Baaghi TV

Tag: ڈکیتی

  • سیکورٹی اہلکاروں کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے دو ڈاکو ہلاک

    سیکورٹی اہلکاروں کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے دو ڈاکو ہلاک

    تھانہ دھمیال کے علاقے میں شہری سے گاڑی چھین کر فرار ہوتے تین ڈاکؤوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی

    ڈاکؤوں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل غلام محی الدین شدید زخمی ہو گئے،فائرنگ کے دوران دو ڈاکو زخمی ہوئے جو ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے، ترجمان پولیس کے مطابق شہری سے چھینی گئی مہران گاڑی، اسلحہ، وائرلیس سیٹ، گاڑی چوری کرنے کے آلات اور نمبر پلیٹیں اور زیر استعمال کار بھی برآمد کر لی گئی، ہلاک ڈاکؤوں کی شناخت نقیب الرحمن عرف طوفان اور تحسین اللہ کے نام سے ہوئی، ہلاک ڈاکو بین الصوبائی نجیب اللہ ڈکیت گینگ کے رکن تھے، گینگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ہے،گینگ ڈکیتی، رابری، گن پوائنٹ پر کار و موٹر سائیکل چھیننے اور دوران ڈکیتی شہریوں کو قتل و زخمی کرنے کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں، گینگ ائیرپورٹ اور دھمیال کے علاقوں میں ڈولفن فورس پر فائرنگ میں بھی ملوث ہے،

    واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچنگ شروع کر دی گئی، دھمیال پولیس کو شہری جمال نے اطلاع دی کی تین ڈاکؤوں نے گن پوائنٹ پر اس سے گاڑی اور نقدی چھینی اور فرار ہوئے، دھمیال پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے گاڑی سمیت فرار ہوتے ڈاکؤوں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، زخمی ہیڈ کانسٹیبل غلام محی الدین کو علاج معالجہ جبکہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، بروقت رسپانس کرکے خطرناک ڈاکؤوں کی فائرنگ کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہری سے چھینی گئی گاڑی فوری برآمد کرنے پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے ہیڈ کانسٹیبل غلام محی الدین، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر، اے ایس پی صدر، ایس ایچ او دھمیال اور ٹیم کو شاباش، دی اور کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے عناصر قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے،راولپنڈی پولیس فرض کی راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، جرائم کے خلاف جنگ میں ہر افسر ہر جوان پرعزم ہے،

    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ

    دوسری جانب اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے غیر قانونی اسلحے کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔تھانہ ترنول پولیس ٹیم نے اسلحہ کی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے 10 پسٹلز اور بھاری تعداد میں ایمونیشن برآمد کر لیا۔تھانہ ترنول کی حدود 26 نمبر چونگی شاہین آباد گشت پر مامور اے ایس آئی اکرم رانجھا اور ٹیم کی اہم کارروائی کے دوران اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے۔اسلحہ سمگلر گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزم علیم خان ولد حکیم خان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق پشاور سے ہے جو کہ ایک کاٹن اٹھا کر پیدل جا رہا تھا گشت پر مامور پولیس کو دیکھ کر الٹے پاؤں مڑنے لگا پولیس نے مشکوک جان کر تلاشی لی جس سے کاٹن میں 9mm دس پسٹل دس پوچس 200 روند غیر قانونی اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے ایس پی صدر زون نوشیروان نے تھانہ ترنول اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے ،ناجائز اسلحہ کی ترسیل و فروخت جیسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔غیر قانونی اسلحے کے خلاف کریک ڈاؤن جرائم کے خاتمے میں معاون ثابت ہو گا۔اسلام آباد پولیس شہر میں امن وامان برقرار رکھنا ان کی اولین ترجیع ہے اور پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کر رہی ہے۔

  • مہنگائی یا کچھ اور،پولیس اہلکار ہی ڈکیتیاں کرنے لگے

    مہنگائی یا کچھ اور،پولیس اہلکار ہی ڈکیتیاں کرنے لگے

    راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تھانہ روات میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمہ کے متن کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شہری سے 9900 ڈالر، 15 گرام سونا، انگوٹھیاں اور نقدی لوٹے، پولیس اہلکاروں نے شہری کو لوٹنے کے بعد اس پر شراب اور اسلحے کا مقدمہ بھی درج کیا۔درج مقدمے کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شہری کو ساتھی سمیت حبس بیجا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ مقامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ روات کی چوکی بحریہ ٹاؤن کے عملہ نے ظفر جیلانی .اسد سعید نامی شخص جو پراپرٹی کا کام کرتے ہیں کو انکی رہائش گاہ سے سامان سمیت اٹھایا اور کسی نامعلوم جگہ منتقل کر کے تشدد کیا اور چھوڑنے کے لئے 1 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی نہ دینے پر مختلف مقدمات میں پھنسانے کا کہا اسی دوران ایس ایس پی آپریشن نے ایس ایچ او روات سے کہا کہ آپ نے بندے اٹھائے ہیں جس پر ایس ایچ او روات اشتیاق مسعود چیمہ خود بحریہ ٹاؤن چوکی پر چلے گئے جا پر چوکی انچارج نے کہا کہ ان سے شراب برآمد ہوئی ہے جب ایس ایس پی آپریشن کو یہ بتایا گیا تو انہوں نے کہا ٹھیک ہے اسی دوران سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او روات سے جواب طلبی کی ایس ایچ او روات نے انچارج چوکی سے رابطہ کیا اور کہا کہ سی پی او راولپنڈی نے آپکو بلایا ہے جس پر آبھی تک انچارج چوکی اپنا نمبر بند کر کے غائب ہو گیا ہے بحریہ ٹاؤن چوکی کے پورے عملے پر سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کے حکم پر مقدمہ درج راولپنڈی پولیس بجائے لوگوں کو تحفظ دینے کے اغواء برائے تاوان کا کام سرانجام دینے لگ گئی ہے

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

  • بینک میں ایک ڈالر کی عجیب و غریب ڈکیتی

    بینک میں ایک ڈالر کی عجیب و غریب ڈکیتی

    نیویارک: امریکہ میں شہری نے صرف ایک ڈالر کی بینک ڈکیتی کی تاکہ اسے گرفتار کیا جا سکے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک 65 سالہ شخص ڈونلڈ سینٹاکروس نے صرف اس وجہ سے بینک میں ڈکیتی کی تاکہ اسے گرفتار کیا جا سکے جبکہ بینک عملہ آخر وقت تک اس مذاق سمجھتا رہا۔

    ایران روس سے 35 لڑاکا طیارے خریدے گا

    ڈونلڈ سینٹا کروس سالٹ لیک سٹی میں ویلز فارگو بینک گیا اور بینک کیشیئر کو ایک تحریر لکھ کر تھما دی جس پر لکھا تھا کہ یہ ایک بینک ڈکیتی ہے اور مجھے ایک ڈالر دیجئے، شکریہ۔

    بینک کا کیشیئر سمجھا کہ مذکورہ شخص مذاق کر رہا ہے لیکن کیشیئر نے اس شخص کو ایک ڈالر کا نوٹ تھما دیا اور کہا کہ اب آپ جا سکتے ہیں لیکن شہری نے کہا کہ میں نے بینک لوٹ لیا ہے اور اب آپ پولیس کو طلب کر لیں۔

    بھارت میں یورینیم کی چوری اوراسمگلنگ کے بڑھتے واقعات دنیا کیلئے خطرہ ہیں، تجزیہ کار

    شہری بینک میں ہی بیٹھ گیا اور پولیس کا انتظار کرنے لگا۔ بعد ازاں پولیس آئی اور ڈونلڈ سینٹا کروس کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئی تاہم بعد میں شہری کو رہا کر دیا گیا۔

  • موبائل فونز چھیننے والا ڈکیت گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    موبائل فونز چھیننے والا ڈکیت گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    ضلع ویسٹ پولیس نے گزشتہ روز چھینے گئے موبائل فونز برآمد کر کے ڈکیت ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان گزشتہ روز سیکٹر ساڑھے گیارہ میں گھر کے باہر موجود شہری محمد اویس اور ان کے دوست سے دو موبائل فونز چھین کر فرار ہوئے تھے۔واردات کا مقدمہ الزام نمبر 59/2023 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج ہے۔ایس ایچ او اقبال مارکیٹ نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کر کے واردات میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور 02 موبائل فونز برآمد کر لئے گئے، برآمدہ دونوں موبائل فونز شہری محمد اویس اور ان کے دوست سے چھینے گئے تھے۔گرفتار ملزمان کیخلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، مزید وارداتوں میں شناخت و تفتیش جاری ہے گرفتار ملزمان میں حسن بخش عرف کالا ولد قادر بخش اور فہاد عرف بابو ولد خرشید شامل ہیں۔

    دوسری جانب تھانہ عوامی کالونی پولیس کی مختلف پولیس کارواٸیاں دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے،عوامی کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارواٸی کے دوران ایک گٹکا فروش اور ایک اسٹریٹ کریمنل کو گرفتار کرلیا,گرفتار اسٹریٹ کریمنل کے قبضے سے اسلحہ ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن اور ایک موباٸیل فون برآمد کیا, گرفتار گٹکا فروش ملزم کے قبضے سے 20 کلو سے زاٸد مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کیا, گرفتار ملزمان کی شناخت اسٹریٹ کریمنل سہول, گٹکا فروش راجا اور بلال کے نام سے ہوٸی, گرفتار ملزمان عادی جراٸم پیشہ ہیں جوکہ پہلے بھی دیگر مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں,گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مذید انٹیروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

  • چھ کروڑ کی ڈکیتی ،نوے گھنٹے میں ملزمان گرفتار

    چھ کروڑ کی ڈکیتی ،نوے گھنٹے میں ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے علاقے بہادرآباد میں رواں سال کی سب سے بڑی چھ کروڑ کی ڈکیتی ، ایسٹ پولیس نے نوے گھنٹے میں کیس حل کردیا

    ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا کراچی اور حیدرآباد میں تابڑ توڑ ایکشن ،چھ کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کے قبضے سے 3 کروڑ 10 لاکھ کی خطیر رقم برآمد کر لی گئی، ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیرشیخ کا کہنا ہے کہ کروڑوں کی چوری میں گھر کا بھیدی ملوث تھا، بلڈر راحیل کے ڈرائیور کی انفارمیشن پر ڈکیتی کی گئی،مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیںملزمان نے ڈکیتی کے بعد آپس میں رقم تقسیم کرلی تھی،ڈرائیور کی جانب سے ساتھیوں کو مکمل تفصیلات فراہم کی گئی،

    ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیرشیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں تین مقامات پر چھاپے مارے گئے،حیدر آباد میں دو جگہوں پر چھاپے مارے،ملزمان نے چھ کروڑ کی رقم تین ہزار کی پیٹی میں چھپا رکھی تھی،

    جیل بھرو تحریک،تحریک انصاف کا رہنما گرفتاری دینے کی بجائے بھاگ نکلا،ویڈیو

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

     گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

    توشہ خانہ گرفتاری سے بچنے کے لیے جیل بھرو تحریک کا شوشہ چھوڑا گیا 

    پولیس کے مطابق راحیل عبدالغفار نے بہادر آباد تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ وہ ڈیفنس فیز 4 کے رہائشی اور کنسٹرکشن کے کام سے منسلک ہیں۔مدعی کے مطابق گزشتہ رات وہ بہادر آباد میں اپنے دفتر سے رقم لے کر کار میں نکلے تھے کہ ناہید سپر اسٹور کے قریب دوسری کار میں سوار ملزمان نے انہیں روکا، ان کے ساتھ دو موٹر سائیکل پر بھی ملزمان تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے بلڈر کو گاڑی سے اتار کر موبائل فون چھین لیا اور پھر گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔راحیل عبدالغفار کے مطابق گاڑی کی ڈگی میں چار کاٹن میں 5 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد رقم اور دیگر قیمتی سامان موجود تھا۔پولیس کے مطابق اس سلسلے میں چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • گرل فرینڈ کو موبائل و تحفے دینے کیلئے نوجوان نے شروع کیا گھناؤنا کام

    گرل فرینڈ کو موبائل و تحفے دینے کیلئے نوجوان نے شروع کیا گھناؤنا کام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرل فرینڈ کو موبائل تحفہ دینے کے لئے نوجوان نے ڈکیتی کی وارداتیں شروع کر دیں

    واقعہ دہلی کا ہے ، پولیس نے ایک 18 سالہ نوجوان کو مشرقی دہلی سے گرفتار کیا ہے جو اپنی گرل فرینڈ کے لئے موبائل و دیگر تحائف خریدنے کے لئے ڈکیتی کی وارداتیں کر رہا تھا، ملزم کی شناخت کیف سکنہ سندر نگری دہلی کے طور پر ہوئی،پولیس نے ملزم کو اسوقت گرفتارکیا جب وہ دوست کے ساتھ مل کر ایک شخص سے موبائل فون چھین رہا تھا، ملزمان نے پیدل چلتے شخص سے فون چھینا اور فرار ہو گئے تا ہم پولیس نے تھوڑا آگے جا کر پکڑ لیا،

    ڈپٹی کمشنر آف پولیس روہت مینا نے ملزمان کے بارے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ جیسے ہی ملزم کو دیکھا تو اسے گرفتار کر لیا گیا،دوران تحقیقات کیف نے انکشاف کیا کہ اس کی گرل فرینڈ کو مہنگے تحائف کا شوق ہے جس کی وجہ سے وہ شاہدرہ اور شمال مشرقی دہلی کے علاقے میں پیدل چلنے والوں سے فون چھین کر کسی نا معلوم شخص کو اچھے نرخ پر فروخت کرتا تھا اس کے قبضے سے 2 موبائل فون اور ایک سکوٹر برآمد ہوا ہے

  • داماد نے سسرال میں کیا گھناؤنا کام ،سن کر ساس بھی دنگ رہ گئی

    داماد نے سسرال میں کیا گھناؤنا کام ،سن کر ساس بھی دنگ رہ گئی

    میرپور آزاد کشمیر ۔میرپور سیکٹر B/3 میں ہونے والی مسلح ڈکیتی ٹریس، تینوں ڈاکو گرفتار، لوٹا ہوا مال، اسلحہ اور کار برآمد ،سرغنہ ڈاکو گھر کا داماد نکلا،

    عرفان سلیم سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع میرپور نے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 12جنوری 2023ء دن 10:15 بجے میرپور شہر کے گنجان آباد سیکٹر B/3 میں شیخ عرفان ولدعبدالقیوم قوم شیخ کے گھر تین نامعلوم مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 11 تولے سونا اور 6 لاکھ روپے کیش جبراً چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر وسیم نواز انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ سٹی فوری موقع پر پہنچے اور تفتیش شروع کر دی۔ میرپور شہر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کے واقعہ کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

    پولیس نے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے جدید طر زِ تفتیش اپنایا اور دو روزکے اندر وقوع میں استعمال ہونے والی کار ٹریس کر کے ملزمان تک پہنچے میں کامیاب ہوگئی۔ واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان ۱۔ بابر شفیق الرحمن ولد شفیق الرحمن قوم شیخ ساکنB/3حال چونگی نمبر 1 چترپڑی تحصیل وضلع میرپور ۲۔ محمد سلیم ۳۔ نسیم اختر پسران محمد اکرم اقوام جٹ ساکنان پلاہل کلاں کالا ڈب تحصیل چڑہوئی ضلع کوٹلی کو گرفتارکر لیا ہے اور ان کے قبضہ سے لوٹا گیامال جس میں تین سیٹ طلاعی زیورات، بالیاں و ٹاپس کل 11 تولے مالیتی 22 لاکھ روپے اور 6لاکھ روپے کیش برآمد کر لیے ہیں اور وقوع میں استعمال ہونے والے 1پستول 30 بور معہ میگزین و10روند، ایک مصنوعی پستول اور ایک کاربھی برآمد کر لی ہے۔

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    گرفتار ملزمان میں سے ملزم بابرشفیق مدعی عرفان شیخ کا بہنوئی ہے۔ وقوع میں استعمال ہونے والی ٹیوٹا کرولا کار میرپور کے ایک شوروم سے رینٹ پر حاصل کی اور نمبر پلیٹ اُتار کر کار واردات میں استعمال کی ہے۔اس گمنام ڈکیتی کو ٹریس کرنے میں وسیم نواز انسپکٹر SHOتھانہ پولیس سٹی میرپور کے علاوہ راجہ اظہر اقبال ایڈیشنل ایس پی میرپور، ندیم عارف ڈی ایس پی سٹی میرپور، عملہ تھانہ سٹی اور سیکٹر B/3میرپور کے مقامی افراد نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ میرپور پولیس جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرتی رہے گی۔ میرپور پرُامن ضلع ہے۔ یہاں جرائم پیشہ افراد کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

  • پٹرول پمپ پر14 لاکھ ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین

    پٹرول پمپ پر14 لاکھ ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کی ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

    راولپنڈی کے علاقے پیرودہائی پولیس نے15 کال پر بروقت رسپا نس دیا، پٹرول پمپ پر14 لاکھ ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا، پمپ کے اپنے ہی ملاز م واردات میں ملوث نکلے،14لاکھ روپے برآمد، 02ملزمان گرفتارکر لئے گئے،پیرودہائی پولیس نے فوری موقعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کیا، مشکوک حالات واقعات کی بناء پر پمپ ملازمین کو شامل تفتیش کیا تو معمہ حل ہو گیا،پولیس نے ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جار ہا ہے،،ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    دوسری جانب انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاںکے خصوصی احکامات پر سیف سٹی ایگل سکواڈ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فرسٹ ریسپانڈر کا کام کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایگل سکواڈنے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھر پور سنیپ اور اسپیشل چیکنگ کے دوران کل 2608مشکوک افراد،موٹرسائیکل سواروں اور گاڑیوں کو چیک کیا، جس میں 400مشکوک افراد،1450موٹرسائیکل او ر758گاڑیاں شامل ہیں،جبکہ 34مشکوک افراد اوراصل دستاویزات نہ ہونے پر340موٹرسائیکل اور55گاڑیوں کومختلف تھانہ جات میں بند بھی کیاگیا،اسلام آباد میں مختلف زونز میں دوران ڈیوٹی ایگل سکواڈز نے پٹرولنگ کے دوران کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف جاری کریک ڈاون کو مزید تیز اور موثر بناتے ہوئے کل 117گاڑیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی ،تمام زونل افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہےںکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کریک ڈاون کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے، شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے،افسران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے انکے سدباب کو یقینی بنائیں، اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • اوکاڑہ ،دیپالپور، حجرہ شاہ مقیم ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری

    اوکاڑہ ،دیپالپور، حجرہ شاہ مقیم ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ، دیپالپور ،حجرہ شاہ مقیم ڈکیتیوں کا نا رکنے والا سلسلہ جاری
    دیپالپورحسین گڑھ کے قریب ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی جس میں مسلح ڈاکوؤں نے شہری سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین لیا
    تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے علاقے حسین گڑھ کا رہائشی اکرم اپنے کام پر جارہا تھا کہ تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔
    ڈاکو شہری سے ہنڈا 125 موٹر سائیکل موبائل فون اور 60 ہزار نقدی رقم چھین کر فرار ہوگئے واقع کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی ۔

  • اوکاڑہ : ڈاکوؤں نے شہر  کے بعد اب فور۔ایل کا رخ کرلیا

    اوکاڑہ : ڈاکوؤں نے شہر کے بعد اب فور۔ایل کا رخ کرلیا

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (ملک ظفر)ڈاکوؤں نے شہر اوکاڑہ کے بعد اب فور۔ایل کا رخ کرلیا ،اوکاڑہ تھانہ شاہبور کے علاقہ 30/فور ایل میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں احمد رضا موٹر سائیکل نمبر 9755/او کے ، پر جا تے ہوے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا، تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا. ڈاکوؤں نے احمد رضا سے موٹر سائیکل ؛ ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس شاہبور اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی،پولیس تھانہ شاہبور نے کارروائی کا آغاز کردیا۔