Baaghi TV

Tag: ڈاکٹر یاسمین راشد

  • مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

    مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

    سوشل میڈیا پر چل رہا پے بیڈز اور وینٹی لیٹر موجود نہیں. کتنے بیڈز ہیں، کتنے وینٹی لیٹر موجود سب ویب سائٹ پر ہے. 1122 کو ایپ دے دی گئی، تمام قریبی اسپتال اس پر موجود ہوں گے. سپیلائزڈ ہیلتھ کئیر کے اسپتالوں میں 27 ہزار بیڈز موجود ہیں. 239 ایچ ڈیو میں بستر موجود ہیں. گھروں میں آئسولیشن کے اگر کوئی سیریس مریض وہ اسپتال آئیں. لوگ اپنی گاڑیوں میں کورونا مریض نہ لائیں، صرف 1122 کے ذریعے مشتبہ مریض پہنچایا جائے. 1122 کی ایپ پر سب کچھ موجود ہوگا.پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے لائیو ڈیٹا کی ایپ تیار کی ہے. انفرمیشن ڈیپارٹمنٹ نے پرائمری اینڈ سیکنڈری پیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کی تعریف کی.تمام ڈیٹا آن لائن ہونے پر ہماری تعریف کی گئی. ڈاکٹر یاسمین راشد

    تمام دوسرے ڈیپارٹمنٹس کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کو فالو کرنے کا کہا گیا ہے. ہمارے ایکسپرٹس پیر سے پریس بریفنگ دے کر مرض کے بارے میں بتایا کریں گے. پیر سے وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت ایک آگاہی مہم شروع کی جائے گی. ہائیڈروکسی کلوروکئین کے ٹرائلز ہورہے تھے مگر اچھے نتائج نہیں ہے. ٹوسیلوزیمیب کے استعمال سے سیریس مریضوں کی حالت بہتر ہوئی. 1 لاکھ بیس ہزار روپے کا ایک انجکشن ہے جو حکومت نے خرچہ اٹھا لیا ہے.پلازمہ تھراپی صرف ایک ٹرائل ہے. ڈاکٹر یاسمین راشد

    ٹرائل کے لیے ہم نے 200 لوگوں کو رابطہ کیا، 37 لوگوں نے ہمیں پلازمہ دینے کے لیے ہامی بھری. پلازمہ تھراپی ابھی علاج نہیں، صرف ٹرائلز کررہے ہیں.ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہوا، عید بھی بھرپور منائی گئی. کیسز میں مزید اضافہ ہونے سے تشویشناک مریض بڑھ رہے ہیں.زندگی اور جان آپ کی ہے، حکومت صرف کوشش کرسکتی ہے ڈاکٹر یاسمین راشد

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات

    گڈ گورننس کیلئے پروفیشنلز کو سامنے لانا ہوگا۔ عوام کی خدمت کیلئے پارٹی کی تجاویز اور سفارشات کا خیرمقدم کریں گے۔ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا چاہتے ہیں، کارکن ساتھ دیں۔ سیاسی نوازشات کا دور ختم ہوا، بورڈ اور کمیٹیوں میں صرف پروفیشنلز آئیں گے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا بورڈ از سر نو تشکیل دینے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں طلبہ کی مانیٹرنگ کا فول پروف نظام وضع کیا جائے گا۔  پنجاب میں عوامی نمائندگان کو فہرستیں فراہم کرکے انصاف امداد پروگرام کی ری چیکنگ کی جائے گی۔ پنجاب میں انصاف امداد پروگرام کے ذریعے تقریباً 3 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1262703968733585409

    کورونا کنٹرول کیلئے ضروری اقدامات پر تقریباً ایک ارب 80 کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ فیلڈ ہسپتال ایکسپو سینٹر میں داخل بیشتر مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پنجاب میں شرح اموات دوسروں صوبوں کی نسبت کم ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد

    پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد بوگس طلبہ کی تحقیقات جاری ہیں۔  پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں کرپشن اور گھپلے کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ ڈاکٹر مراد راس

    گڈ گورننس کو یقینی بنانے کیلئے اضلاع اور تحصیلوں میں اعزازی سیکرٹری گڈ گورننس مقرر کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ
    یوٹیلٹی سٹورز اور لوکل مارکیٹوں میں مخلص کارکنوں کے ذریعے پرائس مانیٹرنگ کریں گے۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ
     ملاقات کرنے والوں میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی، سینئر نائب صدر ارشد داد، صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈاکٹر مراد راس، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمر فاروق، صوبائی سیکرٹری برائے گڈ گورننس اعجاز مہناس، وزیراعلیٰ شکایت سیل کے سربراہ زبیر نیازی، سوشل میڈیا کے سربراہ ڈاکٹر کامران، سلمان امجد شامل تھے۔

  • لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے مقصود خالد کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کرنے کی شدید مذمت کی

    لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے مقصود خالد کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کرنے کی شدید مذمت کی

    لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدررائے حسنین طاہر، نائب صدر قذافی بٹ، سیکرٹری بابر ڈوگر، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی زاہد شیروانی اور اراکین گورننگ باڈی نے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی پریس کانفرنس کے دوران میو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طاہر خلیل کی جانب سے کونسل ممبر مقصود خالد کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کا آئنہ ہوتے ہیں، صحافیوں کے ساتھ ایسا نامناسب رویہ کسی صورت قبول نہیں ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کا نوٹس لیا جائے اور ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل کے خلاف کارروائی کی جائے۔

  • ڈاکٹری پیغمبرانہ پیشہ ، اگرخلوص نیت ، ثواب اور انسانیت کی خدمت کی غرض سے کیا جائے ، ڈاکٹر یاسمین راشد کا ڈاکٹروں کو وعظ و نصیحت

    ڈاکٹری پیغمبرانہ پیشہ ، اگرخلوص نیت ، ثواب اور انسانیت کی خدمت کی غرض سے کیا جائے ، ڈاکٹر یاسمین راشد کا ڈاکٹروں کو وعظ و نصیحت

    لاہور: ڈاکٹری پیغمبرانہ پیشہ ، اگرخلوص نیت ، ثواب اور انسانیت کی خدمت کی غرض سے کیا جائے ، ڈاکٹر یاسمین راشد کا ڈاکٹروں کو وعظ و نصیحت صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنےکہا ہےکہ ڈاکٹرکومریضوں کابہترین علاج معالجہ کرکے اپنامسیحائی کا کردار ادا کرنا چاہئیے،مریضوں کاخیال رکھناڈاکٹرزکی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے،ڈاکٹرزکی معمولی غفلت کسی مریض کی موت کاباعث بن سکتی ہے۔

    جسے اللہ ہدایت دے دے اسے کوئی گمراہ نہیں‌کرسکتا، پردے پر وینا ملک نے قران کا پیغام شیئرکیا ، احمقوں کی طرف سے بے جا تنقید جاری

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈاکٹرزکی غفلت کی وجہ سےمریض کی جان خطرے میں آنے کےکئی واقعات سامنےآتے ہیں،مریض کے علاج معالجہ سے پہلے ہسٹری لیناانتہائی اہم عمل ہوتاہے،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرناقابل فخرہے،انسان کیلئے ہرآنے والا نیادن سیکھنے کاموقع دیتاہےوہ اس سلسلے میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ورلڈپیشنٹ سیفٹی ڈے کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہی تھیں،

    ذرائع کےمطابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مریضوں کے محفوظ علاج معالجہ کویقینی بنانے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھ کرمریضوں کومحفوظ ماحول مہیاکیاجارہاہے، پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکومریضوں کے محفوظ علاج معالجہ پرایس اوپی پرسوفیصدعمل درآمدکرنے پرہدایت کی گئی ہے

  • سرکاری میڈیکل ٹیچنگ اسپتالوں کی نجکاری کی اور نہ کریں گے ، یاسمین راشد

    سرکاری میڈیکل ٹیچنگ اسپتالوں کی نجکاری کی اور نہ کریں گے ، یاسمین راشد

    لاہور:پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے حوالے سے تازہ صورت حال سامنے آگئی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل ٹیچنگ اسپتالوں کی نجکاری کی خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔اطلاعات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت پنجاب کے کسی بھی میڈیکل ٹیچنگ اسپتال کی نجکاری کی گئی ہے اور نہ ہی کی جائے گی۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ سے اسپتالوں کو صرف با اختیار بنا کر مریضوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے نام پرعوام کو گمراہ کرنے کی سیاست سے گریز کرنا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی شرپسند عناصر کو ایم ٹی آئی کے نام پر سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام کے علاج معالجہ میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے۔ان کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کی مدد سے سرکاری اسپتالوں میں انتظامیہ کو مزید مضبوط کر دیا گیا ہے۔

    ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سابقہ بدعنوان حکومتوں نے سرکاری اسپتالوں کو اپنا سیاسی بھیٹک بنایا ہوا تھا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے سرکاری اسپتالوں کے بر باد شدہ ماحول کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ سے کسی بھی سرکاری ملازم یا افسر کی نوکری کو خطرہ لاحق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حضرات کو ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت اسپتال کے اندر ہی پریکٹس جاری رکھنے کی سہولت دی گئی ہے۔