Baaghi TV

Tag: ڈی پورٹ

  • ڈی پورٹ ہو کر واپس آنیوالے افراد کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

    ڈی پورٹ ہو کر واپس آنیوالے افراد کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی پورٹ افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت وزارتِ داخلہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی پورٹ ہو کر واپس آنے والے افراد کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور ان کے پاسپورٹ منسوخ کیے جا ئیں گے اس کے علاوہ پانچ سال کے لیے انہیں پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں بھی شامل کیا جائے گا۔

    بھارتی وزیر خارجہ کا جنگ بندی میں امریکی کردار کااعتراف

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےاس موقع پر کہاکہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں، اب ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، پاسپورٹ کے قوانین کو مزید سخت اور مؤثر بنانے کے لیے سیکر ٹر ی دا خلہ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو فوری طور پر اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔

    محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف پاکستان کا عالمی تشخص بہتر ہو گا بلکہ انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن جیسے مسائل پر بھی مؤثر قابو پایا جا سکے گا۔

    بلوچستان میں بھارت کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔رضوان شیخ

    اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

  • 6 ملکوں سے مزید 67 پاکستانی ڈی پورٹ، 5 گرفتار

    6 ملکوں سے مزید 67 پاکستانی ڈی پورٹ، 5 گرفتار

    متحدہ عرب امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے مزید 67 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ جبکہ پاکستان پہنچنے والے 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    امیگریشن ذرائع کے مطابق موریطانیہ، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات سمیت 6 مختلف ممالک سے مزید 67 ممالک کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ ملائیشیا سے ایک، عمان سے 2 اور قطر سے ایک پاکستانی کو ڈی پورٹ کر کے کراچی بھیجا گیا۔سعودی عرب میں سزا پوری کرنے والے9 افراد سمیت 15 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ جبکہ متحدہ عرب امارات سے بلیک لسٹ، منشیات اسمگلنگ اور سزا یافتہ سمیت 45 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ڈی پورٹ ہونے والوں میں موریطانیہ سے کشتی کے ذریعے یورپ جانے کے لیے موجود 2 نوجوان بھی شامل ہیں۔

    ذرائع امیگریشن کے مطابق بے دخل کیے گئے 5 مسافروں کو کراچی میں انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا۔گزشتہ روز بھی مختلف ممالک سے 106 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ پاکستان نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو لانے والے خصوصی طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی تھی۔غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو جرمنی، مالٹا، سائپرس اور آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے لیے پاکستانی سفارتی مشنز نے ایمرجنسی دستاویز جاری کیں۔دستاویز کے مطابق خصوصی طیارہ جرمنی سے سائپرس اور پھر اسلام آباد پہنچا تھا۔ جبکہ طیارے میں یورپی یونین کا وفد بھی تارکین وطن کے ہمراہ پاکستان پہنچا۔

    وفاقی کابینہ میں نئے وزراء کی شمولیت، حلف برداری کی تقریب

    ایشیا کپ 2025 بھارت کے بجائے متحدہ عرب امارات میں کرانے کی تجویز

    وزیراعلیٰ پنجاب کی پانچ سالہ ٹرانسپورٹ پلان کی منظوری

  • سعودی عرب اور امارات سمیت 11 ملکوں سے مزید 173 پاکستانی ڈی پورٹ

    سعودی عرب اور امارات سمیت 11 ملکوں سے مزید 173 پاکستانی ڈی پورٹ

    کراچی: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت 11 ملکوں سے گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران مزید 173 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جن میں سے 24 کو کراچی میں گرفتار کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ، بھیک مانگنے، منشیات فروشی، غیر قانونی قیام، کفیل کے بغیر کام کرنے، ملازمت سے مفرور اور معاہدے کے برخلاف کرنے پر حراست میں لے کر 94 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

    عمان سے 3، تھائی لینڈ سے 1، عراق سے 9، برطانیہ اور قبرص سے 2، موریطانیہ میں انسانی اسمگلنگ کے لیے موجود 5، انڈونیشیا سے 4، اخراجات کے لیے کم رقم لے کر قطر میں پہنچے 2 اور تنزانیہ سے 1 پاکستانی کو بے دخل کیا گیا۔

    سیالکوٹ:اپووا اور کاروان قلم رائٹر فورم کے زیر اہتمام اپووا ادبی کانفرنس کا شاندار انعقاد

    متحدہ عرب امارات میں جیل رہائی دے کر غیر قانونی کام اور دیگر الزامات کے تحت 39 پاکستانیوں کو گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران ڈی رپورٹ کر کے کراچی بھیجا گیا، جن میں آئی بی ایم ایس میں ہٹ 7 بلیک لسٹ افراد بھی شامل ہیں۔

    ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لیےتجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا،میئرکراچی

  • اسلام آباد میں مقیم غیرقانونی افغانیوں کو نکالنے فیصلہ

    اسلام آباد میں مقیم غیرقانونی افغانیوں کو نکالنے فیصلہ

    وفاقی حکومت نے دارالحکومت میں مقیم غیرقانونی افغان شہریوں سمیت دیگر غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی کو موصول رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں مقیم افغانوں سمیت تمام غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اب تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 781 افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے، ان افغانوں کو طورخم بارڈر کے ذریعے ڈی پورٹ کیا گیا۔حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ وہ افغان جن کو یورپی ممالک اسپانسر کر رہے ہیں انہیں نہیں نکالا جائے گا اور یورپی ممالک کو پاکستان میں مقیم افغانوں کا ویزا پراسیس تیز کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

    زمیندار کے بیٹے نے محنت کش کی بیٹی کی عزت لوٹ لی

    شرجیل میمن اور خالد مقبول کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

    سی آئی اے سب انسپکٹر پر فائرنگ میں پولیس ٹیم ہی ملوث نکلی

    سونا مہنگا، فی تولہ قیمت 3 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی

    گھوٹکی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا دورہ، امن و امان کے سخت احکامات

  • 21 بھارتی طلبا امریکا سے جعلی ویزوں کی وجہ سے ڈی پورٹ

    21 بھارتی طلبا امریکا سے جعلی ویزوں کی وجہ سے ڈی پورٹ

    امریکا نے 21 بھارتی طلباء کو جعلی ویزوں کی وجہ سے ڈی پورٹ کردیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے طلباء نے ویزا کی رسمی کارروائیاں مکمل کر لی تھیں لیکن انہیں اٹلانٹا، شکاگو اور سان فرانسسکو ہوائی اڈوں پر دستاویزات کی جانچ اور حراست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں سے زیادہ کا تعلق بھارتی ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے ہے جو جعلی ویزوں کی آڑ میں امریکا میں داخل ہونا چاہتے تھےامیگریشن حکام نے طلبہ سے طویل تفتیش کرکے موبائل فون اور واٹس ایپ ریکارڈ بھی جانچا جب کہ امریکا نے تمام 21 طلبہ پر 5 سال کے لئے امریکا میں داخلے پر پابندی بھی لگا دی۔

    طلباء نے حکام سے دوران جانچ سوالات کئے، کیونکہ انہیں یقین تھا کہ انہوں نے اپنے ویزوں کے لیے تمام تقاضے پورے کر لیے ہیں اور وہ کالجوں میں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔

    سعودی تحائف فروخت کرنے پربرازیل کے سابق صدر کی گرفتاری کا امکان

    طلبا نے کہا کہ انہیں اس بارے میں مناسب معلومات نہیں دی گئیں کہ انہیں واپس کیوں بھیجا گیا اور یہ فرض کیا گیا کہ اس کا ان کے ویزا دستاویزات سے کوئی تعلق ہے کچھ طلباء نے کہا کہ ان کے فون اور یہاں تک کہ واٹس ایپ چیٹس بھی چیک کیے گئے ہیں۔

    کچھ طلباء نے کہا کہ انہیں سکون سے نکل جانے کو کہا گیا اور اگر انہوں نے اعتراض کیا تو سنگین قانونی کارروائی کا انتباہ دیا گیا۔ کچھ نے کہا کہ جن مشترکہ یونیورسٹیوں کی سربراہی میں کی گئی تھی ان میں مسوری اور ساؤتھ ڈکوٹا کی ریاستیں شامل ہیں۔

    آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی

  • تحقیقات مکمل،سیما حیدر کو پاکستان واپس بھجوانے کا فیصلہ

    تحقیقات مکمل،سیما حیدر کو پاکستان واپس بھجوانے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے شوہر، ملک اور پھر مزہب کو چھوڑنے والی سیما حیدر کے لئئے بھارت میں مشکلات بڑھ رہی ہیں، سیما کا بھارت میں رہنا مشکل دکھائی دے رہا ہے کیونکہ بھارتی تحقیقاتی ایجنسیاں سیما کو واپس پاکستان بھجوانے پر غور کر رہی ہیں

    سیما سے یوپی کا انسداد دہشت گردی سکواڈ مسلسل پانچ روز سے تحقیقات کر رہا ہے، اب سیما سے تحقیقات دوسری بارمکمل ہو گئی ہے جس کے بعد تحقیقاتی اداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ سیما کو واپس پاکستان بھجوایا جائے،پاکستان واپسی کے لئے بھارتی حکام کو پہلے عدالت سے اجازت لینی ہو گی، تحقیقاتی ایجنسیاں اپنی رپورٹ بھارتی وزارت داخلہ کو دیں گے جس کے بعد اسکے ڈی پورٹ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائےگا،سیما پر بھارت میں غیر قانونی داخلے کا مقدمہ درج ہے اور وہ ضمانت پر ہے

    اسپیشل ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمارنے بھارتی میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ سیما حیدر غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی تھی۔ اس کے خلاف نوئیڈا کے ربوپورہ پولیس اسٹیشن میں 4 جولائی کو مقدمہ درج کیا گیا . یوپی اے ٹی ایس بھی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر ہی آگے کی کارروائی کی جائے گی

    سیما کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے تو دوسری جانب سیما کا کہنا ہے کہ وہ واپس نہیں جانا چاہتی،سیما کے شوہر، پب جی پارٹنر سچن نے مودی سے سیما کو بھارتی شہریت دینے کی بھی اپیل کی تھی،سیما کے پاس بھارت کا ویزہ نہیں ہے،غیر قانونی بھارت آمد کی وجہ سے اسے ڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے،سیما کی عمر کتنی؟ اس حوالہ سے ابھی تک بھارتی تحقیقاتی ایجنسیاں اندازہ نہیں لگا سکیں، سیما نے اپنی عمر 30 برس بتائی، اس نے غلام حیدر کے ساتھ 2014 میں شادی کا حلف نامہ بنوایا تھا جب وہ 19 سال کی تھیں اور اسکے پاس سے برآمد ہونے والے پاسپورٹ میں ان کی عمر 2002 لکھی گئی ہے جس کا سیما تحقیقاتی اداروں کو کوئی جواب نہیں دے سکی۔

    سیما اور سچن دونوں سے تحقیقاتی اداروں نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں، اب رپورٹ وزارت داخلہ کو جائے گی،سیما کے پاس سے دو ویڈیو کیسٹ،چار موبائل فون، پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے، جن میں سے ایک پر نام پتہ نامکمل ہے،سیما 10 مارچ کو نیپال آئی تھی، سچن بھی اسی تاریخ کو نیپال گیا تھا، دس مارچ سے 17 مارچ تک سیما اور سچن نیپال میں رہے، اسکے بعد سیما واپس چلی گئی،اور پھر دبئی سے نیپال اور نیپال سے بھارت 13 مئی کو داخل ہوئی، نوئیڈا میں سچن نے سیما کو کرائے کا مکان لے کر دیا،

    دوران تحقیقات سیما نے بتایا کہ اسکا شوہر 2019 سے سعودی عرب میں کام کر رہا ہے، سیما کا شوہر اسے ہر ماہ ستر سے اسی ہزار بھجواتا تھا، گھریلو اخراجات کے بعد سیما بیس سے پچیس ہزار کی ہر ماہ بچت کرتی تھی اور اس نے دو کمیٹیاں ڈالی ہوئی تھی، کمیٹیاں ملنے پر اسے دو لاکھ روپے ملے، 12 لاکھ کا اس نے گھر خریدا تھا جو بھارت آتے وقت 12 لاکھ کا ہی بیچ دیا

    واضح رہے کہ گوتم بدھ نگر کی پولیس نے پاکستانی خاتون سیما کو گرفتار کیا ہے جو اپنے چار بچوں کے ہمراہ رہائش پزیر تھی اور ایک ماہ قبل نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھی اور غیر قانونی طور پر گریٹر نوئیڈا میں مقیم تھی، خاتون کی گرفتاری کے حوالہ سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جس شخص نے خاتون کو ٹھہرایا ہوا تھا اسکو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، پاکستانی خاتون پب جی پر گیم کھیلتی تھی اور اپنے پارٹنر کوملنے آ گئی، خاتون کا پپ جی پارٹنر کے ساتھ شادی کا پروگرام تھا، بعد میں سیما کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا

    سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،