Baaghi TV

Tag: ڈیرہ مراد جمالی

  • ڈیرہ مراد جمالی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ ، ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید

    ڈیرہ مراد جمالی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ ، ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید

    ڈیرہ مراد جمالی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے ٹی این ٹی کالونی میں اُس وقت پیش آیا جب پولیو ٹیم معمول کے فرائض سرانجام دے رہی تھی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا،واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق شہید اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی شناخت فرمان بشیر بہرانی کے نام سے ہوئی ہے سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد کی فائرنگ،خاتون سمیت 2 افراد  قتل

    ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد کی فائرنگ،خاتون سمیت 2 افراد قتل

    ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی: ڈیرہ مراد جمالی کی تحصیل نصیر آباد کے پولیس تھانہ فلیجی کی حدود گوٹھ بانڑی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا،واقعے کی وجہ سیاہ کاری بتائی گئی ہے جبکہ لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی گئی، ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں، پولیس نے دوہرے قتلِ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

    فخر زمان نے اپنے پلیئر ایجنٹ سے علیحدگی اختیار کر لی

    دوسری جانب صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجگورکے علاقے پروم میں ڈیم کی دیکھ بھال پرمامور مقامی افراد پر فائرنگ کی گئی نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی میتیں ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے، 2 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ضلعی انتظامی افسران جائے موقع پر موجود ہیں، واقعے کی تحقیقات کی جاررہی ہیں۔

    لیویز کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

  • ڈیرہ مراد جمالی کا فیملی پارک” ویران خانہ”  بن گیا

    ڈیرہ مراد جمالی کا فیملی پارک” ویران خانہ” بن گیا

    ڈیرہ مراد جمالی ( محبوب مگسی ) :ڈیرہ مراد جمالی کا فیملی پارک” ویران خانہ” بن گیا،نہ پانی نہ بجلی نہ سیکورٹی تمام تر سہولیات سے محروم، پارک اوباش اورآوارہ لڑکوں کا مسکن بن چکا ہے-

    باغی ٹی وی: ڈیرہ مراد جمالی میں قائم ضلع نصیر آباد کا واحد فیملی پارک نصیر آباد کی ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ویران خانہ بن چکا ہے جس میں نہ پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی ، نہ بیٹھنے اور سستانے کیلئے کرسیاں، ریفریشمنٹ کیلئے کوئی شاپ، بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے سیکورٹی کا کوئی انتظام نہیں ، بچوں کی تفریح اور کھیل کود کیلئے جھولے و دیگر تفریحی سامان ٹوٹ پھوٹ چکے ہیں کچھ بھی ثابت نہیں رہا ہے-

    مئی میں 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا،اسٹیٹ بینک

    سیکورٹی گارڈز نہ ہونے کی وجہ سے پارک شہر کے آوارہ اور اوباش لڑکوں کا مسکن بن گیا ہے نصیر آباد کی معروف علمی،ادبی و سماجی تنظیم کیئر نصیر آباد کی جانب سے کمشنر نصیر آباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر نصیر آباد سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نصیر آباد کے واحد تفریحی مقام ” فیملی پارک” جو کہ پارک کی بجائے ایک ویران خانہ اور شہر بھر کے بدقماش لوگوں کا مسکن بن چکا ہے اس میں سیکورٹی کا فوری انتظام کرتے ہوئے فیملی پارک کو تمام تر بنیادی سہولتوں سے آراستہ کیا جائے۔

    ملائشیا نے بھی بھارتی تیجا طیارے خریدنے سے انکار کر دیا

  • ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک اہلکار شہید

    ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک اہلکار شہید

    ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جس میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق مسلح افراد نے ڈھاڈر تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا جس میں ایک اہلکار شہید ہو گیا شہید پولیس اہلکار بھاگ شہر کا رہائشی تھا، تھانے پر حملے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

    ڈیرہ اسمٰعیل خان:جرائم کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کارروائیاں

    دوسری جانب کوئٹہ میں اینٹی کرپشن کے عملے نے رشوت لیتے ہوئے بریوری تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل اور ایک ایجنٹ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دو لاکھ کی نقدی قبضے میں لے لی۔

    محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام کے مطابق مسلم باغ کے رہائشی شہری محمد طاہر نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دی کہ میرا بھائی علاج کیلئے بی ایم سی اسپتال آیا تھا جس کو بریوری تھانے کے اہلکاروں نے اٹھا لیا ہے اور رہائی کیلئے دو لاکھ روپے طلب کئے جا رہے ہیں۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کامران بشیر کی سربراہی میں ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ اسپنی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بریوری تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل ناصرخان اور اس کے ایک سہولت کار امیر جان کو دو لاکھ کی نقدی وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

    محکمہ اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ رشوت ستانی کے اس کیس میں مزید اہلکاروں کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔

    پنڈی بھٹیاں : پولیس کی غفلت اورسرپرستی سے ڈھینگرانوالی علاقہ غیر بن گیا۔

    قبل ازیں گزشتہ روز کراچی میں پولیس اور حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنل اور پولیس یونیفارم میں ملبوس 4 گن مینوں کو گرفتار کیا تھا-

    ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان کو کھارادر کی حدود سے گرفتار کیا گیا اور ملزمان سے اسلحہ اور گاڑی برآمد کی گئی جعلی پولیس اہلکار جعلی فوجی افسر کے ساتھ گن مین کے طور گھوم رہے تھے، ملزمان کی شناخت عبدالطیف جیلانی (جعلی افسر)، اسامہ، شہباز ، رضوان، محمد عابد علی اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان اپنے آپ کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرتے تھے جبکہ گرفتار ملزم نے اپنے آپ کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے متعدد دکانوں کو بھی سیل کروایا تھا اور کے ایم سی افسران کو بھی بلیک میل کرتے تھے ملزمان مختلف دکانوں پر جاکر مالکان کو دھمکا کر بلیک میل کرتے تھے، ہوم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا گیا ہے کہ نجی کمپنی کو بند کرکے بلیک لسٹ کیا جائے۔

    ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 448/2022 بجرم دفعہ 170/171/34 درج کرکے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    پشاور میں رواں سال قتل، چوری، ڈکیتی، اغواء و دیگر جرائم میں اضافہ