ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی حالیہ شکایات پر ان ایکشن لیتے ہوئے کہاہے کہ خیبر پختونخوا میں پیمنٹ سنٹرز پر سسٹم کے مسائل پر بنک الفلاح کے خلاف انکوائری کی جارہی ہے۔بنک الفلاح کی نااہلی ہے کہ لنک کیوں ڈاؤن ہیں اور غریب پیمنٹ کے لیئے مارے پھر رہے ہیں ۔بنک الفلاح کے اعلی حکام سے بات کی ہے سیکریٹری بی آئی ایس پی اس کی تحقیقات کررہے ہیں
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کیوں دو دنوں سے خواتین کو ادائیگی نہیں ہوئی اس کوتاہی میں جو بنک ملوث ہوا اسکے خلاف کارروائی کرینگے ،انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بی آئی ایس پی کی خواتین کے ساتھ کوئی نامناسب رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا،چار سدہ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے خواتین پر تشدد کے مرتکب اہلکاروں کو فوری معطل کردیا گیا ہے اورآئی جی خیبرپختونخوا نے مبینہ مسئلہ پر پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے
Tag: ڈی آئی خان
-

ڈی آئی خان : بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، شکایات پربنک الفلاح کے خلاف انکوائری
-

ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کاروائی، محکمہ زراعت کے دو افسران بازیاب
ڈیرہ اسماعیل خان کلاچی علاقے میں میں سی ٹی ڈی کامیاب کاروائی کے دوران محکمہ زراعت کے پی کے دائیریکٹر حسین احمد اور سبجیکٹ سپیشلسٹ شاھد بیٹنی بازیاب کر دئے گئے ہے،خیبر پختونخوا پولیس کے ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کلاچی میں کاروائی کی گئی جس کے دوران ایک ماہ پہلے اغوا ہونے والے محکمہ زراعت سے تعلق رکھنے والے دو افسران کو بازیاب کر دیا گیا ہے،پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ائی،پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی کے پی کے اختر حیات خان کی طرف سے سی ٹی ڈی ٹیم کو کامیاب کاروائی پر نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے،
-

کے پی اور سندھ میں سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
خیبر پختونخوا اور سندھ میں سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
خیبر پختونخوا اور سندھ میں سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت نے ڈی آئی خان کےسیوریج نمونےمیں وائلڈ پولیو وائرس 1 کی تصدیق کی ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے پروا سے 21 فروری کو لیے گئے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔ حکام کے مطابق اس سال پاکستان کےتین علاقوں کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہےکہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے سیوریج نمونوں میں بھی پولیو وائرس ملا، گھوٹکی کےعلاقے باگو واہ سے سیوریج نمونے 14 فروری کو لیےگئے تھے۔ پولیو کے خاتمےکے لیےکام کرنے والےگلوبل کمیشن فار سرٹیفکیشن نے اظہار تشویش کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس کی سرویلینس بہتر بنانےکی ضرورت پر زور دیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
یاد رہے اس سے قبل لاہور میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد ملک کے 39 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا.وفاقی وزیر صحت عبدالقادرپٹیل نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، بنوں،ڈی آئی خان، ٹانک، لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں پولیو مہم ہوگی، اس کے علاوہ بالائی اور زیریں جنوبی وزیرستان میں بھی انسداد پولیو مہم چلائی جائےگی۔ وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہےکہ پولیو کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے والدین کا تعاون ضروری ہے۔ -

انتشار کے خواہاں ناکام ہو چکے ہیں،مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان جغرافیائی لحاظ سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان چین سے گوادر تک کی شاہراہ کی گزرگاہ ہے،نوازشریف نے یہاں کئی منصوبے شروع کیے،پی ٹی آئی حکومت آنے کے بعد جاری منصوبوں کو بند کردیا گیا،ایک بیانیہ دیاگیا کہ پاکستان میگا پروجیکٹ کا متحمل نہیں ہوسکتا،چین نے پاکستان پر اعتماد کرکے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی،پی ٹی آئی نے جاری سی پیک کو بندکردیا،ملکی ترقی روکنے کے باوجود دعویٰ کیا جارہا کہ ہم سے بہتر کوئی نہیں،فاٹا کے انضمام کے بعد ان سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے،فاٹا کے حالات ماضی کے مقابلے میں زیادہ گھمبیر ہوگئے ہیں،
چائے کی آفر مولانا کو ابھی، ہمیں کس چیز کی آفر ہوئی تھی؟ کیپٹن ر صفدر کا انکشاف
نوازشریف کے این آر او کے لیے فضل الرحمان نے کارکنوں اور علما کو خوار کیا،حافظ حسین احمد
وزیراعظم کو نا اہل قرار دینے سے متعلق پٹیشن دائر کرنے کا مشورہ پی ڈی ایم کو کس نے دے دیا؟
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سابق دور حکومت میں معیشت تباہی کی طرف چلی گئی، عمران خان کے دور میں ترقیاتی منصوبے روک دیئے گئے تھے نوازشریف کے دور میں ملک میں اربوں ڈالرزکی سرمایہ کاری ہوئی پاکستان کو اس وقت بیرونی امداد کی ضرورت ہے لیکن ہم نے بین الاقوامی برادری کے اعتماد کو خراب کردیا ہے اور ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی ہم نے عالمی برادری کے پاکستان پر اعتماد کو بحال کرنا ہے ملک میں انتشار کے خواہاں ناکام ہو چکے ہیں اسرائیل کبھی بھی پاکستان کا خیرخواہ نہیں ہوسکتا،ہمیں سود کا خاتمہ کرنا ہوگا سود کے خلاف فیصلہ آنے پر نیشنل بینک اور سٹیٹ بینک نےاپنی اپیلیں واپس لیں جو کہ خوش آئند ہیں ہمیں ملک کی ترقی کےلئے خود اعتمادی کے ساتھ پالیسی اپنانا ہوگی پاکستان خطے میں باوقارملک بننے کی صلاحیت رکھتا ہے اس خطے میں زرعی ترقی کے اقدامات بھی ضروری ہیں
-

ڈی آئی خان : پولیس مقابلے میں دہشت گرد ہلاک ، 2 عام شہری جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی، اس دوران ایک دہشت گرد بھی مارا گیا جبکہ مقابلے میں 2 شہری جاں بحق اور 2 افراد زخمی بھی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے کی قبول
پولیس کے مطابق بدنام زمانہ دہشت گرد فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھا، دہشت گرد موجودہ ایس ایچ او کلاچی پر بم دھماکے اور فائرنگ سمیت سابقہ ڈی ایس پی خالد خان کی گاڑی پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔
لکی مروت، صوبائی وزیر صحت کے جلسے میں فائرنگ
قبل ازیں راولپنڈی اور بنوں میں پولیس پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کی تھی راولپنڈی کےتھانہ پیرودہائی میں نا معلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران پر اندھادھند فائرنگ کیا تھا، فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل خرم ہلاک جبکہ سب انسپکٹر منظور شہزاد اور کانسٹیبل عمر شدید زخمی ہوئے تھے ۔ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی جبکہ ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت بھی جاری کیں
شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ
مذکورہ حملے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کی ہے ـ دوسری جانب آج ہی بنوں میں نامعلوم افراد نے چھٹی پر گھر گئے سی ٹی ڈی اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس میں شدید زخمی ہوئے اس حملے کی ذمہ داری بھی ٹی ٹی پی نے قبول کی تھی واضح رہے کہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد ٹی ٹی پی کی جانب سے پنجاب میں ہونے والا یہ پہلا حملہ تھا ـ
چینی شراب کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی