Baaghi TV

Tag: ڈاکیومینٹری

  • شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی نئی نیٹ فلکس دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی نئی نیٹ فلکس دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری

    شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی نئی نیٹ فلکس دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کی شادی شدہ زندگی اور چند برسوں سے ان کی جانب سے کیے جانے والے بعض اہم فیصلوں کے حوالے سے ایک ڈاکومینٹری (دستاویزی) سیریز تیار کی گئی ہے جس میں اس جوڑے کی محبت بھری داستان کے نشیب و فراز کی کہانی کا ان کے اپنے نقطہ نظر کے مطابق احاطہ کیا گیا ہے۔

    دستاویزی فلم کا ٹائٹل’ہیری اینڈ میگھن‘ ہے جس میں دونوں کے متعدد انٹرویوز کو شامل کرکے برطانوی شاہی محل کے اندرونی معاملات سے نقاب کشائی کی گئی ہے۔

    ٹریلر میں شہزادہ ہیری کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ’’برطانوی شاہی خاندان کے افراد باقاعدگی سے ایک دوسرے کے خلاف خبریں لیک کرتے ہیں اور یہ ایک ’گندا کھیل‘ ہے۔

    شہزادہ ہیری نے ٹریلر میں بتایا کہ پورا سچ کوئی نہیں جانتا اور ہم پورا سچ جانتے ہیں۔

    فلمی شائقین یہ توقع کررہے ہیں کہ شاہی خاندان پر مبنی یہ دستاویزی فلم ’دی کراؤن‘ سیزیز کی طرح لوگوں کو متاثر کرے گی-

    سیریز کی پہلی تین اقساط جمعرات تک دستیاب ہوں گی جبکہ والیوم ون کی کُل چھ اقساط ہیں۔

    قبل ازیں انسٹاگرام پرجائنٹ اسٹریمر نیٹ فلیکس کی جانب سے شئیر کئے ڈاکومینٹری کے پرومو میں اس جوڑے کے بطور ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس سے لے کر شاہی فرائض چھوڑ کر امریکا منتقلی سمیت دیگر چند رومانی اور دلکش تصاویر شامل ہیں جبکہ ان کے دورہ افریقہ اور میگھن مارکل کے بچے کی پیدائش سے قبل کی بھی تصاویر شامل ہیں۔ پچاس سیکنڈ کے اس ٹریلر میں شاہی جوڑے کو رائل فیملی میں درپیش صورتحال کا بھی احاطہ کیا گیا ہے-

    پرومو میں جب شاہی جوڑے سے سوال کیا گیا کہ وہ کیوں یہ ڈاکومینٹری بنانا چاہتے ہیں تو شہزادہ ہیری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے کوئی نہیں دیکھ سکتا، لہٰذا مجھے اپنے خاندان کو تحفظ دینے کے لیے سب کچھ کرنا پڑا ہے۔

    جبکہ میگھن مارکل نے کہا جب معاملات اس طرح داؤ پر لگ جائیں تو کیا یہ بہتر نہیں کہ لوگ ہماری کہانی کو زیادہ توجہ سے سنیں؟

  • یوٹیوب کا مشہور پوڈکاسٹر کو خطیر رقم دینے کا فیصلہ

    یوٹیوب کا مشہور پوڈکاسٹر کو خطیر رقم دینے کا فیصلہ

    سان فرانسسكو:یوٹیوب نے مشہور پوڈکاسٹر کو خطیر رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اگرچہ یوٹیوب نے اس کا باضابطہ اعلان تو نہیں کیا لیکن چند مؤقر ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیوب نے مشہور پوڈکاسٹر کو خطیر رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ آواز پر مبنی پوڈکاسٹ کی ویڈیو اور ڈاکیومینٹری بناسکیں۔

    یوٹیوب کا بھی تخلیق کاروں کے لیے این ایف ٹی پر غور

    رپورٹس کے مطابق یہ رقم 50 یزار ڈالر سے تین لاکھ ڈالر تک ہوسکتی ہے جو انفرادی یا کسی نیٹ ورک کو دی جارہی ہےاسے فلم اور ویڈیو بنانے کے لیے ہی خرچ کرنے کی اجازت ہوگی جس میں کیمرے اور ویڈیو ایڈیٹنگ کی سہولیات بھی شامل ہیں لیکن اس سے واضح ہے کہ یہ پیشکش مشہور اور بڑے پوڈکاسٹر کو کی جائے گی۔

    اگرچہ یوٹیوب ویڈیو پلیٹ فارم ہے لیکن اس پر کئی مشہور آڈیو پوڈ کاسٹ بھی جاری ہیں ان میں ایچ تھریاور فل سینڈ پوڈکاسٹ بھی شامل ہیں۔ یوٹیوب نے اکتوبر سے ہی اس پر کام شروع کردیا تھا۔

    سب سے پہلے کینیڈا کے صارفین کو ایپ کھولے بغیر آڈیو سننےکی سہولت فراہم کی گئی اس کے بعد کائی چوک کو بھرتی کیا گیا تو پوڈکاسٹنگ کا ماہر ہے اور اسے یوٹیوب پر لایا گیا۔ دوسری جانب اسپاٹیفائی نے آڈیو سے ویڈیو تک کا سفر شروع کیا۔

    انسٹا گرام کا اپنی اسٹوریز کا نیا فیچر متعارف کروانے پر کام شروع

    دی ورج نامی مشہور ویب سائٹ نے یوٹیوب سے اس کا مؤقف جاننے کے لیے بارہا رابطہ کیا لیکن اس کا کوئی جواب نہیں مل سکا ہے۔

    قبل ازیں یوٹیوب کی سی ای او سوسن ووچسکی نے ایک خط میں کہا تھا کہ ہم نے یوٹیوب ایکوسسٹم میں ہمیشہ کوشش کی ہے کہ تخلیق کار ابھرتی ٹیکنالوجی سے مالی فوائد حاصل کریں جن میں این ایف ٹی جیسی چیزیں بھی شامل ہیں اس لیے ویڈیو بنانے والوں اور مداحوں کے لیے ان تجربات کو جاری رکھا جائے گا-

    نٹارکٹیکا میں تین لاکھ سے زائد آسمانی پتھر موجود ہوسکتے ہیں

    اسی خط میں گیمنگ اور شاپنگ کے لیے بھی یوٹیوب کا دائرہ وسیع کرنے کا کہا گیا تھا لیکن خط میں زور دے کر کہا گیا تھا کہ وہ ’ویب تھری‘ سے متاثر ہیں جن میں کرپٹو، ڈی سینٹرلائزڈ آٹونومس آرگنائزیشن (ڈے اے او) اور این ایف ٹی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ تخلیق کار پہلے ہی اپنی مشہور ہوجانے والی ویڈیو کو بطور این ایف ٹی فروخت کررہے ہیں ان میں سے ایک ویڈیو گزشتہ برس این ایف ٹی کے طور پر فروخت ہوئی تھی۔ اس ویڈیو کا نام ’چارلی بٹ می‘ تھا جس میں ایک چھوٹے بچی اپنے بھائی کی انگلی پر کاٹ رہی ہے یہ ویڈیو 7 لاکھ 61 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی پھر ڈیوڈ آفٹر ڈینٹسٹ نامی ایک ویڈیو این ایف ٹی کے طور پر 11 ہزار ڈالر میں بکی تھی-

    واٹس ایپ نےتین شاندار فیچرز پر کام شروع کردیا

  • سلمان خان کے کیرئیر پر ڈاکیومینٹری کی تیاری شروع

    سلمان خان کے کیرئیر پر ڈاکیومینٹری کی تیاری شروع

    بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے 33 سالہ کیریئر پر ڈاکیومینٹری سیریز کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق ‘میں نے پیار کیا’ سے بالی ووڈ کا سفرشروع کرنے والے سلمان خان کے کیریئر پر بنائی جانے والی ڈاکیومنٹری سیریز کو ایس کے ایف فلمز کی جانب سے وز فلمز اور اپلاز انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے پروڈیوس کی جائے گا جبکہ اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔

    سعودی عرب میں فلم کی عکسبندی میرے کیرئیر کا اہم موڑ ثابت ہو گا، سلمان خان

    ابتدائی معلومات کے مطابق سلمان خان کے کیریئر کے تمام اہم اسٹیک ہولڈرز، ان کے اہلخانہ سے لے کر ان کے ساتھی اداکار، ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز تک اس دستاویزی سیریز کا حصہ ہوں گےسیریز کے تحت سلمان خان کے مداحوں کو ان پہلوؤں سے بھی ملوایا جائے گا جس سے وہ آج تک انجان تھےجس کے لیے سلمان خان کے ساتھیوں کے انٹرویو آنے والے چند مہینوں میں کیے جائیں گے۔

    رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلمیں و ڈرامے

    رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ سلمان خان کے والد اور معروف لکھاری سلیم خان اور جاوید اختر کے ساتھ ان کے اشتراک پر بھی ایک دستاویزی فلم بنائی جارہی ہےسلیم جاوید اسٹوری فرحان خان اور زویا اختر کی جانب سے سلمان خان کے ساتھ مل کر اسٹریمگ پلیٹ فارم پر پیش کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ سلیم خان اور جاوید اختر کی جوڑی نے بالی ووڈ کو ‘شعلے’ جیسی بلاک بسٹر فلم دی ہے۔

    سعودی عرب میں پہلی بار عالمی فلم فیسٹیول کا انعقاد

    خیا ل رہے کہ پچپن سالہ بالی وڈ سٹار نے فلمی کیریئر کا آغاز 1988 میں کیا تھا وہ اب تک 107 فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ ان میں باڈی گارڈ، دبنگ اور ایک تھا ٹائیگر ان کی مقبول فلموں میں شامل ہیں بالی وڈ سٹار سلمان خان کا شمار مقبول اداکاروں میں ہوتا ہے۔ شائقین انہیں ’سلمان بھائی‘ کہتے ہیں اور یہ اعزاز انڈیا کے کسی اور اداکار کو حاصل نہیں ہے۔

    حدیقہ کیانی جلد ہی نئے ڈرامے میں دکھائی دیں گی