Baaghi TV

Tag: ڈیفنس

  • امیرزادوں کا حساس ادارے کے افسر سمیت 3 افراد پر تشدد،مقدمہ درج

    امیرزادوں کا حساس ادارے کے افسر سمیت 3 افراد پر تشدد،مقدمہ درج

    لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس بی میں مبینہ طور پر لگژری گاڑی میں سوار بااثر نوجوانوں نے راستہ مانگنے پر حساس ادارے کے ایک افسر سمیت تین افراد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا-

    پولیس کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں پیش آیا جہاں شہری قوسین حیدر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایک لگژری گاڑی سڑک پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بنی ہوئی تھی، جس پر گاڑی کو سائیڈ پر کرنے کیلئے ہارن اور ڈپر کا استعمال کیا گیا اس بات پر لگژری گاڑی میں سوار افراد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے مبینہ طور پر بیچ سڑک ڈنڈوں، الیکٹرک راڈ اور اسلحے کے زور پر حساس ادارے کے افسر سمیت تین افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ افراد کو حبسِ بے جا میں رکھنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی بھی کوشش کی گئی –

    واقعے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے جس میں مبینہ تشدد کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں پولیس نے تشدد، حبسِ بے جا اور دھمکیوں سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں نامزد ملزمان میں لاہور کی ایک معروف کاروباری شخصیت کا بیٹا بھی شامل ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • کراچی: رابی پیرزادہ کے ساتھ ڈیفنس میں ہراسانی کا واقعہ، ملزم گرفتار

    کراچی: رابی پیرزادہ کے ساتھ ڈیفنس میں ہراسانی کا واقعہ، ملزم گرفتار

    کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 7 میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب ایک کار میں سوار شخص نے رابی پیرزادہ اور ان کے ڈرائیور کو ہراساں کیاابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ تشدد کا بھی مظاہرہ کیا، اور مزاحمت کرنے پر ڈرائیور کو بھی نشانہ بنایا ، واقعے کی نوعیت اور جارحانہ رویے کے باعث صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی، جس پر متاثرہ فریق نے فوری طور پر پولیس سے رجوع کیا۔

    ڈیفنس سی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور انصاف یقینی بنایا جا سکے۔

    پولیس نے واضح کیا ہے کہ شہریوں، خصوصاً خواتین، کے ساتھ کسی بھی قسم کی ہراسانی یا تشدد کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کا کیس: ملزمان کا ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

    ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کا کیس: ملزمان کا ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے مقدمے میں گرفتار ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی نے ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے کیس میں ملزم سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی نے ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے درخواست دائر کردی،سندھ ہائیکورٹ میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس ارشد حسین پر مشتمل سنگل بینچ کرے گا۔

    واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے 5 جون کو دونوں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی ملزمان پر ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے، دھمکیاں دینے اور خاتون کی تذلیل کے الزامات ہیں، عینی شاہدین کے مطابق مرکزی ملزم سلمان فاروقی نے واقعے کے وقت خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ظاہر کیا تھا تاہم بعد ازاں انکشاف ہوا کہ سلمان فاروقی ایک نجی فرم کا مالک ہے جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف عینی شاہد کی مدعیت میں گذری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    حکومت سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان

    یاد رہے کہ اس سے قبل تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان نے عدالت میں جج کے روبرو بیان دیا تھا کہ اس نے دونوں ملزمان کو معاف کر دیا ہے تاہم جج نے کہا تھا کہ مقدمے میں مدعی متاثرہ شخص نہیں ہے اور دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

    پیپلزپارٹی کا بھی بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کا فیصلہ

  • کراچی،پائپ لائن پھٹ گئی گلیوں میں تیل بہنے لگا

    کراچی،پائپ لائن پھٹ گئی گلیوں میں تیل بہنے لگا

    نیشنل آئل ریفائنری کی پائپ لائن پھٹنے کے بعد کراچی کی گلیوں میں تیل بہنے لگا، پولیس نے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیابان سحر 26 اسٹریٹ کے قریب تیل کی پائپ لائن پھٹ گئی، نیشنل آئل ریفائنری کی پائپ لائن پھٹنے سے خام تیل گلیوں میں بہنے لگا، ساتھ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کوسیل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس خیابان سحر میں پیش آنے والے مذکورہ واقعے کے بعد متعلقہ حکام کو تیل کی پائپ لائن پھٹنے کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔ نیشنل آئل ریفائنری کی پائپ لائن کیماڑی سے کورنگی جا رہی تھی جو ڈیفنس کی حدود میں لیک ہونے سے گلیاں تیل سے بھر گئیں .ناخوشگوار واقعے سے بچاو کے لیے علاقہ مکینوں کی آمدورفت محدود کر دی گئی.

    وزیرِ اعلی سندھ کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے سوا 2 کروڑ روپے سے زائد طلب

    پی ٹی آئی کے وفد کا کراچی میں چین کے قونصل جنرل کا دورہ

    ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں

  • ڈیفنس کار حادثہ،ملزم افنان کی عمر کے تعین کیلئے دوبارہ ٹیسٹ کی درخواست منظور

    ڈیفنس کار حادثہ،ملزم افنان کی عمر کے تعین کیلئے دوبارہ ٹیسٹ کی درخواست منظور

    انسداددہشت گردی عدالت لاہور میں ڈیفنس کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

    انسداددہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت پولیس نے ملزم کی عمر کے تعین کے لیے دوبارہ ٹیسٹ کی استدعا کی ،پولیس نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ملزم افنان کے عمر کے تعین کا ٹیسٹ پہلے دو ڈاکٹرز نے کیا تھا،ملزم افنان کے عمر کے تعین کا پہلا ٹیسٹ کی رپورٹ تسلی بخش نہیں آئی،ملزم افنان کے دوبارہ عمر کے تعین کے لیے بارہ رکنی ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے،عدالت دوبارہ عمر کے تعین کا ٹیسٹ کروانے کا حکم دے،عدال نے پولیس کی استدعا منظور کر لی اور دوبارہ ٹیسٹ کا حکم دے دیا

    ڈی ایچ اے حادثہ کی کہانی، افنان شفقت کے والد کی زبانی

    ملزم افنان کے والد شفقت کا مکمل انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں

    واضح رہے کہ ڈیفنس لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا،کم عمر نوجوان نے گاڑی چلاتے ہوئے دوسری گاڑی کو ٹکر ماری جس سے دو بچوں سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی ہے. ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں مرنیوالوں میں 45 سالہ رخسانہ، 4 سالہ عنابیہ، 4 ماہ کا حذیفہ، 27 سالہ محمد حسین، 30 سالہ سجاد، 23 سالہ عائشہ شامل ہیں،حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور زگ زیگ کے باعث پیش آیا،ڈرائیور کی شناخت افنان شفقت کے نام سے ہوئی، پولیس نے کم عمر ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا

     عدالت نے حکم دیا کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کیاجائے

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

  • ڈیفنس کار حادثہ،عدالتی حکم پر ملزم افنان کی ہتھکڑی کھول دی گئی،ریمانڈ منظور

    ڈیفنس کار حادثہ،عدالتی حکم پر ملزم افنان کی ہتھکڑی کھول دی گئی،ریمانڈ منظور

    انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور ،ڈیفنس کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو ہلاک کرنے کا مقدمہ ،عدالت نے ملزم افنان کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

    پولیس نے ملزم کا مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا ،پولیس نے عدالت میں کہا کہ ملزم افنان کی عمر کے تعین کا ٹیسٹ کروا لیا ہے رپورٹ آنی باقی ہے،جج نے استفسار کیا کہ اب آپکو جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے ، پولیس نے کہا کہ ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامٹک ٹیسٹ کروانا ہے،ملزم بار بار اپنا بیان بدل رہا ہے اس وجہ سے پولی گرافک ٹیسٹ کروانا درکار ہے،ملزم افنان سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کرنی ہے، انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل کو جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی ،عدالتی حکم پر ملزم افنان کی ہتھکڑی کھول دی گئی

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے اقدام کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے سی ٹی او،ایس پی انویسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی ،جسٹس علی ضیاء باجوہ نے درخواست پر سماعت کی ،رانا سکندر ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے ،جسمیں کہا گیا کہ پولیس کم عمر بچوں کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل کر رہی ہے،چیف ٹریفک آفیسر نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا،سی ٹی او عدالت میں یقین دہانی کے باوجود بچوں کے نام سی آر او میں شامل کیے جا رہے ہیں، بچوں کے ابھی شناختی کارڈز بنے نہیں لیکن کریمنل ریکارڈ بنا رہا ہے، کم عمر ڈرائیورز کے نام کو کریمنل ریکارڈ میں شامل نہ کیا جائے،جن بچوں کا سی آر او میں شامل کیا گیا اسے خارج کیا جائے، کمسن موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلانے والوں کی سی آر او بنائی جا رہی ہے،عدالت نے کہا کہ سی ٹی او کہہ کر گیا کہ سی آر او نہیں کروائیں گئے،پہلے چھ اب کل پھر ایک شخص ہلاک ہو گیا،

    واضح رہے کہ ڈیفنس لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا،کم عمر نوجوان نے گاڑی چلاتے ہوئے دوسری گاڑی کو ٹکر ماری جس سے دو بچوں سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی ہے. ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں مرنیوالوں میں 45 سالہ رخسانہ، 4 سالہ عنابیہ، 4 ماہ کا حذیفہ، 27 سالہ محمد حسین، 30 سالہ سجاد، 23 سالہ عائشہ شامل ہیں،حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور زگ زیگ کے باعث پیش آیا،ڈرائیور کی شناخت افنان شفقت کے نام سے ہوئی، پولیس نے کم عمر ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا

     عدالت نے حکم دیا کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کیاجائے

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

  • ڈیفنس کار حادثہ،ملزم افنان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

    ڈیفنس کار حادثہ،ملزم افنان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

    ڈیفنس کارحادثہ میں ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو ہلاک کرنے کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی لاہور کی عدالت میں ہوئی۔

    انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل نے سماعت کی، پولیس نے ملزم افنان کو عدالت پیش کیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،دوران سماعت عدالت نے ملزم کی تفصیلی تفتیشی رپورٹ طلب کر لی،مقدمہ مدعی کی جانب سے انکے وکیل رانا مدثر عمر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پانچ دن میں کیا پراگرس ہے ؟تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو بتایا کہ جائے وقوعہ سے ویڈیو دیکھی ہیں ،پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کے لیے وقت درکار ہے ، عمر کے تعین کا جزوی ٹیسٹ ہوا ہے مکمل ٹیسٹ کے لیے وقت درکار ہے ۔ملزم کے وکیل نے کہا کہ ملزم کے جسمانی ریمانڈ پر اعتراض ہے ۔ پولیس نے ملزم کے ٹیسٹ مکمل کرانے کے لیے مزید تیس دن کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا،عدالت نے تین سن کے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مںظور کرلیا،

    واضح رہے کہ ڈیفنس لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا،کم عمر نوجوان نے گاڑی چلاتے ہوئے دوسری گاڑی کو ٹکر ماری جس سے دو بچوں سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی ہے. ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں مرنیوالوں میں 45 سالہ رخسانہ، 4 سالہ عنابیہ، 4 ماہ کا حذیفہ، 27 سالہ محمد حسین، 30 سالہ سجاد، 23 سالہ عائشہ شامل ہیں،حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور زگ زیگ کے باعث پیش آیا،ڈرائیور کی شناخت افنان شفقت کے نام سے ہوئی، پولیس نے کم عمر ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا

     عدالت نے حکم دیا کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کیاجائے

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

     ٹریفک حادثے میں 6 افراد کی تفتیش میں اہم پیش رفت 

  • لاہور:  گاڑیوں میں تصادم ،ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    لاہور: گاڑیوں میں تصادم ،ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    لاہور: تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق یہ خوفناک ایکسیڈنٹ لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں ہوا جہاں تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 زخمی افراد دم توڑ گئے، تمام افراد کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ایوی سینا ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، حادثہ کا شکار خاندان دو گاڑیوں میں سوار تھا بیٹی کے سسرال ڈی ایچ اے فیز 7 سے واپس جا رہے تھے، پولیس نے تمام حادثہ کا شکار جاں بحق افراد کو پوسٹ مارٹم کے لیے لاہور کے جنرل اسپتال منتقل کر دیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ رخسانہ، 4 سالہ عنابیہ، 4 ماہ کا حذیفہ، 27 سالہ محمد حسین، 30 سالہ سجاد، 23 سالہ عائشہ شامل ہیں،حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ڈرائیور کی شناخت افنان شفقت کے نام سے ہوئی، پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ درج کرلیا جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔

    لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کا کارندہ گرفتار

    دوسری جانب کراچی میں سپر ہائی وے ٹول پلازہ رینجرز چوکی کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔حادثے کے شکار زخمیوں اور متوفین کی لاشوں کو ایدھی اور چھیپا کے رضا کاروں ںے عباسی شہید ہسپتال پہنچایا-

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 28 سالہ احسن اور 27 سالہ زوہیب کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی ہونے والے 2 افراد کو عباسی اسپتال سے اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 40 سالہ ذیشان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ شدید زخمی 45 سالہ شہزاد کو طبی امداد فراہم کی گئی جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دونوں افراد ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

    سعودی عرب : ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار

  • کراچی: اسپتال میں مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی ٹک ٹاکر نکلی

    کراچی: اسپتال میں مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی ٹک ٹاکر نکلی

    کراچی کے جناح اسپتال میں مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی ٹک ٹاکر نکلی-

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں لائی گئی خاتون کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، فوری طور پر خاتون کی وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا مردہ حالت میں اسپتال لائی جانے والی لڑکی ٹک ٹاکر تھی،گھر والوں سے رابطہ کر لیا گیا ہے جبکہ خاتون کا تعلق شیخوپورہ سے تھا گھر والوں کے پہنچنے پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے میڈیا کو بتایا کہ ظاہری طور پر خاتون کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے۔

    لڑکا اور لڑکی ہسپتال میں 18 سالہ لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار

    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کے غیر حاضر 11 اراکین پی ٹی آئی سے …

    واضح رہے کہ جناح اسپتال میں کار سوار افراد مبینہ طورپرلڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھےاسپتال حکام نے بتایا تھا کہ کار میں ایک مرد اور خاتون سوار تھے، کار سواروں نے لڑکی کی ابتدائی معلومات فراہم کیں اور پھر فرار ہوگئے ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ لڑکی کو صبح ساڑھے7 بجے مردہ حالت میں اسپتال لایاگیا، لڑکی کو ڈیفنس سے لایا گیا تھا ابتدائی معلومات کے مطابق نشےکی زیادتی لڑکی کی موت کی وجہ بنی ہےاس کی عمر 18 سال ہے واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں، جس گاڑی میں لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا اس کی تفصیلات لی جا رہی ہیں۔

    دلہن کی تلاش میں ناکامی،نوجوان نے زہر پی لیا

    بلوچستان:ڈسڑکٹ کونسل چیئرمین انتخابات،یو سی چیئرمین اور کونسلرز کی قیمتیں بڑھ گئیں

    وزیراعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کے درمیان پیرس میں تین ملاقاتیں

  • کراچی: ڈیفنس فیز 5 میں پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالا ملزم کس کا بیٹا ہے؟

    کراچی: ڈیفنس فیز 5 میں پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالا ملزم کس کا بیٹا ہے؟

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم سابق ڈپٹی کمشنر کا بیٹا نکلا۔

    باغی ٹی وی : ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کے مطابق ملزم خرم نثارکا آبائی گھرڈیفنس فیز 5 میں جائے وقوع کے قریب ہے، پولیس نے ملزم کے گھر چھاپہ مار کر اسلحہ اور دستاویزات برآمد کرلیں جب کہ چوکیدار کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

    سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں سوا دو ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں نئے انکشافات

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ ملزم خرم نثار بیوی اور دو بچوں کےساتھ سوئیڈن کا مستقل رہائشی ہے اور اس کا دوسرا بھائی فیملی کے ساتھ فیصل آباد میں مقیم ہے،واردات میں استعمال گاڑی گھر پر چھوڑ کر ملزم دوسری کار میں فرار ہوگیا ہےجبکہ گھر سے ملے ایک پستول کا فارنزک کرایا جا رہا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے گھر سے ایک پاسپورٹ کی کاپی بھی برآمد ہوئی ہے، ملزم جس گاڑی میں فرار ہوا اس کی تلاش جاری ہے اور اس کے دوستوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ائیر پورٹس پر بھی ملزم کی تصاویر اور سفری دستاویزات کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔

    جھنگ : دارلامان خاتون سے ملنے آئے افراد پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق

    ڈی آئی جی کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ملزم کسی لڑکی کو زبردستی ساتھ بٹھانے کی کوشش کر رہا تھا تاہم پولیس اہلکاروں کے بیان کی بھی چھان بین جاری ہے۔