Baaghi TV

Tag: ڈر

  • ڈر —- بلال شوکت آزاد

    ڈر —- بلال شوکت آزاد

    دنیا میں سب سے بڑا منافع بخش کاروبار ڈر کا ہے اور دنیا کی ہر پراڈکٹ خواہ اس کا تعلق انسانی زندگی کی ضروریات سے ہو یا نفسیات سے, ان کے فیچرز اینڈ بینفٹس میں ڈر ایک ایسا جزو ہے جو مشترک عنصر ہے۔

    مذاق نہیں آپ اسلحے سے لیکر ادویات تک کا موازنہ کریں, لباس سے لیکر خوراک تک کا موازنہ کرلیں, سیاست سے لیکر نظریات تک کا موازنہ کرلیں اور مذاہب سے لیکر عقائد تک کا موازنہ کرلیں۔ ۔ ۔ آپ کو ان سب کے موازنے میں جو چیز سب سے زیادہ ملے گی وہ ڈر ہوگی۔

    مطلب دنیا کو پہلے ڈرایا جاتا ہے, بار بار بتا کر ڈر کا ماحول اور نفسیات تیار کی جاتی ہے اور پھر اپنی پراڈکٹ تھما دی جاتی ہے کہ ڈرنے کی کوئی بات نہیں آپ یہ لیں اور ڈر کو بھول جائیں۔

    آپ جانتے ہیں ڈر سے سب سے زیادہ فائدہ دنیا بھر کے کون سے عناصر اٹھارہے ہیں؟

    ہر ملک کی افواج اور ایجنسیاں, سیاسی پارٹیز, بیوروکریسی, عدلیہ اور ماس میڈیا۔ ۔ ۔ ان کے بعد سرمایہ دار ذاتی حیثیت میں فائدہ اٹھا رہے ہیں کیونکہ اجتماعی حیثیت میں وہ پہلے مذکورہ کیٹیگریز میں فال کرچکے ہیں اور پھر ان کے بعد باقی ساری دنیا کے وہ افراد اور ادارے ہیں جن کی طاقت نظر انداز نہیں کی جاسکتی۔

    انسان کو ڈر نے ایک نادیدہ دائرے میں مقید کردیا ہے اور جب آپ دائروں میں مقید ہوجاتے ہیں تب آپ کی دیکھنے, سوچنے, سمجھنے اور مشاہدہ کرنے کی طاقت سلب ہوجاتی ہے۔ ۔ ۔ آپ پھر وہی دیکھتے, سوچتے, سمجھتے اور مشاہدہ کرتے ہیں جو آپ کو ڈرانے والے آپ کے دائرے میں بٹھا کر دکھاتے اور سمجھاتے ہیں۔

    اس سے زیادہ کھل کر بھی میں بیان کرسکتا ہوں اور مثال بھی دے سکتا ہوں لیکن وہ پھر بہت سے نامی گرامی ہستیوں کو گراں گزرنے کا اندیشہ ہے لہذا میرے لیے اب یہی سدرہ المنتہی ہے کہ اس سے آگے میرے پر جلنے کا شدید اندیشہ ہے لہذا تھوڑے لکھے کو ہی بہت جانو۔

  • اںتقامی کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں،چٹان کی طرح عمران خان کےساتھ ہیں،راجہ بشارت

    اںتقامی کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں،چٹان کی طرح عمران خان کےساتھ ہیں،راجہ بشارت

    پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کیس پرپی ٹی آئی کے اراکین پنجاب اسمبلی کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی.عدالت نے سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت, چوہدری ظہیرالدین اور دیگر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں.
    ایڈشنل سیشن جج یاسین موہل نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی.

    پی ٹی آئی کے اراکین پنجاب اسمبلی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ غیر قانونی طور پر مقدمہ درج کیا گیا ہے،اسمبلی کے اندر ہونے والی توڑ پھوڑ میں ملوث نہیں ہیں، ایڈشنل سیشن جج یاسین موہل نے پی ٹی آئی کے اراکین پنجاب اسمبلی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کے دوران سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت, چوہدری ظہیرالدین اور دیگر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں.

    سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے سلسلے میں قائم مقدمے میں عبوری ضمانت کی کنفرمیشن کے لیے سیشن کورٹ میں پیش ہوئے ،اس وقت ایف آئی آر میں کسی کو نامزد نہیں کیا گیا اب جس کو وہ چاہتے ہیں اس میں ملوث کر لیتے ہیں

    راجہ بشارت نے مزید کہا یہ انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ نہ ُرکنے والا ہے، ایم این ایز اور ایم پی ایز پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے جارہے ہیں ،ان کو یہ لگاتا ہے کہ اس طرح کی کاروائیوں سے ہم اور ہمارے کارکنان ڈر جائیں گے، ہم چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ اور ُاس کے ویژن کے ساتھ کھڑے ہیں ، ضمنی انتحابات کے سلسلے میں بھی انتقامی کاروائیاں کی جاری ہیں

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا دورہ لاہور کا حتمی شیڈول

    انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ہم نے ڈٹ کر حصہ لینا ہے اور انشااللہ ہم ہی کامیاب ہوں گے،میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کے تمام تر انتقامی کاروائیوں کو عوام تک پہنچا رہیں ہیں. رانا ثناء اللہ ہوش کے ناخن لیں اگر وہ بھی اِن سے گزریں ہیں تو اسی عمل کو دوہرا ہیں گے تو یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا.