Baaghi TV

Tag: کالعدم

  • گورنر خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں جرگے میں شرکت کا اعلان

    گورنر خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں جرگے میں شرکت کا اعلان

    خیبر پختونخوا کی صورتحال پر گورنرفیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان رابطہ ہوا ہے

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال سے متعلق جرگے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے،وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے جرگے میں شرکت کرونگا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پشاور روانہ ہو گئے

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت نے پی ٹی ایم کو کالعدم تنظیم قرار دیا تو یہاں حالات کشیدہ ہوگئے، سب مل کر مسائل کا حل نکالیں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے اس نے اچھا جواب دیا ہے، سب مل کر متفقہ طور پر اس مسئلے کا پر امن حل نکالیں گے

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج پشاور پہنچ کر وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں شریک ہوں گے،علاوہ ازیں خیبرپختونخوا اسمبلی نے ضلع خیبر میں امن وامان کے معاملہ پر بھی خصوصی کمیٹی قائم کردی، خصوصی کمیٹی کی تحریک صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کی، کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے اراکین شامل ہوں گے جبکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہوگا۔

    خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کی جانب سے کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم) کی سرگرمیوں پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا اعلان کر دیا ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی ایم آئین پاکستان اور ریاست پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے، انہیں کسی جلسے جلوس اور سرگرمی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    خیبرپختونخوا حکومت کا کالعدم پی ٹی ایم کی سرگرمیوں پر سخت پابندی کا اعلان

    پی ٹی ایم کے ساتھ بیٹھنے والوں کے شناختی کارڈ بلاک ہوں گے، محسن نقوی

    پشاور ہائی کورٹ اور خیبر ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے: کالعدم پی ٹی ایم سے متعلق پٹیشنز

    کالعدم پی ٹی ایم جرگہ،ٔپولیس کا دھاوا،متعدد گرفتار

    خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین پر پی ٹی ایم کے جلسے میں شرکت کی پابندی: نوٹیفکیشن جاری

    عطا تارڑ کا پی ٹی ایم پر کالعدم تنظیموں سے روابط کا الزام

    ملک دشمن تنظیم پی ٹی ایم کی حمایت میں فتنہ الخوارج سامنے آ گیا

  • کالعدم تنظیموں کے 3 دہشت گرد گرفتار، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    کالعدم تنظیموں کے 3 دہشت گرد گرفتار، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی 78 کارروائیاں کیں، جن میں 79 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 3 دہشت گردوں کو اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ممنوعہ مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں عبدالوہاب، سیف اللہ اور خرم عباس شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق کالعدم تنظیموں لشکر جھنگوی، داعش اور سپاہ محمد سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں کی گرفتاری چکوال، فیصل آباد اور خوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران عمل میں لائی گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد 1625 گرام، دستی بم 03، آئی ای ڈی بم 02، ڈیٹونیٹر 3، سیفٹی فیوز وائر 8 فٹ، پمفلٹ 12، اسٹیکرز 10، اور 22250 روپے نقدی برآمد ہوئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں نے صوبے بھر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف 3 مقدمات درج کر کے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے 952 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، ان آپریشنز کے دوران 32065 افراد کو چیک کیا گیا، 506 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، 192 ایف آئی آر درج کی گئیں اور 173 بازیابیاں کی گئیں۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،

    میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر

    خلیل الرحما ن قمر کیس،آمنہ عروج کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھجوا دیا گیا

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

  • گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ  کالعدم قرار

    گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کالعدم قرار

    وفاقی وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ، دہشت گردی میں ملوث دو تنظیموں کو کالعدم قرار دے دیا

    وزارت داخلہ نے دہشت گردی کرنے والی دو تنظیموں کے خلاف فیصلہ کرتے ہوئے انہیں کالعدم قرار دے دیا ہے، وزارت داخلہ نے اس ضمن میں‌نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دیا گیا ہے،وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دونوں تنظیموں‌پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،دونوں جماعتوں کو دو سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا ہے

    دونوں تنظیموں‌پر انسداد دہشت گردی ایکٹ 1999 کے تحت ان کی سرگرمیوں پر پابندی عائدکی گئی ہے،حکام کا دعویٰ ہے کہ گل بہادر گروپ افغانستان سے کام کر رہا ہے اور اس کا ٹی ٹی پی سے قریبی رابطہ ہے۔ گل بہادر گروپ کے پی کے میں سرگرم ہے جبکہ مجید بریگیڈ بلوچستان میں سرگرم ہے۔ اس سلسلے میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی نے پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی اپنی فہرست بھی اپ ڈیٹ کر دی ہے –

  • سپریم کورٹ،بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم

    سپریم کورٹ،بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم

    سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے معاملہ نیپرا ایپلٹ ٹریبونل کو بھیج دیا،سپریم کورٹ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف کمپنیوں کا معاملہ نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل کو بھیج دیا ،سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ آئینی و قانونی طور پر قابل عمل نہیں، نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل میں صارف کمپنیاں 15 دن میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف اپیلیں دائر کریں، نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل 10 دن میں اپیلیں مقرر کرے، نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل جلد از جلد قانونی میعاد کے اندر اپیلوں پر فیصلہ کرے

    لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیا تھا

  • پشاور میں فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

    پشاور میں فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

    پشاور:کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پشاور ریجن اور سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق فورسز نے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے اچینی سربند میں کاروائی کی، سنگو سربند ضلع خیبر بارڈر پر دہشتگردوں نے جوانوں کو دیکھتے ہی بھاگنے کی کوشش میں اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، دہشتگردوں اور آپریشن ٹیمز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 3 فرار ہوگئے، ملزمان سے ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، سی ٹی ڈی، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    فائرنگ رکنے کے بعد علاقہ میں سرچ اینڈ کلیرنس آپریشن میں کم از کم 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشت گردوں کے چند ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    ہلاک دہشتگرد متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے 4 کلاشنکوفیں اور 3 ہینڈ گرنیڈز برآمد کر لیے گئے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔

  • کھالیں اکٹھی کرنے کے الزام میں 16 افراد گرفتار

    کھالیں اکٹھی کرنے کے الزام میں 16 افراد گرفتار

    غیر قانونی طور پر جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنے کے الزام میں 16 افراد گرفتار کر لیا گیا ہے

    ترجمان پولیس کے مطابق ,ملزمان سے بڑی تعداد میں کھالیں برآمد کر لی گئیں,غیر قانونی طریقے سے کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد ہے پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع سے آگاہی مہم بھی چلائی گئی,ملزمان کو تھانہ مظفر آباد, تھانہ قطب پور,تھانہ دولت گیٹ,تھانہ کوتوالی کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا ملزمان کو تھانہ گلگشت,تھانہ سٹی شجاع آباد کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے,

    قبل ازیں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سری پائے بھوننے کے 92 غیر قانونی پوانٹس ختم کر دئیے گئے۔ سری پائے بھوننے پر پابندی کی خلاف ورزی پر 42 مقدمات درج کئے گئے 5 افراد گرفتار کئے گئے، سری پائے بھوننے پر پابندی کی خلاف ورزی پر ایل پی جی سلنڈر ۔منوں سری پائے سامان اور بھٹیاں ضبط کر لی گئی ہیں،کمشنر لاہور کی ہدایت پر آپریشن تمام ذونز میں کیا گیا مقدمات کا اندراج کرا دیا گیا آپریشن میں بھٹیوں کو توڑ دیا گیا ۔یا ضبط کر لیا گیا۔کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ صفائی کیلئے لاہور میں سری پائے بھوننے پر 144 کے تحت پابندی ہے۔ بدبو اور سموگ پیدا ہوتی ہے۔عید کے تیسرے روز بھی صفائی آپریشن کے ساتھ سری پائے بھوننے پر پابندی کی خلاف ورزی پر آپریشن جاری رکھا جائے۔

    پسند کی شادی کرنیوالی آرزو کی عمر کا تعین ہونے کے بعد عدالت نے اہم حکم دے دیا

    آرزو راجہ والدین کے پاس جانا چاہتی ہے تو یہ کام کرے. عدالت نے کیا حکم دے دیا

    آرزو فاطمہ کے شوہر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ چلایا جائے، عدالت کا حکم

    سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی کھالیں صرف ضلعی انتظامیہ سے این او سی حاصل کرنے والوں کو اکھٹی کرنے کی اجازت ہو گی۔ قربانی کے جانوروں کی کھالیں کالعدم تنظیموں کا بڑا ذریعہ معاش تھیں اور اسے نیٹ ورک کو قانون نافذ کرنیوالوں نے بڑی کامیابی کے ساتھ توڑ دیا تھا، تاہم دوبارہ ایسے افراد سرگرم نہ ہوں اس کیلئے لاہور پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سرویلنس سخت کر دی ہے

  • لاہور انارکلی دھماکہ،کتنے کلو بارودی مواد استعمال ہوا؟ ابتدائی رپورٹ پیش

    لاہور انارکلی دھماکہ،کتنے کلو بارودی مواد استعمال ہوا؟ ابتدائی رپورٹ پیش

    لاہور انارکلی دھماکہ،کتنے کلو بارودی مواد استعمال ہوا؟ ابتدائی رپورٹ پیش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی جس کے مطابق لاہور دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس سے کیا گیا۔

    ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا، دھماکے میں ایک عمارت اور 8 موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا۔ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 29 افراد زخمی اور 2 جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں رمضان اورابصار شامل ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا ایک بج کر 40منٹ پر ہوا، 1بجکر 44منٹ پر نامعلوم شخص کی کال آئی، کال میں بتایا گیا نیو انار کلی میں دھماکا ہوا ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملتے ہی لاہور پولیس سمیت انتظامیہ فوری پہنچی، پولیس، فارنزک ایجنسیاں اور دیگر تحققیاتی ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔بارودی مواد کی تنصیب سے متعلق سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی جارہی ہے، بعض مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    بلوچ نیشنل آرمی نے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے انارکلی میں ہونے والے دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی۔ تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اس کی پہلی کارروائی ہے بم بینک الحبیب کے سامنے نصب کیا گیا تھا حملے کا ہدف بینک کے ملازمین تھے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھماکہ ہوا ہے ،دھماکہ لاہور کے معروف بازار انار کلی میں ہوا، دھماکے کے نیتجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 26 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے

    ایم ایس میو ہسپتال کا کہنا ہے کہ 18 زخمیوں کومیو اسپتال لا یا گیا میو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے زخمیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے ، ابتدائی معلومات کے مطابق پلانٹڈ ڈیوائس لگائی گئی دھماکے میں کون ملوث ہے جلد پتہ لگا لیا جائے گا، اسپتا ل انتظامیہ نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی فہرست تیار کرلی ، کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ الرٹ جاری ہوئی تھی لیکن کسی خاص جگہ کا ذکر نہیں تھا،

    کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو بہترین طبی امداد دی جارہی ہے۔انارکلی دھماکے میں زخمی افراد و انکی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں زخمی افراد کی فہرست و تفصیلات میڈیا کو بھی دے دی گئی ہیں۔ ہسپتال میں بھی زخمی افراد کی تفصیلات دینے کیلئے انتظامیہ کاونٹر لگا رہی ہے۔ 26زخمی افراد زیر علاج ہیں۔کچھ کی حالت نازک ہے دو افراد دھماکے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ک

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں بم دھماکے کی مذمت کی ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت زخمیوں کے فوری بہتر علاج و معالجے کے لئے اقدامات کرے، بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں طالبان دہشت گردوں کی جانب سے پولیس افسران کی شہادت کے بعد اب انارکلی میں دھماکا تشویش ناک ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں اس سے قبل فرقہ وارانہ واقعے میں تین افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ہلاکت ہوئی،

    قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لاہور دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ لاہور دھماکے سے قیمتی جانی نقصان پر افسوس ہے،اسلام آباد کے بعد لاہور میں دہشت گردی ملک کے لیے نیک فال نہیں،

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انار کلی بازار جسے پر ہجوم اور مصروف ترین علاقہ میں دھماکہ ایک نہایت افسوسناک اور تشویشناک واقعہ ہے۔ ایک بچے سمیت ۳ افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ اللّہ ان سب پر، انکے خاندانوں پر اور پاکستان پر رحم فرمائے

    مسلم لیگ ن کی رہنما رکن پارلیمنٹ حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ انارکلی لاہور میں دھماکے کی شدید مذمت کرتی ہوں، میری ہمدردیاں ان تمام خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیارے اس دھماکے میں کھو دیے۔۔۔نااہل حکومت میں اب دوبارہ دھماکے بھی شروع ہو گئے

    خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ انارکلی لاہور میں دھماکہ کی مذمت کرتے ہیں، ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو فوری گرفتار کیا جائے، دھماکہ ”الارم“ ہے سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے، دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں

    وزیر اعظم عمران خان نے لاہور دھماکے کا نوٹس لے لیا۔وزیر اعظم عمران خان نے قیمتی جانوں کے ضیا پر اظہار افسوس کیا ، وزیراعظم عمران خان نے انارکلی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ فوری طلب کر لی ہے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے،

    جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لاہور کے مصروف بازار میں دھماکے کا سن کر بے حد افسوس ہوا۔انارکلی دھماکے سے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی نا اہلی کھل کر سامنے اگئی ہ۔صوبائی حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔جمعیت علماء اسلام کے رضاء کار زخمیوں کو خون کے عطیات فراہم کرے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انارکلی بازار لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لاہورانارکلی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں دھماکے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا۔ زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کی ہے

    پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کی قیادت نے لاہور انار کلی بازار میں بم دھماکے کی مذمت کی ہے، پی پی پی رہنماؤں نے لاہور دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ورثا سے ہمدردی اور تعزیت اظہار کیا ، صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی نرسریوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ منصوبہ سازوں کو بھی کچل دیا جائے، صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ معصوم انسانوں کے قاتل وحشی درندے ہیں ان کے جرائم ناقابل معافی ہیں، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی کا کہنا تھا کہ اس سوچ کو شکست دینی ہوگی جو سوچ شدت پسندی کو جنم دے رہی ہے،پی پی پی بلوچستان کی قیادت نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔

    رہنما پیپلز پارٹی زوبیہ خورشید راجہ کا کہنا تھا کہ انارکلی لاہور میں دھماکہ کی مزمت کرتے ہیں افراتفری، بے روزگاری، مہنگائی کے طوفان کے بعد اور اب ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر جنم لے رہی ہے، آج لاہور میں دھماکہ، انتہائی تشویشناک صورتحال حکمرانوں کی ناکامی ہے۔ لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے لاہور میں بم دھماکے کی مذمت کی، اور کہا کہ حکومت انار کلی دھماکے کے زخمیوں کے فوری علاج معالجے کا بندوبست کرے٬افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونیوالوں کے خاندانوں کو فوری معاوضہ ادا کیا جائے٬امن و امان کی صورتحال پر تشویش ہے، حکومت قانون کی عملداری یقینی بنائے٬ عوامی مقامات کی سیکیورٹی کو سخت بنانا ہو گا٬انتہا پسندی اور دہشت گردی کی لہر پر قابو پانے کیلئے نیشنل ایکشن پروگرام پر عمل درآمد کیا جائے٬دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں اور زخیموں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں٬

    عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ لاہور انارکلی بازار میں دھماکے کی مذمت کرتے ہیں۔ پے درپے واقعات ہمارے خدشات درست ثابت کررہے ہیں، دہشتگرد منظم ہورہے ہیں، پشاور میں پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا گیا، کوئٹہ سے پشاور تک دہشتگردی کے واقعات ہورہے ہیں۔ دہشتگرد دارالحکومت اسلام آباد میں بھی پولیس کو نشانہ بناچکے ہیں ،حکومت ہوش کے ناخن لیں۔ اس آگ کو نہ روکا گیا تو گھر کسی کا نہیں بچے گا، اس بار آگ لگ گئی تو بدترین تباہی ہوگی۔ معصوم بچوں سمیت عوام کو نشانہ بنانا غیرانسانی فعل ہے، روک تھام کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ ہم نے دہشتگردوں کا راستہ روکا اور جانوں کے نذرانے پیش کئے موجودہ حکمران ڈر کی وجہ سے چپ ہیں ڈرنے کی بجائے عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ دہشتگردوں کو ببانگ دہل دہشتگرد کہنا ہوگا بصورت دیگر عوام کی جان و مال محفوظ نہیں رہیں گے .

  • سال 2022 کے پہلے روز کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

    سال 2022 کے پہلے روز کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

    سال 2022 کے پہلے روز کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

    کراچی کے علاقے شاہ لطیف سے تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے، گرفتار دہشتگرد افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ ہیں۔گرفتار دہشتگرد کراچی میں کسی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے اکھٹے ہوئے تھے۔گرفتار دہشتگرد افغانستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر تخریب کار کارروائیوں میں ملوث تھے۔گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم، پاسپورٹ، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر دستاویزات برآمد کی گئی ہیں،

    ملزم رضا اللہ عرف ناصر نے تحریک طالبان پاکستان میں2011 میں شمولیت اختیار کی.گرفتار دہشتگرد حبیب نور عرف شیر حبیب نے 2008 میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی اور امیر کے کہنے پر مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا۔گرفتار دہشتگردوں کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے پولیس گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور ٹھکانوں کے متعلق معلومات حاصل کر رہی ہے۔مزید گرفتاریاں اور برآمدگی متوقع ہے

    قبل ازیں سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کی ہیں اور 9 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے ،ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے ہینڈ گرنیڈ،ڈیٹونیٹرز،بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے گرفتار تمام دہشت گرد وں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے . گرفتار دہشت گردوں کو مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے 1 مشتبہ دہشتگرد کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کیا گیا،1 دہشتگرد کو چنیوٹ، 2 کو اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا،1 دہشتگرد کو سرگودھا، 4 کو گجرات سے گرفتار کیا گیا،

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب

    خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    بزدار کا لاہور، ایک برس میں خواتین کے اغوا کے 680 مقدمے، 432 قتل

    نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

  • کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کومستحکم کرے،یہ سب کے مفاد میں ہے:امن مذاکرات ہی میں بھلائی ہے:افغان حکومت

    کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کومستحکم کرے،یہ سب کے مفاد میں ہے:امن مذاکرات ہی میں بھلائی ہے:افغان حکومت

    کابل:کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کومستحکم کرے،یہ سب کے مفاد میں ہے:امن مذاکرات ہی میں بھلائی ہے:افغان حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو سیدھی سیدھی بات بتادی، اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی ٹی) پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات پر توجہ دے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ہماری تحریک کا حصہ نہیں تھی اور کالعدم ٹی ٹی پی پاکستانی حکومت کے ساتھ امن قائم کرنے پر توجہ دیں۔

    سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو میں کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کو اسلامی امارات افغانستان کا حصہ ہونے کا دعویٰ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم افغانستان میں طالبان کی حکومت نے اس کی تردید کی ہے۔

    افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ وہ ایک تنظیم کے طور پر اسلامی امارات افغانستان کا حصہ نہیں اور ہمارے اہداف ایک جیسے نہیں۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم کالعدم ٹی ٹی پی کو مشورہ دیں گے کہ وہ اپنے ملک میں امن اور استحکام پر توجہ دیں۔ یہ بہت اہم ہے تاکہ خطے اور پاکستان میں دشمنوں کی مداخلت کے کسی بھی امکان کو ختم کر سکیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اعلان کیا تھا کہ وہ کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ ایک ماہ کی جنگ بندی پر متفق ہوگئی ہے اور فریقین کے متفق ہونے پر اس میں توسیع بھی ہوسکتی ہے۔ جس کے بعد جامع امن معاہدے کی راہ ہموار اور برسوں سے جاری خونریزی ختم ہوتی نظر آنے لگی تھی۔

    افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے گذشتہ ماہ اعتراف کیا تھا کہ افغان طالبان پاکستانی حکومت اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ڈی پی او اوکاڑہ

    کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ڈی پی او اوکاڑہ

    اوکاڑہ(علی حسین) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمرسعیدملک نے سب ڈویژنل پولیس افسران سے عید الاضحیٰ کی سکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند اور تخریب کار عناصر سے سختی سے نمٹا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی ہرگز اجازت اجازت نہیں دی جائیگی، بصورت دیگر قانونی کاروائی کی جائیگی۔ فورتھ شیڈول میں شامل افراد اور تنظیموں پر کڑی نظر رکھی جائیگی۔ ڈی پی او عمرسعیدملک نے مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔