Baaghi TV

Tag: ڈرائیونگ لائسنس

  • پنجاب اسمبلی میں ڈرائیونگ لائسنس کی عمر 16 سال کرنے کی قرارداد جمع

    پنجاب اسمبلی میں ڈرائیونگ لائسنس کی عمر 16 سال کرنے کی قرارداد جمع

    لاہور : پنجاب اسمبلی میں ڈرائیونگ لائسنس کے لئے عمر کی حد کم کرنے کی ایک اہم قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

    یہ قرارداد اپوزیشن کے رکن شیخ امتیازمحمود نے پیش کی، جس میں تجویز دی گئی ہے کہ موجودہ 18 سال کی حد کے بجائے نوجوان 16 سال کی عمرمیں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکیں،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے سلسلے میں خود مختار بنانے کیلئے ڈرائیونگ کی عمرکم کرنا ضروری ہے۔

    متوقع طور پر یہ اقدام نوجوانوں کی نقل و حمل میں آسانی پیدا کرے گا اورانہیں زندگی کے اہم مواقع سے زیادہ فعال طور پر مستفید ہونے کا موقع دے گا،قرارداد میں عالمی تجربات کی مثال بھی دی گئی ہے، کینیڈا کے بیشتر صوبوں میں نوجوان 16 سال کی عمر میں ڈرائیونگ کر سکتے ہیں جبکہ جرمنی میں یہ حد 17 سال ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک میں نوجوانوں کو جلدی سے ڈرائیونگ کی اجازت دی جاتی ہے۔

  • ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن  چیلنج

    ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن چیلنج

    لاہور: ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: لاہورہائیکورٹ میں شہری رانا علی حسنین نے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضا فے کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا، درخواست کی جانب سے درخواست میں نگران پنجاب حکومت اور آئی جی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافہ قانون کے منافی ہے، نگران حکومت کے پاس اضافی ٹیکسز لگا کر قیمتوں میں اضافے کا اختیارنہیں ہےنگران حکومت روزمرہ کے معاملات چلانے کے لیے ہے اور قیمتیں بڑھانا اس کے اختیار میں نہیں۔

    برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا سکھ کمیونٹی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہورہائیکورٹ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پرانے ریٹس پر ہی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا حکم جاری کرے۔

    توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    تھانےکچہری کی سیاست ختم کروں گا، جہانگیر ترین

  • ری نیو کروائے جانے والے ڈرائیونگ لائسنس نا مل سکے،ویب سائٹ بھی بند

    ری نیو کروائے جانے والے ڈرائیونگ لائسنس نا مل سکے،ویب سائٹ بھی بند

    قصور
    ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کی طرف سے ری نیو کروائے جانے کے باوجود لائسنس نا مل سکے،ای لائسنس جاری کرنے والی ایپ بھی غیر فعال،شہری پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور میں ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کی طرف سے اپنے لائسنس ری نیو کروائے جانے کے باوجود ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے پہ بھی لائسنس نا ملنے کی شکایت کی گئی ہے
    ڈرائیونگ لائسنس برانچ کی جانب سے شہریوں کو لائسنس ری نیو کروائے جانے پہ کہا جاتا ہے کہ ایک ماہ تک آپ کے گھر والے ایڈریس پہ بزریعہ ڈاک لائسنس پہنچ جائے گا جس کے 180 روپیہ الگ سے وصول کئے جاتے ہیں تاہم بیشتر شہریوں کی طرف سے بتایا گیا کہ ڈیڑھ ماہ سے زیادہ عرصہ ہو گیا ڈرائیونگ لائسنس ری نیو کروائے، تاہم ابھی تک نا تو ڈرائیونگ لائسنس ملا اور نا ہی پنجاب گورنمنٹ کی جاری کردہ ای لائسنس دینے والی ایپ اوپن ہو رہی ہے
    شہریوں نے متعدد بار DLIMS نامی ایپ کھولی تاکہ اپنا لائسنس پرنٹ نکال کر سیو کر لیں اور بوقت ضرورت دکھایا جا سکے مگر بے سود
    شہریوں نے لائسنس پرنٹ کرنے والی انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ جلد سے جلد ہمارے پرنٹ شدہ ری نیو ڈرائیونگ لائسنس ہمیں ہمارے گھروں میں بذریعہ ڈاک بھجوائے جائیں

  • دیگراضلاع اور صوبوں کے شہری بھی لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے

    دیگراضلاع اور صوبوں کے شہری بھی لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے

    لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر لائسنسنگ طریقہ کار میں مزید آسانیاں کی گئی ہیں-

    باغی ٹی وی : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر دیگر اضلاع اور صوبوں کے لاکھوں شناختی ہولڈرز لاہور سےلائسنس کی سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں گے جبکہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی بھی لاہور سے لائسنس حاصل کرسکیں گے۔

    کےالیکٹرک صارفین کیلئےفی یونٹ بجلی 6 روپےتک مہنگی ہو گی

    لرنر پرمٹ کے لیے شہری شناختی کارڈ اور ایک نعقول کے ہمراہ کسی بھی لائسنس سینٹر پر تشریف لائیں، لرنر پرمٹ کے 42 یوم کے بعد مستقل لائسنس کے حصول کے لیےسائن و روڈ ٹیسٹ لیا جائے گا شہرمیں 3 موبائل وینز، 23 لائسنس سینٹرز اور 6 ٹیسٹنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

    دنیا بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

    شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لیے لبرٹی مارکیٹ اور مناواں سینٹر کو 24/7 کیا جاچکا ہے جبکہ ارفعہ کریم ٹیسٹنگ سینٹر، گریٹر اقبال، ڈیفنس سینٹر اور بحریہ ٹاؤن صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک لائسنس سروسز فراہم کر رہے ہیں سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ میرٹ اور عزت دارانہ طریقے لائسنس فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

    اے این ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنےکی کوششیں ناکام بنا دیں

    واضح رہے کہ اس سے قبل صرف لاہور کے شناختی کارڈ ہولڈرز کو ہی لاہور سے لائسنس بنوانے کی سہولت میسر تھی۔

  • غیر قانونی ڈرائیونگ کرنے پر اب صرف چالان نہیں ہو گا،پوائنٹس بھی کٹیں گے

    غیر قانونی ڈرائیونگ کرنے پر اب صرف چالان نہیں ہو گا،پوائنٹس بھی کٹیں گے

    موٹروے پر غیر قانونی ڈرائیونگ کرنے پر نہ صرف چالان ہو گا بلکہ اب ڈرائیونگ لائسنس پر ڈی میرٹ پوائنٹس بھی ملیں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس پر ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم نافذالعمل کر رہے ہیں،موٹروے پولیس اب ہر چالان پر ڈرائیونگ لائسنس پر پوائنٹس کاٹے گی۔

    پوری امید ہے کہ ایک آدھ دن میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو جائے گا،مفتاح اسماعیل

    انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس نے 80 لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس کا ڈیٹا محفوظ کر لیا ہے، 2 سال میں پوائنٹس 20 سے تجاوز پر لائسنس معطل کر دیا جائے گا سابق تمام چالانوں کا ریکارڈ شناختی کارڈ، موبائل نمبر یا لائسنس نمبر کی مدد سے حاصل کیے جا سکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس نے تمام لائسنسز کا ڈیٹا بیس سسٹم تیار کر لیاہے۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہم سب کیلئے نہایت ضروری ہے۔

    قبل ازیں موٹر وے پولیس کی جانب سے وارننگ دی گئی تھی کہ موٹر وے پر قوانین کی خلاف ورزی پر اب صرف چالان نہیں ہوگا بلکہ ایک خاص حد سے زیادہ قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیورنگ لائسنس کینسل کر دیا جائے گا۔

    اپنے ویڈیو پیغام میں آئی جی موٹر وے خالد محمود نے کہا تھا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق سالانہ 30 ہزار اموات ٹریفک حادثات کی وجہ سے ہوتی ہیں ، ہم نے حادثات پر قابو پانے کیلئے چند اقدامات کئے ہیں امید ہے آپ ان پر عمل کریں گے ،ہم نے پوائنٹ سسٹم متعارف کیا ہے جو انٹرنیشنل ڈیسک پریکٹس کے مطابق ہے-

    اسپیکرعمران خان کی پاکستان ٹوٹنے،فوج کے حوالے سے بات پرکارروائی کیلئے خط لکھیں،ایاز صادق

    انہوں نے بتایا تھا کہ اس پوائنٹ سسٹم میں ہمارے پاس ملک بھر سے 80 لاکھ سےزائد ڈرائیونگ لائسنس کا ڈیٹا موجود ہے ، ہمارا ٹکٹ سسٹم اس پوائنٹ سسٹم سے منسلک ہو گیاہے ، اب موٹر وے پر کسی کا چالان ہو گا تو ڈرائیورنگ لائسنس پر پوائنٹس لگا دیے جائیں گے ، جب ایک خاص حد سے زیادہ پوائنٹس ہو جائیں گے تو لائسنس کینسل کردیا جائے گا۔


    انسپکٹر جنرل موٹر وے خالد محمود نے کہا تھا کہ وہ تمام لوگ جو تیز ڈرائیونگ کرتے ہیں ان تمام گاڑیوں کو تعاقب کرکے روکا جائے گا اور بھاری جرمانے کئے جائیں گے پہلے گاڑیا ں ایگزٹ سے نکل جاتی تھیں مگراب ہم تمام ایگزٹ پر اپنے اہلکار کھڑے کریں گے اور ان تمام گاڑیوں کو روکیں گے جن کا چالان ہو چکا ہو وہ تمام گاڑیاں چالان کی ادائیگی تک موٹر وے سے باہر نہیں جا سکیں گی-

    پنجاب اسمبلی کا ایوان اقبال میں اجلاس جاری،بجٹ پر بحث،ارکان کی عدم دلچسپی

    انہوں نے کہا تھا کہ اس سلسلے میں ہم نے مختلف مقامات پر سپاٹرز کھڑے کر دیے ہیں جن کے پاس ایچ ڈی کیمرے موجود ہیں ، یہ کہیں سے بھی آپ کی تصویر لے سکیں گے جس سے یہ علم ہو سکے گا کہ آپ نے سیٹ بیلٹ باندھی ہے یا نہیں ، آپ موبائل استعمال کر رہے ہیں یا آپ سست رفتاری سے جا رہے ہیں ، تمام باتیں ثبوت کے ساتھ موجود ہوں گی ایگزیٹ سے قبل چالان ادا کریں گے تو ہی موٹر وے سے باہر جائیں گے-

    آئی جی موٹر ویز کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ہم نے کچھ گاڑیوں پر ویری ایبل میسج سائن سسٹم لگا دیاہے جبکہ مزید پر لگایا جا رہا ہے اس میں بیک سکرین پر آپ کی گاڑی کا نمبر آئے گا اور آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ اوور سپیڈنگ کر رہے ہیں یا غلط لائن میں جا رہے ہیں ، گاڑی سائیڈ پر لگائیں آپ کا چالان کرنا ہے ، بہت جلد سسٹم پوری طرح نافذ ہو جائے گا۔

    یہ اقدام نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی شروع کردہ ‘#NoMore’ مہم کا ایک حصہ ہے، جس کے تحت ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جیسا کہ جدید آلات سے لیس سپاٹرز،جدید سپیڈ چیکنگ کیمروں، ڈرونز، باڈی وارن کیمروں کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے موٹرویز اور ہائی ویز پر قوانین کی خلاف ورزیوں کو موثر انداز میں کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ڈ ی میرٹ پوائنٹ سسٹم کو نافذ کرنے کا مقصد نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے قوانین کے یکساں اور موثر نفاذ کے طریقہ کار کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کرنا ہے تاکہ ہماری قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پایا جا سکے اور حادثات کی شرح میں نمایا ں کمی لائی جا سکے۔