Baaghi TV

Tag: کاز لسٹ

  • عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس کاز لسٹ سے خارج

    عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس کاز لسٹ سے خارج

    اسلام آباد:بانی چیئرمین اور پیٹرن انچیف پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس کاز لسٹ سے خارج کردیا گیا،عدالتی ویب سائٹ پر وضاحت دی گئی کہ کیس غلطی سے مقرر ہوا تھا۔

    عمران خان سے ملاقاتیں نہ کروانے پر توہین عدالت کا کیس غلطی سے مقرر ہوا، جس کی وجہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج کی کاز لسٹ سے کیس نکال دیا ہائی کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق کیس غلطی سے مقرر ہوگیا تھا اور رجسٹرار آفس نے آج سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کی تھی ۔

    واضح رہے کہ پیٹرن انچیف عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ، جس پر قائم مقام چیف سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کرنا تھی جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد آصف بھی بینچ کا حصہ ہیں، توہین عدالت کی درخواست 24 مارچ کے عدالتی آرڈر پر عمل درآمد نہ کرنے پر دائر کی گئی تھی،اس سے قبل بھی عدالتی حکم کے باوجود جیل ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے توہین عدالت کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

  • عدالتی کاز لسٹ منسوخ، پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواست کی سماعت   منسوخ

    عدالتی کاز لسٹ منسوخ، پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواست کی سماعت منسوخ

    لاہور: عدالتی کاز لسٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی ہو گئی-

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی، جس کی وجہ سے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024ء کے خلاف دائر درخواست پر سماعت نہیں ہوسکی، عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ آج کورٹ نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ شہری منیر احمد کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے،صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم یا زیادہ نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دے۔ عدالت پٹیشن کے حتمی فیصلے تک صدارتی آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کرے۔

    کملاہیرس سے ہار گیا تو دوبارہ الیکشن نہیں لڑوں گا،ڈونلڈ ٹرمپ

    یحیٰ سنوار کی شہادت کی خبریں،حماس کا بیان جاری

    معرات سے یکم اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی

  • سپریم کورٹ،آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

    سپریم کورٹ،آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

    اسلام آباد: سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری ہوگیا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر چھ بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے، ایک بینچ چیف جسٹس عمر عطا بندیال ،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہوگا جبکہ بینچ دو میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہوں گے-

    لیک آڈیو میں آواز میرےبیٹے کی ہے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی تصدیق

    اسی طرح بینچ تین جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا اور بینچ چار میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہوں گے،بینچ پانچ جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا اور بینچ چھ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہوں گے۔

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس کی سماعت منگل کو ہوگی ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف از خود نوٹس اور سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں ججز تقرری کیخلاف کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی۔

    پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے کے باوجود پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات …

    ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر اور ڈاکٹر مہرین بلوچ کی بچیوں کے اغوا اور حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت اور 2005 کے زلزلہ متاثرین کو ملنے والی غیر ملکی امداد سے متعلق کیس اور وکلا کی جعلی ڈگریوں اور لا کالجز اور سردار کوڑے خان وقف اراضی مظفرگڑھ میں خرد برد سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت جمعرات کو ہوگی جبکہ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت جمعہ کو ہوگی۔

    آج پاکستان میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے،عمران خان

  • سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

    اسلام آباد: سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

    باغی ٹی وی: روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر پانچ بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے،بینچ ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا-

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نےپنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق گورنرپنجاب کے خط کا جواب دے دیا

    روسٹر کے مطابق بینچ دو میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہوں گے جبکہ بینچ تین جسٹس سردار طارق،جسٹس امین الدین اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا-

    پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

    اسی طرح بینچ چار میں جسٹس اعجازالاحسن،جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہوں گے جبکہ بینچ پانچ جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا-