Baaghi TV

Tag: ڈینگی

  • یاسمین راشد کنٹینر پر سوار،لاہور کے شہری ڈینگی وائرس کے رحم و کرم پر

    یاسمین راشد کنٹینر پر سوار،لاہور کے شہری ڈینگی وائرس کے رحم و کرم پر

    لاہور میں ڈینگی مچھر اورفضائی آلودگی میں اضافے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

    قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی ، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی اور ڈینگی مچھر کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ہر روز ڈینگی کے کیسز سامنے آرہے ہیں فضائی آلودگی میں اضافے سے شہریوں میں گلے کی خرابی،کھانسی اور بخار کے شکایت بھی بڑھ رہی ہے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کنٹینر پر سوار ہیں لاہور کے شہری ڈینگی وائرس اور فضائی آلودگی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیے گئے ہیں ڈینگی وائرس کے پھیلاو کو روکنے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں فضائی آلودگی کے خلاف کمپئین چلائی جائے

    دوسری جانب پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کی چیئر پرسن کی تعینات کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی جمع کروا دی گئی، قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کا عہدہ چار سال سے خالی ہے فوزیہ وقار کو 2019 میں صوبائی حکومت نے عہدے سے ہٹایا تھا جسکے بعد تاحال پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کا عہدہ خالی ہے چیئرپرسن کی عدم تعیناتی کے باعث خواتین سے متعلق شکایات کا مناسب ازالہ نہیں ہو رہا جبکہ خواتین کی ڈویلپمنٹ کے پروجیکٹ بند ہو چکے ہیں قانون کے مطابق کمیشن کی سال میں چار میٹنگ ہونا لازمی ہیں جبکہ 2019 کے بعد کمیشن کی ایک بھی میٹنگ نہیں ہو سکی پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کی چیئرپرسن کی تعیناتی فوری یقینی بنائی جائے

    انیل مسرت منموہن سنگھ کے ہمراہ سیلفی بنانے لگے تو کیا ہوا؟

    سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

    ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی جاری، 68 افراد گرفتار،639 مقدمات درج

    پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے الائزا ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت 1,500روپے مقررکر دی

    ڈینگی کا ڈنگ تیز، ہسپتال بھر گئے

    لاہور میں ڈینگی کیسز کی شرح میں کمی

  • ڈینگی کے بعد، سلمان خان کےاپارٹمنٹ میں مچھروں کی افزائش کےمقامات کا پتہ لگانے کےلئے معائنہ

    ڈینگی کے بعد، سلمان خان کےاپارٹمنٹ میں مچھروں کی افزائش کےمقامات کا پتہ لگانے کےلئے معائنہ

    بالی وڈ کے اداکار سلمان خان کو جب سے ڈینگی ہوا ہے تب سے وہ کافی محتاظ ہو گئے ہیں، حال ہی میں برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے اتوار کو مچھروں کی افزائش کے ممکنہ مقامات کا پتہ لگانے کے لیے باندرہ کے گلیکسی اپارٹمنٹس میں بالی وڈ اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کا معائنہ کیا۔ یہ معائنہ سلمان خان میں ڈینگی کی تشخیص کے ایک دن بعد کیا گیا تھا۔ اس گروپ نے باندرہ میں اسی سڑک کے ساتھ واقع چھ دیگر عمارتوں کے ساتھ شاندار اپارٹمنٹ کی چھان بین کی۔ بی ایم سی کے کیڑے مار ادویات کے محکمے کے افسر راجندر نارنگریکرکا کہنا ہے کہ گلیکسی کے احاطے میں دو جگہوں پر ڈینگی لاروا دیکھا گیا لیکن خان کے گھر سے کوئی لاروا نہیں ملا۔انہوں نے مزید کہا کہ بی ایم سی مچھروں کے خطرے پر کہکشاں سوسائٹی کو نوٹس نہیں بھیجتی بلکہ اگر ان کے گھر میں لاروا پایا جاتا ہے تو ہم اسے گھر کے مالکان کو بھیج دیتے ہیں۔ انہوں‌نے یہ بھی کہا کہ شہری ادارہ مطلوبہ کارروائی کی بنیاد پر تین طرح کے نوٹس جاری کرتا ہے۔ پہلی قسم میں، ہم رہائشیوں کو مطلع کرتے ہیں کہ مچھروں

    کی افزائش کے مقامات (ان کے گھروں میں) ہیں، جنہیں انہیں ایک ہفتے کے اندر ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرتے ہیں جو تعمیل نہیں کرتے ہیں۔ دوسری قسم میں، اگر سوسائٹی کے پانی کے ٹینک میں افزائش کے مقامات پائے جاتے ہیں تو نوٹس بھیجے جاتے ہیں۔ تیسری صورت میں سرکاری لفظ ان لوگوں کے لیے آگے بڑھایا جاتا ہے جو غیر قانونی بورویل کی کھدائی کرتے ہیں یا پانی کا چشمہ بناتے ہیں۔
    واضح رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں سلمان خان کو ڈینگی ہو گیا تھا۔ اس وجہ سے انہوں نے اپنے جاری پراجیکٹس بشمول رئیلٹی شو بگ باس کی شوٹنگ سے مختصر وقفہ لیا۔

  • فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ جلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

    فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ جلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

    چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا

    اجلاس میں صحت، ماحولیات اورٹرانسپورٹ کے محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس میں ڈینگی اور سموگ کی روک تھام کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ڈینگی اور سموگ کے مسئلوں کا تعلق براہ راست لوگوں کی صحت سے ہے۔ اس اہم معاملے پر کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ پنجاب کے انسداد ڈینگی اقدامات کو قابل تقلید قرار دیا جاتا ہے۔ فیلڈ افسرن ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

    چیف سیکرٹری نے گوجرانولہ میں ڈینگی سٹاف کی بھرتی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ جلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔سموگ صرف چند بڑے شہروں تک محدود نہیں۔صوبہ کے تمام اضلاع میں سموگ کی روک تھام پر یکساں توجہ دی جائے،سموگ کا باعث بننے والے گردوغبار سے بچنے کیلئے سڑکوں پر چھڑکاؤ کا انتظام کیا جائے۔چیف سیکرٹری نے دھواں چھوڑنے والی نجی اور سرکاری گاڑیوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کا حکم دیا

    میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

    پیکا ترمیمی آرڈیننس،لگتا ہے وزیراعظم کی کسی نے ٹھیک سے معاونت نہیں کی،عدالت

    دالتی احکامات نظر انداز کرنے والے کسانوں کی زمینیں بھی انتظامیہ کوقبضے میں لینے کی ہدایت

    اجلاس میں ہونے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال اب تک 11245کنفرم ڈینگی کیسز اور 13 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔ گوجرانوالہ اور ملتان میں ڈینگی مریضوں میں اضافہ سامنے آرہا ہے۔ سموگ کی مانیٹرنگ کیلئے سینٹرل کنٹرول روم نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ فصلوں کی باقیات جلانے کیخلاف کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو سیٹلائیٹ تصاویر کی مدد سے علاقوں کی معلومات فراہم کی جا رہی ہے۔ ایئر کوالٹی کی جانچ کے لئے لاہور میں مختلف مقامات پر آٹھ نئے مانیٹر نصب کئے گئے ہیں۔

  • کراچی:ڈینگی سے ایک اور موت، سندھ میں اموات 51 ہوگئیں

    کراچی:ڈینگی سے ایک اور موت، سندھ میں اموات 51 ہوگئیں

    کراچی:ڈینگی سے ایک اور موت، سندھ میں اموات 51 ہوگئیں ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ کورنگی کی رہائشی خاتون انتقال کرگئی، جس کے بعد شہر قائد میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوگئی۔ سندھ بھر میں ڈینگی وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 51 تک پہنچ گئی۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ڈینگی سے ایک ہلاکت اور 222 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری سے انتقال کرنے والی خاتون کا تعلق ضلع کورنگی سے ہے ۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع کورنگی میں سب سے زیادہ 71 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ ضلع شرقی میں 44، ضلع وسطی میں 48، ضلع جنوبی میں 11، ضلع ملیر میں 29، ضلع غربی میں 10 اور ضلع کیماڑی میں 9 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

    کراچی میں رواں ماہ اب تک 3683 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوچکے جبکہ رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 12ہزار 163 تک پہنچ گئی۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق حیدرآباد میں 55، جامشورو میں ایک، مٹیاری میں ایک، ٹھٹھہ میں 2، سجاول میں 2، تھرپارکر سے 3، میرپورخاص میں 16، عمر کوٹ میں 14، قمبر شہداد کوٹ 2، لاڑکانہ ایک، سکھر سے 3، نوشہرو فیروز سے 2 اور شہید بے نظیر آباد میں ڈینگی وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں رواں ماہ اب تک 4 ہزار 918 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال 15 ہزار 72 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ انتقال کرجانے والوں کی تعداد 51 ہوچکی ہے۔

  • ڈینگی کے وار جاری، اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخوا میں مریضوں میں اضافہ

    ڈینگی کے وار جاری، اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخوا میں مریضوں میں اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور کے پی میں ڈینگی کے وار جاری ہیں

    اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کا ایک مریض انتقا ل کرگیا،ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں اب تک ڈینگی سے 7 افراد انتقال کر چکے ہیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دروان مزید 104 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئے اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد2 ہزار863 ہوگئی ہے اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد ایک ہزار178 ہوگئی ہے. اسلام آباد کے دیہیعلاقوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد ایک ہزار 658 ہوگئی ہے پمز اسپتال میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 478 ہوگئی پولی کلینک 111،سی ڈی اے اسپتال میں 57 ڈینگی کے مریض زیرعلاج ہیں

    خیبرپختونخوا میں ڈینگی کےمزید 342 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 10ہزار743 ہو گئی پشاورمیں ڈینگی کے سب سے زیادہ 185 کیسزرپورٹ ہوئے پشاور میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 127 ہوگئی مردان 56،ہری پور 14، بنوں 27 ،خیبر،کوہاٹ اور نوشہرہ میں 12،12 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 506 ہوگئی،خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی سے 8 افراد انتقال کرچکے ہیں

    انیل مسرت منموہن سنگھ کے ہمراہ سیلفی بنانے لگے تو کیا ہوا؟

    سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

    ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی جاری، 68 افراد گرفتار،639 مقدمات درج

    پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے الائزا ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت 1,500روپے مقررکر دی

    ڈینگی کا ڈنگ تیز، ہسپتال بھر گئے

    لاہور میں ڈینگی کیسز کی شرح میں کمی

    پنجاب میں ڈینگی کے 351 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،سیکریٹری صحت کے مطابق راولپنڈی 100، لاہور 89 اور گوجرانولہ سے ڈینگی کے 60 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملتان 24، خانیوال 11 اور فیصل آباد سے ڈینگی کے 8 کیسز رپورٹ ہیں، اٹک 7، حافظ آباد، مظفرگڑھ اور قصور سے 6 ،6 اور شیخوپورہ سے ڈینگی کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.

  • دہلی:ڈینگی کا پھیلاؤ،5سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    دہلی:ڈینگی کا پھیلاؤ،5سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    دہلی :بھارت کے مرکزی شہردہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے دہلی میں ڈینگی کے 412 معاملے سامنے آئے ہیں۔ تاہم اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں شہر میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 693 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔

    شہر میں اس سال اب تک ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے کل 937 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تاہم رواں سال تاحال ڈینگی سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال 28 ستمبر تک دہلی میں ملیریا کے 125 اور چکن گونیا کے 23 معاملے سامنے آئے ہیں۔ رواں سال 28 ستمبر تک رپورٹ ہونے والے کل 937 کیسز میں سے 75 اگست میں درج ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق دہلی میں درج کئے جانے والے ڈینگی کے معاملے کی یہ تعداد 2017 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ 2017 میں یکم جنوری سے 28 ستمبر تک کے دوران کل تعداد 2152 درج کئے گئے تھے۔

    ستمبر 2018 میں ڈینگی کے کل 1103 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور اگلے سال یہ تعداد کم ہو کر 374 رہ گئی تھی۔ اس کے بعد ستمبر 2019 میں کل 190 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ستمبر 2020 میں کل کیسز کی تعداد 188 ہو گئی اور اگلے سال یعنی ستمبر 2021 میں کیسز کی تعداد بڑھ کر 217 ہو گئی۔ ایم سی ڈی کی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2022 میں ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماری کے کل 683 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ڈینگی سے حفاظت ک کیلئے ضروری ہے کہ گھر کے ارد گرد یا اندر پانی جمع نہ ہونے دیں، پوری بازو کی قمیض اور مکمل پینٹ یعنی ایسے کپڑے پہنیں جو جسم کو مکمل طور پر ڈھانپیں۔ سوتے وقت مچھر دانی کا استعمال کریں۔ زیادہ خطرے والے علاقوں میں جانے سے اجتناب کریں۔

    وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف

    تحریک انصاف نے نئی نیب ترامیم کوچیلنج کردیا

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

  • اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں مزید اضافہ ہوگا ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لاہور کی شہریوں کو وارننگ

    اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں مزید اضافہ ہوگا ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لاہور کی شہریوں کو وارننگ

    سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 330 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    باغی ٹی وی : صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ 330 میں سے 275 افراد کا تعلق کراچی سے ہے جب کہ کراچی میں ڈینگی سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا۔

    برقع پہن کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان گرفتار

    سیکریٹری صحت کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے 389 کیسز رپورٹ ہوئے لاہور 136 اور گوجرانوالہ سےڈینگی کے 29 کیسز رپورٹ ہوئے-

    چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لاہور ڈاکٹر فیصل نے خبردار کیا ہے کہ اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں مزید اضافہ ہوگا لہٰذا شہری گھروں میں اسپرے کروائیں اور احتیاطی تدابیراختیار کریں۔

    محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران ڈینگی کے مزید 88 کیسز رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں رواں برس ڈینگی مریضوں کی تعداد2ہزار 360ہوگئی،راولپنڈی میں رواں برس ڈینگی سے 3 مریض انتقال کر چکے ہیں-

    چین نے کم عرصے میں معاشی طور پر ملک کو مضبوط کیا،وزیراعظم

    ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے 104نئے کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 56کیسز سامنے آئے ،اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 48کیسز سامنے آئے-

    ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں رواں سیزن میں ڈینگی کے 2ہزار 435 کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں رواں سیزن ڈینگی سے 6 مریض انتقال کرچکے ہیں،پمز میں 26 اورپولی کلینک اسپتال میں ڈینگی کے 2 مریض زیرعلاج ہیں-

    دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدرآباد میں 137 سیلاب متاثرین ریلیف کیمپس میں جلدی امراض مبتلا ہوگئے ،133 افراد کو سانس کی تکلیف کے انفیکشن کی شکایت ہوئی ملیریاکے 106 مشتبہ اور تصدیق شدہ 15 کیسز رپورٹ ہوئے ، آنکھوں کے انفیکشن کے 24 کیسز رپورٹ ہوئے،90 افراد ریلیف کیمپس میں ڈائریا میں مبتلا ہوگئے-

    چین ہر حال میں پاکستان کا ثابت قدم دوست رہا،شیری رحمان

  • لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں ڈینگی کے وار شدت سے جاری

    لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں ڈینگی کے وار شدت سے جاری

    پاکستان کے بڑے شہر کراچی، پشاور، اسلام آباد اور لاہور ڈینگی کے وار شدت سے جاری ہیں راولپنڈی 95، لاہور 63 اور گجرانوالہ سے ڈینگی کے 29 کیسز رپورٹ ہوئے-

    باغی ٹی وی :محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی کےمزید 242 کیسز رپورٹ ہوئے خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 5 ہزار 506 کیسز رپورٹ ہوئے ، خیبرپختونخوا میں رواں سال 6 افراد ڈینگی سے جاں بحق ہوئے ، خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 130 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،

    کراچی اسٹریٹ کرائم میں پولیس افسر بھی غیر محفوظ، ڈاکو ڈی ایس پی سے لاکھوں روپے…

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 126 کیسز پشاور میں رپورٹ ہوئے۔ کوہاٹ 33، ملاکنڈ 6، چارسدہ 21، نوشہرہ میں ڈینگی سے 15 افراد متاثر ہوئے ہری پور 23، بنوں 11، لوئر دیر سےڈینگی کے 3کیسزسامنے آئے-

    محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں بھی ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 95 افراد ڈینگی وائرس کا شکارہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1576 تک پہنچ گئی۔

    اس کے علاوہ پوٹھوہار ٹاؤن،راولپنڈی کینٹ، ڈھوک کالا خان، اڈیالہ ،دھاماں سیداں،چک جلال الدین ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں دوسری جانب مردان میں مزید 66 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے جبکہ اسلام آباد میں 105 اور لاہور میں 100 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہیں۔

    کورونا وائرس سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے

    اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد ایک ہزار 657 ہوگئی ،اسلام آباد کےدیہی علاقوں میں ڈینگی کے 53 کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں رواں سیزن میں ڈینگی سے 5 مریض انتقال کرچکے ہیں،اسلام آباد کےشہری علاقوں میں ڈینگی کے 43 کیسز رپورٹ ہوئے-

    سیکریٹری صحت کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے 196 کیسز رپورٹ ہوئے لاہور سمیت پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 969 مریض زیرعلاج ہیں چنیوٹ ، جہلم، بھکر، مظفر گڑھ، سرگودھا، لودھراں، ساہیوال اور بہاولپور سےڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا-

    سیکریٹری صحت کے مطابق فیصل آباد، شیخوپورہ، گجرات ، اٹک ، چکوال اور راجن پور سے ڈینگی کے 2،2 کیسز رپورٹ ہوئے خانیوال اور ملتان سے 4 چار، وہاڑی، سیالکوٹ اور قصور سے 3 ،3 کیسز رپورٹ ہوئے-

    وفاقی وزارت صحت نے حکومت سے بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت طلب کر لی نیشنل ملیریا کنٹرول پروگرام کے مطابق پاکستان کے 26 اضلاع میں ملیریا نے تباہی پھیلا رکھی ہے اور ان 26 اضلاع میں فوری طور پر 71 لاکھ مچھر دانیوں کی ضرورت ہے۔

    تیز بارش،آندھی،ژالہ باری،کئی فصلیں تباہ،درخت گر گئے،برقی نظام معطل

  • راولپنڈی:ڈینگی ٹیم پر مسلح شخص نےفائرنگ کردی

    راولپنڈی:ڈینگی ٹیم پر مسلح شخص نےفائرنگ کردی

    راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی کے علاقے ڈھوک امام دین میں ڈینگی ٹیم پر ایک شخص نے فائرنگ کردی، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈینگی مکاوٹیم کے اہلکاروہاں موجود تھے

    ڈینگی ورکرز گھر میں اسپرے کرنا چاہتے تھے، تاہم گھر میں موجود شخص نے اسپرے کرنے سے منع کیا اور ٹیم کی جانب سے اصرار کرنے پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی۔ ڈینگی ورکرز معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

    بعد ازاں ڈینگی ٹیم کے کام میں رکاوٹ ڈالنے اور مزاحمت کرنے کے واقعے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے پتا چلا ہے کہ ملزم عنصر نے اسپرے کروانے سے منع کیا اور ہوائی فائر بھی کیا۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ کسی بھی سرکاری اہلکار سے مزاحمت ناقابل برداشت ہے۔ فائرنگ کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے مختلف علاقوں میں پولیوورکرز پرشدت پسندوں نے حملے کیے تھے جن میں کئی اہلکاروں کواپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑے تھے ، سب سے زیادہ واقعات کے پی اور بلوچستان میں پیش آئے جہاں مذہبی شدت پسندوں نے پولیوورکرز پر حملے کیے اوران پرعلاقے میں داخلے پر پابندی بھی لگا دی تھی

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • خیبر پختو نخوا میں ڈینگی کےمزید 276 نئےکیسز رپورٹ

    خیبر پختو نخوا میں ڈینگی کےمزید 276 نئےکیسز رپورٹ

    خیبر پختو نخوا میں ڈینگی کےمزید 276 نئےکیسز رپورٹ ہوئے-

    باغی ٹی وی : محکمہ صحت خیبرپختونخوا کےمطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی سےایک اورمریض انتقال کرگیا ،تعداد 6 ہوگئی، خیبر پختو نخوا میں ڈینگی کےمزید 276 نئےکیسز رپورٹ ہوئے-

    پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے الائزا ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت 1,500روپے مقررکر دی

    خیبرپختونخوا کے 34اضلاع میں ڈینگی کے 4 ہزار 980 کیسز رپورٹ ہوئے،ڈینگی سے متاثرہ 128 مریض اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں-

    محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق پشاو رمیں ڈینگی کے 118 کیسز رپورٹ ہوئے،مردان 67، ملاکنڈ 10، لوئر دیر 41، نوشہرہ میں ڈینگی سے 5 افراد متاثر ہوئے،صوابی 9،چارسدہ 16، بنوں 7، ایبٹ آباد سے ڈینگی کا ایک کیس رپورٹ ہوا-

    حیدر آباد: سندھ گورنمنٹ کیجانب سے سیلاب زدگان کیلیے ٹینٹ سٹی کا قیام

    ڈی ایم ایس ڈاکٹر ماجد الطاف کے مطابق میرپورآزادکشمیر میں ڈینگی کے 7 نئے کیسزرپورٹ ہوئے،میرپور آزاد کشمیرمیں ڈینگی مریضوں کی تعداد 64 ہوگئی،میرپور آزاد کشمیرکےسرکاری اسپتال میں ڈینگی مریضوں کے لیے الگ وارڈ قائم ہوئی-

    ڈی ایم ایس ڈاکٹر ماجد الطاف کے مطابق میرپور آزاد کشمیر،شہری احتیاط کریں پوری آستین والے کپڑے استعمال کریں ،میرپور آزاد کشمیر،علاقہ مکین اپنے گھروں اور ارد گرد پانی اکٹھا نہ ہونے دیں ،میرپور آزاد کشمیر،مچھر مار اسپرے کروائیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں-

    کشوہ زہرہ کا ایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاریوں اور بہیمانہ قتل پر شدید احتجاج