Baaghi TV

Tag: ڈاکٹر مراد راس

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ان کی کابینہ کو بحال کردیا گیاہے،پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ان کی کابینہ کو بحال کردیا گیاہے،پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ

    پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر مراد راس نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنرعمر سرفرازچیمہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی کابینہ کو بحال کردیا ہے –

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بھی دعویٰ کیا ہے کہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ان کی کابینہ کو بحال کر دیا ہے جس کے بعد کابینہ اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے جو بھی ہوا آئین کے مطابق ہوا اور آج ہونے والے کابینہ اجلاس کی آئینی اہمیت ہو گی۔


    جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کی ہے کابینہ بحال ہو چکی ہے، کچھ دیر میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہو گا جس میں اہم فیصلے ہوں گے۔

    آرمی چیف اور بِل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، پولیو مہم میں تعاون پر پاک فوج کی تعریف

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کرتے ہوئے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد عثمان بزدار نے کابینہ کا اجلاس بھی فوری طور پر طلب کر لیا ہے۔

    جبکہ آج لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب بھی منعقد ہونی ہے لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لینے کی ہدایت کی ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات

    گڈ گورننس کیلئے پروفیشنلز کو سامنے لانا ہوگا۔ عوام کی خدمت کیلئے پارٹی کی تجاویز اور سفارشات کا خیرمقدم کریں گے۔ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا چاہتے ہیں، کارکن ساتھ دیں۔ سیاسی نوازشات کا دور ختم ہوا، بورڈ اور کمیٹیوں میں صرف پروفیشنلز آئیں گے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا بورڈ از سر نو تشکیل دینے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں طلبہ کی مانیٹرنگ کا فول پروف نظام وضع کیا جائے گا۔  پنجاب میں عوامی نمائندگان کو فہرستیں فراہم کرکے انصاف امداد پروگرام کی ری چیکنگ کی جائے گی۔ پنجاب میں انصاف امداد پروگرام کے ذریعے تقریباً 3 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1262703968733585409

    کورونا کنٹرول کیلئے ضروری اقدامات پر تقریباً ایک ارب 80 کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ فیلڈ ہسپتال ایکسپو سینٹر میں داخل بیشتر مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پنجاب میں شرح اموات دوسروں صوبوں کی نسبت کم ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد

    پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد بوگس طلبہ کی تحقیقات جاری ہیں۔  پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں کرپشن اور گھپلے کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ ڈاکٹر مراد راس

    گڈ گورننس کو یقینی بنانے کیلئے اضلاع اور تحصیلوں میں اعزازی سیکرٹری گڈ گورننس مقرر کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ
    یوٹیلٹی سٹورز اور لوکل مارکیٹوں میں مخلص کارکنوں کے ذریعے پرائس مانیٹرنگ کریں گے۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ
     ملاقات کرنے والوں میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی، سینئر نائب صدر ارشد داد، صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈاکٹر مراد راس، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمر فاروق، صوبائی سیکرٹری برائے گڈ گورننس اعجاز مہناس، وزیراعلیٰ شکایت سیل کے سربراہ زبیر نیازی، سوشل میڈیا کے سربراہ ڈاکٹر کامران، سلمان امجد شامل تھے۔