Baaghi TV

Tag: کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی

  • افغانستان میں فائرنگ کے دوران بی ایل اے کمانڈر استاد مرید ہلاک

    افغانستان میں فائرنگ کے دوران بی ایل اے کمانڈر استاد مرید ہلاک

    افغانستان کے صوبہ ہلمند میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی مجید بریگیڈ کے نائب سربراہ رحمان گل المعروف استاد مرید ہلاک ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق استاد مرید جعفر ایکسپریس حملے کے مرکزی منصوبہ ساز تھے اور متعدد بڑی تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہے، جن میں چینی شہریوں پر ہونے والے حملے بھی شامل ہیں۔ وہ بی ایل اے کے انتہائی متحرک اور اہم رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے اور مجید بریگیڈ کے دوسرے مرکزی کمانڈر کی حیثیت سے سرگرم تھے۔افغان حکام یا مقامی ذرائع کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔

    واضح رہے کہ کالعدم بی ایل اے کو بھارت کی پراکسی قرار دیا جاتا ہے، جو بلوچستان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث رہی ہے۔

    ٹرمپ کی ٹک ٹاک پابندی کی مدت میں چوتھی بار توسیع

    ایشیا کپ: ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی پاکستانی ٹیم سے معافی،وڈیو جاری

    وزیرِ اعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری

    طالبان حکومت کا افغانستان میں انٹرنیٹ پر سخت کریک ڈاؤن، فائبر آپٹک کنکشن منقطع

  • امریکہ نے  بی ایل اے اور مجید بریگیڈ دہشتگرد  قرار دے دیا

    امریکہ نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ دہشتگرد قرار دے دیا

    امریکی محکمہ خارجہ نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد گروپ قرار دیتے ہوئے انہیں باضابطہ طور پر دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

    محکمہ خارجہ کے مطابق کالعدم بی ایل اے نے 2024ء میں کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش دھماکے اور گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جبکہ 2025ء میں اس تنظیم نے جعفر ایکسپریس کو اغوا کرکے 31 عام شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دہشتگردی کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

    پی ٹی آئی کا 9 مئی مقدمات کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

    پنجاب میں دریائے ستلج اور ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ

    شوگر مافیا نے کسانوں کے 3 ارب دبالیے، آڈٹ میں انکشاف

    بھارت نے جنگ چھیڑی تو نہ پیچھے ہٹیں گے نہ جھکیں گے، بلاول بھٹو

  • تین سال میں دہشت گرد حملوں میں 20 چینی شہری ہلاک ہوئے، نیکٹا

    تین سال میں دہشت گرد حملوں میں 20 چینی شہری ہلاک ہوئے، نیکٹا

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 2021 سے اب تک چینی شہریوں پر دہشت گردی کے 14 حملے ہوئے، ان حملوں میں 20 چینی شہری ہلاک اور 34 زخمی ہوئے.

    باغی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کا سید عبدالقادر گیلانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت داخلہ کے حکام نے پاک چین اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبوں اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے ہر چینی شہری کے لواحقین کو ڈھائی لاکھ ڈالر معاوضہ ادا کیا جاتا ہے، متاثرہ چینی باشندوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا فیصلہ وفاقی کابینہ میں ہوا۔قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی (نیکٹا) کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ 2021 سے اب تک چینی شہریوں پر دہشت گردی کے 14 حملے ہوئے، ان حملوں میں 20 چینی شہری ہلاک اور 34 زخمی ہوئے، دہشت گردی کے ان حملوں میں 8 پاکستانی شہری شہید اور 25 زخمی ہوئے۔وزارت داخلہ کے حکام نے کہا کہ اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان کوئی باقاعدہ معائدہ نہیں ہے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ نان سی پیک منصوبے اور ملک کے مختلف حصوں میں سفر کرنے والے چینی شہری دہشت گردوں کا زیادہ ہدف ہیں۔ڈائریکٹر نیکٹا نے بتایا کہ دہشت گردی کے واقعات میں ملک دشمن ایجنسیاں، کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سمیت دہشت گرد گروپ ملوث ہیں، اجلاس میں بتایا گیا کہ دہشت گردی کے 8 واقعات سندھ، 4 بلوچستان اور 2 کے پی کے میں پیش آئے۔ڈائریکٹر نیکٹا نے کہا کہ پاکستان میں سی پیک منصوبوں سمیت مجموعی طور پر 20 ہزار چینی باشندے قیام پزیر ہیں، چینی شہریوں کی سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔حکام وزارت داخلہ نے کہا کہ ہر منصوبے کے ایک فیصد فنڈز چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر خرچ کیے جاتے ہیں، چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر باقاعدہ نظرثانی کی جاتی ہے، چینی حکام پاکستان کی ایجنسیوں کے ساتھ اپنی معلومات بھی شیئر کرتے ہیں، خیبر پختوانخوا اور بلوچستان میں سی پیک کے بڑے منصوبوں کی سیکیورٹی فوج کے ذمے ہے۔بریفنگ میں کہا گیا کہ یہ علاقے دہشت گردی کا زیادہ ہدف ہیں ملک کے باقی حصے نسبتا پر امن ہیں، ڈائریکٹر نیکٹا نے بتایا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے ہائی لیول کور گروپ تشکیل دیا گیا ہے، اس میں پولیس، سکیورٹی، انٹیلیجنس سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس کے افسران شامل ہیں، سی پیک کی سکیورٹی پر آرمی کی 2 کور تعینات ہیں۔ 2024 میں چائنیز کی سیکیورٹی کے ایس او پیز پر نظرثانی کی گئی، 2024 میں نان سی پیک منصوبوں کے لیے بھی ایس او پیز ریوائز کیے گئے، چائنیز ایمبیسی میں بھی سیکیورٹی سیل بنایا گیا ہے، اس کے ساتھ ہم رابطے میں ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان اور کے پی میں سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی آرمی کے ذمہ ہے، سی پیک منصوبوں پر براہ راست اب تک کوئی دہشتگرد حملہ نہیں ہوا ہے۔رکن کمیٹی داوڑ کنڈی سوال کیا کہ ہم نے سنا ہے کہ جان بحق چائنیز کے لواحقین کو پیسے دینے کا ایگریمنٹ ہوا ہے،حکام وزارت داخلہ نے بتایا کہ ایسا کوئی ایگریمنٹ چائنہ اور پاکستان کے درمیان نہیں ہوا ہے، پاکستان نے اپنے طور پر چینی شہریوں کو پیسے دینے کا فیصلہ کیا۔ ہلاک چینی شہریوں کے لواحقین کو فی کس کتنی رقم دی جاتی ہے، حکام وزارت داخلہ نے کہا کہ مرنے والے شہری کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر فی کس دے رہے ہیں، کراچی اور داسو والے حادثے میں مرنے والے چائینی شہریوں کے لواحقین کو پیسے دے چکے ہیں۔

    حقوق العباد پر عمل کرنا ہی انسانی حقوق ہیں، وزیراعلی سندھ

    بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سے 281 ارب روپے کا نقصان ہوا

    حب ڈیم سےنئی کنال کی تعمیر کا 87 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،میئر کراچی

    سندھ حکومت کادیہی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے پروگرام شروع

    شام میں پھنسے پاکستانی لبنانی سرحد پر پہنچ گئے

    محمد البشیر شام کے نگران وزیر اعظم مقرر ہو گئے