Baaghi TV

Tag: ڈی پی سی

  • ڈی پی سی تقریب حلف برداری،ملک کی نامور شخصیات کی شرکت

    ڈی پی سی تقریب حلف برداری،ملک کی نامور شخصیات کی شرکت

    قصور
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کی تقریب حلف برداری آج دن گیاراں بجے ڈی پی سی قصور بائی پاس پر منعقد ہو گی،ملک بھر کی نامور شخصیات شرکت کرینگی

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کی تقریب حلف برداری آج دن گیاراں بجے ڈی پی سی قصور بائی پاس پر منعقد ہو گی جس میں سپریم کونسل ،کونسل ممبران و عہدیدران سے حلف لیا جائے گا
    تقریب حلف برداری کی قیادت بانی پریس کلب سردار شریف سوہڈل،ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ ظفر اقبال چوہدری،سیکٹریٹری جنرل سید تنویر حسین شاہ ،فنانس سیکریٹری سید عابد حسین شاہ و چاروں تحصیلوں کے نائب صدور کرینگے
    تقریب میں ملک بھی کی نامور شخصیات شرکت کرینگے جبکہ خصوصی شرکت سئینر اینکر پرسن و سی او باغی ٹی وی مبشر لقمان،معروف سیاستدان بختاور محمود قصوری،صوبائی وزیر کرنل ہاشم ڈوگر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عمران کشور ،چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور ضیاء اللہ شاہ بخاری کی ہو گی
    تقریب میں مہمانوں کا اظہار خیال بھی ہو گا تاکہ سینئرز کا پیغام نو منتخب عہدیداران تک پہنچ پائے

  • ڈی پی سی کا محمودہ خلیل کے انتقال پر اظہار غم

    ڈی پی سی کا محمودہ خلیل کے انتقال پر اظہار غم

    قصور
    جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمن کی اہلیہ محمودہ خلیل الرحمن کے انتقال ہر ڈسٹرکٹ پرس کلب قصور کی طرف سے اظہار غم اور دعائے مغفرت

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور نے جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمان کی اہلیہ محمودہ خلیل الرحمٰن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے تعزیتی اعلامیہ میں بانی پریس کلب سردار شریف سوہڈل،ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ ظفر اقبال چوہدی،سیکریٹری جنرل تنویر حسین شاہ،سیکریٹری فنانس سید عابد حسین بخاری ڈی پی سی ممبران و کونسل ممبران نے مرحومہ کے انتقال پر ان کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے

  • ڈی پی سی کونسل ممبران کا اہم اجلاس چونیاں میں ہوا

    ڈی پی سی کونسل ممبران کا اہم اجلاس چونیاں میں ہوا

    قصور
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کا چونیاں میں سید عامر حسین تقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس

    تفصیلات کے مطابق چونیاں شہر میں ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے کونسل ممبران کا اہم اجلاس ہوا اجلاس چونیاں کے نجی ہال میں منعقد ہوا اجلاس کی کاروائی کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا جنرل سکریٹری سید تنویر اقبال نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور بانی چیئرمین سردار شریف سوہڈل ، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصورچوہدری ظفر اقبال سینئر نائب صدر رانا منصور احمد، چئیرمین ڈسٹرکٹ ایگزیکٹیو کونسل ملک شرافت علی گوہر ، ممبر ایگزیکٹیو کونسل صابر چوہدری ، اور نائب صدر سید عامر حسین تقوی نے تجاویز پیش کی ۔ سید عامر حسین تقوی نے اپنے صدارتی خطاب میں صحافتی کمیونٹی کی فلاح بہبود کے لئے منصوبہ جات پر روشنی ڈالی اور صحافیوں کے لئے کالونی ، پریس کلب بلڈنگ اورانشورنس کے لئے مطالبات کئے جس کے لئے تمام ممبران نے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اجلاس میں ضلعی صدر چوہدری ظفر اقبال ، سنئیر نائب صدر رانا منصور احمد ، بانی چئیرمین سردار شریف سوہڈل ، جنرل سکریٹری سید تنویر اقبال ، سکریٹری نشر واشاعت عمران نجفی، چئیرمین ایگزیکٹئیو کونسل ملک شرافت علی گوہر ،طالب بھٹہ ، محمد اصغر، صابر چوہدری ، طاہر رحمان وہابی ، سمیر الھادی ، محمد عثمان ، فیض ملک ، عاطف اشرف ،میاں اسلم ،رضوان سیف ،حکیم ابراہیم ظہیر، چوہدری ارشد کمبوہ، طاہر انصاری ،ملک عباس کھوکھر سمیت تحصیل بھر کے کونسل ممبران نےخصوصی شرکت کی، چونیاں میں پریس کلب کی بلڈنگ، ضلع قصور کے صحافیوں کے لئے ہاوسنگ کالونی، صحافیوں کے لئے صحت اور تعلیم کی انشورنس، نوجوان صحافیوں کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کروانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس کے اختتام پر سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب بزرگ صحافی حافظ شریف اشرف اور صابر چوہدری کے اہل خانہ کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی

  • ڈی پی سی کے نام پر فراڈ بے نقاب کرینگے

    ڈی پی سی کے نام پر فراڈ بے نقاب کرینگے

    قصور
    صحافیوں کی سب سے بڑی جماعت ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے نام پر لالچی لوگوں نے تنظیمیں بنا لیں
    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی سی قصور پانچ سو سے زائد ممبران پر مشتمل قصور کی نمائندہ تنظیم ہے جس کی باڈی کا انتخاب خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے عمل میں لایا گیا ہے لہذا ضلع قصور کی عوام سے التماس ہے اس نام سے معرض وجود میں آنے والی باڈی نام نہاد اور خود ساختہ ہے جنہوں نے گھر بیٹھے لالچی لوگوں کی طرح عہدوں کا انتخاب کیا ہے ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور ایسے اوچھے ہتھکنڈے کی بھر پور مذمت کرتا ہے اور قانونی چارہ جوئی کے لئیے حق محفوظ رکھتا ہے عوام سے التماس ہے ایسے لوگوں کا محاسبہ کریں