Baaghi TV

Tag: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

  • ٴْڈاکٹرعافیہ کی رہائی، 10 لاکھ سے زائد افراد نےدستخط کر دیئے

    ٴْڈاکٹرعافیہ کی رہائی، 10 لاکھ سے زائد افراد نےدستخط کر دیئے

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کو رحم کی درخواست(mercy petition) پر دس لاکھ سے زائد افراد نے آن لائن دستخط کردیئے ہیں جس میں ہرگھنٹے بعد ہزاروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عافیہ موومنٹ کی رہنما اور ملک کی معروف نیورو فزیشن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ سبکدوش ہونے والے امریکی صدر کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے رحم کی اپیل بھیجیں کیونکہ ہر سبکدوش ہونے والے امریکی صدر کو امریکی قانون کے مطابق قیدیوں کی سزا معاف کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے دس لاکھ دستخطوں کا ہدف حاصل کرنے پر ڈاکٹر عافیہ کے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’’ہم سب نے باہم مل کر عافیہ کی آزادی کے لیے دس لاکھ سے زیادہ دستخط حاصل کرلئے‘‘۔ میں عافیہ موومنٹ کے ان تمام سپورٹرز کی بے حد شکرگزار ہوں جنہوں نے عافیہ کی رہائی کے لیے دستخط کیے، لنک کو آگے شیئرکیا اور دل کی گہرائیوں سے دعائیں کی۔آپ کی غیر متزلزل حمایت نے مجھے اور اہلخانہ کوکوششیں جاری رکھنے کا عزم بخشا ہے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی مزید کہا کہ یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ہمیں عافیہ کووطن واپس لانے کے لیے ابھی بھی آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔انہوں نے درخواست کی کہ وہ اس دستخط مہم کو 16 جنوری تک جاری رکھیں، لنک آگے شیئر کرتے رہیں اور ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی کے لیے دعائیں بھی کرتے رہیں۔
    دعا کریں کہ آپ کی کوششیں رنگ لائیں اور ہم اس وحشیانہ ناانصافی کو ختم کرسکیں۔ مجھے یقین ہے کہ اگر ہماری درخواست صدر بائیڈن تک پہنچ جاتی ہے اوراگر کسی میں انسانیت، ہمدردی اور انصاف کاذرہ برابر بھی جذبہ موجود ہو تو وہ عافیہ کو نہیں روکے گا۔انہوں نے کہا کہ عافیہ کا کیس میرٹ کی بنیاد پر انتہائی مضبوط ہے، تاہم یہی رکاوٹ ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اپیل کی کہ براہ کرم میری اور عافیہ موومنٹ کی آواز کو بلند کرتے رہیں جب تک ہماری پیاری ڈاکٹر عافیہ اپنے خاندان کے پاس واپس نہیں آجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیے، ہم مل کر دعا کریں کہ ہمارا رب ہماری مدد کرے، ہماری رہنمائی فرمائے اور ظالموں کے دلوں کو نرم کردے اور صدر بائیڈن کے دل میں صحیح کام کرنے کا جذبہ پیدا فرمادے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عافیہ صدیقی جلد رہا ہو کراپنے خاندان سے دوبارہ مل جائیں گی۔انہوں نے ایک مرتبہ پھرڈاکٹر عافیہ کے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کراچھائی اور برائی کے درمیان فرق کو واضح کریں گی! ان شائ اللہ۔ آپ نے مجھے یہ فخر بخشا ہے کہ میں ظالموں کو بتاو ٴں کہ میں اکیلی نہیں ہوں بلکہ لاکھوں عظیم لوگ میرے شانہ بشانہ کھڑے ہیں.

    شمالی وزیرستان میں9خارجی ہلاک،4 گرفتار، وزیر داخلہ کا خراج تحسین

    مریم نواز کی اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری

    اے بی این ، اوصاف کے چیف رپورٹر جاوید شہزاد انتقال کر گئے

  • ڈاکٹر فوزیہ کی امریکی جیل میں قید اپنی بہن عافیہ سے ملاقات

    ڈاکٹر فوزیہ کی امریکی جیل میں قید اپنی بہن عافیہ سے ملاقات

    کراچی: ڈاکٹر فوزیہ کی امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات ہوگئی-

    باغی ٹی وی: فوزیہ صدیقی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جیل میں عافیہ کی حالت پہلے سے زیادہ خراب لگی ہے عافیہ کی حالت بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں، عافیہ صدیقی کو ایک بار پھر اسی حالت میں چھوڑ آئی ہوں۔

    ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ ملاقات میں دونوں بہنیں ایک دوسرے کو چھو نہیں سکیں اور ان کے درمیان شیشے کی دیوار حال رہی ملاقات کے اختتام پر بہت دکھی ہوں، اپنے پاکستانی بھائیوں سے گزارش کرتی ہوں کہ عافیہ کی رہائی کیلئے کچھ کریں۔

    امریکا نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو جیل میں قید بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات …

    ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے ملاقات کے حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بالآخر آج ڈاکٹر فوزیہ کی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات ہوگئی ملاقات میں دونوں بہنوں کو ایک دوسرے کو چھونے کی اجازت نہیں تھی، ملاقات کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی تکلیف پر روتی رہی۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں گزشتہ روز امریکی جیل حکام نے ڈاکٹر فوزیہ کی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات نہیں کرائی تھی۔

    اٹلی کے تاریخی مینار کا گرنے کا خطرہ،علاقے کو سیل کردیا گیا

  • امریکا نے  ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو جیل میں قید بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات سے روک دیا

    امریکا نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو جیل میں قید بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات سے روک دیا

    واشنگٹن: امریکا نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو جیل میں قید بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات سے روک دیا۔

    باغی غی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ان دنوں امریکا میں ہیں اور انہوں نے اپنی بہن سے ملنے کیلئے واشنگٹن میں حکومتی عہدیداروں سے باضابطہ اجازت بھی لے رکھی تھی لیکن اس کے باوجود انھیں عافیہ صدیقی سے ملاقات سے روک دیا گیا امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، سینیٹر طلحہ محمود کے ہمراہ امریکا گئیں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو ان کی بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات کرانے سے امریکی جیل حکام نے انکار کیا۔

    اٹلی کے تاریخی مینار کا گرنے کا خطرہ،علاقے کو سیل کردیا گیا

    واضح رہے کہ رواں سال جون میں ڈاکٹر فوزیہ نے امریکا میں اسیر اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے 20 سال بعد ملاقات کی تھی ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد بھی تھےملاقات کے بعد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ دونوں بہنوں کی ملاقات ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی لیکن اس دوران ڈاکٹر فوزیہ کو عافیہ سے گلے ملنے، ہاتھ ملانے تک اجازت نہیں تھی ڈاکٹرفوزیہ کواس بات کی اجازت نہیں دی گئی کہ وہ ڈاکٹرعافیہ کوان کے بچوں کی تصاویردکھا سکیں-

    پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ

  • وزیر اعظم کی  ڈاکٹر عافیہ کی بہن سے ملاقات؛ رہائی کی کوششیں تیز کرنے کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل

    وزیر اعظم کی ڈاکٹر عافیہ کی بہن سے ملاقات؛ رہائی کی کوششیں تیز کرنے کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے جس میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے امریکی ویزے میں حکومتی معاونت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈاکٹر فوزیہ نے وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ ویزے کے حصول میں حکومتی معاونت فراہم کرکے آپ نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی بنیاد رکھی ہے۔


    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر عافیہ کے اہلِ خانہ کے کرب کا بخوبی ادراک ہے اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ کو ڈاکٹر عافیہ سے آئندہ ملاقات کیلئے ویزے کے حصول میں مکمل معاونت فراہم کرے، قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں ہمارا فرض ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ویڈیو پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے
    عالمگیر ترین کی نماز جنازہ کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا
    نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،مریم اورنگزیب
    عالمگیر خان ترین کے موت کی خبر نے کر کٹ حلقوں کو بھی سوگوار کر دیا
    تمیم اقبال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
    بینظیر کفالت سہ ماہی وظائف کی 55ارب 41 کروڑ سے زائد رقم تقسیم
    وزیر اعظم نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے حکومتی کوششوں کو منظم اور مزید تیز کرنے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کی وزارتی کمیٹی قائم کر دی۔ تاہم خیال رہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ڈاکٹر فوزیہ کی وزیرِ اعظم سے یہ دوسری ملاقات تھی۔ ڈاکٹر فوزیہ نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے حکومتی کوششوں پر وزیرِ اعظم اور وزارت خارجہ کیلئے خصوصی اظہارِ تشکر کیا۔