مردان ضلعی پولیس سربراہ نجیب الرحمن کی ہدایت پر اے ایس پی شیخ ملتون سرکل ریشم جہانگیر نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ تھانہ شیخ ملتون بخت زادہ خان،ایس ایچ او تھانہ طورونورمحمد خان، ایس ایچ او تھانہ گڑھی کپورہ شفیع اللہ خان اے ایس آئی عرب علی،اے ایس آئی سہیل خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کرمختلف کاروائیاں کرتے ہوئے راہزنی،چوری اور موٹر سائیکل چورگروہ کے 04 ملزمان بلال ولد عبدالمالک سکنہ گڑھی دولت زئی، محمد حسین ولد قمر علی جو گڑھی کپورہ،کامران ولد گل سید باچا طورو کا رہنے والا اور بلال ولد محمد عمران سکنہ نوشہرہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا،۔ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ 11 عدد موٹر سائیکلز نقد رقم 75 ہزارروپے اور دیگر چوری شدہ سامان برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے مختلف اوقات میں تھانہ شیخ ملتون،تھانہ طورو اور گڑھی کپورہ میں وارداتیں کی تھیں۔جن کے خلاف مقدمات درج درج کئے گئے تھی۔ اور پولیس کو مطلوب تھے،
اس حوالے سے اے ایس پی ریشم جہانگیر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے مزید انکشافات بھی متوقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس سربراہ نجیب الرحمن کا سماجی ومعاشرتی جرائم کے خلاف جاری کردہ احکامات پر سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہے گی۔
عوام الناس غیر قانونی سرگرمیوں کے متعلق مقامی پولیس کو بروقت آگاہ کرکے جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کے قیام کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔
Tag: ڈکیتی

مردان، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف گھیر ا تنگ، موٹر سائیکلز چور گروہ سمیت گھروں سے چوری کرنے والے 04 ملزمان گرفتار

چلتی ٹرین میں مسافر کو خنجر کے زور پر لوٹنے والا گرفتار
چلتی ٹرین میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا گرفتار کر لیا گیا
ریلویز پولیس رائیونڈ نے چلتی ٹرین میں مسافر کو خنجر کے زور پر لوٹنے والا گرفتار کر لیا،ملزم نے راولپنڈی کے رہائشی امان اللہ کو ٹرین موسیٰ پاک میں پریم نگر کے قریب خنجر کے زور پر لوٹ لیا تھا،ملزم نے مسافر سے 93 ہزار 500 روپے لوٹے تھے،مسافر اوکاڑہ سے لاہور جانے والی ٹرین موسیٰ پاک میں سفر کر رہا تھا ،ملزم صدیق نے ٹرین رائیونڈ رکنے پر چھلانگ لگا کر ریلوے یارڈ کی طرف دوڑ لگا دی
مسافر کے شور مچانے پر ایس ایچ او رائیونڈ رحمت علی نے ٹیم کی مدد سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم سے مسافر کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی گئی،ملزم کے قبضہ سے مسافر سے چھینی گئی 93 ہزار 500 روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ،ملزم محمد صدیق کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس رائیونڈ میں مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے،کامیاب کارروائی پر آئی جی ریلویز پولیس نے پوری ٹیم کی کاركردگی کو سراہا اور شاباش بھی دی
پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں
دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا
پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟
خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار
دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں
مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار
واضح رہے کہ پاکستان کی ٹرینوں میں جرائم بڑھ چکے ہیں، آئے روز مسافروں سے نہ صرف ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی ہیں بلکہ خواتین کو ہراساں بھی کیا جاتا ہے، چند دن قبل بھی ایک ٹرین میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا،

ضلع صوابی کے علاقہ ڈاگئی میں دھمکی آمیز خطوط ملنے پر اہل علاقہ کا گرینڈ جرگہ
باغی ٹی وی کے مطابق ضلع صوابی کے علاقہ ڈاگئی میں دھمکی آمیز خطوط ملنے پر اہل علاقہ کا گرینڈ جرگہ ہوا ہے،جس میں جرگہ مشران نے پولیس کع ملزمان جلد گرفتار کرنے کی تاکید کی ہے
باغی ٹی وی کے مطابق جرگہ مشران کے مطابق واقعے میں اگر مقامی شخص ملوث ہوا تو قانونی سزا کے ساتھ اسے گاؤں بدر کیا جائے گا،ہم پر امن لوگ ہیں لیکن کسی کو بھی بھتہ نہیں دینگے ،
ایس ایچ او کالو خان کے مطابق پولیس جلد ملزمان کو گرفتار کرے گی، ایس ایچ او کے مطابق اس سے پہلے ڈاگئی میں ہونے والے ملزمان کو بھی پولیس نے گرفتار کیا اور لوٹا گیا مال بھی برآمد کیا ،
واضح رہے کہ ضلع صوابی کے گاؤں ڈاگئی میں اٹھارہ افراد کو خط موصول ہوئے ہیں جس میں ان سے کہا گیا تھا کے اپنے پیسے اور زیوارات بینکوں سے نکال کر گھروں میں جمع کریں ،خط میں بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے بھی ہم نے علاقے میں چوریاں کی ہے ،خط میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر ہماری بات نہ مانی گئی تو جان سے جائنگے ،باغی ٹی وی کے مطابق ضلع صوابی میں اس سے پہلے صوابی کے مخلف علاقوں میں 20 رکنی گروہ گھروں میں چوری کے واردات کر چکے تھے،جن کو پولیس نے کاروائی کر کے گرفتار کر لیا تھا ،
ائیرپورٹ سے آنے والی کار سوار فیملی کے ساتھ واردات کی کوشش
اسلام آباد ،تھانہ رمنا کی حدود میں سرینگر ہائی وے پر رات گئے مسلح ڈاکوؤں نے ائیرپورٹ سے آنے والی کار سوار فیملی کے ساتھ واردات کی کوشش کے دوران ناکامی پر گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی۔
کار سوار کے بروقت گاڑی بھگانے پر وہ ڈاکوؤں کے ہاتھ چڑھنے سے بچ گئے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گاڑی اور اس میں موجود سامان کو شدید نقصان پہنچا تاہم کار سوار فیملی معجزانہ طور پر محفوط رہے۔ واقعہ 12 جولائی 2023ء منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریباً سوا 12 بجے کے قریب پیش آیا۔معلوم ہوا ہے کہ بحریہ فیز ایٹ کے رہائشی عزیز الرحمٰن نامی شہری گزشتہ رات اپنی فیملی کے ساتھ اسلام آباد ائیرپورٹ پر اپنے ایک کزن کو لینے گئے جو کراچی سے آئے تھے اور انہیں ایف سیون کے ایک گیسٹ ہاؤس میں ڈراپ کرنا تھا۔ ائیرپورٹ سے نکلنے کے بعد جیسے ہی یہ فیملی اپنی سفید رنگ کی کرولا الٹسEX 789 میں سرینگر ہائی وے واقع پولیس لائنز روڈ کے پاس پہنچی تو تعاقب میں آنے والے موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹنے کی نیت سے گاڑی روکا۔
اسلحہ دیکھتے ہی شہری عزیز الرحمن نے اپنی گاڑی بھگائی جس پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے گاڑی اور اس میں موجود سامان کو خاصا نقصان پہنچا۔ تاہم کار سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ رات گئے متاثرہ شہری کی درخواست پر تھانہ رمنا پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔ وفاقی دارالحکومت کی مرکزی شاہراہ پر واردات شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پر ایک سوالیہ نشان ہے
رپورٹ، شبیر سہام
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
ٹرین میں اپنے سامان کی خود حفاظت کریں،ریلوے ذمہ دار نہیں،عدالت کا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرین میں سفر کے دوران اپنے سامان کی خود حفاظت کریں، چوری، گم ہونے کی صورت میں محکمہ ریلوے ذمہ دار نہیں ہو گا
پاکستان میں بھی اگرچہ ایسا ہی ہے، اگر دوران سفر کچھ چوری ہو جائے تو مقدمہ درج کروانے کے لیے بھی کافی مشکلات ہوتی ہیں، ساتھ ہی سامان بھی برآمد ہونے میں کافی وقت لگتا ہے اور قسمت سے ملتا ہے، اب پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت کی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ اگر دوران سفر ریلوے میں سامان چوری یا گم ہو جائے گا اسکا ذمہ دار محکمہ ریلوے نہیں ہو گا،مسافر کو دوران سفر اپنے سامان کا خود ہی خیال رکھنا ہو گاپاکستان میں دوران سفر جنسی سہولیات حاصل کریں،
سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے
فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم
فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے
بھارتی سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ریلوے کو چوری کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا، عدالت نے محکمہ ریلوے کو ریلیف دے دیا، کہا کہ اگر ریلوے سے دوران سفر سامان چوری یا گم جائے تو اس میں ریلوے کا کیا قصور، خود حفاظت کیوں نہیں کرتے، بھارتی سپریم کورٹ نے ضلعی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا جس میں ضلعی عدالت نے کہا کہ محکمہ ریلوے صارف کو ایک لاکھ روپے ادا کرے،
بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس احسن الدین امان اللہ پر مشتمل بنچ نے فیصلہ سنایا اور کہا کہ مسافر سامان کا خود خیال نہیں رکھ سکتا،تو ریلوے کو ذمہ دار کیوں ٹھہرائیں، 2005 میں ایک تاجر ٹرین سے دہلی جا رہے تھے، انکے پاس ایک لاکھ روپے تھے، رات کو تاجر سوئے تو انکی پینٹ کو کاٹ کر کسی نے رقم نکال لی، تاجر نے مقدمہ درج کروایا اور مقامی ضلعی عدالت نے تاجر کو ایک لاکھ روہے دینے کا حکم دیا جسے محکمہ ریلوے نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا
پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں
دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا
پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟
خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار
دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں
مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

پچاس کلو چاندی لوٹنے کے واقعہ میں پولیس ہی ملوث نکلی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پچاس کلو چاندی لوٹنے کے واقعہ میں پولیس ہی ملوث نکلی، دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے.
واقعہ بھارت کا ہے، بھارتی ریاست اترپردیش میں پچاس کلو چاندری کی ڈکیتی کی واردات ہوئی،پولیس نے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ اس ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ ایک پولیس اہلکار ہی ہے جس نے ایک اور پولیس اہلکار اور دوستوں کے ساتھ ملکر منصوبہ بندی کے ساتھ ڈکیتی کی، یوپی پولیس کے اہلکار ہی ڈکیت نکلے، اوریا پولیس سپرنٹنڈنٹ چارو نگم نےو اقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے باندا کے رہائشی منیش سونی عرف ساگر چھ جون کو گاڑی پر جا رہے تھے ، انکے ساتھ انکی بھابھی، بیٹی اور ماموں کا بیٹا موجود تھا،گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا ضلع اوریا میں داخ ہوتے ہی ایک سفید رنگ کی گاڑی جس کے پاس چار لوگ کھڑے تھے نے گاڑی رکوائی، ان چار افراد میں سے ایک نے پولیس کی وردی پہنی تھھی اور پستول بھی لگایا تھا، مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں نے گاڑی روکنے کے بعد تلاشی لی اور گاڑی میں موجود پچاس کلو چاندی نکالی لی، چاندی دو بیگ میں رکھی گئی تھی، چاندی لے کر مبینہ پولیس اہلکار فرار ہو گئے،
عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟
پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات کا آغازکیا گیا تو پتہ چلا کہ اس واقعہ میں یوپی پولیس کے دو اہلکار ملوث ہیں، پولیس نے چھاپہ مار کر پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ چاندی بھی برآمد کر لی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے کیس کو حل کرنے میں مدد ملی ہے، کیس کی تحقیقات کے لئے آٹھ ٹیمیں بنائی گئی تھیں جن میں سائبر، ایس او جی کی ٹیم بھی تھی،24 گھنٹوں کے اندر پانچ افراد کو واچ لسٹ میں رکھا گیا اور مخبروں کے زریعے انکی مخبری کی گئی، معلوم ہوا کہ چاندی بھوگنی پور میں رکھی گئی ہے، جمیل الدین، سنجے چکوا، رفعت خان اور راکیش کے نام سامنے آئے پولیس نے مبینہ جگہ پر چھاپہ مار کر ان لوگوں کو پکڑ لیا، ان سے تحقیقات ہوئی تو انہوں نے انکشاف کیا کہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ملکر ڈکیتی کی گئی،
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی
کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

ہنڈا سوک ڈکیت گینگ متحرک،دو کروڑ نوے لاکھ کی بڑی واردات
کراچیَ گزری تھانے کی حدود میں ہنڈا سوک ڈکیت گینگ متحرک ہوگیا
گزری تھانے کی حدود میں دو کروڑ نوے لاکھ کی بڑی واردات ہوئی ہے،کار سوار ملزمان خیابان سحر میں واقعہ آفس سے رقم سے بھرا شاپر لیکر فرار ہوگئے واقعہ کا مقدمہ گزری تھانے پر چار روز کی تاخیر سے درج کرلیا گیا، درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق میڈیکل لیبارٹریز کی تین برانچز کی رقم دو کروڑ نوے لاکھ جمع کی رقم ملازم نیئر حسین کے ہاتھوں خیابان سحر میں قائم برانچ میں اکائونٹنٹ حیدر اور عزیز کے پاس بھیجی اکائونٹنٹ اور ملازم رقم سے بھرا شاپر آفس میں رکھ کر نماز پڑھنے چلے گئے دوسرے ملازم یوسف نے مالک کو کال کرکے بتایہ کی ڈاکو آفیس سے رقم لوٹ کر چلے گئے ملازم یوسف نے بتایہ کہ مسلح ملزمان نے اسے باندھ کر واردات کی
پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزمان کا بڑا انکشاف
دوسری جانب ڈسٹرکٹ سٹی ، گزشتہ رات پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزمان نے بڑا انکشاف کیا ہے، ملزمان چند روز قبل لیاری جنرل ہسپتال میں IT آپریٹر کو فائرنگ سے زخمی کرنے میں ملوث نکلے.ملزمان نے مورخہ 13 مئی کو لیاری جنرل ہسپتال NIVCD میں تعینات IT آپریٹر کو چہرے پر گولی مار کر زخمی کر دیا تھا. ملزمان نے IT آپریٹر محمد طارق صدیقی کو دوران واردات مزاحمت پر چہرے پر گولی مار کر زخمی کیا اور فرار ہوگئے تھے.اس واقعہ کا مقدمہ تھانہ چاکیواڑہ میں درج ہوا تھا. ملزمان نے مزید انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتیں سر انجام دے چکے ہیں.ملزمان دوران واردات مزاحمت پر شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کرتے تھے. ملزمان گزشتہ رات تھانہ چاکیواڑہ کی حدود میں پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ہوئے تھے. ملزمان کی شناخت محمد ولید(زخمی) اور بابر حسین کے ناموں سے ہوئی تھی. ملزمان کا 1 ساتھی فرار ہوگیا تھا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں, ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہےگھر میں ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلہ
نارتھ ناظم آباد پولیس کا بروقت ایکشن بلاک D کے ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلہ ہوا،ترجمان پولیس کے مطابق امروز 6.6.23 کو بوقت 5.50 بجے بمقام بیرون مکان نمبر C106 بلاک Dنارتھ ناظم آباد سے 15 مددگار کو ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی کالر نے بتایا کہ مکان میں 5 ڈکیت ڈکیتی کرنے داخل ہوئے ہیں اور گھر والوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر مکان بالا کے باہر ملزمان کا ساتھی جو گھر کہ باہر کار نمبر Axb795 میکر کرولا Gli برنگ سفید میں اپنے ساتھیوں کا انتظار کر رہا تھا جو گھر میں واردات کے لئے داخل ہوئے تھے مشکوک جانتے ہوئے کار کو چیک کرنےکی کوشش کی جس پر کارمیں سوار ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم کار میں سوار ہلاک ہو گیا ملزم کے قبضہ سے ایک 9mmپسٹل معہ 5 راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں ملزم کی جیب سے برآمد شناختی کارڈ پر ہلاک ملزم کا نام محمد داؤد ولد مالا سیر عمری 28/30 سالہ معلوم ہوا ہے گھر میں موجود 5 ملزمان گھر کی پچھلی جانب سے فرار ہوگئے ۔ فراری ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیںویڈیو، اللہ کرے میں نااہل ہو جاؤں، عمران خان اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے
میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل
عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے شہری کو لٹنے سے بچا لیا
شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں،
گلبہار پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے شہری کو لٹنے سے بچا لیا 2 ڈکیت موقع پر گرفتار کر لئے گئے، ملزمان ایک شہری دلاور خان ولد نادر خان کو اسلحے کے زور پر لوٹ رہے تھے کہ موقع پر پیٹرولنگ کرتے ہوئے گلبہار پولیس پہنچ گئی شہری کے اشارے پر ملزمان کو بروقت گرفتار کر لیا گیا ملزمان کی شناخت شاکر ولد رانا فاروق اور مصطفیٰ ولد مرجان کے ناموں سے ہوئی گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل بمعہ راؤنڈ پرس 2500 روپے نقد برآمد کر لئے گئے،ملزمان گلبہار سمیت ناظم آباد اور اطراف کے علاقوں میں مسلسل واردات کررہے تھے اور پولیس کو مطلوب تھے ملزمان کا سابقہ ریکارڈ موجود ہے اور پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں ملزمان نے دورانِ انٹیروگیشن اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی انکشاف کیا ہے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے
دوسری جانب شاہ فیصل کالونی پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاررواٸی، جوا سٹہ لگانے والے 6 جواری ملزمان گرفتارکر لئے گئے، گرفتار جواریوں سے تاش کی گڈیاں اور سٹے کی رقم 3400 روپے برآمد ہوٸی، گرفتار جواریوں کیخلاف کماربازی ایکٹ قاٸم کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا،
تھانہ گڈاپ سٹی پولیس نے بڑی کاروائی کی، سولر پلیٹ چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتارکر لئے، گرفتار ملزمان صدام حسین اور عبدالنبی نے گڈاپ سٹی کے علاقے سے سولر پلیٹس چوری کی تھی گڈاپ سٹی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان کے قبضہ سے 35 سولر پلیٹس برآمد کر لی گئیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی
شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی 70 سے زائد وارداتیں،ملزم گرفتار
پاکستان رینجرز (سندھ) اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان ابوطالب اور توصیف شاہ کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان نے 6 مئی 2023 کو بنگلہ بازار اورنگی ٹاؤن میں گھر کے باہر کھڑے شہری سے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی جس میں مو بائل فون اور نقدی لو ٹی تھی۔ وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سو شل میڈ یا پر وائر ل ہوئی جس میں ملزمان کو واردات کر تے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملز مان نے اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد سائیٹ اور گردونواح کے علاقوں میں ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی 70 سے زائد وارداتوں میں 200 موبائل فونزاور10 لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتارملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،
زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج
اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی

لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والا گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں
شاہ فیصل کالونی پولیس نے بند ندی پر شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے دو ڈکیتوں کو بعد پولیس مقابلہ زخمی حالت میں گرفتار کرلیا,گرفتار ملزمان ندی بند اور کازوے ندی پر شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں کرتے اور باآسانی فرار ہوجاتے, شاہ فیصل کالونی پولیس گشت پر مامور تھی دو ڈکیت بند ندی کے قریب شہری کو لوٹ مار کی واردات کا نشانہ بنارہے تھے, پولیس موقع پر پہنچ گٸی, ڈکیتوں نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پر اندھا دھند فاٸرنگ شروع کردی,پولیس کی جوابی فاٸرنگ کے بعد دونوں ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا, گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ دو پسٹل, چھیننے ہوٸے 8 موباٸیل فون اور چار چھیننے ہوٸے پرس برآمد ہوٸے, گرفتار ملزمان کے زیر استعمال موٹرساٸیکل بھی پولیس تحویل میں لی گٸی جسے چیک کیا جارہا ہے, گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت مظفر علی عرف بابو ولد علی اصغر اور لیاقت درانی ولد رحمت علی کے نام سے ہوٸی,گرفتار زخمی ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ضابطے کی مکمل کاررواٸی عمل میں لاٸی جارہی ہے, گرفتار زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلٸے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے,
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی
شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے
دوسری جانب کورنگی صنعتی ایریا پولیس کی کاررواٸیاں اسٹریٹ کراٸم کی بیشتر واردتوں میں مطلوب ملزم اور گٹکا فروش سمیت چار ملزمان گرفتار کر لئے،گرفتار اسٹریٹ کریمنل کے قبضے سے اسلحہ ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن و چھیننا ہوا موباٸیل فون برآمد کیا, گرفتار اسٹریٹ کریمنل کے قبضے سے چوری شدہ موٹرساٸیکل بھی برآمد کی, جسکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے,گرفتار گٹکا ماوا فروش تینوں ملزمان کے قبضے سے 7 کلو سے زاٸد مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کیا, گرفتار ملزمان کی شناخت (اسٹریٹ کرمنل) محمد علی, فراز, ارشد, اور غلام رسول کے نام سے ہوٸی, گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے, ملزمان عادی جراٸم پیشہ ہیں, جوکہ دیگر مقدمات میں جیل جاچکے ہیں, گرفتار اسٹریٹ کرمنل پہلے بھی تھانہ کلفٹن, سکھن اور شاہ لطیف سے اسلحے, لوٹ مار اور پولیس مقابلے میں بھی گرفتار ہوچکا ہے, گرفتار ملزمان سے انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا,









