Baaghi TV

Tag: ژالہ باری

  • 2023 کا بارشوں کا طاقتورترین سسٹم ملک پراثرانداز ہونے کیلئے تیار

    2023 کا بارشوں کا طاقتورترین سسٹم ملک پراثرانداز ہونے کیلئے تیار

    محکمہ موسمیات نے جمعرات یا جمعہ سے بارشوں کے طاقتور اور طویل سسٹم کے ملک پر اثرانداز ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے کراچی سے کشمیر تک 28 اپریل سے 7 مئی کے دوران کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہونا شروع ہو گیا ہے، کراچی میں جمعہ سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، سمندری ہوائیں 72 گھنٹے تک بند رہنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ 10 مئی تک برقرار رہ سکتا ہے۔

    وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس؛ ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے 90 فیصد علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

    لاہور میں دوپہر کے بعد مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ رہے گا،لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی کمیٹیوں کا اجلاس، سیاسی بحران کے خاتمے کی …

    محکمہ موسمیات نے آج کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، گوادر، پسنی اور اورماڑہ کے سمندر میں طغیانی کا خدشہ ہے،ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے موسلا دھار بارشوں، ژالہ باری کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے موسلا دھار بارشوں، ژالہ باری کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں میں آج سے موسلا دھار بارشوں، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے اگلے چار روز مزید بارشوں کا امکان ہے، بعض مقامات پر موسلادھار بارش،ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے حیدرآباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے کراچی میں 29 مارچ کی شام یا رات سے 30 مارچ کے دوران بارش کا امکان ہے-

    موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا کہ سسٹم کے زیر اثر کہیں معتدل اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے کراچی کے مضافات میں اس سسٹم کے زیر اثر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہےمغربی ہواؤں کے سلسلے کے باعث کراچی میں ہواؤں کا رخ مغرب اور شمال مشرق رہ سکتا ہے، ہواؤں کا سلسلہ 28 مارچ سے ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان میں کوئٹہ، چمن، پشین اور بارکھان کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہےجبکہ خیبر پختونخوا میں دیر،سوات، کوہستان، نوشہرہ، مردان، وزیرستان اور باجوڑ کے ندی نالوں میں بھی طغیانی ہوسکتی ہے۔ سسٹم کے زیر اثر 2 اپریل تک ملک کے بیشتر مقامات پر بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری متوقع ہے گلگت بلتستان، کشمیر،مری اور گلیات میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے-

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

    اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، اسلام آباد اورپنجاب سمیت مختلف علاقوں میں مزید بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے زیریں سندھ، بلوچستان، کشمیر، گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    رمضان المبارک کے دوران گورنر ہاؤس سندھ کے دروازے عوام کیلئے کھلےہیں،کامران ٹیسوری

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیراثرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ دن بھر وقفے وقفے سے بادلوں کی تشکیل ہوتی رہےگی جس سے کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان رہےگا کل سسٹم پنجاب اور کے پی کے کی جانب بڑھ جائےگا اور سندھ میں کل سےبارش کا امکان کم ہوجائےگا۔

    ایوانِ صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی

    محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مزید بادل شہر کی جانب آرہے ہیں، آئندہ 2 سے 3 گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونےکا امکان ہے، شہرکے مغربی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان زیادہ رہےگا، بادلوں کا پھیلاؤ زیادہ ہونےکے باعث مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔

  • قصور میں ژالہ باری

    قصور
    کل رات سے گھنے بادل ہلکی بارش اور ژالہ باری
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردو نواح میں کل سے گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جس سے موسم کافی حد تک ٹھنڈا ہو گیا آج آدھی رات کے بعد 4 بجے قصور کے نواحی علاقوں جبومیل،پل جبومیل،اوراڑہ نو و اوراڑہ خورد راءو خان والا اور گردونواح میں تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ قصور شہر میں ہلکی بارش ہوئی اور اب بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش جاری ہے جس سے سردی میں کافی اضافہ ہو گیا ہے