Baaghi TV

Tag: ڈی جی آئی ایس آئی

  • ڈی جی آئی ایس آئی  کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ

    ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں موجودہ عہدے پر خدمات جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واضح نہیں کیا گیا کہ توسیع کتنی مدت کے لیے دی گئی ہے، تاہم لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بطور ڈی جی آئی ایس آئی اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔ وہ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر (این ایس اے) کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ستمبر 2024 میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی جگہ ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیا تھا، جبکہ اپریل 2025 میں انہیں این ایس اے کا اضافی چارج دیا گیا تاکہ قومی سلامتی کی پالیسی سازی اور اس کے نفاذ میں مزید ہم آہنگی لائی جا سکے۔

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک پاک فوج کے ایک نہایت پیشہ ور اور تجربہ کار افسر سمجھے جاتے ہیں۔ وہ بلوچستان میں ایک انفنٹری ڈویژن اور جنوبی وزیرستان میں ایک انفنٹری بریگیڈ کی قیادت کر چکے ہیں، جو کئی دہائیوں سے ملک کے اہم سیکیورٹی چیلنجز کے مراکز رہے ہیں۔

    پاک فضائیہ نے بھارت کے ایس-400 سسٹمز کا کیسےسراغ لگایا؟

  • حکومت نےلیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو قومی سلامتی کا مشیر  مقرر کر دیا

    حکومت نےلیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کر دیا

    وفاقی حکومت نےلیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کر دیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس وقت وہ آئی ایس آئی کے چیف ہیں.لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کرچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی (این ڈی یو) اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں،اس اہم تقرر کا اعلان آج بدھ کی شب کیا گیا ہے۔

    باتیا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سرانجام دےچکےہیں۔ وہ فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کرچکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر 2024 کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی بنے تھے۔یفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کے والد غلام محمد بھی لیفٹیننٹ جنرل تھے رہے۔ انہیں جنرل جی ایم کہا جاتا تھا۔ وہ کور کمانڈر راولپنڈی رہے ہیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    وزیراعظم کا امریکا سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

    پہلگام واقعہ، بھارتی مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی کے واقعات میں اضافہ

  • نئے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے

    نئے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے

    اسلام آباد: نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو انٹر سروسز انٹیلی جنس کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا تھا۔ وہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی جگہ لیں گے جو ریٹائر ہونے والے ہیں۔

    سرگودھا سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس وقت جی ایچ کیو میں ایجوٹنٹ جنرل کے عہدے پر کام کر رہے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فوجی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد غلام محمد بھی لیفٹیننٹ جنرل تعینات رہے جنہیں عام طور پر جنرل جی ایم کے طور پر جانا جاتا ہے، وہ کور کمانڈر راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں علاوہ ازیں وہ چیف انسٹرکٹر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، اس سے پہلے وہ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

  • لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

    لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

    لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک ۳۰ ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے،لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈیویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں،لیفٹیننٹ جنرل عاصم اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں،اِس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں،لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ڈی جی ISI وزیراعظم عمران خان کو ملنے وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ڈی جی ISI وزیراعظم عمران خان کو ملنے وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی وزیراعظم عمران خان کو ملنے پہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی وزیراعظم عمران خان سے ملنے کےلیے وزیراعظم ہاوس پہنچے ہیں

    اطلاعات ہیں کہ دورہ چین سے قبل آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا۔ جہاں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کے درمیان مشاورت ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق چین کے دورے سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

  • وزیراعظم عمران خان  سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی خوشگوار موڈ میں ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی خوشگوار موڈ میں ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی خوشگوار موڈ میں ملاقات ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی ندیم احمد انجم کی وزیراعظم آفس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران سیکیورٹی صورتحال اور ملکی حالات پر بات چیت ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی کے علاوہ سینئر وزرا بھی شریک ہوئے۔

    جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر عسکری حکام شریک ہوئے۔ وفاقی وزراء بھی اجلاس میں موجود تھے۔ افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی طور ہر بات چیت کی گئی۔