Baaghi TV

Tag: کاروائی

  • سرینا عیسٰی ایک بار پھر میدان میں، کس کیخلاف کیا کاروائی کا مطالبہ؟

    سرینا عیسٰی ایک بار پھر میدان میں، کس کیخلاف کیا کاروائی کا مطالبہ؟

    سرینا عیسٰی ایک بار پھر میدان میں، کس کیخلاف کیا کاروائی کا مطالبہ؟

    جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی اہلیہ نے چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو شکایت درج کروا دی

    سرینا عیسٰی نے چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل سے کارروائی کا مطالبہ کر دیا سرینا عیسٰی نے وزیر قانون، سابق اٹارنی جنرل انور منصور،شہزاد اکبر اور چیئرمین ایف بی ار کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا،سرینا عیسیٰ نے کہا کہ وزیر قانون اور انکے ساتھیوں نے قانون کو توڑا، وزیر قانون نے خود کو بچانے کیلیے انکم ٹیکس قانون میں ترمیم کر دی، انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 216 کے تحت تمام ٹیکس ریکارڈز کو خفیہ رکھا جائے گا، انکم ٹیکس افسران کے علاوہ اگر کو ان ریکارڈز تک رسائی حاصل کرے اسے سزا ہو گی،وزیر قانون نے میرے ٹیکس ریکارڈ کو دیکھ کر قانون توڑا، نظر ثانی درخواست میں عدالت سے اس خلاف ورزی پر ایکشن لینے کی استدعا کی، عدالت نے نظر ثانی درخواستیں منظور کر لیں، تفصیلی فیصلہ آنا ابھی باقی ہے، خود کو سزا سے بچانے کیلیے وزیر قانون نے موجودہ قانون کی ترمیم تجویز کر دی،

    قبل ازیں سپریم کورٹ کے سنئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے وفاق اور سندھ کی صوبائی حکومت کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے چند افراد کی جانب سے گھر میں گھس کر ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیاہے ۔حکومت کو لکھے گئے خط میں بیگم سرینا عیسیٰ نے کہاہے کہ 29 دسمبر کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنے مکان میں رنگ و روغن کی نگرانی کررہی تھیں کہ دو افراد گھر میں داخل ہوئےاور اپنا تعارف ریاستی ادارے کے ملازم کے طور پر کروایا تاہم میں نے ان سے شناخت طلب کی لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور نام بتانے سے بھی گریز کرتے رہے بعدازاں ایک شخص نے اپنا نام بتایا ۔بیگم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے الزام لگایا کہ میرے گھرآنے والوں نے مجھ سے چار صفحات پر مشتمل ایک دستاویز بھرنے کیلئے کہا جس میں ذاتی نوعیت کی معلومات درج کرنے کا کہا گیا تھا ، اس دستاویز پر کسی بھی ادارے کا نام درج نہیں تھا ۔ اس وقت میں میں اور میری بیتی تھی ، ہم دونوں بری طرح سے ڈر گئے تھے کہ کس طرح دو افراد ہمارے گھر میں گھس آئے جیسے ہم کوئی مجرم ہیں ۔وہ دونوں افراد مجھے دھمکیاں دیتے ہوئے وہاں سے چلے گئے کہ ہم دو روز بعد دوبارہ آئیں گے اور آپ سے ڈاکیومنٹ بھرا ہوا واپس لے جائیں گے ۔ان افراد سے جب میں نے وہ کاغذات طلب کیئے جس پر وہ انفارمیشن لینا چاہتے تھے تو انہوں نے میرا واٹس ایپ نمبر طلب کیا اور کہا کہ وہ مجھے بھیج دیں گے ، انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ آئیں گے اس لیے بہتر ہے کہ آپ معلومات فراہم کردیں یا پھر نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہو جائیں۔سرینا عیسی نے تین صفحات پر مبنی اپنے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ اس کی انکوائری کی جانی چاہئے۔

    گھرمیں گھُس کرہراسگی:جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی اہلیہ کے خط میں‌ خطرناک انکشافات ،

    آپ بات سمجھے بغیر ہی مداخلت کر دیتے ہیں،جسٹس عمر عطا بندیال کا جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے مکالمہ

    سرینا عیسیٰ عدالت میں آبدیدہ،کل آپ کی بیویاں بھی یہاں کھڑی ہوسکتی ہیں،قاضی فائز عیسیٰ

    اللہ مجھےغرق کرے اگرمیں…جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سپریم کورٹ میں دلائل

    میں بوڑھا ہوں،بال سفید ہو گئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،کچھ خدا کا خوف کریں،جسٹس منظور ملک

    قاضی فائز عیسٰی کی بات غیر مناسب،آپ اچھے انسان ہیں بات ختم کریں،سپریم کورٹ

    قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس،سرکاری وکیل کے دلائل پر قاضی فائز خاموش نہ رہ سکے

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بینچ سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال پر سوال اٹھا دیا

    قاضی فائز عیسیٰ تین سوالات کے جواب دیں توتنازع حل ہو سکتا ہے،سرکاری وکیل

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس،فیصلہ محفوظ، سرینا عیسیٰ نے کیا مطالبہ کر دیاِ؟

  • ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں جاری

    ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں جاری

    اسسٹنٹ کمشنر کی چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی‘300بوریاں چینی قبضہ میں لیکر 25ہزار روپے جرمانہ عائد
    قصور ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر قصور کی چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی‘300بوریاں چینی قبضہ میں لیکر 25ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو کی نگرانی میں محکمہ ریونیو کے افسران نے تارا گڑھ چوک میں کاروائی کرتے ہوئے عظمت علی ولد خادم حسین کے گودام میں چھاپہ مارکر 300بوریاں چینی برآمد کر کے قبضہ میں لیکر 25ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
    رپورٹ مہر بشارت صدیقی قصور
    ٭٭٭٭٭

  • بچوں کو جنسی ہراساں کرنے والے کے خلاف کاراوئی کا مطالبہ

    بچوں کو جنسی ہراساں کرنے والے کے خلاف کاراوئی کا مطالبہ

    قصور
    چونیاں میں دس سالہ معصوم بچی کو جنسی ہراساں کرنے والا درندہ باقاعدہ تحریری درخواست دیئے جانے کے باوجود بھی آزاد،معصوم بچے بچیاں و والدین سخت پریشان،وزیراعظم،وزیراعلی پنجاب و آئی جی پنجاب سے کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں معصوم بچے ماضی کی طرح ایک بار پھر غیر محفوظ ہو گئے ہیں
    رانی بی بی زوجہ خرم شہزاد رہائشی محلہ پرانی تحصیل چوک کھاریاں نے تھانہ سٹی چونیاں کو مورخہ 6/8/21 کو درخواست دی کہ اس کی دس سالہ بیٹی ثمن نور طالبہ کلاس پنجم نے گھر آکر بتایا کہ عثمان عرف محمود عرف مودا اس کو ٹیوشن جاتے ہوئے تنگ کرتا ہے اور میرا بازو پکڑتا ہے اور پاؤں پر پاؤں رکھ کر جنسی ہراساں کرتا ہے جس کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ معصوم بچے اور بچیاں محفوظ ہو کر اپنے گھروں سے نکل سکیں تاہم اتنے دن گزرنے کے باوجود ظالم درندہ صفت کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی جس پر متاثرہ لڑکی کی والدہ و معصوم لڑکی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آئی جی پنجاب انعام غنی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے
    واضع رہے گزشتہ سال چونیاں میں بچوں سے جنسی زیادتی اور قتل کے واقعہ کے بعد بچے پہلے ہی غیر محفوظ ہیں اور اب اس جیسے درندہ صفت عناصر کو نشان عبرت نا بنانا قابل تشویش ہے جس سے لوگوں میں تشویش کی لہر پیدا ہو گئی ہے

  • ون ویلڑوں کے خلاف  خصوصی کاروائیاں کرنے کا فیصلہ

    ون ویلڑوں کے خلاف خصوصی کاروائیاں کرنے کا فیصلہ

    قصور
    یوم آزادی کے موقع پر ڈی او قصور کی جانب سے ون ویلڑوں کے خلاف خصوصی کاروائیوں کا حکم،والد کے خلاف بھی کاروائی کا فیصلہ

    تفصیلات کے مطابق یوم آزادی و عشرہ محرم الحرام کے پیش نظر قصور پولیس نے ون ویلڑوں کے خلاف خصوصی کاروائیوں کا آغاز کیا ہے
    ڈی پی او قصور عمران کشور نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کو ون ویلنگ جیسے خونی کھیل کی نظر نہیں ہونے دیا جائے گا
    جو بھی کم عمر نوجوان ون ویلنگ کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف کاروائی کے ساتھ ساتھ اس کے والد کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی
    یوم آزادی کے موقع پر قصور پولیس کی جانب سے پیٹرولنگ سخت کر دی گئی ہے اور شہر کے داخلی و خارجی ناکوں پر پولیس اہکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے

  • سبزہ زار پولیس کی کاروائی سے موبائل سنیچر گینگ گرفتار!!

    سبزہ زار پولیس کی کاروائی سے موبائل سنیچر گینگ گرفتار!!

    ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کی سربراہی میں متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
    سبزہ زار پولیس کی کاروائی، موبائل سنیچر گینگ گرفتار ہو گیا ۔ گرفتار ملزمان میں بلال عرف کالا اور طیب شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد ہوئی۔ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوا۔
    ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان کا لاہور کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہو گئے۔مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

  • ملاوٹ مافیا کی خیر نہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم

    ملاوٹ مافیا کی خیر نہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار سے ملاوٹ مافیا کا بچنا مشکل ہوگیا ہے-

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر آرڈر شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں آپریشن کیا جس کے تحت 4 فوڈ پوائنٹس سیل کردیے گئے ہیں- کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں ملاوٹی دودھ، مضر صحت گوشت، مصالحہ جات اور گندے انڈے ضبط کیے گئے ہیں-ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے بتایا کہ ٹیکسلا میں کاروائی کرتے ہوئے گرینڈنگ یونٹ کو سیل کیا۔ مرچوں میں ملاوٹ اور ناقص مصالحہ جات کی فروخت کے باعث کارروائی کی گئی ہے۔

    راول ٹاون 2 میں بیمار مرغیوں کے گوشت کی فروخت پر چکن شاپ کو سیل کیا۔ ملاوٹی دودھ کی فروخت پر ڈیری شاپ کو سیل کیا۔ پوٹھوہار ٹاؤن میں واقع سیون الیون ریسٹورنٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ ورچوئل یونیورسٹی کے قریب چیکنگ کے دوران بٹ کڑاہی تکہ کو ناقص سٹوریج پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا- معمولی نقائص پر 62 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کیلئے بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صحت دشمن عناصر کو کوئی ڈھیل نہیں دی جائے گی۔رفاقت علی نسوآنہ

  • ایس ایچ او نے آنکھوں پر نوٹوں کا چشمہ لگا لیا، آخر کاروائی عمل میں کیوں نہ لائی گئی ؟

    ایس ایچ او نے آنکھوں پر نوٹوں کا چشمہ لگا لیا، آخر کاروائی عمل میں کیوں نہ لائی گئی ؟

    کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ
    سرجانی ٹاؤن اناڑی ایس ایچ او کے سپرد
    سرجانی ٹاؤن میں 6 رکنی ڈکیت گینگ سرگرم پولیس تماشائی بنی رہی
    سرجانی ٹاؤن ایک ہی دن میں چار ڈکیتیاں ایک شخص قتل درجنوں مکین موبائل فون اور نقدی سے محروم*
    تھانہ سرجانی ٹاؤن کی حدود لیاری ایکسپریس وے سیکٹر 36 جے میں ڈکیت پانچ تولہ سونا 25 ھزار روپے نقد لے اڑے جسکا مقدمہ نمبر 164/21 درج ھوا
    دوسری ڈکیتی کی واردات لیاری ایکسپریس وے سیکٹر 50 اے میں ھوئی جس میں ڈاکو سونے کی ایک جوڑی بالیاں، ایک جوڑی ٹاپس اور 30 ھزار روپے نقد لوٹ کر با آسانی فرار ھوگئے جسکا مقدمہ نمبر 165/21 درج کیا گیا
    تیسری واردات سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 اے میں اسٹیٹ ایجنسی پر ھوئی جہاں سے ڈاکوؤں نے متعدد موبائل فون اور 60 ھزار روپے نقد لوٹنے کے بعد ایک شخص بنام محمد فاروق ولد رفیق محمدی کو قتل کر کے پولیس کی کارکردگی کو منہ چڑاتی ھوئے فرار ھوئے جسکا مقدمہ نمبر162/21 درج کرکے پولیس نے اپنا فرض پورا کردیا

    چوتھی واردات عبد الرحیم گوٹھ مکان نمبرB.89 میں جہاں سے ڈاکوؤں نے 15 تولہ طلائی زیورات 25 ھزار روپے نقد اور 3 موبائل فون لوٹ لئے جسکا مقدمہ نمبر 170/21 درج کیاگیا
    سرجانی ٹاؤن کے علاقہ مکین ڈکیتی رہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے سراپا احتجاج دکھائی دیتے ہیں اور آعلی آفسران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تھانہ سرجانی ٹاؤن میں کوئی قابل تجربہ کار اور نڈر افسر کو تعینات کیا جائے

  • عادی جرائم پیشہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا، پولیس رپورٹ جاری

    عادی جرائم پیشہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا، پولیس رپورٹ جاری

    تھانہ سعود آباد ماڈل پی ایس کی کامیاب کاروائی مورخہ 2020-11-15 کو درخشاں سوسائٹی ملیر کالا بورڈ حدود تھانہ سعود آباد انیس احمد کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کرکے فرار ہونے والے دو سٹریٹ کریمنل ، ڈکیت ، عادی جرائم پیشہ ملزمان کو سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے مع اسلحہ و ایمونیشن برآمدگی کے گرفتار کر لیا-

    مورخہ 2020-11-15 کو درخشاں سوسائٹی ملیر کالا بورڈ حدود تھانہ سعود آباد میں دوموٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحہ کے زور پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر انیس احمد کو زخمی کیا اور فرار ہوگئے تھے اس واقعہ کی سی سی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں گرفتار ملزمان کو باآسانی شناخت کیا جا سکتا ہے- مذکورہ واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 380/20 بجرم دفعہ 394/34 پی پی سی بھی تھانہ سعود آباد میں درج کیا گیا تھا-گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور کراچی کے مختلف تھانہ جات میں درجنوں سٹریٹ کرائم ، چوری ڈکیتی ، ناجائز اسلحہ برآمدگی میں کے مقدمات میں مطلوب و گرفتار ہو چکے ہیں- گرفتار شدہ ملزمان کا نام برآمدگی و پولیس کاروائی کی تفصیل ذیل ہے

    (1) نصار خان عرف دلشاد خان ولد ناصر خان
    (2) فراز خان ولد اسرار خان

    برآمدگی
    (1) دو عدد ضرب پسٹل تیس بور مع سات روند زندہ برآمد.

    (2) ایک عدد موٹر سائیکل نمبری نا معلوم میکر یونیک سیاہ انجن نمبر DSE-1849741 چیچس نمبر DSC-253757

    پولیس کاروائی
    گرفتار بالا ملزمان کی باقاعدہ گرفتاری تھانہ سعود آباد ماڈل پی ایس میں ذیل مقدمات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے.

    (1) مقدمہ الزام نمبر 71/21 بجرم دفعہ 23(1)A آرم ایکٹ

    (2) مقدمہ الزام نمبر 72/21 بجرم دفعہ 23(1)A آرم ایکٹ

    (3) مقدمہ الزام نمبر 380/20 بجرم دفعہ 394/34 پی پی سی

    گرفتار بالا ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ ذیل ہے

    (1) نصار خان عرف دلشاد خان ولد ناصر خان

    (1) مقدمہ الزام نمبر 522/19 بجرم دفعہ 392/34 پی پی سی تھانہ شاہ فیصل کالونی

    (2) مقدمہ الزام نمبر 16/20 بجرم دفعہ 392/34 پی پی سی تھانہ سعود آباد

    (3) مقدمہ الزام نمبر 17/20 بجرم دفعہ 392/34 پی پی سی تھانہ سعود آباد

    (4) مقدمہ الزام نمبر 18/20 بجرم دفعہ 23(1)A آرم ایکٹ تھانہ سعود آباد

    (2) فراز خان ولد اسرار خان

    (1) مقدمہ الزام نمبر 156/17 بجرم دفعہ 393 پی پی سی تھانہ ملیر سٹی

    (2) مقدمہ الزام نمبر 16/20 بجرم دفعہ 392/34 پی پی سی تھانہ سعود آباد

    (3) مقدمہ الزام نمبر 17/20 بجرم دفعہ 392/34 پی پی سی تھانہ سعود آباد

    (4) مقدمہ الزام نمبر 19/20 بجرم دفعہ 23(1)A آرم ایکٹ تھانہ سعود آباد

    (5) مقدمہ الزام نمبر 522/19 بجرم دفعہ 392/34 پی پی سی تھانہ شاہ فیصل کالونی

    گرفتار بالا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.

  • پولیس نے اسٹریٹ کریمنلز کا واردات کرکے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی-

    پولیس نے اسٹریٹ کریمنلز کا واردات کرکے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی-

    تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا کی شاندارکاروائی۔

    اسٹریٹ کریمنل واردات کرکے فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے پیچھا کرکے گرفتار کرلیا۔ تھانہ ایف بی انڈسٹریل کے حدود شیزان والی گلی میں ملزمان شہری ثاقب ولد سلیم سے موبائیل اور نقدی چھین کر فرار ہورہے تھے تو موقع پر پولیس پہنچ گئی اور ملزمان کا تعاقب کیا۔ پولیس نے ملزمان کا پیچھا کرکے ایک ملزم اسد ولد لیاقت کو گرفتار کر لیا جبکہ اسکا دوسرا ساتھی عرفان عرف آپو فرار ہوگیا-

    گرفتار ملزم اسد کے قبضے سے ایک عدد پسٹل ۳ راونڈز، 350 روپے نقد ایک موبائیل فون ذاتی اور شہری سے چھینا ہوا موبائیل فون کیو موبائیل اور نقد 2200 روپے، اور سرقہ شدہ موٹر سائیکل تھانہ لیاقت آباد رجسٹریشن نمبر ہنڈا 125 برآمد کرلیا- ملزم متعدد بار مقدمات تھانہ شریف آباد، تھانہ کلاکوٹ اور تھانہ جمشید کوارٹر میں گرفتار ہو چکا ہے- ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے-

  • ایس ایس پی کیماڑی کی کامیاب کاروائی:گٹکا مافیا کا کارندہ گرفتار، تفتیش جاری

    ایس ایس پی کیماڑی کی کامیاب کاروائی:گٹکا مافیا کا کارندہ گرفتار، تفتیش جاری

    ایس ایس پی کیماڑی فداحسین جانوری اور عدالت عظمیٰ کے حکم کی خلاف ورزی پر زھریلا گٹکا مافیا کے خلاف کامیاب کاروائیایس پی بلدیہ کیپٹن فیضان کی نگرانی میں ایس ایچ او سعیدآباد سب انسپیکٹر شاکر حسین نے گٹکا مافیا کا کارندہ گرفتار کر لیا

    سعیدآباد پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مسلسل تابڑ توڑ حملے جاری منہ کے کینسر کا سبب بننے والا زھریلا گٹکا مافیا تیار کر کہ فروخت کرنے والے کے خلاف کاروائی پولیس پارٹی کو دوران گشت مخبر کی اطلاع موصول ھوئی کہ مکان نمبر 655 سیکٹر 4 ڈی کی بیٹھک میں ایک شخص عبدالقادر ولد انور زھریلا گٹکا ماوا تیار کر رھا ھے لہذا اس اطلاع پر پولیس پارٹی نے چھاپہ مارا تو دیکھا کہ ایک شخص موجود ھے اور 2 عدد بالٹیوں میں تیار شدہ گٹکا 225 پیکٹ اور 20 کلو کے قریب چونا و پلاسٹک کے 3 چھوٹے ٹب موجود ملے لہذا ملزم عبدالقادر کو حسب ضابطہ گرفتار کر کہ مالمقدماتی قبضہ پولیس میں لیکر مقدمہ الزام نمبر 84/2021 بجرم دفعہ 3/4/5/8 گٹکا ماوا ایکٹ تحت درج کیا گیا

    گرفتار ملزم اس سے قبل بھی تھانہ ھذا میں زھریلا گٹکا ماوا فروخت کرنے کے کیس میں گرفتار ھو کر جیل جا چکا ھے اب مزید تفتیش کے لیے سپرد تفتیشی حکام کیا گیا