Baaghi TV

Tag: ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور

  • ڈسٹرکٹ پریس کلب کا مشاورتی اجلاس طلب

    ڈسٹرکٹ پریس کلب کا مشاورتی اجلاس طلب

    قصور
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کا ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب،الیکشن 2021 کے متعلق ممبران و عہدیداران سے مشاورت کی جائے گی

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور میں کل ایک ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت عہدیداران پریس کلب و چئیرمین الیکشن بورڈ سردار شریف سوہڈل کرینگے اجلاس میں پریس کلب کے 500 کے قریب ممبران و عہدیداران شرکت کرینگے جس میں سال 2021 کے الیکشن کیلئے ممبران و عہدیداران سے مشاورت کرکے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا اجلاس کل بروز پیر بوقت صبح 11 بجے شروع ہو گا

  • ڈی پی سی کے نام پر فراڈ بے نقاب کرینگے

    ڈی پی سی کے نام پر فراڈ بے نقاب کرینگے

    قصور
    صحافیوں کی سب سے بڑی جماعت ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے نام پر لالچی لوگوں نے تنظیمیں بنا لیں
    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی سی قصور پانچ سو سے زائد ممبران پر مشتمل قصور کی نمائندہ تنظیم ہے جس کی باڈی کا انتخاب خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے عمل میں لایا گیا ہے لہذا ضلع قصور کی عوام سے التماس ہے اس نام سے معرض وجود میں آنے والی باڈی نام نہاد اور خود ساختہ ہے جنہوں نے گھر بیٹھے لالچی لوگوں کی طرح عہدوں کا انتخاب کیا ہے ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور ایسے اوچھے ہتھکنڈے کی بھر پور مذمت کرتا ہے اور قانونی چارہ جوئی کے لئیے حق محفوظ رکھتا ہے عوام سے التماس ہے ایسے لوگوں کا محاسبہ کریں

  • تقریب حلف برداری میں مبشر لقمان اور دیگر کی

    تقریب حلف برداری میں مبشر لقمان اور دیگر کی

    قصور
    ڈسٹرکٹ پریس کلب , ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا, اور ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ قصور الیکشن 2020 میں کامیاب ہونے والے عہداران کی حلف برداری کی تقریب میں سنئیر اینکر پرسن مبشر لقمان, سنئیر اینکر پرسن عمران خان , ندیم عباس بارا, مولانا ناصر مدنی,سردار فاخر علی ایڈووکیٹ ,علامہ ضیاءاللہ شاہ بخاری, کی خصوصی شرکت سردار شریف سوہڈل صدر اور جنرل سیکرٹری کے خطابات
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب اور ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے الیکشن 2020 کے بعد جناح ہال قصور میں کل حلف برداری کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیش کی گئی بعد اذاں سنئیراینکر پرسن مبشر لقمان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور اورسنئر صحافی عمران خان ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ اور علامہ ضیاءاللہ شاہ نے ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا قصور کے عہداران سے حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سنئیر صحافی شریف سوہڈل نے کہا کہ ہم نے جو پودا لگایا تھا وہ ماشاء اللہ اب ایک تن آور درخت کی شکل اختیار کر چکا ہے

  • DPC انتخابات کا اعلان کر دیا گیا

    DPC انتخابات کا اعلان کر دیا گیا

    قصور
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے سالانہ انتخابات کا اعلان کر دیا
    مارچ میں انتخابات کرونا کی بدولت مؤخر کرنے پڑے تھے
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے سالانہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے 15 آگست کو ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے سالانہ انتخابات ہونگے اس سے قبل پریس کلب کے انتخابات 17 مارچ کو ہونے تھے مگر کرونا وائرس کی وباء اور ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوتے انتخابات ملتوی کر دیئے گئے تھے
    بانی و چیئرمین الیکشن بورڈ سردار شریف سوہڈل اور ممبران نے تمام پریس کلب ممبران کی رائے سے انتخابات کا اعلان کیا اور کہا کہ دوران الیکشن ایس او پیز کا مکمل خیال کیا جائے گا
    امیدوران ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور نے الیکشن مہم کو تیز کر دیا ہے