Baaghi TV

Tag: ڈینگی

  • ڈینگی بپھر گیا ، پورا ملک ڈینگی کے حملوں کی زد میں ، دوا ئیں تو اثر دکھانا چھوڑ گئیں اب دعاوں کی ضرورت ہے

    ڈینگی بپھر گیا ، پورا ملک ڈینگی کے حملوں کی زد میں ، دوا ئیں تو اثر دکھانا چھوڑ گئیں اب دعاوں کی ضرورت ہے

    لاہور : ڈینگی ناراض یا ڈینگی بپھر گیا ، اطلاعات کے مطابق اس وقت پورے ملک میں بڑی پریشانی کی سی صورت حال ہے اور ہزاروں افراد اسے موذی مچھر کے حملے میں‌بیمار ہوچکے ہیں، سرکاری حکام اور طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ وہ تمام تر کوششیں بروئے کار لارہے ہیں لیکن اس کے باوجود ڈینگی قابومیں آنے کا نام ہی نہیں لے رہا ،

    ڈینگی نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،اور اس وقت کراچی، اسلام آباد، پشاور، لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور میں ڈینگی کے ہزاروں کیس سامنے آچکے ہیں۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق رواں سال پنجاب میں ساڑھے 4 ہزار افراد ڈینگی کا نشانہ بنے، 5 افراد جان سے چلے گئے، کراچی سمیت سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے اوپر چلی گئی، کراچی میں ڈینگی نے 8 افراد کی جان لے لی، صرف ستمبر میں کراچی میں 480 سے زائد افراد ڈینگی کا شکار بنے۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈینگی کے تازہ حملوں کے حوالے سے جو صورت حال سامنے آئی ہے اس کے مطابق ‎کراچی میں ‎انسداد ڈینگی پروگرام کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں کی درجہ بندی جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز ضلع غربی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

    کراچی کا کون کون سا علاقہ ڈینگی سے متاثر ہوا ہے اس کے بارے میں تازہ اعدادوشمار سامنے آئے ہیں جن کے مطابق دوسرے نمبر پر ضلع جنوبی ڈینگی کی آماجگاہ بنا ہوا ہے، جبکہ ‎تیسرے نمبر پر ضلع وسطی میں ڈینگی مچھروں نے عوام کو اپنا نشانہ بنایا ہے، ضلع شرقی چوتھے، کورنگی پانچویں اور ضلع ملیر چھٹے نمبر پر ہے۔

    باپ کا سایہ سر سے اٹھ گیا ، ایسے لگتا ہے کہ دنیا میں اکیلی ہوں ، رحمہ علی پر ابھی بھی باپ کی جدائی کےغم طاری

    راولپنڈی میں اب تک 1600 افراد ڈینگی کا شکار بن چکے ہیں، بہاولپور ریجن میں رواں سال 2 ہزار226 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران 342 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تشخیص ہوئی، ڈینگی بخار کے 222 مریضوں کا تعلق راولپنڈی اور 120 کا اسلام آباد سے ہے۔

    محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں مزید 125 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 638 تک پہنچ گئی، جبکہ صرف پشاور میں 61 اور مظفرآباد آزاد کشمیر میں 77 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    دوسری طرف محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کے مطابق اس سال ضلع رحیم یار خان میں اس سال ایک ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں مریضوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے۔

  • ڈینگی آگیا ، ڈینگی چھاگیا ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ

    ڈینگی آگیا ، ڈینگی چھاگیا ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ

    اسلام آباد ڈینگی آگیا ، ڈینگی چھا گیا ، ملک میں ڈینگی کی صورت میں نئی آزمائش نے پریشان کردیا ، اطلاعات کےمطابق جڑواں شہروں میں ڈینگی کا مرض بے قابو ہوگیا۔ 24گھنٹوں کے دوران مزید 100سے زائد کیسز سامنے آگئے۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے اسپتالوں میں گزشتہ روز سے اب تک ڈینگی کے مزید 33 مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جس کے بعد شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 645 ہوچکی ہے۔

    صرف راولپنڈی میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 75نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ڈینگی مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز قائم کر دیئے گئے ہیں

  • ڈینگی کے خلاف کروڑوں روپے خرچ ، کارروائی کاغذی رہی ، تھرڈ پارٹی ایولیوایشن کا فیصلہ

    ڈینگی کے خلاف کروڑوں روپے خرچ ، کارروائی کاغذی رہی ، تھرڈ پارٹی ایولیوایشن کا فیصلہ

    لاہور: تبدیلی والی سرکار ترجمانوں کو تو بدل رہی ہے لیکن ان سرکاری ملازمین کے رویوں کو نہیں بدل سکی جو ہمیشہ کاغذی کارروائی کے ذریعے ہر کام کی اوکے رپورٹ دیتے ہیں ، ایسے ہی کاغذی کارروائی کا انکشاف اس وقت ہوا جب ڈینگی مہم میں‌ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا

    ذرائع کے مطابق حکام کو یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں‌کہ ڈینگی کے خلاف مزاحمتی کوششیں صرف کاغذوں میں کی گئیں، اسی وجہ سے ڈینگی کی ناکامی کی وجہ کاغذی اور جعلی کارروائیاں، محکمہ پرائمری ہیلتھ نے موبائل فون ایپلی کیشن کے ذریعے تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کا فیصلہ کرلیا۔

    کیپٹن (ر) عثمان سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کا آغاز لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد سے کیا جائے گا جبکہ غفلت کے مرتکب افسروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

  • لاہوری کدھرجائیں‌، ڈینگی قابو سے باہر، تقدیرکے سامنے تدبیربے بس ، حکومتی کوششیں بےاثر، اب دعائیں ہی بچا سکتی ہیں‌

    لاہوری کدھرجائیں‌، ڈینگی قابو سے باہر، تقدیرکے سامنے تدبیربے بس ، حکومتی کوششیں بےاثر، اب دعائیں ہی بچا سکتی ہیں‌

    لاہور : تقدیر کے سامنے تدبیر بے بس ، حکومتی کوششیں بھی بے اثر ہونے لگیں‌ ، ڈینگی بے قابو ہوگیا، اطلاعات کے مطابق لاہور میں ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی , 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے5نئے مریض سامنے آگئے۔مچھروں کی افزائش کیلئے موزوں موسم ہونے کے باعث ڈینگی وائرس کی پیدائش بھی بڑھ گئی

    محکمہ صحت حکومت پنجاب کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، شالامار ٹاؤن کی رہائشی 69 سالہ زرینہ بی بی اور ڈیفنس فیز فائیو کی رہائشی 23 سالہ رابعہ بی بی کے شالامار ہسپتال میں ٹیسٹوں کے بعد ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق لاہور کے نیشنل ہسپتال میں ڈیفنس کے رہائشی 77 سالہ محمد منیر، سروسز ہسپتال میں اوورسیز سوسائٹی رائیونڈ روڈ کے رہائشی 28 سالہ عبدالمنان اور حمید لطیف ہسپتال میں ماڈل ٹاؤن کے رہائشی 32 سالہ عدنان خالد کے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے, شہر میں سرکاری طور پر ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

  • لاہوری اب کدھر جائیں گے  ، ڈینگی وائرس کے حملوں میں شدت آگئی

    لاہوری اب کدھر جائیں گے ، ڈینگی وائرس کے حملوں میں شدت آگئی

    لاہور : لاہوریوں کے لیے ایک نئی آزمائش ، ڈینگی وائرس نے پھر سراٹھا لیا ، اطلاعات کے مطابق لاہور پر ڈینگی کے خطرات منڈلانے لگے، میو ہسپتال میں ڈینگی بخار میں مبتلا ایک اور مریض کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اس سال ابھی تک لاہور میں رواں برس ڈینگی بخار کے اب تک 22 مریضوں کی سرکاری طور پر تصدیق کی جاچکی ہے تاہم حالیہ موسم میں مریضوں کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جنرل ہسپتال انتظامیہ نے ڈینگی کی تشخیص کیلئے مشین اور دو ٹیکنیشنز راولپنڈی بھجوا دیئے،

    ذرائع کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح ڈینگی بخار کے راولپنڈی میں وبائی شکل اختیار کرنے کے باعث جنرل ہسپتال نے بھی آٹو کیمسٹری اینلائزر مشین اور دو ٹیکنیشنز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی روانہ کیے، جنرل ہسپتال کی ٹیم ڈینگی بخار کی تشخیص کیلئے مریضوں کے ٹیسٹ کرے گی تاکہ ان کا بروقت علاج معالجہ ہوسکے۔

  • ڈینگی ناراض ہوگیا ، ملک بھر میں  وبائی صورت اختیار کر لی

    ڈینگی ناراض ہوگیا ، ملک بھر میں وبائی صورت اختیار کر لی

    اسلام آباد:ڈینگی ناراض ہوگیا ، اطلاعات کے مطابق اس وقت ملک بھر میں وبائی شکل اختیار کرگیا ہے ، اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں ڈینگی وائرس نے وبائی صورت اختیار کر لی، 2900 سے زاید افراد ڈینگی کا شکار بن گئے۔محکمہ صحت نے 2 مریضوں کی اموات کی بھی تصدیق کر دی ہے، راولپنڈی کی رہایشی نادیہ اور بابر دوران علاج دم توڑ گئے

    محکمہ صحت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں 53 جب کہ پنجاب میں مزید 200 سے زاید افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، اب تک ملک بھر میں دو ہزار نو سو سے زاید افراد شکار بن چکے ہیں۔

    اسلام آباد سے ملنے والی معلومات کے مطابق صرف پچھلے 24 گھنٹوں میں‌ پمز اسپتال میں 31، پولی کلینک میں 22 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت پمز اسپتال میں 32 اور پولی کلینک میں 18 مریض زیر علاج ہیں۔

    ڈینگی سے متعلق آگاہی دینے والے ادارے کے مطابق صورت حال اس قدر بگڑ چکی ہے کہ پمز میں اب تک ڈینگی کے 1713، پولی کلینک میں 74 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جب کہ پنجاب بھر میں ڈینگی کے 1219 کیسز ریکارڈ ہوئے، چوبیس گھنٹوں میں مزید 133 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
    کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں 12 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ 25 افراد اسپتال میں داخل ہوئے۔

  • فیصل آبادی بھی ڈینگی کے حملوں کی زد میں آگئے

    فیصل آبادی بھی ڈینگی کے حملوں کی زد میں آگئے

    فیصل آباد : ملک کے دیگر اضلاع کی طرح فیصل آباد بھی ڈینگی کے حملوں سے محفوظ نہ رہ سکا ، اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تقداد 27 تک پہنچ گئی ۔فیصل آباد کے الائیڈاسپتال میں زیرعلاج ڈینگی سے متاثرہ مریض جان کی بازی ہارگیا، چودہ سالہ آریان راولپنڈی کا رہائشی تھا۔رواں سال ڈینگی سے متاثرہ پہلی موت فیصل آبادکے الائیڈ اسپتال میں رپورٹ ہوئی

    ذرائع کے مطابق محکمہ صحت فیصل آباد نے شہر میں ہنگامی طور پر ڈینگی کے خلاف آپریشن کردیا ہے . اور شہر کے مختلف حصوں میں‌اسپرے جاری ہے، یاد رہے کہ اس سال ملک بھر میں‌ڈینگی کے مریضوں‌کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا ہےجس کے وجہ سے بہت زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں.
    ·

  • آو ڈینگی کا سب مل کر مقابلہ کریں ،ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے مدد مانگ لی

    آو ڈینگی کا سب مل کر مقابلہ کریں ،ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے مدد مانگ لی

    لاہور: پنجاب حکومت بے بس دکھائی دی جانے لگی ، ڈینگی کے خلاف مزاحمت کے لیے مدد مانگ لی ، اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کا کہنا ہے کہ ڈینگی پر مامور ٹیموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر ڈینگی کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے کہا کہ راولپنڈی کے اسپتالوں میں آنے والے ڈینگی کے مریضوں کے لواحقین اور دیگر آنے والے لوگوں میں ڈینگی سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے اور پمفلٹ تقسیم کیے جائیں۔

    ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ شہری محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، ڈینگی کے تدارک کے لیے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہو گا تاکہ ڈینگی کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنایا جاسکے-ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے کہا کہ ڈینگی پر مامور ٹیموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر ڈینگی کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے-ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب نے کہا کہ ہائی رسک ایریاز میں موجود زیر تعمیر عمارتوں پر کڑی نظر رکھی جائے تا کہ ان میں پانی جمع نہ ہو-

  • ڈینگی نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

    ڈینگی نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

    لاہور: ڈینگی نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، اطلاعات کے مطابق ملک کےمختلف شہروں میں ڈینگی پھیلنےلگا،اسپتال بھرگئے۔حکومت مناسب اقدامات نہ کرسکی۔اسپرے میں تاخیر،گندگی کےڈھیراور سہولیات کےفقدان نےمرض کوپھیلنے کا موقع فراہم کردیا۔

    سندھ کے حوالے سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق کراچی میں رواں برس ڈینگی سےمرنیوالوں کی تعداد7ہوگئی۔ کراچی میں ڈینگی سےمتاثرہ افرادکی تعداد1400سےزائد ہوگئی جبکہ سندھ بھرمیں ڈینگی سے1532افراد متاثرہوئے۔

    صوبہ کے پی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ پشاورمیں روزانہ تقریباً100مریض ڈینگی کی شکایت کے ساتھ اسپتالوں میں آنےلگے۔اب تک 1200سے زائد مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ راولپنڈی میں68مزیدشہری ڈینگی بخارمیں مبتلاہوگئے۔ شہربھرمیں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد1065ہوگئی۔

    صوبہ پنجاب میں لاہورمیں3مریضوں میں ڈینگی وائرس کاانکشاف ہوگیا، رواں سال ڈینگی کےمریضوں کی تعداد20ہوگئی۔ بہاولپور میں ڈینگی کے تین کیسزسامنے آگئے۔ مظفرگڑھ میں دو، رحیم یارخان میں ایک اور ڈی جی خان میں بھی اب تک ڈینگی کا ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے، ملتان اورجنوبی پنجاب میں ڈینگی ٹیموں کوپھرمتحرک کردیاگیا ہےصوبہ بلوچستان کے حوالے سے بھی ایسی خبریں گردش کررہی ہیں کہ کچھ علاقوں سے ڈینگی سے کچھ افراد متاثر ہوئے ہیں .

  • سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم عدم توجہی کا شکار، محکمہ تعلیم نے رپورٹ مانگ لی

    سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم عدم توجہی کا شکار، محکمہ تعلیم نے رپورٹ مانگ لی

    لاہور: ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کیا ، محکمہ تعلیم نے رپورٹ طلب کرلی ، اطلاعات کے مطابق محکمہ تعلیم نے سکولوں میں ڈینگی تدارک کیلئے مانیٹرنگ افسران کو آن لائن رپورٹنگ کرنے کی ہدایت کردی، مانیٹرنگ افسران کیلئےدورہ کےدوران سکول کی صفائی ستھرائی کی دو تصاویرویب سائٹ پرلازمی اپ لوڈکرنا ہونگی۔

    سکول ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق احکامات سکولوں میں ڈینگی تدارک کیلئے مستقل اقدامات نہ کیے جانے پر جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق مانیٹرنگ افسران دورے کے دوران سکول کی صفائی ستھرائی کی تصاویر لازمی لیں گے۔

    محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایم اوز کو ہر سکول سے کم از کم دو تصاویر اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا، مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ ایم اوز کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔