Baaghi TV

Tag: کارکن

  • وزیراعلیٰ پنجاب کو سوات سے ملنے آئے ن لیگی کارکن کیلیے دفتر کا دروازہ بند

    وزیراعلیٰ پنجاب کو سوات سے ملنے آئے ن لیگی کارکن کیلیے دفتر کا دروازہ بند

    خٰیبر پختونخواہ سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ملنے کے لئے لاہور آنے والے کارکن کی ملاقات نہ ہو سکی،

    خیبر پختونخواہ کے علاقے سوات سے ن لیگی کارکن محسن کمال وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ملنے کے لئے لاہور پہنچ گیا تا ہم ن لیگی کارکن کو وزیراعلیٰ کے دفتر میں ہی داخل نہ ہونے دیا گیا جس پر محسن کمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی اور اپنی تصاویر وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر کی شیئر کیں، ساتھ پیغام میں کہا کہ "اسلام علیکم آج میں اپنی زاتی کام کیلے سوات سے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے دفتر میں پہنچ گیا مجھے 4 گھنٹہ گیٹ پر بٹھا کر رکھا گیا،میں نے ذیشان ملک صاحب رابطہ کیا سیکرٹری وزیراعلی سے رابطہ کیا ،ذیشان رضا سے رابطہ کیا 4 گھنٹہ بعد جواب آیا کے آپ اندر نہیں جاسکتے

    ن لیگی کارکن محسن کمال کی ٹویٹ پر ن لیگی کارکنان نے ردعمل میں کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا بلکہ کارکن کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کروانی چاہئے تھی،ثمینہ قاسم نےلکھا کہ مریم نواز صاحبہ کے دفتر کی ٹیم کو یہ ذمہ داری دینی چاہئیے کہ وہ ن لیگی کارکنان کی مریم صاحبہ تک رسائی ممکن بنائیں۔ کارکنان پارٹی کی طاقت ہیں اور انہیں عزت دینی ضروری ہے۔سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک نے لکھاکہ "انتہائی افسوسناک۔ آپ جیسے ورکر کسی بھی جماعت کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ امید ہے کہ وزیر اعلی صاحبہ اس پر ایکشن لیں گی”۔ن لیگی کارکن طاہر مغل نے لکھا کہ بھائی جان آپ کو تو کوئی انکار کر ہی نہیں سکتا مگر آپ جیسے مخلص ورکروں کو اتنا انتظار کروانا اچھی بات نہیں،ایک صارف نازیہ نےلکھا کہ یہی تو کارکنوں کی بد قسمتی ہے جب کام ہوتا ہے تو یہ آپ کے فون بھی سنیں گے آپ کے لیے دروازے بھی کھول دیں گے جب الیکشن جیت لیا وزارتیں مل گئیں پھر تم کون میں کون اس لیے میں کہتی ہوں ووٹر اور کارکن کو عزت دو کارکنوں کا ا ستحصال بند کرو

    نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • عمران خان سے ملاقات کرنیوالے 27 کارکن گرفتار

    عمران خان سے ملاقات کرنیوالے 27 کارکن گرفتار

    لاہور: پولیس نے رہائی کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )عمران خان سے ملنے والے 27 کارکنوں کوگرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    باغی ٹی وی: پنجاب کے مختلف اضلاع سے پی ٹی آئی کارکن جیلوں سے رہائی کے بعد چیئرمین سے ملنے زمان پارک پہنچے تھےکارکن ملاقات کے بعد واپس جانے لگے تو مختلف علاقوں میں لگے ناکوں پرپولیس نے انہیں گرفتار کرلیا، زیادہ تر کارکنوں کا تعلق ضلع قصور ،لاہور، گوجرانوالہ اور سرگودھا سے ہے-

    قبل ازیں رواں ماہ کے آغاز میں لاہور ہائی کورٹ نے لاہور سمیت پنجاب کے 11 اضلاع میں پاکستان تحریک انصاف کےکارکنوں کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام افرادکو فوری طور پر رہا کرنےکا حکم دیا تھا جسٹس صفدر سلیم شاہد نے درخواستوں پر 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔

    جناح ہاؤس حملہ کیس:قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار گرفتار

    دنیا بھر میں مہنگائی کے اعداد و شمار جاری، پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں …

    جناح ہاؤس حملہ کیس:قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار گرفتار

    سعودی وزیر خارجہ کی تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات

    قومی اسمبلی اجلاس، اراکین کی خوش گپیاں، تقریر کی اور چل پڑے

    واضح رہے کہ 9 مئی کے روز نیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد 9 مئی کو ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کے دوران ریاستی اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا تھا اس دوران پرتشدد مظاہرین نے قائم پاکستان کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کو بھی آگ لگادی تھی جس کے بعد سے اب تک ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے-

  • علی زیدی کی ملیرکورٹ میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی،پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

    علی زیدی کی ملیرکورٹ میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی،پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی: پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کی ملیرکورٹ میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف ملیر سٹی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں کار سرکار میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں مقدمہ خرم شیرزمان اور ارسلان تاج سمیت 200 کارکنوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں عمران اسماعیل اور آفتاب صدیقی کو بھی نامزد کیا گیا ہے-

    فراڈ کیس میں علی زیدی کی ضمانت منظور

    واضح رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی فراڈ کےکیس میں ضمانت منظورکرلی گئی ہےپولیس نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو فراڈ سے متعلق مقدمے میں 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کردی۔

    ایک ہی دن انتخابات پر مشاورت کیلئےحکمراں جماعتوں کاعید کے بعد سربراہی اجلاس بلانے کا …

    عدالت نے علی زیدی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا اورتفتیشی افسرکوآئندہ سماعت پر چالان پیش کرنےکی ہدایت کی، جس کے بعد پولیس علی زیدی کو لے کر جیل روانہ ہو گئی بعد ازاں ملیر کورٹ میں علی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور کرلی-

    یمن میں چیریٹی فنڈ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ ،79 افراد ہلاک 100 سے زائد …

  • ظل شاہ کی والدہ نے پی ٹی آئی کو بیٹے کا قاتل قرار دے دیا

    ظل شاہ کی والدہ نے پی ٹی آئی کو بیٹے کا قاتل قرار دے دیا

    لاہور: ظل شاہ کی والدہ نے پاکستان تحریک انصاف کو اپنے بیٹے کا قاتل قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ظل شاہ کی والدہ نے کہا کہ میرا بیٹا عمران خان پر قربان ہو گیا جب سے عمران خان کو چوٹ لگی میرا بیٹا دن رات وہیں بیٹھا رہتا تھا ان کو چاہیئے تھا اس کی حفاظت کرتے انہوں نے کیا کیا اتنا کچھ ہو گیا مار دیا ڈالے گھمائے یاسمین راشد نے انہیں کال کی بجائے ان کو کال کرنے کے یاسمین راشد اسپتال جاتی-

    ظل شاہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ اپنے ان کے بچے حفاظت سے ہیں میرا بچہ ان کے لئے قربان ہو گیا جب سے عمران خان کو چوٹ لگی میرا بیٹا گھر نہیں آتا تھا کہتا تھا میرے ووٹ سے جیتے گا اس کو میری وجہ سے آرام آئے گاہمیں انصاف چاہیئے ہمیں ہمارا بیٹا چاہیئے بس میرا انہیں پیغام پہنچا دیں-

    جاں بحق کارکن کی والدہ نے کہا کہ مجھے تسلی نہیں ہے اس قدر بے دردی سے میرے بیٹے کا قتل کیا یہ سب سازش کے تحت ہوا ہے اس وقت سب کچھ اکٹھا ہو گیا اتنے لوگ مرتے ہیں کسی کا پتہ نہیں ہوتا میرے بیٹے کا انہوں نے سب کچھ بائیو ڈیٹا نکال لیا وہاں مر گیا اسپتال میں چلا گیا دس پندرہ منٹ میں میرے میاں کو بھی پتہ چل گیا یہ اتنا سب کچھ تحریک انصاف والوں نے کیا مجھے بس عمران خان سے یہی کہنا ہے کہ مجھے میرا بیٹا دے دے اس کی بڑی مہربانی ہو گی-

    انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا اس کی حفاظت کے لئےگیا لیکن انہوں نے میرے بچے کی کوئی حفاظت نہیں کی آپ خود ہی دیکھ لیں آپ خود دیکھ لیں میرے بچے کی کون سی حفاظت کی انہوں نےمجھ سےمیرا جوان بچہ چھین لیا میں اپنےبچےکو کہتی ہوتی تھی بلال نہ جاؤ کہتا نہیں امی میں اپنے گھر کے لئے جا رہا ہوں آپ مجھے مت روکو میرے ووٹ سے وہ وزیراعظم بنے گا اتنا یقین تھا ا س کامیں اسے ڈانٹ بھی دیتی تھی اور ایک دو مرتبہ اسے تھپڑ بھی مارا س اسے زیادہ میں کچھ نہیں کہوں گی بس اسے (عمران خان) کہیں میرا بیٹا لادے-

  • عمران خان کی استقبالیہ تقریب میں کارکنان لڑ پڑے

    عمران خان کی استقبالیہ تقریب میں کارکنان لڑ پڑے

    سندھ کے شہر سکھر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی استقبالیہ تقریب میں کارکنان لڑ پڑے۔

    مبینہ طور پر خواتین ورکرز سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کرنے پر کارکنان کی تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی۔ لڑائی کے دوران جس کے ہاتھ جو لگا وہ اس نے دوسرے کو دے مارا۔ کچھ کارکنان بیچ بچاؤ بھی کرواتے رہے۔

    یاد رہے کہ عمران خان آج ایک روزہ دورے پر سکھر پہنچے تھے، جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے قوم کو تیار کرنا ہے میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں زرداری کو شکست دینی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے شہری نے سوال کیا کہ خان صاحب جب سکھر ڈوب رہا تھا تو آپ کہاں تھے؟پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سکھر میں سیلاب متاثرین کے کیمپ کا دورہ کیا۔

    عمران خان نے متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ کھانے کی ٹیبل پر بیٹھے، جہاں سیلاب متاثرین نے عمران خان سے عدم سہولیات پر شکایات شروع کردیں۔ شہری نے عمران خان سے سوال کیا کہ جب سکھر ڈوب رہا تھا تو خان صاحب آپ کہاں تھے، عمران خان شور میں سوال ان سنا کرکے گاڑی میں سوار ہو کر روانہ ہوگئے۔

  • پی ٹی آئی کے گمراہ نوجوانوں کے ہوش ٹھکانے آنے لگے

    پی ٹی آئی کے گمراہ نوجوانوں کے ہوش ٹھکانے آنے لگے

    قانون کی سخت عملداری قائم ہونے اور حقائق سامنے آنے پر گمراہ نوجوانوں کے ہوش ٹھکانے آنے لگے.فوج مخالف بیان دینے والے پی ٹی آئی کارکن محمد شبیر کو غلطی کا احساس ہو گیا،محمد شبیر نے احساس ہونے پر حقائق بتا دیئے.


    پی ٹی آئی کارکن نے بتایا کہ میرا نام محمد شبیر احمد ہے اور میں باغبانپورہ لاہور کا رہائشی ہوں،محمد شبیر احمد کا کہنا تھا کہ 10 سال سے پی ٹی آئی کا کارکن ہوں اورچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پسند کرتا ہوں.

    پی ٹی آئی کارکن شنیر احمد نے بتایا کہ کہ اسے پی ٹی آئی کے رہنماوں میاں محمود الرشید اور میاں حمد وغیرہ نے شیل پٹرول کاایڈیشنل جنرل سیکرٹری کا وعدہ کیا ہوا ہے۔ پچھلے دِنوں میں سپریم کورٹ رجسٹری میں اپنے پی ٹی آئی کے دوستوں کے ساتھ گیا اور ان کے اسرار پرایک نظم بول دی جس کی وجہ سے میں بہت شرمندہ ہوں۔

    پی ٹی آئی کارکن کا کہنا تھا کہ اس نظم کی وجہ سے جس کا دِل دُکھا ہے مجھے خُدا کے لیے معاف کر دیں،مجھے سنگین غلطی کا احساس ہو گیا، میں آئندہ ایسی غلطی نہیں کروں گا۔

  • بنی گالا کے باہر پی ٹی آئی کارکن نے کیمرہ مین کو تھپڑ مار دیا

    بنی گالا کے باہر پی ٹی آئی کارکن نے کیمرہ مین کو تھپڑ مار دیا

    پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا کے باہر صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

     

    شہباز گل گرفتار،بغاوت کا مقدمہ درج

     

    پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی میڈیا ٹاک کے دوران پی ٹی آئی کے تشدد پسند کارکن نے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین کو تھپڑ مار دیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے کیمرہ مین حضرات سے دھکم پیل کی اورنا زیبا زبان استعمال کی۔ پی ٹی آئی کارکن نے نجی چینل کا کیمرہ گرا دیا جس سے کیمرے کو نقصان پہنچا.

    نعرے ریاست مدینہ کے اور غلامی امریکہ کی ،واہ شہباز گل

    راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے. آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی ،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک ،فنانس سیکرٹری کاشان اکمل گل اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے ویڈیو جرنلسٹس واجد،ارسلان بلوچ،مدثر جاوید اور دیگر صحافیوں پر تشدد کیا گیا ہے جس کو کسی طور پر برداشت نہیں کیا جا سکتا ،پی ٹی آئی اپنے کارکنان کی تربیت کرے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایسے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں جو ان کی پارٹی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ صحافی اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیتے ہیں فرائض کی ادائیگی کے دوران اس طرح کے واقعات کو کسی طور پر برداشت نہیں کیا جا سکتا انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی صحافیوں پر تشدد نہ کرے اگر صحافیوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو آر آئی یو جے جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی

    علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ شہباز گل کو اغوا کیا گیا، ہمیں کچھ پتا نہیں وہ کہاں ہیں۔ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جو زبان اداروں کے خلاف استعمال کرتی رہی ہے، وہ سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں حکمران 13 جماعتوں کو شکست دی تھی۔ پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ 13 اگست کو لاہور میں تاریخی جلسہ ہوگا، جس میں عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

  • عمران خان کی کال پر کارکنوں کا لاہور سمیت مختلف شہروں میں احتجاج

    عمران خان کی کال پر کارکنوں کا لاہور سمیت مختلف شہروں میں احتجاج

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پرتحریک انصاف کےکارکنوں کی جانب سےلاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی ، کوئٹہ، گجرات، گوجرانوالہ، پشاور اوردیگر شہروں میں احتجاج کیا گیا، گجرات میں کارکنوں نے چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا۔

    تحریک انصاف کراچی کے کارکنان کا نرسری پر احتجاج، شارع فیصل کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ کارکنان کی بڑی تعداد احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچ گئی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ کارکنان نے پنجاب اسمبلی میں وزاعلی کے انتخاب کے معاملے پر خوب نعرے بازی کی۔

    احتجاج میں تحریک کے اراکین اسمبلی اور مقامی قیادت بھی شریک ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت ملنے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

    قبل ازیں پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا خط و و اقدام سامنے آتے ہی پاکستان مسلم لیگ ق کےعہدیداران و کارکنان پارٹی قائد چودھری شجاعت کےخلاف سراپا احتجاج ہیں مسلم لیگ ق راولپنڈی کے عہدیدران نے پارٹی سیکریٹریٹ راولپنڈی میں لگی چوہدری شجاعت حسین کی تصاویر احتجاجاً اتار دیں تھیں –

    عہدیداران و کارکنان نے چودھری شجاعت کی تصاویر اتار کر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے اظہار یکجہتی کیا اور ان کے حق میں نعرہ بازی کی-

  • کارکنوں کی قربانی سے حقیقی آزادی حاصل ہوتی ہے،عمران خان

    کارکنوں کی قربانی سے حقیقی آزادی حاصل ہوتی ہے،عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ میں مرنے والے کارکن کے گھر آمد ہوئی،

    اس موقع پرتحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی موجود تھے،ممبر صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی نے عمران خان کو کارکن سیعد احمد کے حوالے سے تفصیلات بتا ئیں ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سعید احمد جان کے بچوں سے بھی ملے عمران خان نے پی ٹی آئی کے جاں بحق رکن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ،عمران خان کا کہنا تھا کہ سعید احمد جان آزادی مارچ میں جاں بحق ہوئے ،سعید احمد جیسے کارکنوں کی قربانی سے حقیقی آزادی حاصل ہوتی ہے سعید احمد جان کی کی قربانی کو بھولنے نہیں دیا جائے گا، پارٹی کو سید احمد کی قربانی پر فخر ہے، پارٹی سعید احمد کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، سعید احمد کے بچوں کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا،

    https://twitter.com/ZahirKh00992313/status/1530121106006454272

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شہید کا سب سے بڑا رتبہ دین میں ہے، ہم اپنے شہیدوں کو نہیں بھولیں گے، وزیراعلیٰ محمود خان، میں چیئرمین پی ٹی آئی لواحقین کی پوری مدد کریں گے، ایسے لوگوں کی قریانیاں ہی رنگ لاتی ہیں لانگ مارچ کے وقت ہمارے لوگ جاں بحق ہوئے پی ٹی آئی کے شہدا کے لیے پارٹی ایک ایک کروڑ روپے اکٹھا کرے گی ،ہمارے ساتھیوں پر تشدد کیاگیا ملک کی توہین ہے 30سال سے پاکستان کو کھانے والے حکمران ہیں، یہ حکومت سازش کے تحت آئی ضمانت پر رہا شخص وزیراعظم ہیں فیصل عباس کو راوی پل سے پھینکا گیا وکلا کو پولیس نے گاڑیوں سے نکال کر تشدد کیا،چن چن کر ہمار ے لوگوں پر تشدد کیاگیا، عمر ایوب کو بےدردی سے مارا گیا،کون سی پولیس اس طرح بیٹیوں،بچوں اور رہنماوں کو مارتی ہے، پراپیگنڈا کیاگیا کہ ہم انتشار پھیلانے آرہے ہیں،لاہور لبرٹی چوک پر خواتین پرشیلنگ کی گئی شہباز شریف اوررانا ثنااللہ کو ماڈل ٹاون واقعے میں سزا ہوتی تو آج یہ نہ ہوتا،کارکن اوررہنما مایوس تھے کہ ہم وہاں جا کر کیوں واپس آئے،پنجاب پولیس میں چن چن افسران کو اوپر لایا گیا، پنجاب پولیس کو استعمال کیا گیا،ہم عدالتوں کے پاس گئے اور پھر فیصلہ آیا، ہمیں لگا عدالتی حکم کے بعد رکاوٹیں ہٹا دی جائیں گی،پولیس ہماری اور یہ لوگ ہمارے ہیں، انتشار ہوتا تو ملک کا بڑا نقصان ہوتا،

    مجھے خون خرابے کا خدشہ تھا،واپسی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،عمران خان
    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کارکن اور رہنما مایوس تھے کہ ہم وہاں جاکر کیوں واپس آئے، مجھے اسی رات خون خرابے کا خدشہ تھا،لوگ غصے میں تھے میں اگر اسی رات جا کر بیٹھ جاتا تو خون خرابہ یقینی تھا،میں نے ملک کو نقصان سے بچانے اور دشمن کو خوش نہ کرنے کے لیے واپسی کا راستہ لیا،ہماری اسلا م آباد سے واپسی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،میں 6دن دے رہاہوں الیکشن کی تاریخ کااعلان نہ کیا گیا تو مکمل تیاری سے نکلیں گے،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ اس امپورٹڈ حکومت کو قبول کرلیں گے،جب تک زندہ ہوں ان کے سامنے کھڑا رہوں گا میری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی ،ساری باتیں بےبنیاد ہیں،میں کرپٹ عناصر کے خلاف نکلنے کو جہاد سمجھتا ہوں ،جب تک زندہ ہوں ان کےخلاف رہوں گا،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ جو ہوا ہماری تیاری ویسے نہیں تھی،ڈی چوک سے متعلق جو اطلاعات آئیں خدشہ تھا بڑامسئلہ نہ پیدا ہو،اسلام آبا د میں بھی حالات ٹھیک نہیں تھے ،شہریوں پر شیلنگ کی اطلاعات تھیں،سپریم کورٹ نے جو حکم جاری کیا سمجھا کہ اب راستے کھل گئے ہوں گے اسلام آباد پہنچنے پر پتہ چلا کہ وہاں تو شیلنگ جاری ہے،سپریم کو رٹ کو تمام صورتحال سے متعلق خط لکھا ہے،سب کچھ نظرآ رہاہے کون کیا کررہا ہے،سید احمد جان اور فیصل عباس آزادی مارچ کے شہید ہیں جو حقیقی آزادی کی خاطر باہر نکلے انہیں جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے، ہم پارٹی کی سطح پر انکے لیے ایک ایک کروڑ روپیہ اکٹھا کریں گے

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کون نفرت پیدا کررہا ہے،کون پولیس اور اداروں کے خلاف زہر اگل رہا ہے قومی اسمبلی میں یہ لوگ جو کررہے ہیں یہ غیر قانونی ہے،یہ لوگ ملک کو بغاوت کی طرف دھکیل رہے ہیں لوگوں کو اگر احتجاج کا حق نہیں دیا تو لوگ کیا کریں گے اگر انتخابات کا اعلان نہیں ہوا تو پھر کال دوں گا میری رقم بیرون ملک پڑی ہوتی تو شاید مجھے ملک کی فکر نہ ہوتی،اب قوم کو پتہ چلنا چاہیے کون حق پر کھڑا ہے، آئی ایم ایف کے دباو پر 30روپے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا،ان سے آئی ایم ایف کا دباو برداشت نہ ہوا،یہ باہرکے ممالک چاہتے ہی نہیں کہ پاکستان معاشی طورپرمستحکم ہو، ہمارے اوپر بھی آئی ایم ایف کا دباو تھا مگر ہم ان کے زیراثر نہیں آئے

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو نے ہمارے سفیر سے کہا تھا کہ عمران خان روس کیوں گیا تھا روس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد گیا تھا،روس سے ہم تیل اور دیگر اہم معاہدے کرنے گئے تھے،بھارت نے روس سے 30فیصد کم قیمت پر تیل خریدا بھارت اسلحہ بھی روس سے خرید رہا ہے،ہمارے ساتھ امریکہ کا اتنا غصہ کیوں ہے،میری جنگ موجودہ حکومت کے ساتھ ہے،مجھے غلامی قبول نہیں ہے،وزیر اعظم کہتا ہے کہ بھکاری ہیں اس لیے غلامی قبول کرنی پڑے گی،6دن کی مہلت ہے ، قوم کو پھر باہر نکالوں گا،میرا فیصلہ ہے میں ان کو قبول نہیں کروں گا سپریم کورٹ سے تحفظ مانگتے ہیں جو ہمارا حق ہے،مجرموں کی حکومت قبول نہ ہی بیرونی دباو،ہم نے مذاکرات کے لیےدروازے کھلے رکھے ہیں.سازش میں کون ملوث تھا،سب جانتے ہیں،تشدد کے احکامات دینے والے بیورکریسی اورافسران جوابدہ ہوں گے ،میرا کوئی کیمپ نہیں، محمود خان کا حق ہے وہ کسی مارچ میں شرکت کریں،ہم نے ای وی ایم کے لیے اپوزیشن کو دعوت دی تھی،ا ی وی ایم سے دھاندلی نہیں ہونی تھی،ا ی وی ایم بھارت میں کامیاب ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں ہوسکتا،انہوں نے الیکشن ٹھیک کروایا تو نتائج مان لیں گے،

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔