Baaghi TV

Tag: کارساز ٹریفک حادثہ

  • اللہ کی رضا کیلئے نتاشا کو معاف کیا‘ کارساز واقعے کے ورثا کا حلف نامہ جمع

    اللہ کی رضا کیلئے نتاشا کو معاف کیا‘ کارساز واقعے کے ورثا کا حلف نامہ جمع

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقہ کارساز میں پیش آئے واقعے کے متاثرین کے اہلِ خانہ نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرا دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کی عدالت میں کارساز واقعہ کیس کی سماعت کے موقع پر مرکزی ملزمہ نتاشا دانش اپنے شوہر کے ہمراہ پیش ہوئی، دوران سماعت متاثرین کے اہلِ خانہ نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرایا جس میں اللہ کی رضا کیلئے نتاشا کو معاف کرنے کا ذکر کیا گیا۔سماعت کے دوران متاثرہ خاندان اور زخمی افراد کے علاوہ ان کے اہلِ خانہ بھی عدالت میں موجود تھے، عدالت نے آئندہ سماعت تک تمام متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی اور بعد ازاں سماعت 31 اکتوبرتک ملتوی کردی گئی۔بتاتے چلیں کہ کارساز میں تیز رفتار گاڑی چلاتے ہوئے شہریوں کو کچلنے کے واقعے کی مرکزی ملزم نتاشا دانش اور جاں بحق ہونے والے 2 افراد کے لواحقین کے درمیان صلح کی خبر گزشہ ماہ سامنے آئی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نتاشا کے اہل خانہ نے آمنہ کے اہل خانہ کو ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بطور دیت ادا کی ہے۔خیال رہے کہ یہ واقعہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر پیش آیا تھا جہاں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی عمران عارف اور آمنہ جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے، واقعے کے بعد پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا، عینی شاہدین کی جانب سے ملزمہ نتاشا کے بارے میں جیپ چلاتے ہوئے نشہ آور چیز کے زیر اثر ہونے اور حواس میں نہ ہونے کا کہا گیا تھا۔

    بھارتی افواج کےظُلم نے ناپاک عزائم کا پردہ چاک کر دیا ہے، خالد مقبول صدیقی

    بلاول کا کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

    کراچی میں کارروائی کے لیے جانیوالا پولیس انسپکٹر اغوا

  • کارساز حادثہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 26 اکتوبر تک ملتوی

    کارساز حادثہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 26 اکتوبر تک ملتوی

    کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی میں حاضری لگوا دی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کے خلاف امتناعِ منشیات ایکٹ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ملزمہ نے شوہر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو کر حاضری لگوا دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر بھی ملزمہ کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں کار ساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشہ دانش کی ضمانت منظور کی تھی.سندھ ہائی کورٹ میں کارساز میں پیش آنے والے حادثے میں ملوث مرکزی ملزمہ کی جانب سے انسدادِ منشیات کے مقدمے میں ضمانت کے لئے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔ ملزمہ کار ساز حادثہ کیس میں پہلے مقدمے میں ضمانت پر ہے۔واضح رہے کہ 13 ستمبر کو کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

    پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 48 فیصد اضافہ، چین کا بڑا حصہ شامل

    26ویں آئینی ترمیم ایک دن بعد ہی سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

    آئینی ترمیم کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ، بُلند ترین سطح پر

    توشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی مخالفت کردی

  • منشیات کیس:ملزمہ نتاشہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کراچی کی شرقی عدالت نے کارساز روڈ حادثے کی ملزمہ کی منشیات کے استعمال سے متعلق کیس میں درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی شرقی کی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کارساز ٹریفک حادثے سے متعلق کیس پر سماعت کی جس کے دوران ملزمہ پر منشیات کے استعمال کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت پر فریقین نے دلائل مکمل کر لیے۔سیشن عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔سیشن عدالت کے مطابق ملزمہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ 13 ستمبر کو سنایا جائے گا۔پولیس کے مطابق ملزمہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیشِ نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

    واضح رہے کہ ملزمہ کے وکیل نے انسداد منشیات کیس میں ضمانت کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دائر کی تھی جس پر سماعت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی۔ بعد ازاں ملزمہ کے وکیل نے فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کردیا اور درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے درخواست ضمانت میں اہم شواہد کو نظر انداز کیا۔