Baaghi TV

Tag: کالجز

  • پنجاب: کالجزمیں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

    پنجاب: کالجزمیں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

    لاہور: ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کالجزمیں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کالجزمیں24دسمبر سے 5جنوری تک چھٹیاں ہوں گی ، پنجاب کے تمام کالجز 6 جنوری 2025 سے کھلیں گے،4 سالہ بی ایس پروگرام معمول کے مطابق جاری رہیں گے، بورڈ اور یونیورسٹیز کے شیڈولڈ امتحانات بھی معمول کے مطابق ہوں گے،ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    دوسری جانب محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی چھٹیوں کی تاریخ تبدیل کردی،محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سردیوں کی چھٹیوں کے نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اسکولوں میں چھٹیاں اب رواں ماہ 20 کی بجائے 23 دسمبر سے ہوں گی،پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں چھٹیاں 10 جنوری تک جاری رہیں گی، تعطیلات کے بعد اسکول 13 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔

    علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا،اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں 24 دسمبر سے 8 جنوری تک ہوں گی، چھٹیوں کی منظوری چیف جسٹس عامر فاروق نے دی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں سردیوں کی چھٹیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

  • کالجزاساتذہ کی کمی دور کرنے کیلیے 1500 انٹرنیز بھرتی کرنے کا اعلان

    کالجزاساتذہ کی کمی دور کرنے کیلیے 1500 انٹرنیز بھرتی کرنے کا اعلان

    کراچی: صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے سندھ کابینہ کے فیصلے کے تحت محکمہ کالج ایجوکیشن میں کالج ٹیچنگ انٹرن شپ پروگرام کے تحت 1500 انٹرنز لینے کا حکم دے دیا ہے۔

    محکمہ تعلیمات کے تحت کالج میں سات ماہ کے لیے انٹرنشپ دی جائے گی، اس سلسلے میں درخواستیں طلب کرنے کے لیے اشتہار تیار کر کے محکمہ اطلاعات کو بھجوا دیا گیا ہے جو اتوار کو شائع کیا جائے گا۔

    انٹرنز کو ماہانہ 60,000 روپے ادا کیے جائیں گے، جن مضامین میں انٹرنز رکھے جائیں گے ان میں فزکس کے 122، کیمسٹری کے 120، اکاؤنٹس کے 98، باٹنی کے 107، زولوجی کے 107، انگلش کے 190، کمپیوٹر سائنس کے 208، اردو کے 61، سندھی کے 98، پاکستان اسٹڈیز کے 80، اسلامیات کے 54، کامرس کے 46 اورسائنس کے 49 مضامین شامل ہیں۔

    کالج ٹیچنگ انٹرن شپ پروگرام کے تحت اقتصادیات کے66، شماریات کے52، تعلیم کے28، سیاسیات کے49اور ہوم اکنامکس کے 5 انٹرنز رکھے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن انٹرنز کے غیر فعال ہونے کے باعث سندھ کے کالجز میں اساتذہ کی شدید کمی تھی۔

    محکمہ تعلیمات کالجز نے 2018 میں لیکچررز کی 1500 اسامیاں، اسسٹنٹ پروفیسرز کی 540 اسامیاں، ایسوسیئیٹ پروفیسرز کی 270 اور پروفیسر کی 26 آسامیاں بھیجیں تھیں جن پر تا حال تقرری نہیں ہو سکی ہے۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • آل سندھ پرائویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا اجلاس

    آل سندھ پرائویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا اجلاس

    سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 جون سے کھول دئیے جائیں ۔ تمام تعلیمی اداروں بشمول اسکولز، کالجز اور یونیورسیٹیز کو ایس و پیز کے ساتھ کھولا جائے ۔ ایس و پیز کا انتظام اور پابندی بہت بڑی راکٹ سائنس نہیں ہے ۔ ہر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے میں سینیٹائزنگ محلول اور ماسک کا انتظام کیا جاسکتا ہے ۔ ہر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے میں تھرمل اسکینگ ڈیوائس کا انتظام باآسانی ہو سکتا ہے ۔ حیدرعلی

    دو شفٹ میں طلبہ کو بلا کر فزیکل فاصلہ رکھا جاسکتا ہے ۔ کلاس میں بچوں کو فاصلے سے بٹھایا جاسکتا ہے ۔ کم وقت کے لیے بلانے سے بچوں کو بریک کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اسمبلی اور اسپورٹس پیریڈ کو ختم کر دیا جائے ۔ تعلیمی اداروں کی فیومیگیش کرائی جاسکتی ہے ۔ کھانسی، بخار یا نزلہ زکام میں مبتلا بچوں کو اسکول سے رخصت دی جاسکتی ہے ۔ اسکول وینز کے لیے ٹرانسپورٹ کے ایس و پیز دئیے جاسکتے ہیں۔ چیئرمین آل سندھ پرائویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن

  • 37 اضلاع میں 36 وبائی امراض‌، نیا فیصلہ آگیا

    37 اضلاع میں 36 وبائی امراض‌، نیا فیصلہ آگیا

    لاہور:پنجاب کی موجودہ حکومت نے بہت اچھی منصوبہ بندی کی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ اب سرکاری کالجز میں صحت کے متعلق خصوصی تعلیم بھی دی جائے گی، پنجاب حکومت نے سرکاری کالجز میں 36 وبائی امراض کے متعلق آگاہی کے لئے خصوصی لیکچر دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے ڈی پی آئی کالجز کو سرکاری کالجز میں صحت سے متعلق کتاب ” صحت تعلیم سے” پڑھانے کی ہدایات جاری کی گئیں، کتاب میں ڈینگی ، ملیریا، سمیت 36وبائی امراض سے بچاواور حفاظتی اقدامات کے متعلق معلومات کو نصاب شامل کیا گیا ،

    محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم دونوں اہم اداروں کے درمیان کوارڈینیشن پیدا کرنے کے لیے اہم معاملات بھی طئے پاگئے ہیں‌ کتاب کو محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے منظوری دی جا چکی ہے، کتاب کو روزانہ زیرو پیریڈ کے دوران پڑھایا جائے گا