقی کے وکلا کو 2009 سے تعلق رکھنے والے اہم مواد تک رسائی کی اجازت دی گئی۔عدالتی حکم کے مطابق وکلا کو انتہائی سخت شرائط کے تحت دستاویزات تک رسائی ہوگی کیونکہ ان میں ایسی معلومات بھی موجود ہیں جو عوامی سلامتی اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے سرگرم وکلا میں سے ایک اسٹافورڈ اسمتھ نے نئے مواد کے بارے میں کہا کہ انہوں نے بلیک سائٹ کے بارے میں زبردست نئے شواہد حاصل کیے ہیں جہاں عافیہ صدیقی کو بگرام آئسولیشن سیلز میں وقت کے بعد رکھا گیا تھا۔علاوہ ازیں عافیہ صدیقی کے وکیل اسمتھ نے 56,600 الفاظ پر مشتمل معافی کی درخواست دائر کی تھی جس کا مقصد عافیہ صدیقی کے کیس سے متعلق پیچیدگیوں اور ناانصافیوں کو اجاگر کرنا تھا۔ڈاکٹرعافیہ صدیقی کون ہیں ڈاکٹرعافیہ صدیقی ایک سائنسدان ہیں جو امریکا کی جیل میں 86 سال قید کی سزا بھگت رہی ہیں، ان پر افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے کا الزام ہے۔
    مارچ 2003 میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے اہم کمانڈر اور نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کی گرفتاری کے بعد ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنے 3 بچوں کے ہمراہ کراچی سے لاپتہ ہوئیں۔جس کے بعد 2008 میں امریکی حکومت نے دعوی کیا کہ ڈاکٹر عافیہ کو افغان شہر غزنی سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ طالبان کے ساتھ مل کر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں۔عافیہ صدیقی پر ستمبر 2010 میں مقدمہ چلایا گیا جس میں الزام لگایا گیا کہ انہوں نے ایک امریکی فوجی سے رائفل چھین کر اس پر گولی چلائی لیکن وہ بچ گیا۔امریکی عدالت میں 14 دن کے ٹرائل کے دوران عافیہ صدیقی نے بتایا کہ اس پر امریکیوں نے تشدد کیا لیکن ان کی سنوائی نہیں ہوئی۔ اقدام قتل کے الزام میں ڈاکٹر عافیہ کو 86 سال قید کی سزا سنائی گئی، یہ قید 30 اگست 2083 کو ختم ہوگی۔

    آئینی ترمیم پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات جاری”سینئر رہنما شیری رحمان

    کراچی میں جراثیم کش اسپرے نہ ہونے سے شہری مختلف امراض میں مبتلا، وباء پھوٹنے کا خدشہ

  • ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے ٹیکساس جیل کے باہر مظاہرہ

    ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے ٹیکساس جیل کے باہر مظاہرہ

    امریکہ سے تعلق رکھنے والے علما، انسانی حقوق کے علمبردار اور کارکنوں نے ٹیکساس کی ایف ایم سی کارسویل جیل کے سامنے پرامن واک اورمظاہرہ کیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواتین سمیت کارکنان بینرز اور جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور انہوں نے ایف ایم سی کارسویل جیل کے سامنے جمع ہوکر ڈاکٹر عافیہ پر ہونے والے تشدد اور مظالم کے خلاف آواز بلند کی۔مظاہرین کاکہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کی یہ قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لیے انصاف کا مطالبہ کرے، جو کہ پاکستانی شہری ہیں۔انہوں نے اپنی بہن کی رہائی کے لیے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی کئی دہائیوں کی انتھک جدوجہد کو سراہا۔ انہوں نے غزہ کے بہادر عوام کی جدوجہد کو بھی سراہا جو قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نسل کشی کا جراتمندی سے مقابلہ کر رہے ہیں۔مظاہرین نے ایف ایم سی کارسویل میں ڈاکٹرعافیہ پر ہونے والے جنسی اور جسمانی تشدد کی کسی تیسرے غیرجانبدار فریق کے ذریعے تحقیقات اور مزید بدسلوکی کو روکنے کے لیے بامقصد اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

    کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشہ بیمارپڑگئی

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو آزادی کے ساتھ اپنے مذہب پر عمل کرنے کا حق دیا جائے۔انہوں نے انتہائی دباو یا خوفناک واقعہ کی وجہ سے ہونے والے پوسٹ ٹرومیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) اور صحت کے دیگر مسائل کے علاج کے لیے کسی غیرجانب دار مسلم خاتون ڈاکٹر جوکہ بیورو آف پرزنز سے وابستہ نہ ہو سے طبی معائنہ کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔مظاہرین ڈاکٹرعافیہ کے ساتھ بدسلوکی کے ذمہ داروں کے خلاف انصاف اور احتساب کا مطالبہ کررہے تھے۔

  • ڈاکٹر عافیہ  کی رہائی کی چابی اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے پاس ہے،مشتاق احمد

    ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی چابی اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے پاس ہے،مشتاق احمد

    جماعتِ اسلامی کے رہنما و سابق سینیٹر مشتاق احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  ڈاکٹر عافیہ صدیقی جلد رہا ہو سکتی ہے، ہر سماعت کے بعد نئے راستے ہمارے سامنے آ رہے ہیں، ثابت ہو گیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی چابی اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے پاس ہے، حکمراں اور وزارتِ خارجہ سنجیدہ ہوں، عدالت اور وکلاء بہت تجاویز دے چکے ہیں، امریکا میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں، آئندہ 5، 6 ماہ بہت اہم ہیں، عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ان 5، 6 ماہ میں بہت کام ہو سکتا ہے، امریکی صدر کے پاس بھی اختیار ہوتا ہے کہ وہ کسی کی سزا معاف کر دے، ماضی میں امریکا نے ایران اور روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کیا،یہ بہت آسان ہے جس کا کوئی نقصان بھی نہیں، مسئلہ حکمرانوں کی غیر سنجیدگی ہے، اگر یہ وقت ضائع کیا تو عوام موجودہ حکومت کو کبھی معاف نہیں کریں گے، وفاقی حکومت اقدامات سے ثابت کرے وہ اس عمل میں سنجیدہ ہیں، امریکا جا رہا ہوں، کوشش ہے کہ امریکی عوام، پاکستانی برادری اور میڈیا کے ذریعے ماحول بنا سکوں، ڈاکٹر عافیہ کی قید کو 21 سال گزر چکے ہیں، وہ انتہائی مشکل حالات میں ہیں، ڈاکٹر عافیہ امریکا کی بدنامِ زمانہ جیل میں قید ہیں جو ہر قسم کے تشدد کے لیے مشہور ہے، عوام ہمارا ساتھ دیں تو آئندہ 5، 6 ماہ میں عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے

    عافیہ کی جان خطرے میں،حکومت واپسی کے اقدامات کرے،ڈاکٹر فوزیہ

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکہ کی جیل میں‌ ہیں اور انہیں‌ چھیاسی برس کی سزا سنائی گئی ہے. اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے مگر ابھی تک کوئی بھی حکومت عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس نہیں لا سکی

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

    نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

     ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے ،

    عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

    امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،

    ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے۔

  • امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف

    امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کو کم از کم دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : یہ انکشاف عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ کی جانب سے کیا گیا جن کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان ڈاکٹر عافیہ سے دوبار جنسی زیادتی کے واقعات سے آگاہ ہے ،کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈاکٹر عافیہ نے جنسی زیادتی کابتایا جس کے بعد شکایت داخل کی گئی بگرام جیل میں بھی ڈاکٹر عافیہ سےجنسی زیادتی کی گئی تھی، ڈاکٹرعافیہ سے بگرام میں جنسی زیادتی بطور تفتیشی حربہ کی گئی، ڈاکٹر عافیہ سے آئے دن بدسلوکی اور تشدد کیا جاتا ہے۔

    امریکا نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو جیل میں قید بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات …

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فوزیہ صدیقی نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ جیل میں عافیہ کی حالت پہلے سے زیادہ خراب لگی ہے عافیہ کی حالت بیان کرنےکیلئے الفاظ نہیں،عافیہ صدیقی کو ایک بار پھر اسی حالت میں چھوڑ آئی ہوں،ملاقات میں دونوں بہنیں ایک دوسر ے کو چھو نہیں سکیں اور ان کے درمیان شیشے کی دیوار حال رہی ملاقات کے اختتام پر بہت دکھی ہوں، اپنے پاکستانی بھائیوں سے گزارش کرتی ہوں کہ عافیہ کی رہائی کیلئے کچھ کریں۔

    ڈاکٹر فوزیہ کی امریکی جیل میں قید اپنی بہن عافیہ سے ملاقات

  • جب تک عدالت نے نہیں کہا آپ نے کچھ نہیں کیا،جج کا وزارت خارجہ حکام سے مکالمہ

    جب تک عدالت نے نہیں کہا آپ نے کچھ نہیں کیا،جج کا وزارت خارجہ حکام سے مکالمہ

    اسلام آباد ہائیکورٹ: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار فوزیہ صدیقی ، وکیل عمران شفیق عدالت کے سامنے موجود تھے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے،وزارت خارجہ حکام بھی عدالت کے سامنے موجود تھے، عدالت نے وزارت خارجہ حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اب اس کیس میں آپ کی کوششیں قابل تحسین ہیں ،لیکن جب تک عدالت نے نہیں کہا آپ نے کچھ نہیں کیا اس کیس میں میں ابھی مزید بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ،

    وزارت خارجہ حکام نے عدالت میں کہا کہ وزارت خارجہ سے اس قسم کی دستاویزات کے حصول کا کچھ پراسس ہے ،دستاویزات فراہمی کے لیے کابینہ کی منظوری ضروری ہے ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دوگل صاحب ہدایات دے دیں گئیں ہیں پراسس شروع ہو جائے گا یہی الفاظ ہمیشہ سنتے ہیں ،وزارت خارجہ حکام نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ نے واضح طور پر کہا ہے یہ دستاویزات ان کے ساتھ شئیر ہونی چاہییں ، صرف اس میں پراسس کو فالو کرنا ضروری ہے ،

    عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کراچی میں احتجاج

    اچھا ہوتا وزیراعظم اپنی تقریر میں ڈاکٹر عافیہ کا ذکر کرتے۔ حافظ سعد رضوی

     یہودی عبادت گاہ میں ہلاک یرغمالی ملک فیصل اکرم نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

    نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

     ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے ،

    عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

    امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکہ کی جیل میں‌ ہیں اور انہیں‌ چھیاسی برس کی سزا سنائی گئی ہے. اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے

  • ہر کوئی چاہتا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف ملنا چاہیئے،وفاقی وزیرداخلہ

    ہر کوئی چاہتا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف ملنا چاہیئے،وفاقی وزیرداخلہ

    وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناموس رسالت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے،ٹی ایل پی کے تحفظات ناموس رسالت کے حوالے سے ہی تھے، اتفاق رائے سے ایک طریقہ کار پر پہنچ گئے ہیں،

    وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے لوگ شامل ہوں گے، عافیہ صدیقی کا معاملہ قومی سطح کا ایشو بنا ہے،ٹی ایل پی سے ہماری گفتگو جاری تھی، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے حکومت کی سنجیدہ کوششوں میں اور بہتری لائی جائے گی، ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے، حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے خط بھی لکھے گی،ہر کوئی چاہتا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف ملنا چاہیئے، پیٹرولیم قیمتیں جس طرح کم ہوتی ہیں اس معاملے کو بھی سامنے رکھا ہے،تحریک لبیک نے اپنے مطالبات کیلئے پُر امن مارچ کیا،حکومتی کمیٹی کے سامنے اپنے مطالبات رکھے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر ہر پاکستان جذباتی ہے ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 86 سال قید کی سزا دینا نا انصافی ہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم رکھا گیا ہے ،

    رہنما تحریک لبیک ڈاکٹر محمد شفیق امینی کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات میں تحفظ ناموس رسالت، ڈاکٹر عافیہ صدیقی، مہنگائی کا خاتمہ کا معاملہ شامل تھا،

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں ہے،سینیٹر مشتاق

    ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں ہے،سینیٹر مشتاق

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ سے انکی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی 20 برس بعد ملاقات ہوئی ہے

    ڈاکٹرفوزیہ صدیقی ڈاکٹر عافیہ سے امریکی جیل میں ملیں ، ملاقات کے دوران ایک شیشے کی دیوار تھی اور دونوں نے فون پر آپس میں بات چیت کی، تین گھنٹے تک ملاقات جاری رہی، عافیہ کا وکیل بھی انکے ہمراہ تھا، دوسری ملاقات میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد بھی انکے ہمراہ تھے، عافیہ سے ملاقات کے بعد ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکی مسلمانوں سے اپنی بہن عافیہ کیلئے مالی قانونی اور اخلاقی مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے

    پلانو اسلامک سینٹر میں ڈاکٹرفوزیہ اور سینیٹر مشتاق احمد نے مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں جیل حکام نے بہت تعاون کیا ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا تھا کہ امریکی مسلمان اپنی بہن ڈاکٹرعافیہ کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے میں مدد کریں ، سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ میں اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملنے ذاتی حیثیت میں آیا ہوں میں پاکستانی حکومت کی نمائندگی نہیں کررہاامریکا میں مقیم مسلمان انسانی حقوق کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں

    ملاقات کے بعد جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج جہنم کے گڑھے سے موسوم امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے جب انکے بچوں کی بات ہوتی تھی،جن کو 20سال سے انہوں نےنہیں دیکھا ہےتوان کے چہرے کی بے بسی دیکھی نہیں جاتی تھی،ان کی آنکھیں آنسوسے بھرجاتے اوروہ اپنے بچوں کی حفاظت کی دعائیں مانگناشروع کردیتی، کیاPDM حکومت عافیہ کے اغوا کے وقت انکے بیٹے،6 ماہ کے سلیمان کا پتہ لگا سکتی ہے کہ وہ زندہ ہے یا قتل کردیا گیا ہے؟؟؟

    ایک اور ٹویٹ میں سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ آف وائٹ سکارف،خاکی ڈریس،سفید جاگرزمیں ملبوس ڈاکٹرعافیہ چھوٹے سے کمرے میں پارٹیشن کرکے شیشہ لگاکرٹیلیفون پر3 گھنٹے ملاقات/گفتگو،جو مکمل ریکارڈ ہورہی تھی،عافیہ کی صحت کمزور،بارباران کےآنکھوں میں آنسو،جیل اذیت سے دکھی اور خوفزدہ تھی،سامنے کےاوپرکے4 دانت ٹوٹے ہوئے تھے،ان کے سر پرچوٹ کی وجہ سےسماعت میں مشکل پیش آرہی ہے،وہ بار بار کہہ رہی تھی مجھے اس جہنم سےنکالو،3گھنٹے ملاقات میں ڈاکٹرفوزیہ اوروکیل کلائیوسمتھ بھی موجود،ملاقات کے اختتام پرزنجیروں میں لےجایا گیا،ان کا دھیان بدلنے،ان کو جیل میں کتابوں میں مصروف رکھنے کی خاطرمیں انکو  ادب ،شعروشاعری کے موضوعات پر لاتی توغالب،اقبال اورحفیظ جالندھری اور فلسفیانہ،علمی گفتگو پر غیر معمولی قادرالکلامی کا مظاہرہ کرتی لیکن اچانک بچے،امی،اور جیل۔کی اذیت اور جیل کی یہ خوفناک مستقبل یاد آتی تو اداس ہو کر کہتی مجھے اس جہنم سے نکالو۔
    حکمرانوں،مظلوم ڈاکٹر عافیہ رہا کراو۔
    ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے۔

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

    نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

     ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے ،

    عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

    امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،

  • عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ امریکی سفیر کے سامنے رکھنے کا عدالتی حکم

    عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ امریکی سفیر کے سامنے رکھنے کا عدالتی حکم

    امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے وزارت خارجہ کو معاملہ پاکستان میں موجود امریکی سفیر کے سامنے رکھنے کی ہدایت کر دی،عافیہ صدیقی کیس میں فارن آفس کی جانب سے کی گئی خط و کتابت عدالت میں پیش کی گئی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ خط و کتابت عدالت میں پیش کرنے کی بجائے ریکارڈ پر رکھی جانی چاہیے تھی، جسٹس اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 17اکتوبر کے بعد ڈیڑھ ماہ میں کچھ نہیں کیا گیا. پچھلی بار بھی کہا تھا کہ وزارت خارجہ کے سیکریٹری کو عدالت بلا لیتے ہیں عافیہ صدیقی کی صحت کے بارے میں کیا اطلاعات ہیں؟

    وکیل وزارت خارجہ نے عدالت میں کہا کہ کوششیں جاری ہیں مگر ابھی تک خاطر خواہ رسپانس نہیں ملا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہر تاریخ پر آپ ایک رپورٹ، کچھ کاغذات پکڑا دیتے ہیں یہ کیس آگے کیسے بڑھے گا،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکہ کا ویزہ اپلائی کیا تھا جسے مسترد کر دیا گیا، وکیل نے کہا کہ ویب سائٹ سے چیک کیا امریکا میں عافیہ صدیقی کا کیس زیرِ التوا ہے اور یہی وزارت خارجہ کا جواب ہے. وکیل درخواست گزار نے کہا کہ شاید ان کا سورس بھی ویب سائٹ ہے،اگر ہمیں ویزا مل جائے تو اپنے طور پر کچھ کوشش کی جا سکتی ہے، وزارت خارجہ کے خط و کتابت کا کوئی ایسا جواب بتا دیا جائے جس سے ہمیں کوئی روشنی کی کرن نظر آجائے،وکیل حافظ یاسر عرفات نے کیس پر مزید کام کرنے کیلئے وقت مانگ لیا

    عدالت نے استفسار کیا کہ مارچ 2020 میں فارن آفس نے ایک خط لکھا اس کا فالو اپ کیا ہے؟فالو اب کچھ نہیں، یہاں تک کہ کوئی ریمائنڈر بھی نہیں لکھا گیا، وکیل وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کی ویب سائٹ پر سٹیٹس پینڈنگ آرہا ہے، اس سے زیادہ انفارمیشن نہیں نہ وہ بتاتے ہیں کہ کیس کس ا سٹیج پر ہے، عدالت نے کہا کہ فارن آفس کے مطابق امریکی ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کو لیٹر لکھا کہ عافیہ کی صحت کے بارے میں بتایا جائے، امریکی ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کو لکھے گئے خط کا کوئی جواب نہیں آیا، فارن آفس پاکستان میں موجود امریکی سفیر سے کیوں نہیں پوچھتے؟وزارت خارجہ آئندہ رپورٹ وزیر خارجہ اور سیکریٹری خارجہ کے دستخط سے جمع کرائے،

    عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کراچی میں احتجاج

    اچھا ہوتا وزیراعظم اپنی تقریر میں ڈاکٹر عافیہ کا ذکر کرتے۔ حافظ سعد رضوی

     یہودی عبادت گاہ میں ہلاک یرغمالی ملک فیصل اکرم نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

    نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

     ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے ،

    عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

    امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکہ کی جیل میں‌ ہیں اور انہیں‌ چھیاسی برس کی سزا سنائی گئی ہے. اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے

  • سینیٹ اجلاس، جماعت اسلامی نے ڈاکٹر عافیہ بارے جواب طلب کر لیا

    سینیٹ اجلاس، جماعت اسلامی نے ڈاکٹر عافیہ بارے جواب طلب کر لیا

    چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا

    سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے بچوں اور فیملی کے ساتھ بات کیوں نہیں کروائی جارہی ؟وزیرمملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر کی جانب سے سینیٹر مشتاق احمد کو ایوان میں جواب دیا گیا،حنا ربانی کھر نے ایوان میں کہا کہ عافیہ صدیقی کے رہائی کے حوالے سے سینیٹر مشتاق احمد کو معلومات فراہم کی جائے گی،

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکہ کی جیل میں‌ ہیں اور انہیں‌ چھیاسی برس کی سزا سنائی گئی ہے. اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے

    چینی جیلوں میں خواتین سمیت 236 پاکستانی قید
    وزارت خارجہ کی جانب سے چین میں پاکستانی قیدیوں کے حوالے سے تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں ، تحریری جواب میں کہا گیا کہ چینی جیلوں میں 236 پاکستانی ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں پاک چین معاہدہ 2020 کے تحت 21 قیدیوں کی رہائی کی استدعا کی تھی 81 پاکستانی قیدی3سال میں اپنی سزائیں مکمل کرنے کے بعد رہا ہو چکے ہیں پاکستانی قیدیوں کی جلد از جلد حوالگی کے لیے پاکستانی مشن چینی حکام سے رابطے میں ہے

    سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے شناخت ہے ،ہمارے قومی کھیل ہاکی کا انتقال ہوچکا ہے، شہادت اعوان نے کہا کہ ماضی میں ہاکی کے کھیل میں ہمارا نام تھا،ہاکی کے کھیل کی نرسریز بند کردی گئیں ڈپارٹمنٹل اپائنٹمنٹ کا کوٹا وزیراعظم نے بحال کردیا ہے ،وزیراعظم نے کوٹا 17 اکتوبر 2022 کو بحال کیا،بحالی کی وجہ سے ہاکی کے کھیل کوفروغ ملے گا،سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ ہاکی کے کھیلوں کے فروغ کے لیے فیڈریشن قائم کیا جائے میدانوں کی مرمت کے لیے گرانٹس کی ضرورت ہے سندھ کے کھیلوں کے میدان خستہ حالی کا شکار ہیں 120کروڑ ان میدانوں کی تعمیر و مرمت کے لیے درکار ہونگے ضلع لسبیلہ کے دورے کے دوران حب پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اس کی مرمت کی طرف توجہ دی جائے اور دوسرے پل بھی بنائی جائیں تاکہ ٹریفک کا بہاؤ تقسیم ہو سکے، شہادت اعوان نے کہا کہ مون سون بارشوں سے سڑکوں اور پلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ہم نے بحالی کا کام شروع کیا ہوا ہے ہم نے متبادل راستے بنانے شروع کیے ہیں۔جلد کام ہو جائے گا اللہ ہمیں ایسی آفات سے محفوظ رکھے

    سینیٹ اجلاس شہزاد وسیم نے کہا کہ گزشتہ روز مذہبی کارڈ اور نفرت انگریز تقریرکی گئی،اس سے قبل جاوید لطیف نے بھی یہی موقف اپنایا تھا،اگرکوئی تدبیر کامیاب نہ ہوتو یہ مذہبی کارڈ اورشرانگیزی پر چل نکلے ہیں اس وقت ملکی سیاست کامحور عمران خان ہے ،12 جماعتیں اقتدار کی چھتری تلے پناہ لیے ہوئے ہیں حکومت سے ہمیں ہمدردی ہے عمران خان انہین سیاسی میدان مین پچھاڑ دیتا ہے عمران خان کو نااہل کرنے کی تدبیر بھی ناکام ہوئی ،حکومت خطرناک روش پرچل پڑی ہے ،یہ حکومت اب عمران خان کے جان کے در پر ہیں عمران خان کی جان کو خطرات لاحق ہیں ،

    سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں 631 ارب روپے کا نقصان ہوا
    وزارت غذائی تحفظ نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردیں۔سینیٹ کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں وزارت غذائی تحفظ نے سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں ہونے والے نقصان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا تحریری جواب دیا۔وزارت غذائی تحفظ نے بتایا کہ حالیہ سیلاب سے سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں 631 ارب روپے کا نقصان ہوا۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ سیلاب سے ملک میں فصلوں کو 40 فیصد نقصان ہوا، سندھ میں 79،بلوچستان 53، آزاد کشمیر کی 25 فیصد پنجاب کی 15 اور خیبرپختونخوا کی 14 فیصد فصلیں تباہ ہوئیں۔وزارت غذائی تحفظ نے بتایا کہ سیلاب سے 50 لاکھ 98 ہزار 963 ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، جس سے 529 ارب روپے کا نقصان پہنچا، سندھ میں فصلوں کو 394 ارب ، پنجاب میں 82 ارب، بلوچستان میں 63 ارب، خیبر پختونخوا میں 17 ارب اور آزاد کشمیر میں ایک ارب روپے کی فصلیں تباہ ہوئیں۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ کپاس کی فصل تباہ ہونے سے 2 کھرب 29 ارب روپے، چاول کی سٖل خراب ہونے سے 73 ارب، 35 ارب روپے کی پیاز ، 13 ارب روپے کی ٹماٹر ، 16 ارب کی مرچ جب کہ 23، 23 ارب کی کھجور اور گنے کی فصلیں تباہ ہوئیں۔

    وزارت غذائی تحفظ نے بتایا کہ سیلاب سے اب تک 11 لاکھ 58 ہزار مویشی ہلاک ہوچکے ہیں، جس سے لائیو اسٹاک کے شعبے کو 102 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

    دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا مشترکہ اجلاس میں 4 بل منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے سینیٹر نزہت صادق ڈسلیگزیا کا شکار بچوں کی تعلیم کے لیے اقدامات کا بل پیش کریں گی سینیٹر سلیم مانڈوی والا ٹریڈ آرگنائزیشن ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کریں گے زہرہ ودود فاطمی اسلام آباد گھریلو ملازمین بل 2022 منظوری کے لیے پیش کریں گی بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کی ریگولیشن بل 2022 منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا

    عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کراچی میں احتجاج

    اچھا ہوتا وزیراعظم اپنی تقریر میں ڈاکٹر عافیہ کا ذکر کرتے۔ حافظ سعد رضوی

     یہودی عبادت گاہ میں ہلاک یرغمالی ملک فیصل اکرم نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

    نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ