Baaghi TV

Tag: ڈنمارک

  • پہلا ملک جہاں چار صدیوں بعد سرکاری ڈاک سروس کا مکمل خاتمہ

    پہلا ملک جہاں چار صدیوں بعد سرکاری ڈاک سروس کا مکمل خاتمہ

    ڈنمارک دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں خط و کتابت میں غیر معمولی کمی کے باعث سرکاری ڈاک سروس مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے چار سو ایک سال پر محیط اس تاریخی سروس کا باقاعدہ اختتام اُس وقت ہوا جب تجربہ کار ڈاکیے برائن راسموسن نے ملک کا آخری خط منزل تک پہنچایا۔

    نارڈک ملک میں ریاست کے زیرِ انتظام ڈاک ادارہ پوسٹ نارڈ اس وقت دنیا کا واحد ادارہ ہے جس نے خطوط کی ترسیل کا عمل مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا حکام کے مطابق جدید ڈیجیٹل دور میں اس سروس کو پرانا اور غیر مؤثر سمجھا جانے لگا تھا۔

    اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 25 برسوں میں ڈنمارک میں خطوط بھیجنے کا رجحان 90 فیصد تک کم ہو چکا ہے 2000 میں پوسٹ نارڈ نے تقریباً ڈیڑھ ارب خطوط پہنچائے تھے، جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد صرف 11 کروڑ رہ گئی ایک عام خط بھیجنے کے لیے شہریوں کو 2.15 پاؤنڈ فی ٹکٹ ادا کرنا پڑتا تھا، جسے عوام نے مہنگا قرار دیا۔

    مہنگائی سے متعلق دسمبر 2025 کی ماہانہ رپورٹ جاری

    ادارے کی بندش کے ساتھ ہی ملک بھر میں نصب 1,500 پوسٹ باکسز ہٹائے جا رہے ہیں، جن میں سے کئی کو فروخت کر دیا گیا، حیران کن طور پر بعض پوسٹ باکسز 200 پاؤنڈ سے زائد قیمت میں فروخت ہوئے، جبکہ چند کو عجائب گھروں میں محفوظ کر لیا گیا ہے تاکہ آنے والی نسلیں اس نظام کو دیکھ سکیں۔

    ڈاک سروس کے خاتمے سے تقریباً 1,500 ملازمین بے روزگار ہو گئے، جو ادارے کی مجموعی افرادی قوت کا ایک تہائی حصہ تھے۔ تاہم پوسٹ نارڈ اب صرف پارسل ڈیلیوری سروس پر توجہ دے گا، جو آن لائن خریداری کے بڑھتے رجحان کے باعث منافع بخش ثابت ہو رہی ہے۔

    بنگلہ دیش کا بوئنگ سے 14 نئے طیارے خریدنے کا فیصلہ

    پوسٹ نارڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب زیادہ تر رابطہ الیکٹرانک ذرائع سے ہوتا ہے اور عوام کی بڑی تعداد اس فیصلے کو سمجھتی ہے، ترجمان کے مطابق اکثر لوگوں کو یاد ہی نہیں کہ انہوں نے آخری بار خط کب بھیجا تھا، ڈاک سروس کے خاتمے پر کئی شہریوں نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا ایک صارف نے پوسٹ باکس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چند سال بعد ہمیں بچوں کو بتانا پڑے گا کہ کبھی خط ڈالنے کے لیے یہ باکس استعمال ہوتے تھے۔

  • ڈنمار ک کا15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی  کا فیصلہ

    ڈنمار ک کا15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فیصلہ

    ڈنمارک نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ڈنمارک کی حکومت کا کہنا ہے کہ کم عمر بچوں کی انٹرنیٹ تک رسائی کو روکنے کا منصوبہ تیار کررہے ہیں جسے پہلے بل کی صورت اسمبلی میں پیش کیا جائے گااس بل کو حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے اراکین کی مکمل حمایت حاصل ہے اور باضابطہ منظوری کے بعد آئندہ برس سے نافذ بھی ہوسکتا ہے۔

    عمر کی تصدیق کے لیے ڈنمارک ایک ڈیجیٹل ایویڈنس ایپ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کے ذریعے پابندی پر عمل یقینی بنایا جا سکے گا فی الوقت بل کے مندرجات دستیاب نہیں تاہم امکان ہے کہ 13 سال سے 15 سال کی عمر تک بچے والدین کے اکاؤنٹس استعمال کرسکتے ہیں البتہ 13 سال سے 15 سال تک کے عمر کے بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ ڈنمارک میں 98 فیصد بچے اپنا خود کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں اور ناسمجھی میں جرائم پیشہ گروہوں کے ہتھے بھی چڑھ جاتے ہیں،دوسری جانب حال ہی میں آسٹریلیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی نافذ کی ہے-

  • ڈنمارک کا نیتن یاہوپرپابندیاں عائد کرنے کا عندیہ

    ڈنمارک کا نیتن یاہوپرپابندیاں عائد کرنے کا عندیہ

    ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے غزہ میں انسانی المیے کو انتہائی ہولناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے مغربی کنارے میں نئی یہودی آبادکاریوں کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے مزید کہا کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہمیں دیگر یورپی ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے، اس کے باوجود ان ملک جو اس وقت یورپی یونین کی صدارت کر رہا ہے، اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ غزہ میں ہولناک انسانی المیے کا خاتمہ ہو۔

    ڈنمارک کی وزیر اعظم نے کہا کہ نیتن یاہو اب ایک "خود ساختہ مسئلہ” بن چکے ہیں۔ ہم کسی بھی آپشن کو پہلے سے رد نہیں کر رہے۔ جیسے روس پر پابندیاں لگائی گئیں، اسی طرح ہم اسرائیل پر مؤثر پابندیوں کے لیے بھی تیاری کر رہے ہیں،وہ سیاسی دباؤ بڑھانے کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور تحقیقی شعبے میں بھی پابندیوں پر غور کر رہی ہیں جن میں تجارتی یا تحقیقی تعاون معطل کرنا بھی شامل ہے،یہ پابندیاں اسرائیلی وزراء، شدت پسند یہودی آبادکاروں، یا پھر اسرائیل کی ریاست کے خلاف بھی ہوسکتی ہیں۔

    بلوچستان بھر میں دفعہ 144 میں 15 روز کی توسیع

    واضح رہے کہ ڈنمارک نے تاحال فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان نہیں کیا تاہم وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح اسرائیل کو سخت پیغام دینا ہے تاکہ وہ انسانی المیے کو کم کرے اور جنگی کارروائیوں کو محدود کرےغزہ پر یورپی یونین منقسم ہے، بعض ممالک اسرائیل کے ساتھ ہیں تو بعض، جیسے آئرلینڈ، اسپین اور بیلجیم، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت کر رہے ہیں۔

    ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پنجاب میں لائیواسٹاک کا فروغ ہے،مریم نواز

  • اسلام آبادسے ڈنمارک جانے والی خاتون سے مشکوک مواد برآمد

    اسلام آبادسے ڈنمارک جانے والی خاتون سے مشکوک مواد برآمد

    اسلام آباد ایئرپورٹ سے ڈنمارک جانے والی خاتون کے بیگ سے مشکوک مواد برآمد کرلیا گیا۔

    ترجمان اینٹی نارکوٹکس کنٹرول کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 9 ملزمان کو گرفتار کرکے 64 کروڑ 96 لاکھ سے زائد مالیت کی 2670 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈنمارک جانے والی خاتون کے ٹرالی بیگ سے 6.570 کلو مشکوک مواد برآمد کیا گیا جبکہ پشاور میں کوریئر آفس کے ذریعے وہاڑی بھیجے جانے والے پارسل سے 1.010 کلو آئس برآمد کی گئی۔بلوچستان میں نوکنڈی،چاغی کے علاقے سے 2616.4 کلو افیون برآمد ہوئی۔ کاک پل ایکسپریس وے اسلام آباد پر ٹرک میں چھپائی گئی 24 کلو چرس برآمد کر کےملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ کرنل شیر خان انٹرچینج صوابی کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 15.6 کلو چرس اور 2.4 کلو افیون برآمد کر کے2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

    چائنہ چوک سیالکوٹ کے قریب 2 موٹر سائیکل سواروں کے قبضے سے 2 کلو ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ گوجرانوالہ میں چیک پوسٹ کے قریب خاتون سے 1.8 کلو چرس برآمد کی گئی۔ مغل پورہ انڈر پاس لاہور کے قریب سمیت موٹر سائیکل سواراور اس کے ساتھ موجود خاتون کے قبضے سے 480 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    اسحاق ڈار کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

    ہیری بروک انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان بن گئے

    بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ

    آفاق احمد کا پانی کا مسئلہ حل اور ڈمپر مافیا کو قابو کرنے کا مطالبہ

  • ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج

    ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج

    ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حوالے سے نئے قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جمعہ کے روز 2 افراد پر قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ان افراد کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی، لیکن ان پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے جون میں ایک تہوار کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔حکام اور مقامی میڈیا کی جانب سے ملزمان کے اقدامات کی مزید تفصیلات نہیں دی گئیں، تاہم یہ مقدمہ ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے والے نئے قانون کے تحت درج کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ 2023 میں ڈنمارک اور سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے متعدد واقعات نے مسلمان ممالک میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا تھا، جس کے بعد مسلمان اقوام نے ان حرکتوں کے خلاف سخت پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔اسی ردعمل کے نتیجے میں، 7 دسمبر 2023 کو ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیرقانونی قرار دینے کا بل منظور کیا گیا تھا، جو چند دن بعد نافذ العمل ہوگیا۔ اس قانون کے تحت قرآن کی بے حرمتی کرنے والوں کو جرمانہ یا دو سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

    یہ مقدمہ اس نئے قانون کے نفاذ کے بعد پہلا مقدمہ ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ڈنمارک اب اس حساس مسئلے پر سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے اور قرآن کی بے حرمتی کے خلاف سخت قانون نافذ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    شاہد خاقان عباسی کی وفاقی حکومت کی کارکردگی پر تنقید

  • پاکستان میں مائننگ انڈسٹری ،  ڈنمارک کے بڑے گروپ  کا اظہار دلچسپی

    پاکستان میں مائننگ انڈسٹری ، ڈنمارک کے بڑے گروپ کا اظہار دلچسپی

    پاکستان میں مائننگ انڈسٹری میں بھاری سرمایہ کاری، ڈنمارک کے بڑے گروپ نے کاروباری سرگرمیوں میں اظہار دلچسپی کیا ہے

    ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف کی سربراہی میں ڈینش کمپنی ایف ایل سمڈتھ کے سی ای او جناب میکو کیٹو نےوفاقی وزرا سے تفصیلی سیشن کیا ہے،وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان اور جام کمال خان نے ڈنمارک بزنس گروپ سے اجلاس کیا ہے، اس موقع پر وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معدنی وسائل کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور بڑی سرمایہ کاری ہو سکتی ہے، ایف ایل سمڈتھ مائننگ کے شعبے دنیا بھر میں اہم مقام رکھتی ہے۔

    ڈنمارک کے سفیر کا کہنا تھا کہ ڈنمارک گذشتہ 30 برسوں سے پاکستان میں سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبوں میں سرگرم عمل ہے، سی ای او ایف ایل سمڈتھ کا کہنا تھا کہ مائننگ انڈسٹری میں قابل عمل تجاویز اور فائدہ مند منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھیں گے، وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان معدنیات کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گا،ٹیکنالوجی کے تبادلے اور طلبہ کے لیے ریسرچ و ٹریننگ کے مواقع پر بھی کام کریں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے محکمے کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ڈنمارک سے سرمایہ کاری بہت حوصلہ افزا ہے، مثبت نتائج سامنے آئیں گے، حکومت نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں دلچسپی رکھتی ہے، جام کمال خان کا کہنا تھا کہ ڈنمارک کےمعدنیات کے شعبے میں تعاون اور دو طرفہ کاروباری سرگرمیوں سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی، ڈنمارک پاکستان کا انتہائی اہم کاروباری شراکت دار ہے ہم اس کورڈیل ریلیشن شپ کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں

    اڈیالہ جیل میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر دیسی مرغ کھانے سے انقلاب نہیں آتے،عظمیٰ بخاری

    اڈیالہ جیل میں سزا یافتہ عمران خان الیکشن لڑنے کے خواہشمند

    اڈیالہ جیل ،عمران خان کے سیل کی خصوصی تصاویر،باغی ٹی وی پر

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

  • ڈنمارک کے طلبا کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا

    ڈنمارک کے طلبا کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا

    ڈنمارک کے طلبا کا غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا،کوپن ہیگن یونیورسٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کوپن ہیگن یونیورسٹی نے اسرائیلی بستیوں میں کام کرنے والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری روکنے کا فیصلہ کرلیا مقبوضہ مغربی کنارے میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو سرمایہ کاری روکیں گے-

    ڈنمارک میں طلبا نے مئی کے شروع میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے غزہ احتجاجی کیمپ لگائے تھے،طلبا کے احتجاج میں اسرائیل کے ساتھ مالی اور ادارہ جاتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب فرانسیسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں اجلاس کے دوران فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بائیں بازوسے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ سیبسٹن ڈیلوگو نےفلسطینی پرچم اٹھاکرایوان کی توجہ غزہ کی صورتحال کی طرف دلائی۔

    محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کے عمل کو انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گا …

    سیبسٹن ڈیلوگو کی جانب سے فلسطینی پرچم لہراتے ہی پارلیمنٹ کی صدر نے اس عمل کو ناقابل قبول قراردےکر اجلاس ملتوی کردیا بعد ازاں فلسطینی پرچم لہرانے والے رکن پارلیمنٹ سیبسٹن ڈیلوگو کو 15 روز کے لیے معطل کردیا گیا۔

    سیبسٹن ڈیلوگو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی اسمبلی میں فلسطینی پرچم اس لیے لہرایا کیونکہ فرانس اسرائیلی فوج کو ہتھیار فروخت رہا ہے اور وہاں فلسطین میں نسل کشی جاری ہے۔

    ایم کیو ایم کو نیب ترامیم پر اعتراضات

  • ڈنمارک کے سفیر نے  نئی دہلی میں مودی حکومت کی نااہلی کا پول کھول دیا

    ڈنمارک کے سفیر نے نئی دہلی میں مودی حکومت کی نااہلی کا پول کھول دیا

    دہلی: نئی دہلی میں موجود ڈنمارک کے سفیر نے ڈینش سفارت خانے کے باہر پڑے کچرے کے ڈھیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کر دی-

    باغی ٹی وی : ڈنمارک کے اعلیٰ سفارت کار نے نئی دہلی میں واقع ڈینش سفارت خانے کی عمارت کے باہر کوڑا کرکٹ کا ڈھیر دکھایا جس کی ویڈیو فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،بدھ کو ڈنمارک کے سفارت خانے کے باہر کھڑے ہو کر سفیر فریڈی سوانے نےکچرے سے بھری سڑک دکھاتے ہوئے ویڈیو میں کہا کہ ’عظیم، سبز اور کچرے سے بھرے نئی دہلی میں خوش آمدید‘، فریڈی سوانے نے حکام پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کریں۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں ڈینش اور یونانی سفارت خانہ موجود ہے، اِدھر سروس لین ہونی چاہیے، لیکن آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کچرے سے بھرا ہوا ہے اور لوگ یہاں کوڑا کرکٹ پھینک رہے ہیں، فریڈی سوانے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کوئی میری آواز سنے گا اور اس پر ایکشن ضرور لے گا۔

  • ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی غیرقانونی قرار

    ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی غیرقانونی قرار

    ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی غیرقانونی قرار دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی:ڈنمارک اور سوئیڈن میں پچھلے کئی ماہ میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے متعدد واقعات ہوئے تھے جس کے بعد مسلمان ممالک نے ایسی مذموم حرکتوں پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا جس پر ڈنمارک کی پارلیمنٹ میں قرآن پاک کی بےحرمتی روکنے کا بل منظور ہو گیا ہے جس کے بعد ڈنمارک میں عوامی مقامات پر قرآن پاک کی بےحرمتی غیرقانونی ہوگئی ہے۔

    مبصرین کے مطابق ڈنمارک نے اس قانون کے ذریعے اپنے آزادی اظہار کے قانون اور قومی سلامتی کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کی ہے کیونکہ قرآن کی بے حرمتی کے واقعات سے دنیا بھر سمیت ڈنمارک کی مسلم کمیونٹی میں شدید تحفظات پائے جاتے تھے۔

    ایف بی آرکے ہزاروں افسران کا ٹیکس فائلر نہ ہونے کا انکشاف

    پاکستان میں بھی اس وقت کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈنمارک کے ہم منصب سے قرآنِ پاک کی بےحرمتی کے واقعات پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا تھا ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بتایا تھا کہ ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے خود اُن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہےوزیر خارجہ نے ڈنمارک اور دیگر یورپی ملکوں میں قرآن پاک کی بےحرمتی واقعات پر تحفظات ظاہر کیے ہیں، ڈنمارک نے ان گھناؤنے واقعات کی مذمت کی اور مسلم ممالک سے رابطوں میں ہے۔

    ایرانی صدر سرکاری دورے پر ماسکوپہنچ گئے

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں نے ڈنمارک کے ہم منصب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے ایسے اسلاموفوبیا پر مبنی واقعات کو بند کرنے پر زور دیا،میں نے مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور مذہبی برداشت کے فروغ پر بھی زور دیا۔

  • سویڈن اور ڈنمارک کا مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کے واقعات روکنے پر غور

    سویڈن اور ڈنمارک کا مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کے واقعات روکنے پر غور

    سویڈن اور ڈنمارک نے سکیورٹی خدشات بڑھنے پر مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کے واقعات روکنے پر غور شروع کردیا۔

    باغی ٹی وی: ڈینش وزارت خارجہ کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی پر ردعمل میں ہونے والا احتجاج انتہائی شکل اختیار کرسکتا ہے اس لیے حکومت ایسا قانونی راستہ تلاش کر رہی ہے جس سے نہ آزادی اظہار متاثر ہو اور نہ ہی دوسرے ملکوں یا ثقافتوں کی بے عزتی ہوسوئڈش وزیراعظم کے مطابق معاملے کے حل کے لیے وہ ڈینش وزیراعظم سے رابطے میں ہیں۔

    وزیرخارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنا ایک غیر مناسب عمل ہے، جو چند افراد کی جانب سے کیا گیا، ان کا یہ عمل ڈنمارک کے اقدار کی نمائندگی نہیں کرتا جس پرہمارا معاشرہ قائم ہے مذکورہ حالات کے پیش نظر ڈنمارک کی حکومت اس میں مداخلت کے امکان کو تلاش کرے گی، جس سے دوسرے ممالک کی ثقافتوں اور مذاہب کی توہین کی جا رہی ہو۔

    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات

    ڈنمارک کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جو بھی اقدام اٹھایا ہے وہ یقیناً آئینی طور پر تحفظ یافتہ آزادی اظہار کے فریم ورک کے اندر اور اس انداز میں کیا جانا چاہیے کہ اس حقیقت کو تبدیل نہ کیا جائے کہ ڈنمارک میں کھلی اظہار رائے کی آزادی ہےقرآن کی بے حرمتی کے بعد ڈنمارک اور سوئیڈن خبروں کی سُرخیوں میں رہے۔ دونوں ممالک ہ قرآن کو جلانے کی مذمت کرتے ہیں لیکن آزادی اظہار کے تحفظ کے قوانین کے تحت اس عمل کو نہیں روک سکتے۔

    دوسری جانب قرآنِ پاک کی بے حرمتی پر سعودی عرب اور عراق کی درخواست پر اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس آج ہورہا ہے۔

    گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کی وجہ سے2.3 شدت کا زلزلہ

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوئڈن اور ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور نذرآتش کرنے کے واقعات پیش آئے تھےقرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے-