Baaghi TV

Tag: ڈبلیو اے آئی سی او

  • پاکستان باضابطہ طور پر مصنوعی ذہانت کی بین الاقوامی تنظیم کا بانی رکن بن گیا

    پاکستان باضابطہ طور پر مصنوعی ذہانت کی بین الاقوامی تنظیم کا بانی رکن بن گیا

    پاکستان نے باضابطہ طور پر ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈبلیو اے آئی سی او) کے قیام کے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے اس کی رکنیت اختیار کر لی۔

    پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چین کے شہر شنگھائی کا اپنا سرکاری دورہ مکمل کر لیا، جس کے دوران پاکستان نے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈبلیو اے آئی سی او) کے قیام کے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے تنظیم کی باضابطہ رکنیت حاصل کر لی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے تنظیم کے بانی معاہدے پر دستخط کیے اور ورلڈ اے آئی کوآپریشن آرگنائزیشن کی افتتاحی تقر یب میں بھی شرکت کی دورے کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے متعدد اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں، جن میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ملاقات نمایاں رہی –

    دفتر خارجہ کےمطابق شنگھائی سےروانگی کے موقع پر شنگھائی میونسپل حکومت کےمحکمہ خارجہ کی سینیئر پارٹی رکن سو لِن، پاکستان کےسفارت خانے بیجنگ اور شنگھائی میں پاکستانی قونصل خانے کے حکام نے اسحاق ڈار کو ایئرپورٹ پر الوداع کیا،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے، جہاں وہ آئندہ ہفتے اہم سفارتی سرگرمیوں اور سرکاری مصروفیات میں شرکت کریں گے۔