Baaghi TV

Tag: ڈمپر مافیا

  • آفاق احمد کا پانی کا مسئلہ حل اور ڈمپر مافیا کو قابو کرنے کا مطالبہ

    آفاق احمد کا پانی کا مسئلہ حل اور ڈمپر مافیا کو قابو کرنے کا مطالبہ

    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی سے کی جانے والی زیادتیوں کو ختم کیا جائے، شہر کا پانی کا مسئلہ حل کیا جائے اور ڈمپر مافیا کو قابو کیا جائے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے حالات پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی بدعنوانی عروج پر ہے، ہمارا پانی چوری کرکے صنعتوں کو بیچا جارہا ہے۔ شہر کو تعلیم سے محروم کیا جارہا ہے، انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ پر اپنا مطالبہ پیش کردیا ہے، رزلٹ کی کاپی طلبا کو دی جائے جس کے بعد معلوم ہوسکے کہ کوتاہی کس کی ہے، طلبا کے رزلٹ میں دس فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا لیکن ان نمبروں کے بعد بھی انہیں کالجز میں داخلہ نہیں مل سکا۔

    آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں ایسے حالات پیدا نہیں ہونے دینا چاہتے جس سے ادارے پریشان ہوں، عوام بارہ تاریخ کو پرامن طریقے سے سفید پرچم لے کر نکلیں اور پیغام دیں کہ یہ زندہ لوگوں کا شہر ہے، ہم پرامن پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس شہر کے لوگوں کو انسان سمجھا جائے، تعلیم میں ہونے والی زیادتیوں کو بند کیا جائے، 12 اپریل کو کوئی سیاسی جھنڈا نہیں ہوگا بس سفید جھنڈا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شہری ظلم برداشت کر رہے ہیں، ڈمپر مافیا دندناتے ہوئے پھر رہے ہیں، شہر میں چلنے والے ڈمپر کا آرمی ٹینکر سے زیادہ وزن ہے، ان تمام چیزوں کو کنٹرول کرنے والی سندھ گورنمنٹ ہے، ہم مافیا کو قبول نہیں کریں گے، یہ ہمارے بزرگوں کا بنایا ہوا وطن ہے۔

    کراچی میں مسلسل 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ،ایم کیو ایم کا شدید ردعمل آ گیا

    اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا دھرنا ، ٹرین سروس معطل

    سابق فاسٹ بولرعمر گل کو غیر ملکی بورڈ نے اہم عہدہ دے دیا

    مذہبی رسومات کے لیے ہزاروں بھارتی سکھ یاتریوں کی آمد متوقع

  • کراچی شہر سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، آفاق احمد

    کراچی شہر سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، آفاق احمد

    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ پاکستان آفاق احمد نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،اس شہر سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق چیئر مین آفا ق احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈمپر مافیاکی غنڈہ گردی اور اسٹریٹ کریمنل کی جانب سے شہریوں کو خون میں نہلانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، پچھلے سال 750جبکہ رواں سال کے دوران 260سے زائد افراد ٹریفک حادثات کے سبب جاں بحق ہوئے ہیں جس پر جماعت اسلامی، متحدہ قومی موومنٹ ،سنی تحریک سمیت تمام ہی اسٹیک ہولڈرز نے اپنی اپنی حیثیت اور پالیسز کے مطابق آواز اٹھائی ہے جسے ہم سرہاتے ہیں کیونکہ یہ مسئلہ کسی قومیت ، جماعت یا طبقہ کا نہیں بلکہ پورے شہر کا ہے اس لئے تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر اس مسئلے کا حل تلاش کرنا ہے، جس کیلئے ہم نے 12اپریل کو پر امن احتجاج کا اعلان کیا ہے جس میں تمام شہر میں بسنے والوں سیاسی و مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں اور اس میں ہم سمیت کوئی بھی سیاسی جماعت پرچم کیساتھ شریک نہیں ہونگے بلکہ سفید پرچم پورے شہر کی نمائندگی ثابت کریگی۔

    انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے عوام سفید پرچم کے ساتھ نکلے گے ، مختلف مقامات سے نکلے جانے والی ریلیوں کی سربراہی مختلف عہدیدران کرینگے،لائنز ایریا سے شوکت اللہ فاروقی ، ملیر سے شاہد فراز، کورنگی سے عارف اعظم ، نارتھ ناظم آباد سے ایڈوکیٹ جاوید چھتاری، پی آئی بی سے ایڈوکیٹ خرم مقصود، شاہ فیصل سے انجنئیر خرم مقصود، لانڈھی سے ڈاکٹر نگہت اور تنویرقریشی،فیڈرل بی ایریا سے نوید نارو،ناتھ ناظم آباد سے صادق ادریس، جبکہ میں آفاق احمد UPموڑ سے قیادت کرینگے جبکہ شہر کے دیگر علاقوں سے مقامی عہدیدران عوام کے ساتھ نکلے گے جو ثابت کرینگے کہ کراچی کی عوام غلام نہیں۔

    انہوں نے کہا تاجر برادری کی بہت بڑی تعداد میں یونینز کے وفود نے ریلی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر ہم ان تمام کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس شہر سے محبت کی سزا دی جارہی ہے، ہم جانتے ہیں ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ، لیکن ہمارے شہر کے لوگوں کے قتل پر خامو ش تماشائی بھی نہیں بن سکتے ہمارا احتجاج پر امن ہے جس طاقت سے کچلنے کی کوشش نا کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ ہم ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مرکزی آفس کھولنے جارہے ،جسکا باقاعدہ افتتاح6اپریل کو آپ لوگوں کی موجودگی میں کردیا جائیگا،جسے سمن آباد گلبرک چورنگی پرقائم کیا گیا ہے،جہاں سے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیگی۔

    مشاورت کے بغیر بنے بجٹ کو ووٹ نہیں دیں گے، بلاول بھٹو

    بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کروا لیں گے،فاروق ستار

    بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کروا لیں گے،فاروق ستار

    رضوان کی کپتانی اور ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھ گئے

    کراچی چیمبر کا بجلی نرخوں میں کمی کےاعلان کا خیرمقدم

    بجلی بلوں سے ٹی وی فیس سمیت غیر ضروری سرچارجز ختم کا پلان آ گیا

  • کراچی میں حالات کسی وقت بھی ایٹم بم کی طرح پھٹ سکتے ہیں،فاروق ستار

    کراچی میں حالات کسی وقت بھی ایٹم بم کی طرح پھٹ سکتے ہیں،فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ڈمپر جلانے کے پیچھے نہ آفاق ہیں نہ ایم کیو ایم، ہم عوام کی کیفیت بیان کررہے ہیں شہر میں ڈمپر جلانے کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا، اب چاہے تو اس بیان پر مجھے بھی گرفتار کرلیں-

    باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ شہر میں لسانی فسادات کیلئے ایک بار پھر اسٹیج سجایا جا رہا ہے، آفاق احمد کی گرفتاری کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہو گا قانون نافذ کرنے والوں کو ابھی سے بلایا جائے، رینجرز کو تنخواہ سندھ کے خزا نےسے جارہی ہےرینجرز کو ٹریفک پولیس کےساتھ سڑکوں پر کھڑا کیا جائے، رینجرز کو ان واقعات کی پیشگی روک تھام کے لیے استعمال کیا جائے،بینکوں سے اے ٹی ایم سے رقم نکال کر لٹنے والے افراد کے تحفظ کے لیے رینجرز کیوں نہیں بلائے جا رہے سرجانی اور ضلع غربی لینڈ مافیا کی زد میں ہیں اور انٹر بورڈ اور جامعات میں نااہل افسران تعینات کیے گئے ہیں جو لوٹ مار میں مصروف ہیں۔

    مالاکنڈ یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کا بڑا اسکینڈل، گرفتارپروفیسر سے طالبات کی ویڈیوز اور تصاویر برآمد

    فاروق ستار نے کہا کہ بدترین طرز حکمرانی ملک دشمنی ہے، پنڈی والے کہتے ہیں کہ سسٹم کو اکھاڑ دیں گےمگر سسٹم موجود ہےچغلی کرنے والوں کودھمکایا جاتا ہےروک سکتے ہیں تو چغلی سننے والوں کو بھی روکیں ہمارےاہم فیصلوں اور پالیسیوں میں گورنر سندھ کااہم کردار ہے کراچی کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، یہاں حالات کسی وقت بھی ایٹم بم کی طرح پھٹ سکتے ہیں، 100 افراد کی ہلاکت کے باوجود وزیر اعلیٰ یا کسی اعلیٰ قیادت کی جانب سے کوئی ہمدردی کا بیان نہیں آیا –

    فاروق ستار نے کہا کہ ڈمپر مافیا کا سرغنہ کرکٹ کھلاڑی سیاستدان کے ساتھ کھڑا رہا ان کا امیدوار تھا، یہ عناصر سیاسی جماعتوں میں اپنی جگہ بناتے ہیں، اس طرح مافیا کے کارندوں کی سرکوبی ہونی چاہئے، ایسا نہ ہوا تو مافیا اس شہر کو لیڈ کرے گا اور سیاستدان بیک سیٹ پر ہوں گے کراچی میں صوبائی حکومت سیاسی وڈیروں کی بے حسی اور مفاد پرستی بدترین حکمرانی نے پاکستان کی سلامتی بقاء کو کراچی میں داؤپر لگادیاہمیں دیوار سے لگایا گیا تو نہیں معلوم اس شہر میں کیا ہوگا، آخری وارننگ دے رہا ہوں، ہم کراچی کو 85 جیسی آگ میں دھکیلنا نہیں چاہتے۔

    جنوبی افریقہ میں دنیا کے پہلے ہم جنس پرست امام مسجد کا لرزہ خیز قتل

    رہنما ایم کیو ایم نے کہاکہ بے بسی بے حسی احساس محرومی احساس بیگانگی اور عدم تحفظ سے کراچی کے شہری گزر رہے ہیں، اللہ نہ کرے میرے منہ میں خاک کراچی بیروت بننے اور 85 سے بدتر حالات کی جانب جاتا نظر آرہا ہے، ظلم و ناانصافی کا نا ختم ہونے والا سلسلہ اتنا طویل ہے جتنی پریس کانفرنسیں کریں کم ہیں پر امن احتجاج اور عوامی رابطے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، جماعت اسلامی بھی اس میں اپنا حصہ ڈالے جو اس وقت پیپلز پارٹی کی بغل میں چھپی ہے۔

    سعودی عرب اور امارات سمیت 11 ملکوں سے مزید 173 پاکستانی ڈی پورٹ

    انہوں نے آفاق احمد کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس پر کوئی ردعمل نہ آیا تو شہر کی سیاست کی ڈائنامکس تبدیل ہو جائیں گی ایم کیو ایم کا پیغام مہاجروں کے لیے ہے جو اس ظلم کا شکار ہیں، اور اگر ایم کیو ایم صبر کی تلقین نہ کرتی تو شہر میں حالات مزید خراب ہو چکے ہوتے ڈمپر مافیا قانون کو ہاتھ میں لے کر شہر میں ریاست چلا رہا ہے اور جرائم مافیا اپنے مفادات کو فروغ دے رہا ہے اشتعال انگیز بیانات پر ڈمپر مافیا کے سرغنہ کو بھی گرفتار کیا جائے ڈمپر مافیا کو لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، اس پر کوئی ری ایکشن دیا جائے تو اسے دھمکایا جاتا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی تھریٹ،ترجمان جے یو آئی کی کےپی حکومت پر تنقید

    فاروق ستار نے پیپلز پارٹی پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی آڑ میں بدعنوانی، کرپشن اور بدترین حکمرانی کو فروغ دیا جا رہا ہےصوبے بالخصوص کراچی میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں آئین، قانون یا حکومت کی عمل داری کہیں بھی نظر نہیں آتی شاہانہ طرز کے میرج ہال بن رہے ہیں ٹی وی چینلز خریدے جارہے ہیں، یہ سارا پیسہ رشوت اور بدعنوانی کا ہے –