Baaghi TV

Tag: ڈکیت گینگ گرفتار

  • ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار ،لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

    ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار ،لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

    قصور
    ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی میں تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ایس ایچ او عامر ذوالفقار کی سربراہی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے رمضان عرف جانی گینگ کے سرغنہ کو ایک ساتھی سمیت گرفتار کر لیا

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان راہزنی اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے اور گھروں کے تالے توڑ کر لوٹ مار کرنا ان کا معمول تھا
    کارروائی کے دوران 3 لاکھ روپے نقدی، ایک اے سی اور موٹر سائیکل سمیت مجموعی طور پر 6 لاکھ 65 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دورانِ تفتیش پتوکی اور گردونواح میں 8 سے زائد سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ مزید انکشافات کی روشنی میں تفتیش جاری ہے

    ڈی ایس پی پتوکی سجاد اکبر کی نگرانی میں علاقہ بھر میں مجرمان کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں جن کا مقصد شہریوں میں امن و امان کے احساس کو مضبوط کرنا ہے

  • جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،ڈکیت معہ مال مسروقہ گرفتارروقہ گ

    جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،ڈکیت معہ مال مسروقہ گرفتارروقہ گ

    قصور
    جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری،ڈکیت گینگ معہ مال مسروقہ گرفتار

    تفصیلات کے مطابق چونیاں پولیس نے ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار کر لئے ہیں
    تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے ایس ایچ او محمد اسلم کی سربراہی میں ڈکیت گینگ کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے
    ڈکیتی اور راہزنی کی 10 سے زائد وارداتوں میں ملوث اشفاق عرف شاقی جٹ گینگ کے تین ارکان کو رنگے گرفتار کر لیا
    ملزمان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی ساڑھے 6 لاکھ روپے نقدی رقم، دو موٹر سائیکل، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے

  • خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار،27 وارداتوں کا انکشاف

    خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار،27 وارداتوں کا انکشاف

    قصور
    خطرناک ڈکیت گینگ ساتھیوں سمیت گرفتار،مال مسروقہ و ناجائز اسلحہ برآمد

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے ڈکیتی راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے
    تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او عاطف نذیر کی سربراہی میں ڈکیت گینگ کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے پتوکی ملتان روڈ اور لنک روڈ پر راہزنی میں ملوث ڈکیت گینگ علی شیر عرف دونا مسلی گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا ہے
    جن کے قبضہ سے لوٹی گئی 2 لاکھ کی نقدی رقم 8 موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے
    گرفتار ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ملتان روڈ پتوکی اور لنک راستوں پر وارداتیں کرتے تھے
    ملزمان نے دوران تفتیش پتوکی اور گردونواح میں 27 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے
    ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں مذید وارداتوں کا انکشاف متوقع ہے
    ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے بہترین کارکردگی پر تھانہ صدر پتوکی پولیس کو شاباش دی

  • ڈکیت گینگ کے 3 ارکان مال مسروقہ سمیت گرفتار

    ڈکیت گینگ کے 3 ارکان مال مسروقہ سمیت گرفتار

    قصور
    ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار،نقدی،موبائل فونز و اسلحہ برآمد

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر تھانہ صدر پتوکی پولیس نے ایس ایچ او حافظ عاطف نزیر کی سربراہی میں کاروائی کی جس میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث قمر عرف مڈو ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار کئے گئے ہیں جن کے قبضہ سے نقدی رقم 2 لاکھ روپیہ، 6 عدد موبائل فونز اور 3 عدد پسٹل برآمد ہوئے ہیں
    گرفتار ملزمان قمر عرف مڈو، علی حسن اور راشد پتوکی کے چھوٹے بڑے راستوں اور جی ٹی روڈ پر وارداتیں کرتے تھے
    ملزمان نے 8 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

  • پولیس کی کاروائی ڈکیت گینگ گرفتار

    پولیس کی کاروائی ڈکیت گینگ گرفتار

    قصور
    ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر کاروئی کرتے ہوئے تھانہ گنڈہ سنگھ کے ایس ایچ او آصف جاوید خاں اور انکی ٹیم نے خطر ناک ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار کو گرفتار کر لیا
    تفصیلات کے مطابق تھانہ گنڈہ سنگھ کے ایس ایچ او نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا
    ڈی پی او قصور کی ہدایت ر تھانہ گنڈا سنگھ کے ایس ایچ او آصف جاوید خاں کی خطرناک ڈکیت گینگ کے خلاف بڑی کاروائی کی گئی جس میں
    ملزمان نے کئی واردتوں کا انکشاف کیا ہے
    جبکہ ملزمان سے11 عدد موٹر سائیکل مالیت کے لحاظ سے پانچ لاکھ بیس ہزار کی اور ناجائز اسلحہ پچاس ہزار نقدی 4 موبائل فونز برامد کرکے الگ الگ پرچے درج کردیے گئے اور ملزمان کوحوالات میں بند کر دیا گیا
    قصور ڈی پی او قصور نے ایس ایچ او گنڈا سنگھ آصف جاوید خاں اور انکی ٹیم کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے