Baaghi TV

Tag: ڈکی بھائی

  • ڈکی بھائی کے دوران حراست تشدد ،گالیوں اور رقم کے مطالبے کے سنگین الزامات

    ڈکی بھائی کے دوران حراست تشدد ،گالیوں اور رقم کے مطالبے کے سنگین الزامات

    لاہور: پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے اہلکاروں پر دوران حراست تشدد، بدسلوکی، گالیاں دینے اور بھاری رقم طلب کرنے کے سنگین الزامات عائد کر دیئے۔

    سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے اپنے ویڈیو بیان میں 100 روزہ حراست کے دوران پیش آنے والے واقعات سے پردہ اٹھا تے ہوئے کہا کہ تفتیش کے دوران انہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کے سامنے پیش کیا گیا جنہوں نے مبینہ طور پر توہین آمیز زبان استعمال کی اور متعدد بار تھپڑ بھی مارےسرفراز چوہدر ی دوران تفتیش گالیاں دیتا اور میرے ذرائع آمدن بار بار پوچھتا میں نے بتایا کہ میرا ذریعہ آمدنی یوٹیوب ہے اور میرے 80 لاکھ سبسکرائبرز ہیں۔ مگر وہ الزام لگاتا رہا کہ تم بچوں کے ذہن خراب کر رہے ہو مجھے اتنے تھپڑ مارے گئے کہ میں گن بھی نہیں سکا۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ این سی سی آئی اے کے چند اہلکاروں نے اُنہیں 70 سے 80 کروڑ روپے میں معاملہ نمٹانے کی پیشکش بھی کی تاہم وہ ایسی خطیر رقم ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے،اہلکاروں نے ان کے 3 لاکھ 26 ہزار ڈالر ضبط کر لیے اور انہیں زبردستی بائنانس اکاؤنٹ کھول کر ٹریڈنگ بند کروانے پر مجبور کیا اور رقم ڈالر میں تبدیل کرنے کے بعد مبینہ طور پر اہلکاروں کے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کی،حراست کے پہلے ہی دن وہ بے بسی محسوس کر رہے تھے۔ اور باوجود مکمل تعاون کے انہیں مارا جاتا رہا۔ جب انہیں حراست کے دوران ایک جاننے والا شخص نظر آیا تو انہوں نے منت کی کہ گارڈز کو کہہ دو مجھے کم ماریں۔

    پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ پہلے 10 ممالک میں شامل ہے،عطا تارڑ

    ڈکی بھائی کے الزامات پر این سی سی آئی اے کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا۔

    واضح رہے کہ ستمبر میں این سی سی آئی اے لاہور کے اُس وقت کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جن پر مختلف تنازعات کے ساتھ ڈکی بھائی کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے الزامات بھی شامل تھے۔

    خیال رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی اور انہیں 26 نومبر کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

    بجلی بحالی میں ناکامی : نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے پر جرمانہ عائد

  • ڈکی بھائی نے پوری قوم سے معافی مانگ لی

    ڈکی بھائی نے پوری قوم سے معافی مانگ لی

    معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوا ایپس کیس میں گرفتاری سے رہائی کے بعد پوری قوم سے معافی مانگ لی۔

    ڈکی بھائی نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھے کہ میرا اس ویڈیو کا مقصد مجھ پر ہونے والی ایف آئی آر کی جسٹیفکیشن ہے تو میں معذرت کرتا ہوں، آج تک اگر میرے کانٹینٹ سے نیگٹیولی امپیکٹ ہوا ہو تو میں اس کے لیے پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ میں لوگوں کو انٹرٹین کرتا رہوں اور کچھ نا کچھ نیا لاتا رہوں، اگر جانے انجانے میں مجھ سے ایسا کانٹینٹ اپلوڈ ہوا ہے جس سے نیگٹیولی امپیکٹ پڑا ہو یا کوئی ایسی پرومشن ہوئی ہے جس کا نیگٹیو امپیکٹ پڑا ہو تو میں اس کے لیے پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں،میں عدالتی معاملات کو قانونی طور پر آخر تک دیکھوں گا عدالت کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہوں اور میرے کیس کا جج صاحب جو بھی فیصلہ کریں گے میں اسے قبول کروں گا۔

    بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ریاستی ادارے کی دو ٹوک پوزیشن قابل تحسین ہے، اویس خان لغاری

    ڈکی بھائی نے ویڈیو میں کہا کہ میں اس ویڈیو میں اپنی اور اپنی فیملی کا جو ساڑھے تین ماہ کا ایکسپیریئنس ہے وہ بتانے آیا ہوں، 16 اگست 2025 کو جب میں سو کر اٹھتا ہوں تو میں بڑا خوش ہوتا ہوں کیونکہ ہم نے اپنے گھر میں دعوت کا اہتمام کیا ہوتا ہے اور سب مہمان آئے ہوتے ہیں دعوت کے بعد جب مہمان چلے جاتے ہیں تو ایک غیر ملکی ایونٹ میں شرکت کے لیے ہم پیکنگ میں لگ جاتے ہیں،پیکنگ کے بعد جب ہم گھر سے نکلتے ہیں تو میرے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا کہ میرے ساتھ کیا ہونے والا ہے اور یہی سے میرا برا وقت شروع ہوتا ہے۔

    پی ٹی آئی کے فیصلے سمجھ سے بالاتر ہیں، حکومت کو غور کرنا ہوگا،ایم کیو ایم

    واضح رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی اور انہیں 26 نومبر کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

  • ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع

    ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع

    سوشل میڈیا پر نازیبا مواد اپ لوڈ کرنے اور جوئے کی ترغیب دینے کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع کردی گئی ہے، یہ چھٹی بار ہے کہ ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں توسیع کی گئی ہے۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ڈکی بھائی کو 2روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پرجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا،سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں، جس پر عدالت نے یوٹیوبر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

    ڈکی بھائی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ماضی میں غیراخلاقی ویڈیوز بناتے رہے ہیں،جس پر وہ پوری قوم سے معافی مانگتے ہیں،عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ ایپلیکیشنز کی پروموشن کی، بغیر اس بات کی تصدیق کے کہ ان کو پاکستان میں قانونی اجازت ہے یا نہیں، اور اس پر بھی وہ معذرت خواہ ہیں۔

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

    واضح رہے کہ ڈکی بھائی جوا کھیلنے والی ایپ کی تشہیر کرنے کے الزام میں 17 اگست سے گرفتار ہیں،نیشنل کرائم ایجنسی لاہور نے ریاست کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ ان کے جسمانی ریمانڈ میں یہ چھٹی بار توسیع کی گئی ہے۔

    برطانوی نائب وزیراعظم عہدے سےمستعفی

  • ڈکی بھائی کیخلاف قماربازی اور دھوکہ دہی کے الزامات پر مقدمہ درج

    ڈکی بھائی کیخلاف قماربازی اور دھوکہ دہی کے الزامات پر مقدمہ درج

    یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف لاہور میں قماربازی اور دھوکہ دہی سمیت متعدد الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق ڈکی بھائی پر پیکا ایکٹ کی دفعات 13، 14، 25 اور 26 کے تحت مقدمہ نمبر 196/2025 درج کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 420 اور 294-بی بھی شامل کی گئی ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم قماربازی کے فروغ میں ملوث رہا اور اس نے مختلف جوا کھیلنے والی ایپس کو پروموٹ کیا، جس سے نوجوانوں میں جوئے کی سرگرمیوں کو فروغ ملا مزید یہ کہ حکام نے ملزم کے موبائل فون سے اہم ثبوت بھی حاصل کرلیے ہیں۔

    این سی سی آئی اے (NCCIA) حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

    حافظ آباد :3 افراد کو قتل کرکے لاشیں گاڑی سمیت جلادی گئیں

    یادرہےکہ،نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو گرفتار کیا ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اُن کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

    ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے اور اُن کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں، مقدمات سے بچنے کے لیے ڈکی بھائی نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پی این آئی لسٹ میں نام شامل ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

  • ”ڈکی بھائی“ کی اہلیہ عروب جتوئی بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئی

    ”ڈکی بھائی“ کی اہلیہ عروب جتوئی بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئی

    لاہور: پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد رحمٰن المعروف ”ڈکی بھائی“ کی اہلیہ عروب جتوئی بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئی ہیں،جس پر دونوں میاں بیوی کا ردعمل سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی : ایک ویڈیو پیغام میں ڈکی بھائی نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی اہلیہ کی جعلی ویڈیو بنائی گئی ہے جس سے انہیں بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ جو شخص یہ ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو بنانے والے کی شناخت میں مدد دے گا اسے وہ دس لاکھ بطور انعام دیں گے،اس شخص کی شناخت کرکے اسے ایف آئی اے کے حوالے کریں گے اور وہ اس معاملے کی تہہ تک ضرور پہنچیں گے، اس موقع پر عروب جتوئی نے بتایا کہ جعلی ویڈیو سے انہیں بہت تکلیف اور پریشان کا سامنا کرنا پڑا اور وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ایسی ویڈیو کو رپورٹ بھی کریں۔

    عروب جتوئی نے اس حوالے سے کہا کہ میں اس مسئلے پر بات کرنے کے لیے کیمرے کے سامنے آئی تھی، کیونکہ میں چاہتی تھی کہ دوسری لڑکیاں بھی اس طرح کےسائبر کرائمز سےمحفوظ اور چوکس رہیں،ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ نےاپنی ویڈیو شائع کرنے کے حوالے سے درپیش دھمکیوں کے بارے میں بھی بتایا۔

    فوربز کا صحافی روسی فوج سےمتعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں ںظر …

    ڈکی بھائی 6.96 ملین کی بہت بڑی یوٹیوب سبسکرپشن کے ساتھ معروف ترین پاکستانی یوٹیوبرز میں سے ایک ہیں، مداحوں کو ڈکی بھائی کے روزانہ کے فیملی ولاگز پسند ہیں، ڈکی کی اہلیہ عروب جتوئی بھی سوشل میڈیا پر فعال ہیں اور مشہور شخصیت بن چکی ہیں، عروب جتوئی کو ڈکی کے صارفین کی ایک بڑی تعداد بھی پسند کرتی ہے،زیادہ تر شائقین کا دعویٰ ہے کہ وہ صرف عروب اور ڈکی کے پیار بھرے مذاق کی وجہ سے ڈکی کا بلاگ دیکھتے ہیں۔

    مردان : تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کی فائرنگ سے دو پولیس …