Baaghi TV

Tag: کالعدم تنظیموں

  • امریکا کی مدد سے کالعدم تنظیموں کی فہرست اپ ڈیٹ کریں گے، بیرسٹر عقیل

    امریکا کی مدد سے کالعدم تنظیموں کی فہرست اپ ڈیٹ کریں گے، بیرسٹر عقیل

    وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت امریکی ایجنسیوں کی مدد سے کالعدم تنظیموں کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرے گی اور ان تنظیموں سے منسلک افراد پر امریکا کی جانب سے سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کسی قسم کی پریشانی کی بات نہیں ہے کہ ان پر سفری پابندی عائد کی جائے گی یا پھر پاکستانی شہریوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی، ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ البتہ جن تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے یا انہیں شیڈول فور میں رکھا گیا ہے، اس حوالے سے لسٹ اپ ڈیٹ ہوگی، ہماری امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ ہے اور اسی بنیاد پر ہم اپنی لسٹ کو اپ ڈیٹ کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوسکتی ہے یا ان کے ویزا منسوخ ہوسکتے ہیں لیکن اس کے علاوہ پاکستانی شہریوں پر ایسی کوئی پابندی نہیں لگے گی جس سے پاکستانی شہری امریکا کا سفر نہ کرسکیں۔خیال رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے 84 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان غیر رجسٹرڈ اور کالعدم تنظیموں کو خیرات نہ دیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنا انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت جرم ہے۔

    مزید کہا گیا کہ دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کی معاونت کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔پروگرام میں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بیرسٹر عقیل نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے اور مجھے یقین ہے کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ان کی اپنی فہرستوں کو بھی اپ ڈیٹ کرے گا۔ہ ہم امریکا کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کریں گے اور ہماری فہرست کی بنیاد پر وہ کالعدم پاکستانی تنظیموں کے بارے میں بھی اپنی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کریں گے۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا جس میں قومی سلامتی کے خطرات کا پتا لگانے کے لیے امریکا میں داخلے کے خواہش مند کسی بھی غیر ملکی کی سیکیورٹی جانچ پڑتال کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔اس حکم نامے میں کابینہ کے متعدد ارکان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ 12 مارچ تک ان ممالک کی فہرست پیش کریں جہاں سے سفر جزوی یا مکمل طور پر معطل کیا جانا چاہیے کیونکہ ان کی جانچ پڑتال اور اسکریننگ کی معلومات بہت کم ہیں۔

    گوادر ایئرپورٹ کیخلاف عالمی میڈیا کا پروپیگنڈا بےنقاب

    امریکی سیکرٹ سروس نے وائٹ ہاؤس کے قریب مسلح شخص کو گولی مار دی

    5خواتین سےزیادتی اور ویڈیو بنانےوالےملزم کو عبرتناک سزا

    رمضان المبارک ، پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

    رمضان المبارک ، پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

  • پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کر دی

    پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کر دی

    محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ان غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ خیراتی اداروں کو خیرات نہ دیں۔

    حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کالعدم تنظیموں کو کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنا انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت جرم ہے۔مزید کہا گیا کہ دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کی مدد کرنے والوں کو قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔بیان کے مطابق پنجاب میں خیراتی اداروں کے لیے پنجاب چیریٹی کمیشن کے ساتھ رجسٹریشن لازمی ہے۔حکومت پنجاب نے بیان میں مزید کہا کہ شہری اپنی زکوٰۃ، خیرات اور عطیات صرف پنجاب چیریٹی کمیشن میں رجسٹرڈ تنظیموں کو دیں، مزید بتایا کہ تمام رجسٹرڈ تنظیموں کی تصدیق ان کے سرٹیفکیٹس پر QR کوڈ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ کالعدم تنظیموں کی فہرست کا عمل 14 اگست 2001 سے شروع ہوا، جب ریاست نے لشکر جھنگوی اور سپاہِ محمد پاکستان پر پابندی عائد کی، جبکہ 14 جنوری 2002 کو حکومت نے جیش محمد، لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک اسلامی اور تحریک نفاذ شریعت محمدی پر پابندی لگا دی۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کی امداد دہشت گردوں کے بجائے صحیح مستحقین تک پہنچے، رجسٹرڈ تنظیموں کی تفصیلات چیریٹی کمیشن کی ویب سائٹ پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔دھوکا دہی، دہشت گردی، ریاست مخالف سرگرمیوں اور ذاتی فائدے کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی شکایات محکمہ داخلہ پنجاب کو کی جا سکتی ہے، کالعدم تنظیموں کی جانب سے فنڈ ریزنگ کی اطلاع ٹول فری نمبر 0800-11111 یا ہیلپ لائن نمبر 042-99214871 اور 042-99214872 پر دی جا سکتی ہے۔

    کالعدم تنظیموں کی فہرست
    لشکر جھنگوی
    سپاہ محمد پاکستان
    جیش محمد
    الرحمت ٹرسٹ بہاولپور
    الفرقان ٹرسٹ کراچی
    لشکر طیبہ
    سپاہ صحابہ پاکستان
    تحریک جعفریہ پاکستان
    تحریک نفاذ شریعت محمدی
    تحریک اسلامی
    القاعدہ
    ملت اسلامیہ پاکستان
    خدام اسلام
    اسلامی تحریک پاکستان
    جمعیت الانصار
    جماعت فرقان
    حزب التحریر
    خیر الناس انٹرنیشنل ٹرسٹ
    بلوچستان لبریشن آرمی
    اسلامک اسٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان
    لشکر اسلامی
    انصار اسلام
    ہامی نامدار گروپ
    تحریک طالبان پاکستان
    بلوچستان ریپبلکن آرمی
    بلوچستان لبریشن فرنٹ
    لشکر بلوچستان
    بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ
    بلوچستان مسلم ڈیفنس آرگنائزیشن
    شیعہ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی گلگت
    مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت
    تنظیم جوان اہلسنت گلگت
    پیپلز امن کمیٹی لیاری
    اہل سنت والجماعت
    الحرمین فاؤنڈیشن
    رباطہ ٹرسٹ
    انجمن امامیہ گلگت بلتستان
    مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت
    تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت
    بلوچستان کی بنیاد پرست فوج
    تحریک نفاذ امن
    تحفۃ ہدّ اللہ
    بلوچستان واجہ لبریشن آرمی
    بلوچ ریپبلکن پارٹی آزاد
    بلوچستان یونائیٹڈ آرمی
    اسلام مجاہدین
    داعش
    جیش اسلام
    بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی
    خانہ حکمت گلگت بلتستان
    تحریک طالبان سوات
    تحریک طالبان مہمند
    یونائیٹڈ بلوچ آرمی
    جئے سندھ متحدہ محاذ
    جماعت الاحرار
    لشکر جھنگوی عالمی
    انصار الحسین
    تحریک آزادی جموں و کشمیر
    جند اللہ
    جماعۃ الدعوۃ
    انفال ٹرسٹ لاہور
    ادارہ خدمت خلق لاہور
    الدعوۃ الارشاد لاہور
    الحمد ٹرسٹ لاہور/فیصل آباد
    مساجد اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ لاہور
    المدینہ فاؤنڈیشن لاہور
    معز بن جبل ایجوکیشنل ٹرسٹ لاہور
    فلاح انسانیت فاؤنڈیشن
    الفضل فاؤنڈیشن/ٹرسٹ لاہور
    الایثر فاؤنڈیشن لاہور
    پاک ترک انٹرنیشنل سی اے جی ایجوکیشن فاؤنڈیشن
    حزب الاحرار
    جئے سندھ قومی محاذ
    سندھ دیش انقلابی فوج
    سندھ دیش لبریشن آرمی
    خاتم الانبیاء غازی فورس غلامان صحابہ
    میمار ٹرسٹ
    سچل سرمست ویلفیئر ٹرسٹ کراچی
    الجزاء پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کراچی
    الاختر ٹرسٹ
    الرشید ٹرسٹ

    تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں، 186 افراد لاپتا

    الخدمت پورے کراچی میں واٹرفلٹریشن پلانٹس لگانا چاہتی ہے، نوید علی بیگ

    سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، بڑا اضافہ

    پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی بھی چھٹی

    چینی، گھریلو سیلنڈر، بیف، آٹے کا تھیلا اور چاول مہنگے

  • عید قربان، کالعدم جماعتوں کے کارکنان کے گرد گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ

    عید قربان، کالعدم جماعتوں کے کارکنان کے گرد گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے موقع پر وزارت داخلہ نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں دینے سے گریز کریں

    وزارت داخلہ کی جانب سے احکامات جاری ہونے کے بعد لاہور پولیس متحرک ہو گئی ہے، عید کے دنوں میں کالعدم جماعتوں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو کالعدم جماعتوں کے کارکنوں کی سخت مانیٹرنگ کر رہی ہیں

    سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی کھالیں صرف ضلعی انتظامیہ سے این او سی حاصل کرنے والوں کو اکھٹی کرنے کی اجازت ہو گی۔ قربانی کے جانوروں کی کھالیں کالعدم تنظیموں کا بڑا ذریعہ معاش تھیں اور اسے نیٹ ورک کو قانون نافذ کرنیوالوں نے بڑی کامیابی کے ساتھ توڑ دیا تھا، تاہم دوبارہ ایسے افراد سرگرم نہ ہوں اس کیلئے لاہور پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سرویلنس سخت کر دی ہے

    سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ قربانی کے جانوروں کی کھالیں صرف ضلعی انتظامیہ سے این او سی لینے والے ادارے ہی حاصل کر سکیں گے اور کھالوں کی خریدو فروخت کرنے والے سٹالز کو بھی چیک کیا جائے گا۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس نے عید کی نمازوں اور قربانی کے اجتماعات کے حوالے سے بھی سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے اور شہر بھر کی 4 ہزار 893 مساجد کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جہاں پولیس کی نفری تعینات ہوگی

    8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    ایف اے ٹی ایف کی ڈیمانڈ، کالعدم تنظیموں کی کتنی جائیداد ضبط کی گئی؟

    کالعدم تنظیموں کی املاک منجمد کرنے کی تفصیلات ایوان میں پیش

    انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب  نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اورسماج دشمن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکو مزید تیز کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جائے تا کہ سماج دشمنوں اور دہشت گرد عناصر کے خاتمے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

    خفیہ معلومات کا بروقت حصول سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں کے قلع قمع میں کلیدی حیثیت کا حامل ہے لہذا پولیس ٹیمیں اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مضبوط سے مضبوط بنائیں جبکہ انفارمیشن شئیرنگ نظام کو بھی مزید فعال جائے تاکہ دہشتگردو ں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے بروقت اقدامات لئے جاسکیں۔ دینی مدارس، اقلیتی عبادت گاہوں سمیت تمام حساس مقامات کے سکیورٹی پلان اور سرویلنس پر بطور خاص توجہ دی جائے اورسپروائزری افسران خودفیلڈ وزٹس کرکے سکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ کو معمول بنائیں۔ کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد جو فورتھ شیڈول میں شامل ہیں کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی جاری رکھی جائے اور نقص امن کی کسی کوشش پرذمہ داران کیخلاف سخت قانونی کاروائی میں رعایت نہ برتی جائے۔

    مذہبی منافرت پر مبنی وال چاکنگ اور گستاخانہ تقاریر اور مواد کی نشر و اشاعت کسی صورت قابل قبول نہیں لہذا امن و اتحاد کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام مکتبہ فکر کے علمائے کرام سے کلوز کوارڈی نیشن رکھی جائے اورمانیٹرنگ اور سرویلنس کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔ اندراج قانون کرایہ داری اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے لہذا خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے بلا امتیاز قانونی کاروائی میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔