Baaghi TV

Tag: ڈرامہ الف

  • سجل علی دکھائیں گی  اب اپنے جوہر ڈرامہ ’’الف‘‘ میں ، ٹریلر بھی جاری کردیا گیا

    سجل علی دکھائیں گی اب اپنے جوہر ڈرامہ ’’الف‘‘ میں ، ٹریلر بھی جاری کردیا گیا

    اسلام آباد: خوبرو اداکارہ سجل علی اب اپنے جوہر دکھائیں گی ڈرامہ "الف” میں ، اطلاعات کےمطابق ڈرامہ ’’الف‘‘ کا نیا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ ڈرامہ’’الف‘‘ کے نئے تیسرے ٹیزر میں اداکار احسن خان کو ایک آرٹسٹ کے طور پر دکھایا گیا ہے ،ڈرامہ "الف ” میں کبری خان رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مشہور ڈرامہ ” الف ” کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کے معروف اداکاروں کے کردار بھی وضع کردئیے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق ڈرامہ ’’الف‘‘ کی کاسٹ میں اِحسن خان ، کبری خان کے ساتھ ساتھ حمزہ علی عباسی جو ایک فلم ساز کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے مقابل اداکارہ سجل علی ایک خودار لڑکی کا کردار ادا کرتی نظرآئیں گی۔

  • ’’الف‘‘ ڈرامہ رواں ماہ شروع ہوجائے گا ، یہ ڈرامہ کریں شروع کریں گے حمزہ علی عباسی اور سجل علی

    ’’الف‘‘ ڈرامہ رواں ماہ شروع ہوجائے گا ، یہ ڈرامہ کریں شروع کریں گے حمزہ علی عباسی اور سجل علی

    اسلام آباد:ڈرامہ سیریل ” الف ” بھی پرتولنے لگی ، یہ ڈرامہ سیریل بہت جلد اپنی چمک دمک کے ساتھ شروع ہونے کی تیاریاں کررہاہے، اطلاعات کےمطابق اس ڈرامے کے مرکزی کردار پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی اور سجل علی ہوں گے ،

    پاکستانی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی

    دوسری طرف اس ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسر ثناء شاہ نواز نے ڈرامہ سیریل’’الف‘‘ کی آن ایئر کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اب ڈرامہ رواں ماہ نجی ٹی وی پر پیش کیا جائے گا۔ جس کے لیے تمام انتظامات کرلئے گئےہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں کبریٰ خان، احسن خان، فواد خان، جاوید شیخ، ثمینہ پیرزادہ، بلال اشرف، صدف کنول، یشما اور دیگر شامل ہیں۔