Baaghi TV

Tag: کابینہ اجلاس

  • وزیراعظم  کی مصروفیات کے باعث آج ہونے والا وفاقی کابینہ اجلاس مؤخر

    وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث آج ہونے والا وفاقی کابینہ اجلاس مؤخر

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث آج ہونے والا وفاقی کابینہ اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز کابینہ اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تھا جس میں قومی ایئرلائن کے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کے بیان کی وجوہات جانے کےلیے قانونی کارروائی بھی شامل تھی۔

    ایجنڈے میں مڈل ایسٹ گرین منصوبے کی توثیق، ٹیرف اینڈ ٹریڈ ایگریمنٹ سے متعلق وزارت کامرس کی سمری اور ایکس سروس مین کے لیے وزیر اعظم کے پیکیج کے تحت عدم ادائیگیاں شامل تھیں جبکہ نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل اور وزارت قومی صحت کے زیر انتظام میڈیکل کالجز کے ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس سیٹوں کا کوٹہ بھی ایجنڈے کا حصہ تھا۔

    گداگری میں ملوث خاتون سمیت 2 مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

    اس کے علاوہ، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایڈوانس ڈیٹا کے تبادلہ سے متعلق ایم او یو کی توثیق، ریاستی ملکیتی اداروں سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 17 جنوری کے فیصلوں کی توثیق اور کابینہ کمیٹی برائے ڈسپوزل لیجسلیٹو کیسز کے 17 دسمبر اور 22 جنوری کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل تھی۔

    محسن نقوی کے ساتھ تصویر کیوں؟عمران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پربرس پڑے

  • 500یونٹ تک   45لاکھ صارفین کے لئے سولر سسٹم لا رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    500یونٹ تک 45لاکھ صارفین کے لئے سولر سسٹم لا رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 11واں اجلاس منعقد ہوا،صوبائی کابینہ نے پہلی مرتبہ آٹے کے نرخ مقرر کرنے پر وزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا-
    وزیراعلی مریم نوازشریف نے کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ 500یونٹ تک خرچ کرنے والے 45لاکھ صارفین کے لئے سولر سسٹم لا رہے ہیں – بجلی کے بل بڑھنے کی وجہ سے عوام میں بے چینی ہے، اپنی ٹیم سے مل کر اس کاحل تلاش کیا -پنجاب کی سوشل اکنامک رجسٹری کام شروع کررہی ہے-پروٹیکٹڈ صارفین کے لئے ٹیکس واپس لینا خوش آئند امر ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ گندم نہ خریدنے کے باوجود آٹے کے نرخ کنٹرول کرنا آسان امر نہیں -آٹے کے نرخ 200روپے بڑھنے پر اپنی ٹیم کو فوراً بلا لیا -آٹا سستا رکھنے کے لئے مانیٹرنگ اور عملدرآمدضروری امر ہے -فوڈ منسٹر 16گھنٹے بنیادی اشیاء خوردونوش کے نرخ کنٹرول کرنے پر صرف کریں -فوڈ منسٹر کی انفرادی کارکردگی پوری کابینہ پر بھاری ہے – وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ غریب ملک میں رہتے ہیں عوام کے مفادات کا تحفظ بہت ضروری ہے -یہ نہیں ہونا چاہیے کہ سرمایہ کار امیر ہوجائیں اور غریب آدمی اپنی چھت بنانے سے بھی رہ جائے۔ مل جل کر محنت کے ساتھ سب نے آگے بڑھناہے -4ماہ میں پنجاب کی ینگ کابینہ نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا-

    اجلاس میں متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی جس کے مطابق قرآن مجید کے معیاری نسخے کے بارے میں نوٹیفکیشن کے اجراء اورایم ڈی کیٹ 2024 کے انعقاد کے لیے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی-کابینہ نے سرکاری کالجوں میں ڈویژنل ڈائریکٹرز آف ایجوکیشن (کالجز) اور پرنسپلز کی تقرری اورپوسٹنگ کے نئے طریقہ کا رکوبھی منظور کرلیا-کابینہ نے فارمیسی ایکٹ 1967 کے تحت دو سالہ فارمیسی اسسٹنٹ کورس (فارمیسی اپرنٹس کی رجسٹریشن) کو ختم کرنے کی منظوری دے دی اورماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے حکومت پنجاب نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے بوائلرز اور پریشر ویسلز آرڈیننس 2002 میں ترمیم کو بھی منظور کر لیا گیا جس کے تحت غیر معیاری تیل استعمال نہیں کیاجاسکے گا- اجلاس میں پنجاب مائننگ کنسیشن رولز 2002 میں ترامیم اورقانون و پارلیمانی امور کے محکمہ میں مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ کے قیام کی منظوری دی گئی-حکومت پنجاب اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی گئی-

    کابینہ نے پنجاب پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور سپرنٹنڈنٹس سروس رولز 2020 میں ترامیم اور سب انسپکٹرز اور انسپکٹرز رولز 2013 میں ترامیم کی منظوری دی- انٹرنل اکاؤنٹ بیلٹی برانچ میں فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسران بھی ترقی کے حقدار ہوں گے- والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب کی سطح تک بڑھانے کی منظوری دی گئی-پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے موجودہ صدر استعفی منظور کیاگیااورادارے کے عبوری اور مستقل صدر کی تقرری کی منظوری دی گئی-کے ایف ڈبلیو ڈ ویلپمنٹ بینک، جرمنی سے ”گرین انرجی پروجیکٹ” کے لیے15ملین یورو گرانٹ حاصل کرنے کی منظوری دی گئی جس کے تحت پنجاب کے سکولوں او رہسپتالوں کی سولر رائیزیشن کی جائے گی -اجلاس میں پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی (PEECA) کے قیام کے لیے قانون سازی کی منظوری دی گئی-اجلاس میں عالمی ادارہ برائے خوراک او رزراعت کے تعاون سے زمین کے کٹاؤاور لائیوسٹاک مینجمنٹ کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ اس منصوبے سے دیہی سطح پر روزگار بڑھنے کا امکان ہے-

    پنجاب کابینہ اجلاس،ڈی جی پی آر کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری
    ڈی جی پی آر کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری بھی دی گئی- محتسب پنجاب کی رپورٹ 2023 اورپنجاب کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن کی رپورٹ برائے سال 2022 اور2023پیش کی گئی- پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PPDCL) کے سی ای او کی دوبارہ تقرری کی منظوری دی گئی-جسٹس (ر) سردار احمد نعیم کی بطور ممبر پنجاب لیبر اپیلٹ ٹریبونل، ملتان کی تقرری کی شرائط و ضوابط کی منظوری دی گئی-کابینہ نے آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 154 کے نفاذ کی منظوری دی- پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترمیم کی منظوری دی گئی- کابینہ نے اجلاس میں پنجاب ہیلتھ فیسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی (PHFMC) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی آئندہ مدت کے لیے تشکیل نو کی منظوری دی -چیئرمین، ڈرگ کنٹرول، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے لیے نامزدگیوں کی منظوری دی گئی-پنجاب صاف پانی کمپنیز (نارتھ اورساؤتھ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پرانڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کی تقرری کی منظوری دی گئی-کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزراء،معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی-صوبائی وزراء مجتبیٰ شجاع الرحمن، خواجہ سلمان رفیق، بلال اکبر، سید عاشق حسین اور آئی جی پنجاب ڈیرہ غازی خان سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

    موسمیاتی شعبے میں سرمایہ کاری سے ماحولیات کے تحفظ میں مدد ملے گی، صدر مملکت

    مارگلہ ہلز میں آتشزدگی،سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کانوٹس

    موسمیاتی تبدیلی،پرواز میں ہچکولے،رخ موڈ دیا گیا، 30 مسافر زخمی

    سپریم کورٹ، موسمیاتی تبدیلی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب

    سابق سینیٹر جمال خان لغاری کی رومینہ خورشید عالم سے ملاقات

    ہم ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں،رومینہ خورشید عالم

    امن کی فاختہ میڈیا ، چھوٹی سی خبر کسی کی زندگی تباہ بھی کر سکتی ، بچا بھی سکتی ، رومینہ خورشید عالم

    موسمیاتی ایکشن میں صنفی شمولیت کیلیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔رومینہ خورشید عالم

    موسمیاتی تبدیلی پردنیا سے امداد نہیں تجارت چاہیے،رومینہ خورشید عالم

    گرمی کی لہر،مون سون کیوجہ سے سیلاب کے خطرات،عوامی آگاہی مہم شروع کرنیکا حکم

  • جڑانوالہ: چرچ کے اندر کابینہ اجلاس،20 لاکھ روپے فی گھر امداد کی منظوری

    جڑانوالہ: چرچ کے اندر کابینہ اجلاس،20 لاکھ روپے فی گھر امداد کی منظوری

    جڑانوالہ: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چرچ کے اندر کابینہ اجلاس منعقد کیا-

    باغی ٹی وی : چرچ کے اندر منعقد کیے گئے کابینہ اجلاس میں میں تمام وزرا اور متعلقہ حکام نے شرکت کی چیف سیکرٹری نے کابینہ کا یک نکاتی ایجنڈا پیش کیا کابینہ نے اجلاس میں جڑانوالہ واقعہ کیلئے 20 لاکھ روپے فی گھر امداد کی منظوری دی محسن نقوی اس موقع پر کہا کہ بے شک مجھے 10 دفعہ یہاں آنا پڑے، سارے چرچ بحال کئے جائیں گے۔

    نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ میں نذرآتش ہونے والے ہر گھر کے مالک کو بیس لاکھ فوری طور پر ملے گا، امدادی رقوم کے چیک جلد مالکان تک پہنچ جائیں گے سارے گرجا گھروں کی عیسائی برادری کی مرضی کے مطابق تعمیر و بحالی کی جائے گی 2 چرچ سو فیصد بحال کر دیئے گئے ہیں، تمام متاثرہ لوگوں کو انصاف دلانے کا وعدہ پورا کریں گے۔

    جڑانوالہ کیس:170 ملزمان کی فہرست تیار کر لی گئی

    قبل ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث 170 ملزمان کی فہرست تیار کر لی گئی ہے، آئی جی پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جڑانوالہ واقعے میں 160 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ویڈیوز، جیو فینسنگ، ایجنسیوں کی رپورٹ اور نادرا ریکارڈ کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر رہے ہیں، متاثرہ گھروں کی بحالی تک خواتین اے ایس پیز جڑانو الہ میں ڈیوٹی دیں گی، خواتین پولیس افسران مسیحی خواتین اور بچیوں کی سکیورٹی اور احساس تحفظ کو یقینی بنائیں گی –

    کم عمر ترین شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس

    واضح رہے کہ جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں 19 چرچ چلائے گئے۔ اور مظاہروں میں 86 مکانات کی توڑ پھوڑ کرکے جلایا گیا کرسچین کالونی میں 2 چرچ اور 29 مکانات کی تو پھوڑ اور جلایا گیا، عیسی نگری میں 3 چرچ جلائے، 40 مکانات کو نقصان پہنچایا گیا، چک 240 گ ب میں 2 چرچ جلائے، 12 مکانات کونقصان پہنچایا، چک 238 گ ب میں 2 چرچ جلائے،5 مکانات کو نذر آتش کیا گیا، چک 126 گ ب میں 4 چرچ محلہ فاروق پارک اورمہارانوالہ میں 2،2 چرچ نذر آتش کیے گئے۔

    فرح گوگی کےاکاؤنٹس میں ایک سال کے دوران کتنی رقم جمع کرائی گئی،رپورٹ منظرعام پر

    توہین مذہب کے مبینہ واقعے پر سٹی پولیس نے 2 الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں، مقدمات میں امن کمیٹی سمیت 42 نامزد اور 600 نامعلوم ملزمان نامزد کئے گئے ہیں، جب کہ مقدمے میں شرانگیزی، دہشت گردی اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات کے علاوہ جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ کی دفعات بھی شامل ہیں۔

  • کارکنان کو اشتعال دلانے والا ایک ہی آدمی تھا وہ عمران خان ہے، رانا ثناءاللہ

    کارکنان کو اشتعال دلانے والا ایک ہی آدمی تھا وہ عمران خان ہے، رانا ثناءاللہ

    وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کابینہ اجلاس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کا اپنا پانسہ پلٹ چکا ہے ،ْان کو سمجھ لگ جائے گی، انہوں نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ،

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو نفرت لوگوں میں منتقل کی انہوں نے اس کا علاج خود ہی کرلیا ہے، عمران خان کا ارادہ تھا کہ کہ ملک کے کسی حادثے سے دو چار کیا جائے آج وہ خود ہی اس حادثے سے دو چار ہوچکے ہیں،جن لوگوں نے شہدا کے قبروں پر ڈنڈے برسائے توڑ پھوڑ کی انکو معاف نہیں کیا جائے گا،جو خواتین جلاو گھیراو میں ملوث ہیں انکو قانون ہی رعایت دے سکتا ہے ،سزا میں کمی ہو سکتی ہے، کارکنان کو اشتعال دلانے والا ایک ہی آدمی تھا وہ عمران خان ہے، اشتعال دلانے والے جو دوسرے اور تیسرے درجے کے لوگ ہیں وہ کچھ خوف سے کچھ لالچ سے دوسری پارٹیوں میں گئے ہیں ،

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ آمد کے موقع پر کہا ہے کہ ‏تعلیم، صحت کے فروغ اور آبادی پر کنٹرول سے پاکستان کی ترقی کی راہ ہموار ہو گی ،سستی اور بلا تعطل توانائی کی فراہمی سے معیشت و کاروبار میں نئی تیزی آئے گی، رواں سال 6210 ارب روپے ٹیکس ریونیو جمع ہوئے، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں لاکھ12 ہزار نئے ٹیکس دہندگان کو رجسٹرڈ کیا ،وفاقی ترقیاتی بجٹ سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی اورروزگار بڑھے گا،تجارتی خسارے میں 40.4 فیصد کمی معاشی اقدامات کی درستگی ظاہر کرتی ہے ،تجارتی خسارہ 25.8 ارب ڈالر ہوگیا جو 43.4 ارب ڈالر تھا ، یہ بہتری کی جانب آغاز ہے ،درآمدات میں 29.2 فیصد کمی ہوئی جس کے معاشی صورتحال پر اثرات مرتب ہوئ5ای فریم ورک پاکستان میں معاشی ترقی کا گیم چینجر ثابت ہو گا،ایکسپورٹس،ای پاکستان،واٹر اینڈ فوڈ سیکیورٹی ٹرن آ راؤنڈ پاکستان کے ستون ہیں، فریم ورک سےبرآمدات میں اضافے کے لیے نئے کاروبار، روزگار کی حوصلہ افزائی ہوگی،

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اہداف حاصل نہ ہونے کا مطلب حکومتی ناکامی نہیں ہے، ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست بچائی اور معاشی تباہی کے سامنے بندھ باندھا ہے، جہانگیر ترین کی جماعت سے ن لیگ کو کوئی خطرہ نہیں، جہانگیر ترین کی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے،
    عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے اور ملکر مشکلات کو حل کریں گے اگرہم سیاست کو بچاتے تو ملکی حالات اور بھی خراب ہوجاتے . سیاست گنوائی لیکن حالات کو مزید خراب ہونے سے بچایا دفاع بجٹ کے حساب سے دفاعی صلاحیت کو نہ تولا جائے ،عام آدمی کو ریلیف ضرور ملے گا لیکن حالات کے مطابق ہوسکتا ہے کہ ریلیف نہ دے سکیں۔

    فیصل کریم کنڈی نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ سرکاری ملازمین، غریبوں کے لیے بہترین بجٹ ہے،بلاول بھٹو زرداری اگلے وزیراعظم ہوں گے ساری توجہ الیکشن پر ہے،قاسم کے ابا کہتے تھے کھمبے کو کھڑا کر لوں جیت جائے گا وہ باتیں کہاں گئی،

    انضمام شدہ اضلاح کیلئے بجٹ میں خصوصی ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    بجٹ 2023-24 میں وزیر اعظم پیکج کے تحت 80 ارب کے منصوبے

     وفاقی بجٹ میں نئے انتخابات کیلئے بھی رقم

    پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے بجٹ تجاویز 

  • لاڈلے کو جیسے تحفظ دیا جارہا ہے ایسے پھر سارے ڈاکوؤں کو چھوڑ دیں،وزیراعظم

    وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا

    کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر بات چیت کی اور عمران خان اور تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عدلیہ عمران خان کو پروٹیکٹ کرنے کیلئے آہنی دیوار بن گئی ہے قانون وآئین پرسختی سے عمل ہوگا اسکے جو بھی نتائج ہوں گے اس کا سامنا کریں گے لاڈلے کو جیسے تحفظ دیا جارہا ہے ایسے پھر سارے ڈاکوؤں کو چھوڑ دیں کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا،

    کابینہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے ایک سے زیادہ مرتبہ یہ کہا کہ پاکستان کے حالات سری لنکا جیسے ہونے جارہے ہیں وہ دل میں بد دعائیں کر رہا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے اور ہم شدید مالی بحران میں مبتلا ہو جائیں جیسے کہ ہمارے چیلنجز کم نہیں تھے ایک سال کی تصویر ہے جو آپ کے سامنے ہے جب سے وہ وزیراعظم بنوایا گیا اورجن لوگوں نے دھاندلی سے وزیراعظم بنوایا وہ ساری کہانی پوری قوم کے سامنے ہے، یہ جو منصوبہ تھا 2018 سے پہلے سے شروع ہو چکا تھا ،جب مسلم لیگ کی حکومت تھی ، کس طریقے سے عمران نیازی کو اس منصوبے کے تحت پوری طرح گائیڈ کیا جارہا تھا، سے بتایا جارہاتھا کہ آپ یہ جھوٹا الزام فلاں پر لگاﺅ،ٹیلی ویژن پرآﺅ اور کاغذات لہراﺅ، لوگوں کو یہ باور کرایا جائے کہ باقی چورہیں اور میں فرشتہ ہوں، نتیجے میں پوری قوم تقسیم ہو گئی، یہ زہر ہر جگہ پہنچ چکا ہے، چاہے وہ سیاسی جماعتیں ہیں، یا مذہبی مدرسے ہیں یا تعلیمی ادارے ، زندگی کے ہرطبقے میں یہ زہر پہنچ چکا ہے، چور ڈاکو کی گردان انہوں نے دن رات کی، جھوٹے مقدمات میں انتقام لینے کی خاطر ان کوجیلوں میں بھجوایا ، کیا کسی عدالت نے اس وقت نوٹس لیا، نیب اور ایف آئی اے جو کیسز بنائے ہیں ،ان کی اپنی ایک آزاد اتھارٹی ہے ، نیب نیازی گٹھ جوڑ نے پاکستان میں جو تباہی مچائی، کاروباری افراد کو بھگا دیا ، سرمایہ کاری بند ہو گئی ، سیاسی لیڈر شپ پر الزامات لگائے گئے ،

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نیب نے اگر آج حقیقی کیسز بنائے ہیں کرپشن کے ،تو اس کے اوپر آج عدلیہ جس طرح آہنی دیوار بن چکی ہے، عمران خان کو حفاظت دینے کیلئے ،اس کی مثال پاکستان کیا بلکہ دنیا میں بھی کہیں نہیں ملتی ، جس طرح ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنائے جارہے تھے ، اس وقت بی آر ٹی، بلین ٹری اور دوسرے منصوبوں میں سٹے آرڈر دیئے جارہے تھے بلکہ ان کیسز کی تحقیقات شجر ممنوعہ قرار دی جارہی تھیبی آر ٹی پر کیا تماشا ہوا ،سپریم کورٹ نے سٹے آرڈر دیئے، نیب کہتی ہے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں حکم امتناع ملے ہوئے ہیں، مالم جبہ میں نیب نے کلین چٹ دیدی صوبے کے اداروں نے کہا کہ بی آرٹی میں اربوں کی کرپشن ہوئی ہے کسی نے نہیں پوچھا کہ کیا ہورہا ہے جب پشاور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ تحقیقات کی جائیں تو اس پر بھی سٹے آرڈر دے دیا گیا ۔

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر 1971 سقوط ڈھاکہ کے بعد 9 مئی کا دن بدترین تھا،ذوالفقار بھٹو شہید کو قتل کر دیا گیا، لیکن کسی فوجی تنصیب کی طرف دیکھا تک نہیں، سب جانتے تھے کہ ذوالفقار بھٹو کا جوڈیشل مرڈر ہواہے، جب محترمہ بینظیر کو شہید کیا گیا تو فورا انگلیاں اٹھیں، کس طرح خون کو دھو دیا گیا، بھر پور احتجاج ہوا س وقت آمر حکومت کا سربراہ تھا لیکن کسی فوجی عمارت کو دیکھا تک نہیں، کسی فوجی تنصیب کی طرف کسی نے رخ نہیں کیا ، بغیر وقت ضائع کیے ، آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ، قائد کا بچا ہوا پاکستان بچ گیا ، س سے بڑی حب الوطنی ، صبر ، برداشت کا کیا ثبوت ہو سکتا تھا ،خاتون وزیراعظم کے الیکشن میں حصہ لے رہی تھی اور انہیں شہید کر دیا گیا ، کل چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان آپ کو مل کر بہت خوشی ہوئی ، ایسے مقدمے میں تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ملزم کٹہرے میں آئے اور عدالت کہے کہ آپ کو مل کر بہت خوشی ہوئی کبھی عدالت کے کٹہرے میں کسی عام جج نے بھی کہا ہو کہ آپ کو مل کر خوشی ہوئی،

    اسد عمر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار 

    ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • وفاقی کابینہ اجلاس؛ وزیر اعظم نے کوپ۔27 میں لاس اینڈ ڈیمیجز فنڈ کے قیام کو پاکستانی فتح قرار دیا

    وفاقی کابینہ اجلاس؛ وزیر اعظم نے کوپ۔27 میں لاس اینڈ ڈیمیجز فنڈ کے قیام کو پاکستانی فتح قرار دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو ،وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ اوروزیرخزانہ اسحاق ڈاراجلاس میں شریک تھے، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، ایاز صادق،ملک احمد،وزیر مملکت پاور ڈویژن ہاشم نوتیزئی اجلاس کا حصہ تھے، مولانا اسعد ، وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی شیری رحمان بھی وزیراعظم ہاوس میں کابینہ اجلاس میں موجود تھے

    وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کا علالت کے دوران تیمار داری، نیک تمناؤں اور صحت یابی کیلئے دعاؤں پر شکریہ ادا کیا ،وزیراعظم نے وفاقی وزیرِ خزانہ، وزیرِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ، چیئر پرسن بی آئی ایس پی کو خراج تحسین پیش کیا ،وزیراعظم نے وزیرِ موسمیاتی تبدیلی، وزیرِ مواصلات، وزیرتوانائی کو سیلاب کےدوران اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم شہبا زشریف نے سیلاب کےدوران ریلیف سےمتعلق اقدامات پر این ڈی ایم اے کوخراج تحسین پیش کیا،وزیرِ اعظم نے کاپ 27میں سیلابی تباہ کاریوں پر پاکستان کے موقف کو اجاگر کرنے پر بلاو ل بھٹو اور مریم اورنگزیب کی تعریف کی،وزیراعظم نے کاپ 27 میں پاکستان کے موقف کو اجاگرکرنے پر شیری رحمان کی کوششوں کی خصوصی تعریف کی، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے نقصانات پر بین الاقوامی برادری کی طرف سے اذالے کیلئے مدد کی یقین دہانی خارجہ محاذ پر فتح ہے،

    کابینہ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی،

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو حقائق بیان کرنے سے نہیں روک سکتا

    مبشر لقمان کی فیک آڈیو ٹویٹ کرنے پر ملزم شہزاد گل کیخلاف ایف آئی اے میں درخواست دے دی گئی

  • بلدیاتی بل میں ترمیم:وزیراعلی سندھ نےکابینہ اجلاس طلب کر لیا

    بلدیاتی بل میں ترمیم:وزیراعلی سندھ نےکابینہ اجلاس طلب کر لیا

    کراچی: جماعت اسلامی سے معاہدے کے تحت بلدیاتی بل میں ترمیم کرنے کے لیے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ کا اجلاس طلب 2 فروری کو طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی سے معاہدے کے بعد بلدیاتی ترمیمی بل 2021 کو نئے بلدیاتی انتخابات یا جولائی تک موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےبل میں میئر کو بااختیار بنانے سے متعلق معاہدے کے تحت تمام شقوں کو شامل کرکہ بلدیاتی ترمیمی بل 2021 میں میئر کے اختیارات کی منظوری لی جائے گی ۔

    بلوچستان میں ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ، لیویز اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ،ہائی الرٹ جاری

    میئر کراچی کو واٹر بورڈ کا چیئرمین، آکٹرائے ٹیکس، صحت اور تعلیمی ادارے سندھ حکومت سے واپس میئر کےماتحت کرنے کی منظوری دی جائےگی سندھ کابینہ بلدیاتی ترمیمی بل 2021 کو دوبارہ سندھ اسمبلی پیش کرکےاسمبلی سےبھی منظوری لی جائےگی سندھ کابینہ اجلاس کے دیگرایجنڈے میں سمندری جزیرے بنڈل اور بڈو کو محکمہ جنگلات کی ملکیت قرار دینے کے لیے بھی منظوری دے گی۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملازم منی لانڈرنگ میں سہولت کار نکلا

    سیکریٹری محکمہ جنگلات نےوزیراعلی سندھ کو بڈو اور بنڈل جزیرے سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کرنےکی سفارش کی تھی ساتھ ہی کابینہ اجلاس میں محکمہ صحت کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے گی ترکی سے سندھ پولیس کے لیے پستولوں کی خریداری کا معاملہ اور نئے سیزن کے لیے سرکاری طور پر گندم خریداری سمیت سندھ میں ایف سی کے لیے ٹرانسپورٹ کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    بلاول بھٹو نے گوجرانوالہ ڈویژن کے نئے عہدیداروں کا تقرر کر دیا

    واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے دھرنا ختم ک دیا ہے حافظ نعیم الرحمن نے کہا تھا کہ سندھ حکومت نے اہم مطالبات مان لیے ہم نے پر امن جہدوجہد کی ہے ہم استقامت کے ساتھ کراچی کے شہریوں کے لیے 29 دن دھرنے بن پر بیٹھے رہے ہم نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کی ہم نے کراچی کے حق کے لیے جہدوجہد کی ہے-

    سندھ کا بلدیاتی قانون:مصطفیٰ کمال کا 30 جنوری کو فوارہ چوک پر دھرنے کا اعلان

    ان کا کہنا تھا کہ اب کراچی کا مئیر با اختیار ہو گا کراچی واپس لوٹ رہا ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں کامیاب دلوائی میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں آج پورے میڈیا کے سامنے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے ہمارے مطالبات تسلیم کیے 2021 کا ترمیمی بل اب ختم ہو جائے گا ہم اس معاہدے پر عمل بھی کروائیں گے کے ڈی اے۔ ایم ڈی اے۔ ایل ڈی اے مئیر کے پاس ہوں گے-

    مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ، گھی سمیت 17 اشیائے ضروریہ مہنگی

    حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ہماری جہدوجہد جاری رکھیں گے ہم کل ادارے نور حق یوم تشکر منائیں ہمیں آئے بڑھنا ہے ساری سازشوں کا مقابلہ کرنا کراچی کی عوام نے لسانیت کو مردہ باد کہا ہے ہم اللہ کے حضور سجدیں کریں گے-

    جماعت اسلامی کو زرداری مافیا نے دھوکہ دیا ،علی زیدی،پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی…

  • نواز شریف کیسے واپس آئیں گے؟ حکومت کا بڑا اعلان

    نواز شریف کیسے واپس آئیں گے؟ حکومت کا بڑا اعلان

    نواز شریف کیسے واپس آئیں گے؟ حکومت کا بڑا اعلان
    وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا

    وفاقی کابینہ نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی،نیشنل سیکیورٹی پالیسی قومی سلامتی ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی،قومی سلامتی پالیسی 2022 تا 2026 کیلئے ہے. قومی سلامتی پالیسی کے تحت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا .

    وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی،قومی سلامتی پالیسی عام آدمی کی زندگی سے منسلک ہے قومی سلامتی پالیسی سے عام آدمی کے تحفظ کویقینی بنایاجائے گا،قومی سلامتی پالیسی معاشی صورتحال سے منسلک ہے،کابینہ کویوریا کی پیدوار پر بریفنگ دی گئی،اچھی پیداوار سے کاشتکاروں کو 1100 ارب روپے اضافی آمدن ہوئی،زراعت کے شعبے پر حکومت توجہ دے رہی ہے،کھاد کا بحران پیدا ہوا ہے عالمی منڈی میں ڈی اے پی کی قیمت 12 ہزار روپے ہے ،یوریا کھاد ملک میں بن رہی ہے اور بڑی پیدوار حاصل کی حکومت کے پاس یوریا کا اسٹاک موجود ہے ،پنجاب حکومت کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا کہا ہے ٹریکٹر اور زرعی آلا ت کی طلب میں اضافہ ہوا ہے ،2019 کی ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے کی منظوری دی گئی ناظم جوکھیو کے قاتلوں کوبچانے کے لیے کوششیں کی گئیں ناظم جوکھیو قتل کی تحقیقات کے لیے مشترکہ ٹیم کی منظوری دی

    وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہاوس بلڈنگ بورڈ آف ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظور ی دی گئی ،سیکیورٹی ایکس چینج کمپنی کے چیئرمین کا استعفٰی منظور کرلیا گیا تعلیمی بورڈز میں رابطے کے لیے انٹر بورڈ ایکٹ 2021 کی منظوری دے دی پیمرا میں محمد عاصم کو ایگزیکٹو ممبر تعینات کیا گیا اسلام آباد ایف 9 پارک میں سیٹیزن پارک گندھارا کلچر سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ،بینکنگ کورٹ نمبرایک ملتان کو ڈیرہ غازی خان منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی گوادر میں 12 لاکھ گیلن واٹر پلانٹ منصوبے کی منظوری دے دی گئی کیوبا کو کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے 23 ملین روپے کا سامان بھیجا جارہا ہے آج پاکستان کویڈ سے متعلقہ میڈیکل سامان باہر بھیج رہا ہے

    وزیر اطلاعات فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت گرانے کی باتیں پہلے بھی ہوئی تھیں اب بھی ہورہی ہیں، مولانا فضل الرحمان نے بھی مارچ کااعلان کیا تھا اور کیا ہوا،یہ سارے دیہاڑی دار سیاست دان ہیں ،نوازشریف کو ہم واپس لائیں گے وہ خود نہیں آئیں گے ،نوازشریف اورزرداری نے ملک کونقصان پہنچایا اس لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑرہا ہے،منی بل اسی سیشن میں لے آئیں گے رانا شمیم کیس میں سیسلین مافیا بے نقاب ہوا ملزمان کی حوالگی پر برطانیہ سے بات کررہے ہیں ،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنے زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی تھی

    قبل ازیں وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے دعویٰ کیا کہ منی بجٹ سے مہنگائی کی نئی لہر نہیں آئے گی موبائل فون، امپورٹڈ کپڑوں اور جوتوں پر ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے عام آدمی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

    یاد رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے سے حکومت کے قرض کی حالیہ قسط کے لیے کیے جانے والے مذاکرات میں طے ہوا تھا کہ حکومت منی بجٹ کے ذریعے 350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرے گی۔

    مزمل اسلم کے مطابق منی بجٹ سے عام آدمی متاثر نہیں ہو گا دیکھیں اگر 350 ارب روپے ٹیکس اگر پٹرولیم مصنوعات پر لگتا تو پھر آپ کہتے کہ مہنگائی بڑھے گی مگر موبائل فون، امپورٹڈ کپڑوں اور جوتوں پر ٹیکس لگنے سےعام آدمی پر کیا فرق پڑے گا؟ لگژری آئٹمز جیسے پین، گھڑیاں اور آئی فون مہنگے بھی ہو جائیں تو مہنگائی کی لہر نہیں آتی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس 12 جنوری کو ہو گا جس میں پاکستان کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی اس لیے حکومت منی بجٹ اور سٹیٹ بینک کی خودمختاری کے بلز کو اس سے پہلے پارلیمنٹ سے منظور کروانا چاہتی ہے۔

    جبکہ اس ضمن میں وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہےکہ کابینہ کی منظوری کے بعد منی بجٹ بدھ کو ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیاجائےگا بجٹ منظوری کے وقت اپوزیشن شور مچانا شروع کردیتی ہے۔اہم قانون سازی کے وقت بھی اپوزیشن والے اپنا چورن بیچنا شروع کردیتےہیں تحریک انصاف کی حکومت زرداری اور نوازشریف کے پیدا کردہ مسائل کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس گئی اس وقت دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں ہے۔

    دوسری جانب اپوزیشن نے حکومت کے منی بجٹ کو بلڈوز کرنے کیلئے پلان تیار کرتے کہا کہ عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں، یہ آئی ایم ایف کا منی بجٹ ہے جس کا پاکستانی عوام سے کوئی تعلق نہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں 500 ارب کے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں پارلیمان میں بحث نہ ہوئی تو سخت احتجاج ہوگا۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی کا گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ جس میں منی بجٹ، فنانس بل اور اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں منی بجٹ کے حوالے سے پارٹی حکمت عملی طے کی گئی۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب کا کہنا تھا حکومت منی بجٹ میں 500 ارب کے ٹیکس لگانے جا رہی ہے جس سے ہر پاکستانی متاثر ہوگا، منی بجٹ پر پارلیمان میں بحث نہ ہوئی تو سخت احتجاج ہوگا۔

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا حکومت جو منی بجٹ لا رہی ہے وہ مہنگائی کا سونامی لیکر آئے گا، منی بجٹ مہنگائی میں مزید اضافے کا سبب بنے گا، منی بجٹ کو بلڈوز کرنے کے لیے اپوزیشن نے مکمل پلان تیار کرلیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے ازراہ تفنن کہا تھا کہ آج میری سالگرہ ہے لیکن کیک نہیں کاٹا کیونکہ کیک کوئی نہیں لایا۔ آصف زرداری کے اسلام آباد میں قیام اور اہم ملاقاتوں سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ اللہ ان کی ملاقاتوں میں برکت ڈالے اور کہا کہ اللہ ہم سب کی ملاقاتوں میں برکت ڈالیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ اجلاس شروع

    وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ اجلاس شروع

    وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ اجلاس شروع ،کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا

    باغی ٹی وی : کابینہ اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی کابینہ اجلاس میں انٹرنیشنل این جی اوز کےلئے ویزا پالیسی پیش ہوگی،وزارت داخلہ کی جانب سے انٹرنیشنل این جی اوز کےلئے ویزا پالیسی پر بریفنگ دی جائے گی،کابینہ اجلاس میں شوگر سیکٹر میں اصلاحات پر بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ پیش ہوگی

    افغانستان سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری پیش ہوگی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانوں اور غیرملکی شہریوں کے تیسرے ملک انخلاء کے فیز 2 پر سمری کابینہ میں پیش ہوگی غیرملکی این جی اوز کےلئے افغانستان میں ریلیف کاموں کےلئے مجوزہ میکنزم پیش ہوگا-

    او آئی سی اجلاس کا مقصد افغانستان کی سنگین صورتحال پرغور کرنا ہے ،وزیر خارجہ

    کابینہ میں ،10،50،100 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کی تبدیلی کےلئے وقت بڑھانے کا فیصلہ ہوگاپاکستان اور تاجکستان کے درمیان نئے ائیر روٹ کے معاہدہ کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل قازقستان کی ائیرلائن ایس سی اے ٹی کے ساتھ معاہدہ کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے-

    پاکستان اور عراق کےدرمیان ائیر سروس معاہدہ میں کوڈ شئیرنگ کی شق شامل کرنے کی منظوری کابینہ دے گی،صنعت و پیدوار سے متعلق کابینہ کے فیصلے پر رپورٹ پیش ہوگی،چینی آئل کمپنی چائنہ زینیویا کے 33اعشاریہ 50 فیصد ورکنگ انٹرسٹ اور آپریٹرشپ پاکستان پٹرولیم لیمیٹڈ کو منتقل کرنے کی منظوری دی جائے گی اوگرا کی سالانہ رپورٹس سال 2019-20 کابینہ میں پیش ہوگی-

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کے 24 نومبر کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے کابینہ کمیٹی توانائی کے 2 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے10 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈا میں شامل ہے-

    پاکستان او ویسٹ انڈٰیز کا دوسراٹی ٹوئنٹی آج کراچی میں کھیلا جائے گا