Baaghi TV

Tag: ڈی چوک جلسہ

  • بلوائیوں میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 6 اہلکار ڈی چوک سے گرفتار

    بلوائیوں میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 6 اہلکار ڈی چوک سے گرفتار

    اسلام آباد پولیس نے خیبر پختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں موجود 6 اہلکاروں کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائعکا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار بلوائیوں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں شامل تھے، گرفتار اہلکار آنسو گیس، غلیلوں، پتھروں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کر رہے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق کے پی پولیس کے دیگر 5 اہلکاروں کو اٹک کے نزدیک سے گرفتار کیا گیا، جن میں سے 2 کا تعلق سی ٹی ڈی اور 3 کے پی پولیس کے ہیں۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو پولیس گاڑیوں میں بھاگتے ہوئے پکڑا۔پولیس ذرائع کے مطابق ان 5 کے پی پولیس اہلکاروں سے بھی آنسو گیس شیل، بنٹے اور پتھر برآمد ہوئے ہیں۔

    وزارت داخلہ نے علی گنڈاپور کی گرفتاری کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں

    کراچی کی ترقی کے لیے سالانہ تقریباً 1000 ارب روپے درکار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    پی ٹی آئی کارکن ڈی چوک پہنچ گئے، منتشر کرنے کیلئے پولیس کی شیلنگ

  • پی ٹی آئی کارکن ڈی چوک پہنچ گئے، منتشر کرنے کیلئے پولیس کی شیلنگ

    پی ٹی آئی کارکن ڈی چوک پہنچ گئے، منتشر کرنے کیلئے پولیس کی شیلنگ

    اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن ڈی چوک پہنچ گئے، جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔

    بارش کی وجہ سے پولیس کی جانب سے کی گئی شیلنگ کا اثر کم ہوگیا۔اس سے پہلے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم یہاں پر پہنچ گئے ہیں، اپنا احتجاج ریکارڈ کر لیا ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شدید فائرنگ شروع کر دی گئی تھی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی پر الزام لگاتے ہیں مگر ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم پرامن جماعت ہیں، اب بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے کہ ہمارا اگلا لائحہ عمل کیا ہو۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی آج مینار پاکستان گراؤنڈ میں احتجاج کی کال پر لاہور کے مختلف مقامات پر بھی کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔لاہور کے داخلی راستے اور مینار پاکستان کی طرف جانے والی سڑکیں کنٹینرز کھڑے کرکے بند کر دی گئیں، پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں مطلوب شر پسند عناصر کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی بھی ترتیب دے دی۔پولیس ذرائع کے مطابق شرپسند عناصر مینار پاکستان احتجاج میں بھی انتشار پھیلا سکتے ہیں، شہر میں قیام امن کیلئے 12ہزار سے زائد افسران اور جوان احتجاج اور توڑ پھوڑ روکنے کیلئے تعینات کیے گئے ہیں۔

    علی گنڈاپور سمیت شرپسندی میں ملوث تمام عناصر کےخلاف کارروائی ہوگی، محسن نقوی

  • ہنگامی صورتحال، وفاق کی درخواست پر سندھ پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد روانہ

    ہنگامی صورتحال، وفاق کی درخواست پر سندھ پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد روانہ

    پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر ہنگامی صورتحال کے پیش نظر وفاق نے صوبوں سے مدد مانگ لی جب کہ اس سلسلے میں سندھ پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد روانہ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی درخواست پر سندھ پولیس کے ایک ہزار اہلکار گزشتہ رات اسلام آباد روانہ کیے گئے تاہم ان میں کراچی پولیس کے اہلکار شامل نہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق وفاق کی درخواست پر سندھ پولیس کی نفری کے ہمراہ 5 ہزار شیل بھی اسلام آباد بھیجے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھیجی گئی ہر پلاٹون میں سینیئر رینک کا افسر بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے اور فوج کے دستوں کے علاوہ پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی تعینات ہیں، دارالحکومت میں پاک فوج کے دستے گشت کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے فوج نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، فوجی جوان ڈی چوک پرپہنچ گئے ہیں، فوج 17 اکتوبر تک وفاقی دارالحکومت میں ذمہ داریاں نبھاتی رہے گی۔فوج کو صورتحال کے مطابق آتشیں اسلحے کے استعمال سمیت انتہائی اقدامات کی اجازت دی گئی ہے اور قانون شکن عناصر کو گرفتار کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔

    سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی نے عالمی چیمپیئن کو شکست دیدی

    وزیراعلی پنجاب نے پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت قرار دے دیا

    لاہور میں قیام امن کیلئے رینجرز طلب

  • وزیراعلی پنجاب نے پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت قرار دے دیا

    وزیراعلی پنجاب نے پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت قرار دے دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی، ہے اور نہ ہو سکتی ہے، یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے۔

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں مشورہ دیا کہ ریاست کو ان کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہیے جو دہشت گردوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بھیس میں تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے، یہ کسی رعایت یا نرمی کی مستحق نہیں ہے۔مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے لشکر کی فرنٹ لائنز میں تربیت یافتہ دہشت گرد شامل ہیں، کون سا ملک یہ برداشت کرتا ہے؟
    واضح رہے کہ گزشتہ روز سے پی ٹی آئی نے ہر حال میں ڈی چوک جانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث حکومت نے قیام امن کے لیے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ پاک فوج کو بھی طلب کر لیا ہے. دوسری طرف اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے پولیس اور مظاہرین میں جحڑپوں کی اطلاعات بھی آ رہی ہیں.

    لاہور میں قیام امن کیلئے رینجرز طلب

  • ترکی میں لوگ جمع ہو کرعمران خان کی زندگی کیلئے دعائیں کر رہے ہیں،گورنر سندھ

    ترکی میں لوگ جمع ہو کرعمران خان کی زندگی کیلئے دعائیں کر رہے ہیں،گورنر سندھ

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کیا یہ کیا مقدمہ ہے جو سپریم کورٹ سن رہا ہے؟ پاکستان میں عدم اعتماد کی تحریک آتی ہے تو حرام کے پیسے سے خریدنے کی کوشش کی جاتی ہے

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرے سے گورنر سندھ، سابق وفاقی وزرا اسد عمر، شیریں مزاری، سینیٹر فیصل جاوید اور مراد سعید سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد نے عمران خان کو کبھی مایوس نہیں کیا۔

    انہوں ںے سوال کیا کہ یہ کیا مقدمہ ہے جو سپریم کورٹ سن رہا ہے؟ پاکستان میں عدم اعتماد کی تحریک آتی ہے تو حرام کے پیسے سے خریدنے کی کوشش کی جاتی ہے، بکنے واے لوٹے 15/ 18 کروڑ میں بک رہے ہیں، ایک خاتون نے 23 کروڑ میں اپنا ضمیر بیچا، ضمیرفروش لوگوں پرلعنت ہے سندھ ہاؤس میں ضمیر فروشوں کو بولیاں لگائی گئیں۔

    عبدالعلیم خان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے،ترجمان وزیراعلیٰ آفس

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ غلامی سے آزادی کی جنگ لڑنے والے ہمارے کپتان کی زندگی کو خطرہ ہے آج ترکی میں لوگ جمع ہو کر عمران خان کی زندگی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہاں جو لوگ جمع ہوئے ہیں وہ عمران خان کے ساتھ ہیں، لوٹے اور ضمیرفروش اپنے محلوں و گلیوں میں ذلیل ہوں گے اس قوم کو غلامی سے نکالنے کے لیے عمران خان کوشش کر رہا ہے اور اس کوشش میں ہم سب ساتھ ہیں۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نےاپوزیشن کی طرح جائیدادیں نہیں بنائیں، اللہ کا شکرہے کہ اندرونی و بیرونی دشمنوں کو بے نقاب کیا۔

    عمران خان کو پتہ بھی نہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا،وہ اپنی حکومت ختم ہونے پرجشن منا رہے ہیں،بلاول بھٹو

    مراد سعید نے کہا کہ 7 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کوخط لکھا جاتا ہے، خط میں امریکہ کوپتہ ہوتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد آرہی ہے، قوم کےغداروں کوڈی چوک پرپھانسی دی جائے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماتحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر حماداظہر نے کہا کہ اپوزیشن کوالیکشن کےاعلان پرخوش ہوناچاہیے،اپوزیشن جماعتوں کوخط کےمعاملےپرپارلیمانی کمیٹی میں آنےکی دعوت دی،حکومت نےغیرآئینی اقدام نہیں کیا،عوام کےپاس جانےکافیصلہ کیا-

    ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری بن چکا ہے،حمزہ شہباز