Baaghi TV

Tag: ڈرامہ سیریل فراڈ‌

  • میکال ذاوالفقار اور کبری خان ایکبار پھر ایک ساتھ

    میکال ذاوالفقار اور کبری خان ایکبار پھر ایک ساتھ

    اداکار میکال ذوالفقار جب بھی سکرین پر آتے ہیں کچھ الگ اور منفرد پراجیکٹ کے ساتھ آتے ہیں. میکال ذواالفقار کی جوڑی ویسے تو صبا قمر و دیگر کے ساتھ بہت زیادہ پسند کی جا تی ہے لیکن کبری خان کےساتھ ان کی جوڑی کو بہت زیادہ سراہا جا تا ہے . دونوں کو ڈرامہ سیریل "سنگ مرمر”کے علاوہ”الف اللہ اور انسان” میں بہت سراہا گیا. شائقین ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے کافی بےتاب رہتے ہیں. ان دو ڈراموں‌کے بعد ان دونوں‌کو ایک ساتھ دیکھنے کا شائقین کو موقع میسر نہیں آیا لیکن اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں ہیں کیونکہ میکال اور کبری خان ایک ساتھ بہت جلد ایک پراجیکٹ میں نظر آئیں گے اس پراجیکٹ کا نام تاحال منظر عام پر نہیں آیا لیکن بتایا جا رہا ہے کہ اس پراجیکٹ کی شوٹنگ

    لاہور میں ہوئی ہے اور یہاں سے شوٹنگ ختم کرکے اب نیا سپیل جنڈیالہ شیر خان میں مشہور صوفی شاعر وارث شاہ کے مزار پر مکمل کیا جائے گا۔ میکال ذولفقار اس میں ایک الگ گیٹ میں نظر آئیں گے ، انہوں نے اسی گیٹ اپ میں دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کے پریمئیر میں بھی شرکت کی . یاد رہے کہ میکال کا ڈرامہ سیرل فراڈ آج کل آن ائیر ہے اس ڈرامے میں ان کی اور صبا قمر کی جوڑی کو نہ صرف سراہا جا رہا ہے بلکہ ان کی اداکاری کو بھی بے حد پسند کیا جا رہا ہے.

  • ڈرامہ سیریل فراڈ کی شوٹنگ اختتام پذیر

    ڈرامہ سیریل فراڈ کی شوٹنگ اختتام پذیر

    آج کل ڈرامہ سیریل فراڈ چل رہا ہے ڈرامے کی منفرد کہانی اور احسن خان، میکال ذوالفقار صباقمر کی جاندار اداکاری شائقین کے دل جیت رہی ہے. اس ڈرامے کی ہر قسط پچھلی قسط سے زیادہ دلچسپ ہوتی ہے. ڈرامے کی شوٹنگ لاہور اور کراچی میں‌ ہوئی ہے.شوٹنگ کا بڑا حصہ لاہور میں ہی رہا ہے. تاہم اب فراڈ ڈارمے کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے تمام آرٹسٹوں نے اپنے اپنے گھر کی راہ لے لی ہے. اسماء عباس اور احسن خان نے ایک وڈیو بنا کر انسٹاگرام پر لگائی اس میں دونوں‌ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ہم دونوں فراڈئیے ہیں اور آج فراڈ ڈرامے کے سیٹ پر ہمارا آخری دن ہے شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے ، ڈائریکٹر ثاقب خان کراچی جا چکے ہیں، باقی کاسٹ بھی

    کراچی جا چکی ہے آج سیٹ پر صرف ہم دونوں ہیں اور ہمارے ساتھ ہماری پوری ٹیم ہے جس نے اس ڈرامے کی شوٹنگ کو ممکن بنایا . احسن خان اور اسماء عباس نے کہا کہ ہمیں‌امید ہے کہ ہمارا ڈرامہ آپ سب کو بہت پسند آیا ہو گا. ہم اپنے مداحوں کے بہت شکر گزار ہیں جو ہمیں‌اتنا پیار دیتے ہیں اور ہم دونوں یہ درخواست کرتے ہیں کہ لاہور میں بھی ڈرامے شوٹ کئے جائیں جیسا کہ فراڈ ڈرامہ شوٹ ہوا ہے. یاد رہے کہ فراڈ ڈرامے میں‌احسن خان نے ایک فراڈے کا کردار ادا کیا ہے جسے شائقین بے حد سراہ رہے ہیں.