Baaghi TV

Tag: ڈرامے

  • سال 2022 کے 8 مقبول ڈرامے

    سال 2022 کے 8 مقبول ڈرامے

    ہر دور میں پاکستانی ڈراموں کو بے حد مقبولیت حاصل رہی ہے. جب سے ٹی وی پاکستان میں آیا ہے ہمارے ہاں بننے والے ڈرامے ہر دور میں ہر نسل نے بے حد پسند کئے. گو کہ پرائیویٹ چینلز کی بھرمار کی وجہ سے اب بہت زیادہ ڈرامہ بن رہا ہے اور ڈرامہ پہلے جیسا نہیں رہا ، وقت بدلنے کے ساتھ ڈرامہ بننے کے تقاضے بھی تبدیل ہوئے. آج ہمارا جتنا بھی تبدیل ہو چکا ہے لیکن مسلسل شائقین کی توجہ اپنی طرف مرکوز کئے ہوئے ہیں. سال 2022 میں ہر چینل پر متعدد ڈرامے چلے لیکن ہم یہاں پر آٹھ ڈراموں کا زکر کریں گے جنہوں نے عوام میں مقبولیت حاصل کی .

    فراڈ ، بدذات ، وہ پاگل سی، دل آویز ، کیسی تیری خود غرضی، سنگ ماہ اور میرے ہمسفر ایسے ڈرامے ہیں جن کو بہت زیادہ دیکھا گیا. ڈرامہ سیریل فراڈ‌ میں صبا قمر، میکال ذولفقار اور احسن خان کافی عرصے کے بعد نظر آئے . صبا قمر کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا. دوسری طرف کسی تیری خود غرضی میں پہلی بار درفشاں اور دانش تیمور ایک ساتھ دکھائی دئیے دونوں کی جوڑی کو کافی مقبولیت ملی . ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی جوڑی کو بھی کافی پسند کیا گیا،. اس سال کی یہ سب سے زیادہ مقبول ٹی وی جوڑی رہی .

  • شہباز گل کا ڈرائیور بھی ڈرامے باز نکلا

    شہباز گل کا ڈرائیور بھی ڈرامے باز نکلا

    تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کا ڈائیور بھی ڈرامے باز نکلا.

    شہباز گل گرفتار،بغاوت کا مقدمہ درج

    وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کوجب گرفتار کیا گیا توواقعہ کے فوری بعد شہباز گل کے ڈرائیور کے دونوں ہاتھ اوربازو بالکل سہی سلامت تھے۔ بعد میں کالی سیاسی والی پٹی چڑھا لی۔ شاید موبائل فون اٹھانے سے ہاتھ زخمی ہوگیا ہو۔

    شہباز گل کے خلاف اداروں کیخلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے.

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا ڈرائیور واقعہ کے وقت بالکل ٹھیک تھا پھر اچانک اس نے اپنے کپڑے چاک کر دیئے اور ہاتھ میں پٹی باندھ لی ،اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ اس پر تشدد کیا گیا ہے کہ حالانکہ دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کرنے کے واقعہ کے بعد ان کا ڈرائیور بالکل ٹھیک تھا اور ہاتھ میں موبائل فون تھامے ہوئے تھا.

    پی ٹی آئی کارکن کا سوشل میڈیا پر فوج مخالف مہم چلانے کا اعتراف،ویڈیو سامنے آ گئی

     

    پی ٹی آئی کے ڈرائیور اور کارکن بھی اپنے لیڈر اور رہنماوں کے نقش قدم پر جل نکلے ہیں ، ڈرامے بازی تو کوئی ان سے سیکھے!،

     

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزامسرورکی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

     

    کچھ عرصہ قبل شہباز گل کا موٹر وے پر حادثہ ہو گیا .جسے پی ٹی آئی نے یہ رنگ دیا کہ شہباز گل کو مارنے کی کوشش کی گئی ہے اور حادثے کے بعد شہباز گل اپنی گاڑی کے پاس حشاش بشاش کھڑے تھے لیکن تھوڑی دیر بعد ان کے پورے بازو پر پٹی چڑھ گئی جو کئی دن تک ان کے بازو پر رہی.

  • اقرا عزیز اور یاسر حسین چھٹیاں منانے دبئی پہنچ گئے

    اقرا عزیز اور یاسر حسین چھٹیاں منانے دبئی پہنچ گئے

    اقرا عزیز اور یاسر حسین اپنے بیٹے کبیر حسین کے ساتھ آج کل چھٹیاں منانے کے لئے دبئی گئے ہوئے ہیں۔دونوں نے مصروفیت سے تھوڑی بریک لینے کےلئے ملک سے باہر جانے کو ترجیح دی، دونوں اپنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کررہے ہیں جنہیں ان کے پرستار کافی پسند کررہے ہیں۔یاد رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیزنے پسند کی شادی کی تھی اور یاسر اقرا سے تیراں سال بڑے بھی ہیں۔ یاسر حسین کو اکثر سوشل میڈیا پر اس قسم کی تنقید سننی پڑتی ہے کہ یاسر تو اقرا کے باپ لگتے ہیں۔اس حوالے سے یاسر کہتے ہیں کہ مجھے ایسی باتوں سے فرق نہیں پڑتا ۔یاسر کہتے ہیں کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے اقرا جیسی ذمہ دار یبوی ملی وہ جس طرح سے میرے بچے کا خیال رکھتی ہے میں حیران ہوتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ ماں بننا کتنا مشکل کام ہے کتنی ذمہ داری والا ہے کام ہے ۔

    حال ہی میں یاسر حسین کی دو فلمیں ریلیز ہوئیں ایک کا نام پیچھے تو دیکھو اور دوسری چوہدری ہے ،پیچھے تو دیکھو کی پرموشن میں یاسر حسین آگے آگے دیکھے گئے لیکن چوہدری فلم کی پرموشن میں وہ کہیں بھی نہیں دیکھے گئے وجوہات کیا ہیں یہ تو یاسر ہی بتا سکتے ہیں۔ اقرا عزیزکی صلاحیتوں کے تو سبھی معترف ہیں وہ اپنے ہر کردار سے ثابت کرتی ہیں وہ نمبر ون اداکارہ ہیں جن کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

  • مہرین جبارکیوں برس پڑیں ڈراموں پر؟

    مہرین جبارکیوں برس پڑیں ڈراموں پر؟

    مہرین جبار ہمارے ہاں بننے والوں ڈراموں پر برس پڑیں ۔آج جو ڈرامہ بن رہا ہے اس کے بارے میں کیا سوچتی ہیں انہوں نے سب کھل کر کہہ دیا اور لگی لپٹی نہیں رکھی۔ مہرین جبار جو کہ اپنے منفرد اور الگ کام کی وجہ سے الگ پہچان رکھتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں بننے والے ڈرامے تو انڈین سوپ بن گئے ہیں ، سخت بری لائٹنگ ہوتی ہے ،نان سٹاپ میوزک چل رہا ہوتا ہے ،ہر خاتون نے بلو ڈرائی کر رکھا ہوتا ہے جبکہ مردوں نے چھوٹی چھوٹی داڑھی رکھی ہوتی ہے۔ہر خاتون ایک مسلسل اذیت اور کشمکش میں دکھائی دیتی ہے ۔سٹوری لائن اتنی کھنچی جاتی ہے کہ ایک ہزار قسطوں تک بات جا پہنچتی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر کی گئی اپنی اس پوسٹ کے نیچے سوال کیا کہ ” کہاں کھو گئے وہ لحے“ ؟ ۔

    مہرین جبار جو کہ کم کم تنقید کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں ان کی جانب سے سخت قسم کی تنقید آج کے بننے والے ڈرامے پر کی گئی ہے ان کی اس تنقید نے بہت سارے سوال اٹھائے ہیں جو یقینا ڈرامہ میکرز کے لئے سوچنے کا مقام ہے ۔مہرین ہی نہیں بہت سارے لوگوں کو آج جو ڈرامہ بن رہا ہے اس پر اعتراض ہے یہاں تک کہ جو آرٹسٹ کام کررہے ہیں ان میں سے بھی بہت سارے شاید ایسا سوچتے ہوں گے لیکن روزی رزق کی وجہ سے ہر کوئی اپنی زبان بند رکھنے کو ترجیح دیتا ہے۔
    یاد رہے کہ مہرین جبار فلم اور ٹی وی کی پرڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیں ،وہ جاوید جبار کی بیٹی اور گلوکار ،اداکار ہدایتکار یاسر اختر کی کزن بھی ہیں۔