Baaghi TV

Tag: ڈپٹی مئیر

  • میئر کراچی کے الیکشن:پی ٹی آئی کےغیر حاضر چیئرمینز کو شوکاز نوٹس جاری

    میئر کراچی کے الیکشن:پی ٹی آئی کےغیر حاضر چیئرمینز کو شوکاز نوٹس جاری

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میئر کراچی کے الیکشن پر غیر حاضر چیئرمینز کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی : غیر حاضر یو سی چیئرمینز کو شوکاز نوٹسز آرٹیکل 63 اے کے تحت جاری کیے گئے ہیں شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ 15 جون کو دانستہ طور پر غیر حاضر ہوکر پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی پارٹی ہدایت کے باوجود مئیر کراچی کے انتخابات کے موقع پر حاضر کیوں نہیں ہوئے؟ تسلی بخش جواب نہ دینے کی صورت میں یوسی چئیرمین کی بنیادی رکنیت خارج کی جاسکتی ہے۔

    شوکاز نوٹس کا جواب 3 دن میں محمد مبشر الحق کو جمع کرانے کی مہلت دی گئی ہے شوکاز نوٹس پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی جانب سے 29 یو سی چیئرمینز کو جاری کیے گئے۔

    بیرون ملک چین کے خفیہ "تھانے”

    دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میئر و ڈپٹی میئر کے الیکشن میں غیر حاضر رہنے والے 2 ارکان کوپارٹی عہدوں سےہٹا دیا گیا ہے،سٹی کونسل رکن صنوبر فرحان کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری کےعہدے سے ہٹا دیا گیا ہےکیونکہ صنوبر فرحان میئر کراچی کے الیکشن والے روز غیر حاضر رہی تھیں سٹی کونسل رکن ثمرین ناز کو صفورہ ٹاؤن صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کہ 15 جون کو ہونے والے میئر و ڈپٹی میئر کراچی کے الیکشن میں حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار تھے جبکہ پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار مرتضیٰ وہاب تھے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے 31 ارکان کےغیرحاضر رہنےکی وجہ سے پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر میئر کراچی منتخب ہو گئے تھے جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو 160 ووٹ ملے،پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

    ٹھٹھہ :ریلیف کیمپوں سے لوگوں کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ غلام فاروق …

    کلر کہار کے قریب مسافر بس کو خوفناک حادثہ،13 افراد جاں بحق 15 زخمی

  • کراچی :میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب آج ہوگا

    کراچی :میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب آج ہوگا

    کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب آج کیا جائے گا –

    باغی ٹی وی: میئر کے انتخاب کا عمل 11 بجے شروع ہوگا جس کے لیے شو آف ہینڈ کے ذریعے پہلے ووٹرز اپنی رائے دیں گے میئر کا انتخاب ہوجانے کے بعد ڈپٹی میئر کا انتخاب ہوگا شناخت کے بعد ووٹر کو اندر جانے کی اجازت ہوگی اور کسی بھی شخص کو موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ،موسم خوشگوار ہو گیا

    الیکشن کمیشن میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرچکا ہے جس کے مطابق میئر کراچی کے لیے 2 امیدوار مد مقابل ہوں گےالیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمٰن امیدوار ہیں سلمان مراد پی پی پی کے اور سید سیف الدین جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔

    دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی اور میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر منتخب نمائندوں کو گرفتار اور غائب کر کے ہی جیتنا ہے تو حکومت سندھ مجھے ہی گرفتار کرلے ، نہ جماعت اسلامی کا امیدوار ہو گا اور نہ پیپلزپارٹی کو اپنا امیدوار جتوانے میں مشکل ہوگی۔

    میئر کراچی جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان بنیں گے یا پھر پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب؟ فیصلہ آج ہوجائے گا۔کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے آج آرٹس کونسل آوڈیٹوریم میں پولنگ ہوگی۔

    گوجرہ : شہر میں ڈاکو راج،3 وارداتیں،لاکھو ں روپے نقدی وموبائل فون چھین لئے گئے

    بدھ کی رات کو ادارہ نور حق میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری پلاننگ کر لی ہے، صبح ان شاءاللہ جماعت اسلامی کا میئر بنے گا ،جو لوگ گرفتاری اور اغوا سے بچ گئے ہیں وہ ایوان میں پہنچیں گے اور پیپلز پارٹی کو سرپرائز دیں گے۔

    واضح رہے کہ میئر کا عہدہ حاصل کرنے کے لیے 184 نشستیں درکار ہوں گی جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا اتحاد ہے تو پیپلز پارٹی کو پی ٹی آئی کے ناراض چیئرمینز ،ن لیگ اور جے یو آئی ف کی حمایت حاصل ہے۔

    اگر نمبر گیم کی بات کی جائے تو جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کو پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار مرتضیٰ وہاب پر سبقت حاصل ہے تاہم پی ٹی آئی کے کچھ یوسی چیئرمینوں کی جانب سےحافظ نعیم الرحمان کو ووٹ نہ دینےکا اعلان سامنےآنےکے بعد صورتحال دلچسپ موڑ اختیار کر چکی ہے۔

    گو جرہ :بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے خانہ بدوش 13 سالہ بچہ بری …

  • ڈپٹی میئر کراچی کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار دستبردار

    ڈپٹی میئر کراچی کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار دستبردار

    کراچی: ڈپٹی میئر کراچی کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ذیشان زیب دستبردار ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: ریجنل افسر الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ میئر کراچی کے لیے حافظ نعیم الرحمٰن اور مرتضیٰ وہاب سمیت 6 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے ہیں،سلمان عبداللّٰہ سمیت ڈپٹی میئر کراچی کے 7 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔

    سندھ کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کا امکان

    الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے میئر کراچی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ ہمارے میئر اور ڈپٹی میئر کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں جماعتِ اسلامی نے اعتراض داخل کیا لیکن الیکشن کمیشن نے اسے اوور رول کر دیا۔

    واضح رہے کہ جماعتِ اسلامی کے کراچی کی میئر شپ کے لیے امید وار حافظ نعیم الرحمٰن کے کاغذاتِ نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظورکر لیےگئےجماعت اسلامی کے میئر کے دیگر امیدواروں سیف الدین اور جنید مکاتی کے بھی کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے جماعتِ اسلامی کے ڈپٹی میئر کے امیدوار قاضی سید صدرالدین اور سیف الدین کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔

    مذہبی تہوارکی تقریبات میں شرکت کیلئےبھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے

    امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے گزشتہ روز ریجنل الیکشن کمیشن میں میئر کراچی کے لیے نامزدگی فارم جمع کرائے تھےاس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے آج (اتوار کو) کراچی میں شاہراہِ قائدین پر احتجاج کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کا چہرہ دنیا کو دکھانے جا رہے ہیں، میئر کے انتخاب سے قبل قانون میں ترمیم کی گئی ہے، ہم نے ترمیم کے خلاف کیس کیا ہے، ہمیں یقین ہے کہ عدالت اس ترمیم کو مسترد کر دے گی یہ الیکشن نہیں فراڈ کا عمل جاری ہے، کچھ بھی کر لیں یہ سب ناکام ہو جائیں گے، الیکشن کمیشن کے پاس موقع ہے کہ اپنی ساکھ بحال کرے، اس وقت پیپلز پارٹی کا کراچی پر مکمل قبضہ ہے۔

    قازقستان کے جنگلات میں آگ، مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی

    یاد رہے کہ 15 جون کو میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کا انتخاب کیا جائے گا۔