Baaghi TV

Tag: ڈرامہ انڈسٹری

  • فیصل قریشی نے عمران اشرف کے بچپن کی وڈیو شیئر کر دی

    فیصل قریشی نے عمران اشرف کے بچپن کی وڈیو شیئر کر دی

    اداکار فیصل قریشی جن کی اداکار عمران اشرف کے ساتھ دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے انہوں نے حال ہی میں عمران اشرف کو ان کی سالگرہ کی دی ہے سوشل میڈیا پر مبارکباد اور سالگرہ کی مبارکباد انہی کے ڈرامہ سریل گڈ بائے ریشما کا کلپ شئیر کر کے دی ہے. فیصل قریشی خود بھی اس کلپ میں موجود ہیں .سین میں ننھے منھے عمران اشرف کا فٹ بال فیصل قریشی کے گھر گر جاتا ہے اور وہ دیوار پر چڑھے ہوئے ہیں فیصل قریشی انہیں کہتے ہیں کہ نیچے اترو تو عمران اشرف انہیں کہتے ہیں کہ انکل میں اتر جاتا ہوں لیکن پہلے میرا فٹ بال تو دیں ، جواب میں‌فیصل قریشی کہتے ہیں کہ میں تمہیں انکل لگتا ہوں تو عمران اشرف کہتے ہیں کہ جو عینک لگاتے ہیں میں ان کو انکل ہی کہتا ہوں. اس

    وڈیو میں عمران اشرف اور فیصل قریشی کے دیگر سینز بھی ہیں جن سے دیکھنے والے محظوظ ہو رہے ہیں. بہت کم لوگ جانتے ہیں ک اداکار عمران اشرف نے بطور چائلڈ سٹار اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور آج ان کا شمار بڑے اداکاروں میں ہوتا ہے. عمران اشرف کے کریڈٹ پر اہم کردار اور ڈرامے ہیں ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کردی میں ان کا بھولے کا کردار کون بھول سکتا ہے. اس برس عمران نے فلموں میں بھی دم مستم کے زریعے اینٹری دی ہے.گو کہ ان کی پہلی فلم زیادہ کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکی.

  • انتظار ختم ، عروہ حسین کا ڈرامہ میری شہزادی ریلیز کے لئے تیار

    انتظار ختم ، عروہ حسین کا ڈرامہ میری شہزادی ریلیز کے لئے تیار

    اداکارہ عروہ حسین جو کافی وقت سے ٹی وی پر نظر نہیں آرہیں. ان کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ اب ڈرامہ سیریل میری شہزادی میں نظر آئیں گی اور ڈرامے کا ٹیزر بھی ریلیز ہو چکا ہے. ڈرامہ ریلیز کے لئے بالکل تیار ہے. اس ڈرامے کو قاسم مرید نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ لکھا زنجبیل عاصم شاہ نے ہے. اس ڈرامے میں محبت ، دکھ اورٹریجڈی سب کچھ موجود ہے۔ سیریل کے مرکزی کردار رمیں لیڈی ڈایانا کی جھلک نمایاں نظر آتی ہے۔ عروہ حسین کا کہنا ہےکہ اس ڈرامے میں میرا کردار بہت اہم ہے یقینا دیکھنے والوں‌کو پسند آئیگا. میں نے ہمیشہ کوشش کی

    ہے کہ اپنے پرستاروں‌کے لئے کچھ نیا لیکر آئوں. میری شہزادی کی کہانی روٹین سے ہٹ کر ہے اور مجھے بہت امید ہے کہ روٹین کے ہٹ‌کر اس کہانی کو دیکھنے والے کافی پسند کریں گے. یاد رہے کہ عروہ حیسن کی فلم ٹچ بٹن بھی اسی سال ریلیز ہونے جا رہی ہے عروہ نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور وی جے کے کیا اداکاری کی طرف جب آئیں تو انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا بہت ہی کم وقت میں منوایا لیا. عروہ نے نیگٹیو کرداروں سے شروعات کی اور بعد میں فلم کی ہیروئین تک کا کردار بھی ادا کیا . عروہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں متعدد بار ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے.

  • صبور علی اپنے شوہر کی دیوانی

    صبور علی اپنے شوہر کی دیوانی

    سجل علی کی بہن صبور علی جو کہ ٹی وی کی معروف ادکارہ ہیں انہوں نے اپنے ساتھی اداکار علی انصاری کے ساتھ شادی کی. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں.صبور علی اپنے شوہر کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتیں . ان سے کوئی معمولی سا بھی علی انصاری کے حوالے سے سوال کر لے وہ اپنے شوہر کی تعریفوں کے پل باندھ دیتی ہیں. حال ہی میں ان سے جب انٹرویو ہوا تو انہوں نے کہا کہ علی انصاری بہت اچھے انسان ہیں انہوں نے میری زندگی جینے کے مطلب ہی بدل دئیے ہیں . علی انصاری مجھے بہت پیار دیتے ہیں اور میرا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں. انہوں نے

    کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ علی انصاری نے میری زندگی کو خوشیوں سے بھر دیا ہے تو بے جا نہ ہو گا. صبور علی نے مزید کہا کہ میں اور علی ساتھی اداکار تھے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے تھے ، شوبز کی تقریبات میں ایک دوسرے کا سامنا بھی ہوجاتا تھا یہاں تک کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ ڈانس بھی کر لیا کرتے تھے. علی نے مجھ سے جب بات چیت شروع کی تو میں‌نے کہا کہ میں محبت کے چکر میں نہیں‌پڑتی ،شادی ہی کروں گی علی رشتہ لے آئے ہماری شادی ہو گئی اور میں سمجھتی ہوں کہ علی کے ساتھ شادی کا میرا فیصلہ بہت اچھا رہا ہے کہ کیونکہ علی انصاری نے میری زندگی کے معنی ہی بدل دئیے ہیں مجھے بے حد خوشیاں دی ہیں.

  • فضا علی قسمت پر کتنا یقین رکھتی ہیں؟

    فضا علی قسمت پر کتنا یقین رکھتی ہیں؟

    اداکارہ و میزبان فضا علی کہتی ہیں کہ میرا قسمت پر بہت زیادہ یقین ہے اور میں محنت پر بھی بہت زیادہ یقین رکھتی ہوں. میں اگر اپنے کیرئیر کو دیکھوں تو میں نے بہت محنت کی ہے کبھی بھی محنت سے پیچھے نہیں ہٹی یا ایسے کام تلاش نہیں‌کئے جس میں محنت کم کرنی پڑے. مجھے جو بھی کام ملا میں نے محنت سے کام کیا.محنت کے ساتھ ساتھ قسمت کا عمل دخل بہت زیادہ ہوتا ہے قسمت کا ستارہ بلند ہو تو زمین پہ بیٹھے آسمان پر پہنچ جاتے ہیں . میں‌نے بہت خوبصورت چہروں کو گھروں میں کام کرتے اور سڑک پر مانگتے ہوئے دیکھاہے.فضا علی نے یہ بھی کلئیر کیا کہ میں شوبز نہیں چھوڑ رہی ایسی

    خبروں پر دھیان مت دیں. ایک سوال کے جواب میں فضا علی نے کہا کہ میں کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں، میں اچھی آفر کی تلاش میں رہتی ہوں اسی لئے کم کم سکرین پر نظر آتی ہوں.فضا علی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہ دیکھا ہے کہ جو مجھے کام دیا جا رہا ہے اس میں میرے پاس اپنی صلاحیتیں دکھانے کا کتنا موقع ہے، اگر مجھے لگے کہ جو کام مجھے دیا جا رہا ہے اس میں کرنے کو کچھ خاص نہیں ہے تو میں اس آفر کو قبول کرنے کی بجائے رد کر دیتی ہوں.میں اچھے کام کا انتظار کر سکتی ہوں لیکن کوئی ایسا کام نہیں‌کر سکتی جس کو دیکھ کر میرے پرستار مجھ سے خوش نہ ہوں.

  • معیار پرسمجھوتہ کرنا ہمیشہ ہی نقصان دہ ہوتا ہے آمنہ الیاس

    معیار پرسمجھوتہ کرنا ہمیشہ ہی نقصان دہ ہوتا ہے آمنہ الیاس

    اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمارے ہاں جو ڈرامے بن رہے ہیں وہ بہت زبردست ہیں ہمارے ڈرامے کا معیار بھی بہت اچھا ہے اچھی کہانیوں پر کام ہو رہا ہے اور ہمارے ڈرامے کی مقبولیت کی اصل وجہ حقیقت پر مبنی کہانیاں ہیں۔اسی طرح سے اگر ہم فلمیں بھی حقیقت پر مبنی کہانیوں پر بنائیں تو شائقین کو سینما گھروں تک لایا جا سکتا ہے۔آمنہ الیاس نے کہا کہ ٹی وی کے لئے میری کافی پراجیکٹس پائپ لائن میں ہیں بہت سارے پراجیکٹس پر کام بھی ہو رہا ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ میں بڑی سکرین کے لئے کام نہیں کروں گی اگر معیاری فلمیں آفر ہوئیں تو یقینا کروں گی اداکاری میرا جنون ہے چاہے چھوٹی سکرین کا اچھا سکرپٹ ہاتھ لگے یا بڑی کا میں کرنے کو ہر وقت تیار ہوں۔آمنہ الیاس نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں نئے لوگوں کا آنا بہت ہی اچھی بات ہے لیکن معیار کو نظر انداز کرنا اس وقت زہر قاتل ثابت ہو سکتا ہے۔

    آج کا دور اتنا مصروف ہے کہ ہر کوئی چاہے وہ ڈائریکٹر ہے یا ایکٹر بے حد مصروف ہے ایک ہی وقت میں وہ کئی کئی پراجیکٹس کا حصہ بنا ہوا ہے۔ ٹھیک ہے مصروفیت اچھی چیز ہے لیکن بہت ضروری ہے کہ اس وقت ڈائریکٹر پرڈیوسر سمیت ہر کوئی فلم کے لئے جم کر محنت کرے صرف ڈائریکٹر اور پرڈیوسر کی حد تک بات نہ رہے فلم سے جڑا ہر بندہ اس کو بہترین بنانے کےلئے اپنی ذمہ داری کو سمجھے۔ ہمیں اس وقت ایسی فلمیں بنانے کی ضرورت ہے کہ جوان کو سینما گھر کھینچے اور وہ دوسرے ملکوں کی فلمیں دیکھنے کی بجائے اپنے ملک کی فلمیں دیکھیں۔

  • ڈراموں کو نئے چہروں کی ضرورت ہے :فیصلہ قاضی

    ڈراموں کو نئے چہروں کی ضرورت ہے :فیصلہ قاضی

    باصلاحیت اداکارہ فضیلہ قاضی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ ڈراموں میں نئے چہروں کی ضرورت ہے ایک ہی طرح کے چہرے اور یکسانیت کا شکار کہانیاں ڈراموں کا معیار گرا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فنکاروں کے ساتھ ناانصافیاں ہو رہی ہیں اس کا نقصان براہ راست ڈرامے کو پہنچ رہا ہے ۔چند ایک لوگوں کو ہر ڈرامے میںکاسٹ کر لیا جاتا ہے بار بار انہی کو کام ملتا ہے شاید انہی لوگوں کو کامیابی کی ضمانت سمجھ لیا گیا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے سب کو کام ملنا چاہیے ۔ فضیلہ قاضی نے یہ بات حال ہی میں نہیں کہی ہے بلکہ وہ ایک عرصے سے کہہ رہی ہیں کہ فنکاروں میں ہونے والی تخصیص کو ختم کیا جائے فنکار فنکار ہوتا ہے نہ چھوٹا ہوتا ہے نہ بڑا ۔فضیلہ قاضی نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ایوارڈ ز بھی اپنے پسندیدہ لوگوں کو ہی دئیے جاتے ہیں ۔

    یاد رہے کہ فضیلہ قاضی لگی لپٹی نہیں رکھتیں ان کے دل میں جو ہوتا ہے وہ بول دیتی ہیں،فضیلہ قاضی نامور اداکار قیصر خان کی اہلیہ ہیں اور قیصر خان بھی ٹی وی کا ایک بڑا نام ہے وہ آج کل اداکاری سے زیادہ وکالت پر توجہ دئیے ہوئے ہیں جبکہ فضیلہ قاضی فل ٹائم اداکاری ہی کررہی ہیںلیکن ان کو انڈسٹری سے کچھ گلے شکوے ہیںجن کا اظہار وہ وقتا فوقتا کرتی بھی رہتی ہیں۔فضیلہ قاضی ہی نہیں بہت سارے دوسرے ایسے سینئر فنکار ہیں جنہیں اس قسم کے گلے شکوے ہیں۔