Baaghi TV

Tag: ڈکیت

  • پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے

    گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ ہٹڑی سب انسپیکٹر حسین علی شاہانی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر لنک روڈ وانکی واسی کے قریب چھاپہ مار کاروائی کی، چھاپہ مار کاروائی ڈکیت گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی اس دوران ڈکیت گروہ سے پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں پولیس مقابلہ پیش آیا اور 2 ڈکیت زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار ہوئے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے

    زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا گرفتار ملزمان کی شناخت نظیر احمد بروہی اور حنیف مینگل کے ناموں سے ہوئی ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق منظم ڈکیت گروہ سے ہے جو حالیہ دنوں ہٹڑی، بلدیہ اور اس پاس کے علاقوں میں ڈکیتی و لوٹ مار کی وارداتوں میں مصروف تھے گزشتہ رات یہی ڈکیت گروہ کسی واردات کی پلاننگ کر رہے تھے جو پولیس نے پہنچ کر ناکام بنا دی گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ہٹڑی میں پولیس مقابلہ اور حدود آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے گرفتار ملزمان کا دیگر اضلاع سے کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

    بیوی کمرے میں سوئی ،صحن میں سوئے شوہر پر گولیاں چل گئیں

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

  • موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش،ملزمان نے کی فائرنگ

    موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش،ملزمان نے کی فائرنگ

    موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش،ملزمان نے کی فائرنگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

    تھانہ سعودآباد پولیس نے دوران علاقہ گشت ڈکیت ملزمان کا تعاقب کیا جس دوران مسلح ڈکیت ملزمان نے پولیس پر فاٸرنگ کی، سعودآباد پولیس گشت پر مامور تھی دو مشکوک ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا, ملزمان نے پولیس موباٸل دیکھتے ہی فرار ہونے کی نیت سے پولیس پر فاٸرنگ شروع کردی ۔ دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد ایک مسلح ڈکیت ملزم کو (زخمی) حالت میں گرفتار کرلیا گیا,جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ سعودآباد پولیس اور ملزمان کے درمیان فاٸرنگ کا تبادلہ بمقام ریڈیشن گراٶنڈ نزد ملت گارڈن کے قریب پیش آیا ۔

    گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن ،7 چھینے ہوئے موباٸل فون, 10 شناخی کارڈ , مختلف اے ٹی ایمز کارڈز, 20 سمیں اور 11 چھینے ہوئے پرس وغیرہ برآمد کئے گئےگرفتار ڈکیت ملزم سے برآمدہ اسلحہ 9mm پسٹل سرکاری معلوم ہوتا ہے, اسلحہ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔گرفتار (زخمی) ڈکیت ملزم کے قبضہ سے زیر استعمال چھینی ہوٸی موٹرساٸیکل بھی پولیس تحویل میں لی گٸی ۔ گرفتار ملزم کی شناخت (زخمی) وہاج علی ولد محمد یٰسین کے نام سے ہوٸی ،گرفتار ملزم کا سابقہ کریمینل ریکارڈ بھی مختلف اضلاع سے حاصل کیا جارہا ہے, پولیس کیجانب سے ضابطے کی مکمل کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے, گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کیلۓ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے, مزید تفتیش جاری ہے ۔

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    قبل ازیں یکم ستمبر 2022 گلستان جوہر بلوچ آئسکریم پر ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم جوہن عرف جوہنی اور یاسر عرف گوگو شامل ہیں، مورخہ 22-09-01 کو دونوں ملزمان نے اس واقعہ سے قبل شاہراہ فیصل تھانہ کی حدود میں واردات کی۔ شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کر کے موبائل فون اور نقدی رقم لیکر فرار ہو گئے۔مورخہ 22-10-04 انوسٹی گیشن ایسٹ نے ٹیکنیکل بنیادوں پر ملزم یاسر عرف گوگو کو گرفتار کیا۔جس نے دوران انٹیروگیشن مرکزی ملزم جوہن کے ہمراہ گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنےکا اعتراف کیا۔مرکزی ملزم جوہن عرف جوہنی تھانہ عزیزآباد کےڈکیتی مقدمات (1) مقدمہ نمبر 1202 (2) مقدمہ نمبر 1204 میں ضمانت پر تھا۔ مورخہ 22-09-26 کو ازخود عدالت میں اپنی ضمانت منسوخ کرا کر پیش ہو گیا۔مرکزی ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ قتل ایک ضرب پستول 30 بور بمعہ دو راؤنڈ برآمد کی۔متاثرہ زیشان کی اہلیہ نے بھی عدالت میں شناخت پریڈ کے دوران دونوں ڈکیتوں کو شناخت کر لیا ہے۔مرکزی ملزم جوہنی کے خلاف ڈکیتی اور سنگین جرائم کے تین مقدمات تھانہ بہادرآباد اور عزیز بھٹی میں درج ہیں۔جبکہ ملزم یاسر کے خلاف دو مقدمات تھانہ گلستان جوہر اور شاہراہ فیصل میں درج ہیں۔

  • لوٹ مار کے دوران پہچاننے پرڈکیتوں نے 18 سالہ طالب علم کو قتل کردیا

    لوٹ مار کے دوران پہچاننے پرڈکیتوں نے 18 سالہ طالب علم کو قتل کردیا

    کراچی میں مسلح افراد نے لوٹ مار کے دوران پہچاننے پر 18 سالہ طالب علم کو قتل کردیا-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی میں اسٹریٹ کرائم اورڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا، لانڈھی چھتیس بی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان نے پہچاننے پر 18 سالہ طالب علم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا-

    مقتول نوجوان کی شناخت 18 سالہ عثمان ولد سلیم کے نام سے ہوئی جو لانڈھی نمبر4 زمانہ آباد کا رہائشی اورفضایہ کالج میں فرسٹ ایئرکاعالب علم تھا –

    اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں تشویشناک حد تک اضافہ،پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام

    جناح اسپتال میں مقتول نوجوان کے دوست محمد حسنین نے بتایا کہ وہ صبح گھرسے کالج جانے کے لیے تیار ہو رہا تھا کہ اسی دوران اس نے فائرنگ کی آواز سنی اورجب گھر کا دروازہ کھولا تو عثمان بھاگتے ہوئے آرہا تھا اور گھر کے قریب آنے کے بعد عثمان زمین پر گر گیا، میں نے جب عثمان سے پوچھا کہ کیا ہوا توعثمان نے بتایا کہ ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے اورعثمان کو پہچان گیا تھا جس پر انہوں نے گردن پر گولی ماری۔

    مقتول کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس اوررینجرز 35 سال سے کیا کررہے ہیں، شہری روزانہ کی بنیاد پر لٹ رہے ہیں اور ادارے کیا کررہے ہیں؟ ہمیں ان ڈاکووں سے چھٹکارا دلایا جائے،عام شہری کب تک ڈاکوؤں کے ہاتھوں مرتے رہیں گے؟گھروں میں بھی لوٹ مار ہورہی ہے اورسڑکوں پر بھی، ہم جائیں تو کہاں جائیں۔؟

    امریکامیں تمغہ بہادری پانےوالےپاکستانی نژادشخص کوکارچھیننےکی واردات میں مزاحمت پرراہزانوں نےقتل…

    دوسری جانب کورنگی صنعتی ایریا تھانے کےعلاقے گودام چورنگی نیشنل ریفائنری روڈ پرسفید رنگ کی کرولا گاڑی میں سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے نجی مڈیسن کمپنی کی کیش وین لوٹنے کی نیت سے روکنے کی کوشش کی اورکیش وین نہ رکنے پرکرولا گاڑی میں ڈاکوؤں نے کیش وین پرجدید اسلحے سے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں کیش وین میں سوارنجی مڈیسن کمپنی کا ملازم جاں بحق اور2 سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق ہونے نجی مڈیسن کمپنی کے ملازم کی شناخت 50 سالہ اشوک کے نام سے ہوئی۔زخمی سیکیورٹی گارڈزکی شناخت 55محبوب احمد ولد محمد شریف اور 50 سالہ وزیر ولد پیرمحمد کے نام سے کی گئی ۔

    صحافی اطہر متین کا قاتل سخت سیکورٹی میں عدالت پیش

  • اسلام آباد: درجنوں وارداتوں میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ،ایک گرفتار

    اسلام آباد: درجنوں وارداتوں میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ،ایک گرفتار

    اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکوہلاک جبکہ ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تھانہ کھنہ کے علاقے لہتراڑ روڈ پرصنم چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہوا اور ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ڈکیت گینگ ڈکیتوں کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔

    گھریلو ملازمائیں بن کر کیا کرتی تھیں خواتین؟ لیڈی گینگ گرفتار

    میک اپ کے کاروبارمیں دھوکہ دہی پر خاتون کو قید بامشقت اور کروڑوں روپے جرمانے کی سزا

    پولیس ذرائع کےمطابق ہلاک ڈاکو شناخت پرویز اور زخمی کی شناخت محمد آصف کے نام سے ہوئی، ہلاک ڈاکو راولپنڈی میں ڈکیتیوں کے دوران قتل، اقدام قتل سمیت سنگین جرائم کی 24 وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ زخمی ڈاکو محمد آصف نے ڈکیتی کی 3 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ڈکیت گروہ کا اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ متعدد واردتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

    پولیس کے مطابق یہ گینگ گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹتا اور مزاحمت پر انہیں زخمی یا قتل کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتا تھا۔

    پولیس یونیفام میں ناکہ لگا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

    ملتان کےنواحی علاقے میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی

    قبل ازیں شفیق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا،ملزمان پولیس وردیاں پہن کر معصوم شہریوں کو چیکنگ کے بہانے روک کر لوٹتے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا ،دوران واردات گروہ کا سرغنہ سب انسپکٹر کی جبکہ دیگر نے کنسٹیبلان کی یونیفارم پہنتے ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے،ملزمان نے چند روز قبل شہری سے دوران چیکنگ رقم چھینی تھی ،گرفتار ملزمان میں سرغنہ عثمان سمیت ارسلان, ثمن, ساحل اور مرزا برہان بیگ شامل ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ تفتیش جاری ہے،ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ شریف شہریوں کو لوٹنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں-

    خود کو انٹیلیجنس آفیسر ظاہر کرنیوالے ڈکیت گرفتار

    بیوی کا سرتن سے جدا کر کے سڑکوں پر گھمانے والا شخص گرفتار

    ادھر ڈیرہ اسماعیل خان،یونیورسٹی پولیس نے چند روز قبل خود کو انٹیلیجنس آفیسر ظاہر کرنے اور چکما دے کر ڈکیتی کی واردت میں شہری سے 10 لاکھ روپے لوٹنے والے نوسرباز بہروپئے کو لاہور اور اسکے ساتھی کو مظفرگڑھ سے گرفتار کر لیا،واردات میں استعمال گاڑی کی جعلی نمبر پلیٹ بھی برآمد کر لی گئی ہے-

    گھریلو ملازمائیں بن کر کیا کرتی تھیں خواتین؟ لیڈی گینگ گرفتار

    ذہنی معذور شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے والا پولیس اہلکار گرفتار

  • گھروں میں گھس کر گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان کی پولیس پر فائرنگ

    گھروں میں گھس کر گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان کی پولیس پر فائرنگ

    گھروں میں گھس کر گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان کی پولیس پر فائرنگ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے

    وزارت داخلہ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری ہونے کے باوجود جرائم کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے،تھانہ ترنول کے علاقہ ای 16 میں ڈاکووں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی،پولیس پارٹی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف معمول کی چیکنگ کررہی تھی۔چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں نے ایک ہنڈا گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا توڈاکووں نے گاڑی کو بھگا لیا،پولیس اہلکاروں نے حکمت عملی سے گاڑی کو روکا توڈاکووں نے اچانک پولیس پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی۔ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہے۔

    فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا دو فرار ہوگئے۔پولیس نے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ میں لے لی۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس مقابلے میں مرنیوالے ڈاکوؤں کی شناخت عامر شہزاد عرف چوہا کے نام سے ہو گئی ہے زخمی ڈاکو کی شناخت راشد الہیٰ کے نام سے ہوئی ہے جو راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں درج 22 مقدمات میں جیل جا چکا ہے ملزم عامر شہزاد راولپنڈی، اسلام آباد، خوشاب کے تھانوں میں درج 13 مقدمات میں جیل جا چکا تھا،یہ گینگ اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھا ،یہ گینگ گھروں میں گھس کر ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا

    قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں گیس لیکچ سے کمرے میں آگ لگ گئی واقعہ میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی،کمرے میں آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں پہنچیں پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے کمرے میں لگی آگ پر قابو پالیا،خاتون کی لاش کو پمزاسپتال منتقل کر دیا گیا

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خفیہ اطلاع پر پولیس ان ایکشن، دو خواتین سمیت 18 ملزمان گرفتار،ویڈیو بھی سامنے آ گئی

    لاہور کی دوشیزہ کو گجرات میں فروخت ،تین روز تک عزت لوٹی جاتی رہی

  • ڈکیت گینگ معہ مال مسروقہ گرفتار

    ڈکیت گینگ معہ مال مسروقہ گرفتار

    قصور
    تھانہ منڈی عثمانوالا کی کاروائی میں مختلف وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار، ملزمان سے موٹرسائیکل، بکرے سمیت نقدی رقم برآمد
    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ منڈی عثمانوالا نے کاروائی کرتے ہوئے مختار گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا جو کہ عرصہ دراز سے لوگوں کے لئے فہشت کی علامت بنا ہوا تھا
    گرفتار شدہ ملزمان ڈکیتی، راہزنی جیسی وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ ملزمان سے 2 عدد پسٹل اور گولیاں اور مال مسروقہ 5 عدد موٹر،سائیکل، بکرے مالیتی 1 لاکھ نوے ہزار اور 95 ہزار روپے کی نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے
    اہلیان علاقہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے

  • ڈکیت ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

    ڈکیت ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

    قصور
    چونیاں کے نواحی دربار شیخ علم میں ہاوس ڈکیتی کرنے والے گینگ کا سرغنہ نوید عرف شانی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

    تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی دربار شیخ علم میں ہاوس ڈکیتی کرنے والے گینگ کا سرغنہ نوید عرف شانی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر لیا گیا یاد رہے کہ نوید عرف شانی نے پانچ رکنی ڈکیت گینگ بنا رکھی تھی جو ہاوس ڈکیتی چوری۔رہزنی اور روڈ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں تھانہ سٹی چونیاں کو مطلوب تھے نوید عرف شانی ڈکیت گینگ نے گزشتہ تین ماہ قبل چونیاں کے نواحی دربار بابا شیخ علم دین میں محنت کش رفیق نامی شخص کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ لیاجبکہ شور مچانے پر خواتین کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور جاتے ہوئے بچی کی شادی کے جہز کے لے پڑی رقم مبلغ چار لاکھ روپے اور دو تولے طلائی دیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تھے جو تین ماہ سے چونیاں پولیس کو مطلوب تھا ملزم نوید عرف شانی کے دیگر ملزمان ساتھی پہلے چلان ہونے بعد قصور جیل میں ہیں پانچ رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ نوید عرف شانی کی ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر اسے لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ سے ایس آئی فیاض جوئیہ نے بھاگتے ہوئے ڈکیت گینگ کے سرغنہ نوید عرف شانی کو گرفتار کرلیا ڈاکو ملزم کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے سٹی تھانہ چونیاں پولیس کو خراج تحسین پیش کیا

  • کورنگی پولیس کی چوکنا کاروائی کا زبردست مظاہرہ

    کورنگی پولیس کی چوکنا کاروائی کا زبردست مظاہرہ

    امروز سیکٹر 35A حدود تھانہ کورنگی ڈی ایس پی خالد کی رہائش گاہ کے باہر ڈیوٹی پر موجود باوردی گن مین نے قریب ہی دو موٹر سائیکل سوار ملزمان جو کے اسلحہ کے زور پر عوام سے لوٹ مار کررہے تھے انکو دیکھا۔ گن مین کو دیکھ کر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گن مین پر فائرنگ کی جسکی جوابی فائرنگ سے ایک ڈکیت موقع واردات پر ہلاک ہوگیا ہے۔ ہلاک ہونے والے ڈکیت کے دوسرے ساتھی جس نے اپنا نام رضوان ولد عبدل عزیز بتایا اسکو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور مرنے والے ساتھی کا نام عامر بتایا ہے۔

    ہلاک ہونے والے ڈکیت کو بلغرض قانونی کارروائی جناح ہسپتال شفٹ کیا جارہا ہے۔ گرفتار ہونے والا ملزم رضوان ڈکیتی اور چوری کی کئی وارداتوں میں تھانہ لانڈھی ، تھانہ کورنگی ، تھانہ عوامی کالونی اور تھانہ ابراھیم حیدری ضلع ملیر میں گرفتار ہو چکا ہے۔ ڈکیتوں سے موقع سے تیس بور پسٹل برآمد ہوا ہے جب کہ ان سے ملنے والی موٹر سائیکل بھی تھانہ زمان ٹاون کے علاقے سے 06-12-2020 کو چوری شدہ ہے۔ گرفتار اور ہلاک ہونے والے ڈکیت کی شناخت اور مزید کریمنل ریکارڈ چیک کرنے کے لئے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

  • ڈکیت گینگ گرفتار مال برآمد

    ڈکیت گینگ گرفتار مال برآمد

    قصور پولیس کی کاروائی
    چونیاں میں خطرناک ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار کر لئے

    تفصیلات کے مطابق تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار کر لئے اور ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینی گئی 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی، موٹرسائیکل، موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لہا کافی عرصہ سے اس ڈکیت
    گینگ کا سرغنہ احمد عرف سعدی جوئیہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر راہزنی کی وارداتیں کرتا تھا
    ملزمان نے چھانگا مانگا، پتوکی اور اسکے گردونواح میں متعدد وارادتوں کا انکشاف کیا ہے

  • موٹر سائیکل ڈکیت گینگ خوف کی علامت

    قصور
    پتوکی میں چوری ڈکیتی عروج پر پولیس بے بس شہری عدم تحفظ کا شکار
    تفصیلات کے مطابق انور کالونی میگا روڑ پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے آگے بیٹھے دانش منیر واپڈا ملازم سے گن پؤائنٹ پر مبلغ 80 ہزارنقدی اور قیمتی موبائل فون چھینا جس پر دانش نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اسے ڈرانے کیلئے ہؤائی فائرنگ شروع کر دی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے فائرنگ سے اہل علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا جس پر اہل علاقہ نے ریسکیو 15 پر کال کی تو پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی
    اہل علاقہ نے بتایا کہ پتوکی میں موٹر سائیکل سوار ڈکیت گینگ پولیس سے بے قابو ہو چکا ہے اور شہریوں کیلئے خوف کی علامت بن چکا ہے