Baaghi TV

Tag: ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور

  • دھوپ میں پرچی کاؤنٹر پر مریضوں کی لمبی لائنیں ،سخت پریشانی،نوٹس کی اپیل

    قصور
    ڈی ایچ کیو ہسپتال کی او پی ڈی میں عوام کا امتحان،لائنیں،دھوپ،گھنٹوں انتظار

    تفصیلات کے مطابق قصور کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال المعروف بابا بلہے شاہ ہسپتال میں او پی ڈی کا حال اب لوگوں کے صبر کا امتحان بن چکا ہے
    دھوپ میں گھنٹوں انتظار کرتے مریض، بزرگ، خواتین اور بچے سب بے بسی کی تصویر بنے نظر آتے ہیں
    لمبی لائنوں سے لوگ اکتا جاتے ہیں خاص کر وہ مریض جن کے ساتھ کوئی آنے والا نہیں ہوتا

    لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم وہ لوگ ہیں جو ٹیکس دے کر اس نظام کو چلاتے ہیں مگر لگتا ہے نظام ہی ہم پر مسلط ہے
    عوام کا سوال یہ ہے کہ کیا عزت اور سہولت سے علاج ہمارا بنیادی حق نہیں؟
    شہریوں کا کہنا ہے کہ قصور کے شہریوں کو اب آواز اٹھانا ہو گی کیونکہ یہ ہسپتال ہمارے پیسوں سے چلتا ہے کسی کی احسان مندی پر نہیں
    گورنمنٹ دھوپ سے بچاؤ کا انتظام کرے اور پرچی کاؤنٹر بڑھائے تاہم مریض اور لواحقین عزت سے دوائی لے سکیں

  • ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں پیناڈول و بروفن شربت تک موجود نہیں،ادویات باہر سے خریدنا مجبوری

    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں پیناڈول و بروفن شربت تک موجود نہیں،ادویات باہر سے خریدنا مجبوری

    قصور
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال المعروف بابا بلہے شاہ ہسپتال میں ادویات کا سٹاک زیرو،پیناڈول،بروفن شربت تک لوگوں کو بازار سے خریدنے پڑ رہے ہیں،ایم ایس ہسپتال ہذا سب اچھا کی خبر دینے میں مصروف،شہریوں کا وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور قرب و جوار کی 10 لاکھ آبادی اور ضلع بھر کی 40 لاکھ آبادی کو صحت کی سہولیات دینے کا دعویدار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال المعروف بابا بلہے شاہ ہسپتال قصور کا سٹاک عرصہ دراز سے زیرو ہے
    اگر ہے بھی تو لوگوں کو کچھ نہیں مل رہا
    لوگوں کو دوائیوں کی بجائے دعاؤں سے نوازا جاتا ہے
    گزشتہ دن شہری ڈائریا کی بیماری پر اپنی ڈیڑھ سال کی بچی کو لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں لے کر گیا جہاں اسے
    Brufen,panadol
    شربت کیساتھ
    Enterogermina impiol
    inflor sache
    لکھ کر دے دیا گیا جو کہ اسے باہر کے میڈیکل سٹور سے خریدنا پڑا اور ایسا ہر مریض کیساتھ ہے
    ہسپتال سے ایک گولی تک نہیں دی گئی
    سہولیات کا فقدان اتنا ہے کہ پیناڈول و بروفن جیسا عام شربت تک لوگوں کو لکھ کر دیا جا رہا ہے جو وہ باہر میڈیکل سٹور سے خریدنے پر مجبور ہیں
    جبکہ ہسپتال کا ایم ایس ہر روز نئے سے نئے دعوے کرتا ہے اور افسران کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کرتا ہے
    شہریوں کا کہنا ہے اگر ہسپتال میں ادویات آتی ہیں تو وہ کہاں جاتی ہیں ؟
    شہریوں نے وفاقی وزیر صحت اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں عرصہ دراز سے ادویات کی قلت،شہری خوار

    قصور
    شہر میں اکلوتے سرکاری ہسپتال ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں عرصہ دراز سے ادویات کی قلت،نا اینٹی بائیوٹکس نا پیئن کلرز،مریض خوار،حکومتی دعوے بےنقاب

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں اکلوتے سرکاری ہسپتال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال المعروف بابا بلہے شاہ ہسپتال قصور سٹی میں عرصہ دراز سے ادویات کا شدید فقدان ہے جس کی آواز شہری حلقوں نے بذریعہ میڈیا بیسیوں بار اٹھائی ہے مگر کوئی اثر نا ہوا ہے
    ہسپتال او پی ڈی میں مکمل طور پر ادویات نہیں ہیں نا تو اینٹی بائیوٹکس گالیاں و ٹیکے موجود ہیں نا ہی پیئن کلرز ہیں
    ہسپتال ڈاکٹرز مجبور ہو کر مریضوں کو ادویات لکھ کر دیتے ہیں جو کہ مریضوں کو بازار سے خریدنی پڑتی ہیں
    شہریوں کا کہنا ہے کہ عام بخار کی دوائی لینے کیلئے ہسپتال جائیں تو کم ا از کم دو گھنٹے بعد باری آتی ہے پھر اس کے بعد دوائی لکھ دی جاتی ہے جس کے باعث عام مزدور کی دیہاڑی الگ سے مرتی ہے اور ذہنی کوفت الگ سے اٹھانی پڑتی ہے کیونکہ اکیلا مریض تو ہسپتال جانے سے رہا ساتھ جانے والا مزدور اس دن اپنی مزدوری سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتا ہے اور ملتا بھی کچھ نہیں سوائے تسلیوں کے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی دعوے بےنقاب ہو رہے ہیں جو کہ محض دعوے ہی ہیں عملاً کچھ نہیں ہے
    شہریوں نے مجبور ہو کر زیادہ تر پرائیویٹ کلینکس و ہسپتالوں کا رخ کر لیا ہے جو کہ لمحہ فکر ہے
    شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے خصوصی نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • ایم ایس معطل،ہڑتال ختم،او پی ڈی کھل گئی

    ایم ایس معطل،ہڑتال ختم،او پی ڈی کھل گئی

    قصور
    22 روز سے بند او پی ڈی کھول دی گئی،ایم ایس معطل

    تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب اور وزیر صحت پنجاب کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے باعث قصور میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں
    22 روز سے بند او پی ڈی کھولنے کا فیصلہ ہو گیا ہے او سے قبل ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی جانب سے ہڑتال کے باعث او پی ڈی مکمل بند تھی
    پنجاب گورنمنٹ نے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فاروق کو کام سے روک دیا ہے اور اب ان کی جگہ ایم ایس کے اختیارات اے ایم ایس ڈاکٹر فیاض کو سونپ دیئے گئے ہیں
    واضع رہے کہ بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی طرف سے ایم ایس کی برطرفی کا مطالبہ کیا گیا تھا جو منظور کر لیا گیا ہے

  • شہریوں کی ازخود نوٹس کی اپیل

    شہریوں کی ازخود نوٹس کی اپیل

    قصور
    ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گارڈز کی طرف سے مریضوں کے لواحقین پر تشدد کرنا معمول بن گیا،شہریوں کی وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صحت کے شعبے میں تبدیلی مکمل طور پر فلاپ ہو چکی ہے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے قصور ڈی ایچ کیو کو ایک مثالی ہسپتال بنایا تھا لیکن آج اس ہستال میں مریضوں کو دھکے دے کر ایمرجنسی سے نکالہ جاتا ہے ہسپتال مکمل طور پر کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے پسے لے جعلی میڈیکل رپورٹس بنائی جا رہی ہیں ڈاکٹرز کے کہنے ہر گارڈز اپنی غنڈہ گردی دکھاتے ہیں چند دن پہلے قصور ڈی ایچ کیو میں مریضوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے
    ایم ایس و دیگر ذمہ داروں کے پاس شکایت لے کر جانے سے کوئی شنوائی نہیں ہوتی جس کے باعث لوگ سخت پریشان ہیں
    نیز جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے نظر آتے ہیں

    شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے خصوصی نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب،مریض پریشان،کاروائی کا مطالبہ

    ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب،مریض پریشان،کاروائی کا مطالبہ

    قصور
    شہر قصور کے مریض در بدر، ڈی ایچ کیو کا یورولوجسٹ ڈاکٹر سلیم شہزاد 4 دن سے ڈیوٹی سے غیر حاضر مریض رل گئے متاثرین کا حکام بالا سے کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور کی بلڈنگ تو آپنی مثال آپ ہے مگر ہر شعبہ میں کرپشن اور ڈاکٹرز ڈیوٹی دینے سے گریزاں ہیں مختلف شعبوں میں ڈاکٹرز کا غائب رہنا معمول بن چکا ہے گزشتہ 4 دن سے سرکاری ڈیوٹی سے غافل یورولوجسٹ ڈاکٹر سلیم شہزاد ایک دن بھی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوا مریضوں کے دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ ڈاکٹر صاحب ہفتے میں صرف ایک دو دن محض گھنٹہ دو گھنٹہ کیلیے ڈیوٹی پر ہی حاضر ہوتے ہیں جبکہ مریض تکلیف میں مبتلا در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوتے ہیں متاثرین میں سے مقامی ایڈووکیٹ نے متعلقہ ڈاکٹر کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب،گورنر پنجاب،صوبائی وزیر صحت،چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر قصور سے متعلقہ ڈاکٹر کے خلاف دی گئی درخواستوں میں کاروائی اور انکوائری کا مطالبہ کیا ہے

  • سرکاری ہسپتال میں الٹراساؤنڈ مشین ایک،جبکہ بارجز 150 روپیہ

    سرکاری ہسپتال میں الٹراساؤنڈ مشین ایک،جبکہ بارجز 150 روپیہ

    قصور
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ایک ہی الٹراساؤنڈ مشین،لوگوں کو کئی کئی دن بعد کا ٹائم دیا جا رہا ہے ،جس بورڈ پر درج ہے کہ الٹراساؤنڈ کی کوئی فیس نہیں اکھاڑ کر ایک سائیڈ پر رکھا ہوا ہے جبکہ خود سے 150 روپیہ فی الٹراساؤنڈ والا بورڈ لگا رکھا ہے

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے 32 لاکھ والے ضلع کے ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ایک ہی الٹراساؤنڈ مشین ہے جہاں ہر وقت رش رہتا ہے خاص کر پہلے سے ٹائم ملنے والے خواتین و مرد صبح اجالا ہوتے ہی پہنچ جاتے ہیں کیونکہ انتہائی رش ہونے کے باعث کئی کئی دن چکر لگانے پڑتے ہیں اور تو اور جس بورڈ پر الٹراساؤنڈ کی ہدایات کے ساتھ فیس کے متعلق درج ہے کہ کوئی فیس نہیں اسے اکھاڑ کر ایک کونے میں رکھا گیا ہے جبکہ 150 روپیہ گی الٹراساؤنڈ کا چھوٹا سے بورڈ لگایا ہوا ہے اور ہر کسی سے 150 روپیہ فی الٹراساؤنڈ وصول کئے جا رہے ہیں
    لوگوں نے وزیراعظم پاکستان،وزیراعلی پنجاب اور وزیر صحت پنجاب سے استدعا کی ہے کہ الٹراساؤنڈ مشینوں کی تعداد زیادہ کی جائے اور الٹراساؤنڈ کے نام پر مریضوں سے جگا وصول کرنے والوں سے أہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے

  • ہسپتال سیکیورٹی سپروائزر رمضان جانی کا مؤقف

    ہسپتال سیکیورٹی سپروائزر رمضان جانی کا مؤقف

    قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے گارڈذ جلاد بن گئے ایمرجنسی وارڈ میں آنیوالے بیمار مریض کو محض ماسک نہ پہننے پر تھپڑ رسید کرتے ہوئے دھکے مار کر وارڈ سے نکال دیا
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیکیورٹی گارڈ نے ایک مریض کو تھپڑ مارے اور اس کو دھکے دیئے جس پر لوگ سراپا احتجاج بن گئے تاہم ہسپتال سیکیورٹی کے سپروائزر رمضان جانی نے بتایا کہ بدتمیزی کرنے والے گارڈ کو نوکری سے نکال دیا گیا اور آئندہ سے تمام گارڈز کو تںبیہہ کی گئی ہے کہ اگر کوئی بھی گارڈ کسی مریض یا لواحق سے بدتمیزی کرتے پایا گیا تو اسے فوری نوکری سے نکال دیا جائے گا