Baaghi TV

Tag: کارتک آریان

  • کارتک آریان نے  فلم فریڈی میں اپنے کردار کی جھلک دکھا دی

    کارتک آریان نے فلم فریڈی میں اپنے کردار کی جھلک دکھا دی

    بالی وڈ اداکار کارتک آریان مختلف کردار اور فلمیں کر کے ناظرین اور فلمی ناقدین کومسلسل متاثر کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح ان کی فلموں‌کی ریلیز کے لئے منتظر رہتے ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ ان کا پسندیدہ اداکار کونسا پراجیکٹ کب کررہا ہے. کارتک آریان کی فلم ” فریڈی ” جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے. اداکار نے اس فلم کا پوسٹر حال ہی میں سوشل میڈیا پر شئیر کرکے اس میں اپنی ایک جھلک دکھائی ہے کہ وہ کیسے لگ رہے ہیں. ان کی طرف سے جاری کیا گیا پوسٹر دیکھ کر تو یہ کہا جا رہا ہے کہ شاید کارتک نے ایسا کردار پہلے کبھی نہیں‌کیا ہو گا. سنسنی خیز اس

    فلم کی ہدایتکاری ششانکا گھوشا کر رہے ہیں۔ اگرچہ فلم کے بارے میں زیادہ بات نہیں‌کی گئی نہ ہی اس کی تفصیلات سے مداحوں‌کو آگاہی دی گئی ہے لیکن فلم کا پوسٹر شائقین کو خاصا پسند آیا ہے. اداکار کے بہت سے مداحوں نے فلم کی تازہ ترین تصویر پر ان کی تعریف اور محبت کا اظہار کیا ہے۔ فلم میں اپنے کردار کے بارے میں کارتک کہتے ہیں‌کہ "میں فریڈی کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں،خوش قسمتی سے ایسے پراجیکٹس اور کردار ملتے ہیں. میں دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ ایسے کردار میں آُ سب نے مجھے پہلے کبھی نہیں‌دیکھا ہو گا .
    Side panels

  • احمد آباد کی سڑکوں پر کارتک آریان کے دیوانے ، اداکار خوشی سے نہال

    احمد آباد کی سڑکوں پر کارتک آریان کے دیوانے ، اداکار خوشی سے نہال

    بالی وڈ کے باصلاحیت اداکار کارتک آریان جیسے ہی پہنچے احمد آباد شہر میں، ان کے مداحوں کی تو جیسے عید ہو گئی ہو، کارتک آریان کا اس شہر میں ایک بہت بڑے ہجوم نے استقبال کیا.اداکار کے مداح اداکار انکی ایک جھلک پا کر دیوانے ہو گئے۔ اس حوالے سے ایک وڈیو سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کررہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارتک آریان آگے آگے چل رہے ہیں اور خود ہی وڈیو بنا رہے ہیں اس وڈیو میں ان کے پیچھے ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد دیکھی جا سکتی ہے جو ان کے پیچھے نہ صرف بھاگ رہے ہیں بلکہ کارتک کارتک کے نعرے بھی لگا رہے ہیں. کارتک آریان مداحوں کا ریسپانس دیکھ کر وڈیو میں کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں اور وہ مسلسل

    مسکرا رہے ہیں خوشی ان کے چہرے سے جھلک رہی ہے.اس ہجوم کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ ان کے مداح تو جیسے ان کے آنے کے منتظر تھے جیسے ہی وہ آئے مداح دیوانہ وار کارتک پر پیار جتانے لگے. یاد رہے کہ کارتک آریان اپنی آنے والی فلم ستیہ پریم کی کتھا کی شوٹنگ کے لیے احمد آباد شہر پہنچے ہیں۔ فلم میں کارتک اور اداکار کیارا اڈوانی مرکزی کرداروں میں ہیں۔ سمیر ودوان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم اگلے سال جون میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • کارتک آریان نے ستیہ پریم کی کتھا کی شوٹنگ  شروع کر دی

    کارتک آریان نے ستیہ پریم کی کتھا کی شوٹنگ شروع کر دی

    کیارا ایڈوانی اور کارتک آریان یقیناً بالی وڈ کے مقبول ترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان دونوں کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلم بھول بھولیا 2 میں دونوں کی جوڑی کو بہت سراہا گیا شائقین ان دونوں کی جوڑی کے سحر میں مبتلا ہو گئے. یہ سال مجموعی طور پر بالی وڈ کے لئے خاصا مایوس کن رہا ہے لیکن کیارا ایڈوانی اور کارتک آریان کے لئے یہ سال خوش قسمت ثابت ہوا ہے کیونکہ ان کی فلم بھول بھلیاں ٹو اور ان کی جوڑی اس سال کی سپر ہٹ بن گئی ہے . اب یہ خوبصورت جوڑی فلم ستیہ پریم کی کتھا میں نظر آئے گی۔اس فلم کی شوٹنگ کی شروعات ہو چکی

    ہے اور اس ھوالے سے کارتک آریان نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ ”کام پر واپس” اور لکھا کہ ستیہ پریم کی کتھا کی شوٹنگ شروع ہو گئی ہے اور میں اسکے لئے ممبی میں موجود ہوں.‌ستیہ‌پریم‌‌ کی کتھا‌ کی‌ڈائریکشن مشہور فلمساز سمیر ودوانز کررہے ہیں. کیارا ایڈوانی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری اور کارتک کی جوڑی کو سراہا جاتا ہے اس کےلئے مجھے خوشی ہے اور مجھے یہ بھی بہت زیادہ خوشی ہے کہ میں اور کارتک آریان ایک بار پھر بڑی سکرین شیر کررہے ہیں. اسی طرح سے ستیہ پریم کی کتھا کے لئے کارتک آریان بھی بہت پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم بھی شائقین کے دل جیتے گی.

  • کارتک آریان نے اکانومی کلاس میں سفر کر کے ساتھ بیٹھے مسافروں اور مداحوں کا دل جیت لیا

    کارتک آریان نے اکانومی کلاس میں سفر کر کے ساتھ بیٹھے مسافروں اور مداحوں کا دل جیت لیا

    کارتک آریان بالی وڈ کے اس وقت سب سے زیادہ کامیاب اداکار ہیں ان کی فلم بھول بھلیاں ٹو نے اس سال ریکارڈ توڑ بزنس کیا. کارتک آریان اس وقت بالی وڈ کے ہر فلم میکر کی اولین چوائس ہیں. کارتک آریان کو جتنی کامیابی ملی ہے اتنے ہی وہ عاجز انسان ثابت ہوئے ہیں. کارتک آج بھی اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں.انٹرنیٹ پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارتک آریان عام لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور جب جہاز میں بیٹھے مسافروں کو پتہ چلا کہ کارتک ان کے ساتھ بیٹھے ہیں تو سب نے بہت سراہا ، اس دوران کارتک نے اپنی سیٹ سے اٹھ کر جہاز میں بیٹھے مسافروں کو ہاتھ ہلایا. کارتک کی اس موقع پر کافی وڈیوز اور تصاویر بنائی گئیں. کارتک سے جب سوال کیا گیا کہ

    انہوں نے بزنس کلاس میں سفر کیوں نہیں کیا تو کارتک نے مذاق میں جواب دیا کہ ٹکٹ بہت مہنگے ہیں۔ کارتک آریان سے جہاز میں بیٹھے مسافروں نے سیلفیاں لینے کی درخواست بھی کی آریان نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور کچھ لوگوں نے ان کی فلم بھول بھلیاں ٹو کی کی جم کر تعریف. کارتک اس موقع پر کافی خوش دکھائی دے رہے تھے. سوشل میڈیا پر کارتک کی یہ وڈیوز کافی وائرل ہو رہی ہیں اور اداکار کی عاجزی کو بھی بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے.

  • کارتک آریان ن بتایا کہ وہ کس طرح سے ایک ڈائریکٹر کی کام کے لئے منتیں کرتے رہے

    کارتک آریان ن بتایا کہ وہ کس طرح سے ایک ڈائریکٹر کی کام کے لئے منتیں کرتے رہے

    کارتک آریان بالی ووڈ میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ یہ سال ان کے لیے خوش قسمت رہا کیونکہ وہ ان چند اداکاروں میں شامل ہیں جن کی فلم نے وبائی امراض کے بعد باکس آفس پر بہت اچھا کام کیا ہے۔ بھول بھولیا 2 کی کامیابی کے بعد کارتک کی ڈیمانڈ بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ہر دوسرے فلم میکر کی خواہش ہے کہ کارتک کو اپنی فلم میں کاسٹ کریں.ایسا نہیں ہے کہ کارتک نے ہمیشہ ہٹ فلمیں ہی دی ہیں کارتک نے فلاپ فلمیں بھی دیں اور انہوں نے کیرئیر کے شروع کے کئی سال مایوس کن ہی دیکھے. کارتک آریان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ ان کی سارا علی خان کے ساتھ فلم لو آج کل ناکام ہوئی لیکن اسکے باوجود ان کے پاس کام آتا رہا اور انہوں نے 3 فلمیں
    سائن کیں.انہوں نے کہا کہ فلم کی ناکامی کا افسوس تو یقینا تھا ہی لیکن ڈائریکٹر امتیاز علی نے ان کو جس طر‌ح سے پیش کیا وہ قابل تعریف ہے.

    کارتک کو لگتا ہے کہ جس طرح‌سے مجھے فلم میں پیش کیا گیا اس کو دیکھ کر میرے بارے میں گمان کیا گیا کہ میں اچھی اداکاری کرسکتا ہوں. کارتک آریان جو کہ ڈائریکٹر ہنسل مہتا کی فلم کیپٹن انڈیا میں نظر آئیں گے، ان کے بارے میں بتایا کہ 2011 سے میں ان کی منتیں کررہا ہوں کہ مجھے اپنی فلم میں کاسٹ کریں. ان کو میسجز کرتا رہتا تھا کہ مجھے کام دیں اور اب موقع مل گیا ہے کہ میں ان کے ساتھ کام کررہا ہوں اور میں‌بہے خوش بھی ہوں. ہنسل مہتا کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے، کارتک آریان نے کہا کہ، "ہنسل مہتا ایک ایسا شخص ہے جو آپ کو بطور اداکار آپ کی صلاحیتوں کو نکھار سکتا ہے.

  • کارتک آریان عاشقی 3 میں مرکزی کردار نبھائیں گے

    کارتک آریان عاشقی 3 میں مرکزی کردار نبھائیں گے

    ممبئی: بالی ووڈ فلم ’عاشقی‘ کے ایک اور سیکوئل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ کےمطابق کارتک جو پہلےسے ہی کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں”عاشقی 3 ” کیلئے پروڈیوسر نے کارتک آریان کا انتخاب کیا ہےکارتک آریان رومانوی فلم ’عاشقی‘3 میں مرکزی کردار نبھاتےنظر آئیں گےتاہم ان کے ساتھ بطورِ ہیروئن کونسی اداکارہ ہوں گی یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا۔

    کارتک آریان کی ایسی خواہش کے جسے سن کر آپ رہ جائیں حیران

    پیر کے روز اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اعلان کیا ہے کہ وہ عاشقی 3 میں کام کرنے والے ہیں جس کے ہدایتکار انوراگ باسو ہوں گے-

    کارتک نے عاشقی 3 کی کاسٹ میں شامل ہونے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ’عاشقی ایک کلاسک فلم ہے اور جسے دیکھتے ہوئے میں بڑا ہوا ہوں اور عاشقی 3 پر کام کرنا ایک خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔

    اداکار نے کہا کہ میں بھوشن کمار اور مکیش بھٹ کے تعاون سے بننے والی یہ فلم ملنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں لیکن میں شکر گزار بھی ہوں ۔

    شاہ رخ اور سلمان خان کی ٹائیگر 3 ، رواں ماہ کے آخر میں شوٹنگ کا آغاز

    واضح رہےکہ پہلی فلم عاشقی سال 1990 میں ٹی سیریز اور وشیش فلمز کےبینرتلے ریلیز کی گئی تھی جس کی ہدایتکاری مہیش بھٹ نےکی تھی راہل رائے اور انو اگروال اس فلم میں اپنی اداکاری کی وجہ سے راتوں رات سپر اسٹار بن گئے تھے۔

    اس کے بعد سال 2013 میں عاشقی 2 ریلیز کی گئی، جس کی ہدایتکاری موہت سوری نے کی تھی اس میں شردھا کپور اور آدتیہ رائے کپور مرکزی کردار میں نظر آئے تھے، یہ فلم بھی باکس آفس پر بے حد کامیاب رہی تھی۔

  • کارتک آریان نے 9  کروڑ روپے ٹھکرا دئیے

    کارتک آریان نے 9 کروڑ روپے ٹھکرا دئیے

    نوجوان نسل کے نمائندہ اداکار کارتک آریان کو حال ہی میں مشہور کمپنی نے پان مسالہ کی تشہیر کے لئے رابطہ کیا اور اس کے لئے انہوں نے انہیں 9 کروڑ روپے کی آفر کی جسے کارتک آریان نے منع کر دیا ہے اور کہا ہے کہ میں اس تشہیر کا حصہ نہیں‌ بننا چاہوں گا.بالی وڈ کے بڑے بڑے سٹارز اس قسم کی تشہیر کا حصہ رہ چکےہیں لیکن ایک کم عمر سپر اسٹار نے دلکش پیشکش مسترد کردی ہے یہ سوچے بغیر کہ اتنی بڑی رقم مل رہی ہے.سنسر بورڈ کے سابق چیئرپرسن اور پروڈیوسر پہلاج نہلانی بھی کارتک آیان کے نقصان دہ مصنوعات کی تشہیر نہ کرنے کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پان مسالہ لوگوں کو مار رہا ہے۔ بالی ووڈ کے رول ماڈلز کی طرف سے گٹکا اور پان مسالہ کھانے کی ترغیب دینا یقینی طور پر ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔اکشے کمار کا

    امیج بہت اچھا ہے وہ عوام کے ہیروہیں پھر بھی وہ پان مسالہ کے برانڈ کی تشہیر کیوں کر رہے ہیں؟ گووندا اور یہاں تک کہ پیئرس بروسنن جیسے دوسرے لوگ بھی پان مسالہ کو فروغ دینے کے لیے جانے جاتے ہیں۔حیران کن طور پر پہلاج نہلانی نے انکشاف کیا کہ شراب اور پان مسالہ کے اشتہارات کی نشریات غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ "قانون CBFC کو پان مسالہ اور الکوحل کے اشتہارات کو سرٹیفیکیشن دینے سے منع کرتا ہےایسے اشتہارات نشر کیے جا رہے ہیں جو کہ غیر قانونی ہیں۔ ایسے اشتہارات کا حصہ بننے والے اداکاروں کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ غیر قانونی کام کررہے ہیں۔”

  • فلم شہزاد ہ کا کلائیمکس شوٹ،  کارتک آریان دس گھنٹے سوئے

    فلم شہزاد ہ کا کلائیمکس شوٹ، کارتک آریان دس گھنٹے سوئے

    کارتک آریان جن کو ان کی فلم بھول بھلیاں ٹو نے نمبر ون ہیروز کی صف میں لا کر کھڑا کر دیا ہے،وہ آج کل فلم شہزادے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کارتک نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ ایک بورڈ کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں، انہوں نے اس تصویر میں اپنی شکل نہیں دکھائی۔ ہم اس بورڈ پر صرف ایک چیز دیکھ سکتے ہیں اور وہ ہے بورڈ پر لکھا ہوا ”شہزادہ“ ۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے، کارتک نے لکھا، ” فلم کا زبردست کلائمیکس شوٹ کروا کے دس گھنٹے سویا، کلائیکمس ایکشن سے بھرپورتھا اور اس قسم کا ایکشن میں نے پہلی بار کیا ہے ۔کارتک نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بالی وڈ میں اپنے

    گیارہ سالہ سفر کو یاد کیا انہوں نے کہا کہ مجھے اس سفر میں کچھ ایسے لوگ بھی ملے جنہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتبار کیا حالانکہ وہ مجھے پہلے سے نہیں جانتے تھے نہ انہوں نے میرا کام دیکھ رکھا تھا نہ ان کو انداہ تھا کہ میں کیا کر سکتا ہوں کیا نہیں لیکن انہوں نے میرا ساتھ دیا اور میں نے اپنی صلاحیتوں کو آزمایا اور جو کام ملا کیا۔مجھے خوشی اور فخر ہے کہ میں نے اپنے کیرئیر میں کسی مدد نہیں لی کام نہیں مانگا میں آج جس بھی مقام پہ ہو ں اپنی محنت سے ہوں۔مجھے فخر ہے ان لوگوں پر بھی جنہوں نے میری صلاحیتوں پر بھروسہ کیا۔
    فلم شہزادہ سے ہٹ کر ہم دیکھیں تو کارتک آریان فلم ستیا پریم کی کتھا میں کائرہ ایڈوانی کے ساتھ نظر آئیں گے اس فلم کو سمیر وڈوانس ڈائریکٹ کررہے ہیں۔

  • انوپم کھیر کس کے مداح نکلے؟‌

    انوپم کھیر کس کے مداح نکلے؟‌

    بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار انوپم کھیر جن کا ہر کوئی فین ہے وہ ہیں‌ فین نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار کارتک آریان کے. انہوں نے حال ہی میں کہا ہے کہ کارتک آریان لمبی ریس کا گھوڑا ہے یہ بالی وڈ میں بہت دیر تک رہنے والا ہے. انوپم کھیر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کارتک آریان کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں اور خود کو اور کارتک کو سال کے دو ’سپر اسٹارز‘ قرار دیا.انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہم دونوں کم از کم اس سال کے سپر سٹارز ہیں کیونکہ میری فلم کشمیر فائلز نے اس سال دنیا بھر میں تین سو پچاس کروڑ کمائے اور کارتک آریان کی فلم بھول بھلیاں ٹو نے دو سو پچاس کروڑ کے قریب بزنس کیا.انوپم کھیر کا کہنا ہے کہ مجھے

    کارتک کے ساتھ مل کر بہت خوشی ہے وہ بہت ہی باصلاحیت اداکار ہے یاد رہے کہ انوپم کھیر ہندی سینما کے وہ اداکار ہیں‌جنہوں نے مثبت اور منفی ہر قسم کا کردار کیا اور انہیں ان کے ہر کردار میں سراہا گیا.انوپم کھیر نے ہندی سینما کے لیجنڈ اداکاروں کے انٹرویوز بھی کئے ہیں. دوسری طرف کارتک آریان اس وقت ہر فلم میکر کی اولین چوائس بنے ہوئے ہیں ہر کسی کی کوشش ہے کہ اس اداکار کو اپنی فلم میں‌کاسٹ کریں. انوپم کے ساتھ ساتھ شاہ رخ خان بھی ہیں کارتک کے ہیں مداح وہ بھی کارتک کی جم کر چکے ہیں تعریف.

  • کامیابی کا مزہ بہت برسوں کے بعد چکھا کارتک آریان

    کامیابی کا مزہ بہت برسوں کے بعد چکھا کارتک آریان

    نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار کارتک آریان جنہیں بالی وڈ کا نیا کنگ کہا جا رہا ہے انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا اور کہا کہ میں اپنے کیرئیر کے بہت ہی عجیب سے فیز سے گزرا ۔یہاں تک کہ جب میری پہلی فلم پیار کا پنچنامہ ریلیز ہوئی تب بھی لوگ میرے نام سے واقف نہیں تھے حالانکہ یہ فلم ایک کامیاب فلم تھی۔ عموما یوں ہوتا ہے کہ جب بھی کوئی ہیرو انڈسٹری میں آتا ہے اور اسکی پہلی فلم ہٹ ہوجائے تو اس کے نام کی دھوم مچ جاتی ہے لیکن میرے ساتھ ایسا
    کچھ بھی نہیں ہوا۔ میں نے کامیابی کا مزہ بہت سالوں کے بعد چکھا ہے۔ کارتک آریان نے کہا

    کہ میں اپنے کیرئیر کے چھ سات سال تک تو لوگوں کے کے لئے ایسے ہی تھا جیسے ہے ہی نہیں کوئی مجھے پہچانتا ہی نہیں تھا۔ یاد رہے کہ کارتک آریان کی فلم بھول بھلیاں ٹو نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم ہیں ان کی فلم اس سال کی سپر ہٹ فلم ہے اس فلم کی کامیابی کے بعد ان کا شمار بالی وڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہورہا ہے ہر فلمساز کی کوشش ہے کہ ان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرے۔ شاہ رخ خان تک کارتک آریان کے کام کو سراہتے ہیں۔