Baaghi TV

Tag: ڈیلسی روڈریگز

  • وینزویلا کی نائب صدر نے باضابطہ طور پر ملک کی عبوری صدر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    وینزویلا کی نائب صدر نے باضابطہ طور پر ملک کی عبوری صدر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    کاراکاس:وینزویلا کی نائب صدر اور تیل کی وزیر ڈیلسی روڈریگز کو پیر کے روز باضابطہ طور پر ملک کی عبوری صدر کے عہدے کا حلف دلا دیا گیا۔

    روئٹرز کے مطابق 56 سالہ ڈیلسی روڈریگز، جو پیشے کے اعتبار سے لیبر وکیل ہیں اور نجی شعبے سے قریبی روابط کے ساتھ ساتھ حکمران جماعت سے غیر معمولی وفاداری کے لیے جانی جاتی ہیں، نے اپنے عہدے کا حلف اپنے بھائی خورخے روڈریگز سے لیا، جو اس وقت وینزویلا کی قومی اسمبلی کے سربراہ ہیں۔

    اسی روز مئی میں منتخب ہونے والے 283 اراکینِ پارلیمان نے بھی حلف اٹھایا۔ ان میں سے صرف چند ہی اراکین اپوزیشن سے تعلق رکھتے ہیں، کیونکہ اپوزیشن کی بڑی اکثریت، خصوصاً نوبیل انعام یافتہ ماریا کورینا ماچادو کی قیادت میں کام کرنے والے دھڑے نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا-

    پوپ خلائی مخلوق سے ممکنہ رابطے سے متعلق خطاب کی تیاری کر رہے ہیَں، دلچسپ دعویٰ

    یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی جب امریکہ کی جانب سے معزول کیے گئے صدر نکولس مادورو نیویارک کی ایک عدالت میں منشیات کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک غیر معمولی اور ڈرامائی فوجی کارروائی کے ذریعے ہفتے کے اختتام پر مادورو کو اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔

    وینزویلا کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے،ترک صدر

    دوسری جانب نیشنل اسمبلی سے خطاب کے دوران نکولس مادورو کے بیٹے نکولس گویرا جذباتی ہو گئے اور آنسو چھپاتے ہوئے کہا کہ “آپ نے ہم سب کو مضبوط بنایا ہےنکولس مادورو کے بیٹے نکولس گویرا نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ جب تک صدر واپس نہیں آتے، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔

    نکولس گویرا نے مزید کہا کہ وینزویلا محفوظ ہاتھوں میں ہے اور ملک کے مستقبل کے لیے امید اور عزم برقرار رہے گا،اس جذباتی خطاب نے اسمبلی کے اراکین اور عوام کو بھی متاثر کیا اور ملک میں سیاسی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

  • وینزویلا کسی کی کالونی نہیں بنے گا،نائب صدر کا سخت ردعمل

    وینزویلا کسی کی کالونی نہیں بنے گا،نائب صدر کا سخت ردعمل

    وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکی کارروائی اور صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد سخت ردعمل دیا ہے-

    قوم سے خطاب کرتے ہوئے ڈیلسی روڈریگز نے کہا کہ صدر نکولس مادورو کو اغوا کیا گیا ہے اور وہی وینزویلا کے آئینی صدر ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کے دفاع کے لیے صبر، اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں،امریکی فوج کی کارروائی کے بعد وینزویلا اپنے دفاع اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا انہوں نے واضح کیا کہ وینزویلا اپنے قدرتی وسائل پر کسی بیرونی قبضے کو قبول نہیں کرے گا،وینزویلا اپنے دفاع اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی صورت کسی ملک کی کالونی نہیں بنے گا۔

    ڈیلسی روڈریگز کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اقتدار کی منتقلی تک امریکا وینزویلا کا انتظام سنبھالے گا اور امریکی تیل کمپنیاں وینزویلا میں کام کریں گی۔

    کراچی: ڈولمن مال پر دہشت گرد حملے کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا

    واضح رہے کہ فلوریڈا میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے خلاف کرمنل چارجز کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے ان کی ہدایت پر امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکو مت میں ایک غیر معمولی آپریشن کیا، جس میں فضائی، زمینی اور سمندری طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔

    یتیم اور بے سہارا بچیاں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی خصوصی مہمان بن گئیں