Baaghi TV

Tag: کالے شیشے

  • کالے شیشے لگانے پر جنید صفدر کی گاڑی کا چالان، قانونی کارروائی پر رضامندی

    کالے شیشے لگانے پر جنید صفدر کی گاڑی کا چالان، قانونی کارروائی پر رضامندی

    لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی گاڑی کو کالے شیشے (بلیک پیپر) لگانے پر چالان کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق، ٹریفک وارڈن نے بلیک پیپر کی خلاف ورزی پر جنید صفدر کی گاڑی کو روکا اور موقع پر چالان جاری کیا۔ یہ کارروائی جوہر ٹاؤن کے قریب عمل میں آئی۔سکیورٹی خدشات کے باعث گاڑی کے شیشوں پر کالے پیپر چڑھائے گئے تھے، تاہم قانون کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس نے بلا امتیاز کارروائی کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جب وارڈن نے گاڑی روکی تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ گاڑی وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے کی ہے، تاہم جنید صفدر نے مکمل تعاون کرتے ہوئے کہا: "آپ اپنی قانونی کارروائی کریں۔”پولیس حکام کے مطابق واقعہ ضابطے کے مطابق نمٹایا گیا اور قانون سب کے لیے برابر ہے۔

    لیاری سانحے کے بعد خستہ حال عمارتوں کے خلاف کارروائی، ایس بی سی اے متحرک

    ٹی 20 سیریز: بابر، رضوان اور شاہین کو آرام دیے جانے کا امکان، حارث رؤف زخمی

    کراچی: نوبیاہتا لڑکی مبینہ جنسی تشدد کے بعد کوما میں، شوہر گرفتار

    کراچی: نوبیاہتا لڑکی مبینہ جنسی تشدد کے بعد کوما میں، شوہر گرفتار

  • اسلحہ نماش،فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں کے خلاف  پولیس کا کریک ڈاون جاری

    اسلحہ نماش،فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری

    اسلحہ نماش،فینسی نمبر پلیٹس شیشو ں اور سندھ عارضی ایکٹ کے خلاف ساؤتھ زون پولیس کا سخت کریک ڈاون جاری ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کریک ڈاؤن ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کی زیر نگرانی کیا جارہا ہے۔ساؤتھ زون پولیس نے ناکہ بندی پوائنٹس پر کریک ڈوان کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کیا گیا۔کریک ڈاؤن کے دوران 418 گاڑیوں اور 517 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا۔240 گاڑیوں کی فینسی نمبر پلیٹ و ٹینٹڈ گلاسسز کو ریمو کیا گیا۔کریک ڈاؤن کے دوران 43 بیلو لائٹس کو ریمو کیا گیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران 77 مقدمات درج کیے گئے۔دس افراد کو پولیس حراست میں لیا گیا اور 7 گاڑیوں کو دفعہ 550 کے تحت قبضہ پولیس میں لیا۔ گیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ کی ھدایات پر ساؤتھ زون پولیس نے سندھ عارضی رہائشی ایکٹ کے تحت کاروائیاں کرتے ہوئے 177 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف 64 مقدمات درج کئے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کا مقصد شہر میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہے۔

    لائیو اسٹاک سندھ جامعہ کراچی میں لیبارٹری قائم کریگا

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا اجلاس، بڑے فیصلے

    ایم کیو ایم کے دفتر میں مسٹر یونیورس رمیز ابراہیم کی آمد،سید مصطفی کمال سے ملاقات

    جے یو آئی کی 16 نومبر کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی،علامہ راشد محمود

  • سندھ حکومت کا جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون

    سندھ حکومت کا جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون

    چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری سیکریٹری داخلہ محمد اقبال میمن، ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خالد حیدر شاہ ، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈہو ، رینجرز کے نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے، جب کے تمام ڈویژنل کمشنرز نے وڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں جعلی نمبر پلیٹوں، گاڑیوں میں غیر مجاز کالے شیشے، اور اسلحے کی نمائش جیسے اہم مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کی کے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعلی نمبر پلیٹوں، گاڑیوں میں غیر مجاز کالے شیشے، اور اسلحے کی نمائش پر سخت کارروائی کی جائے گی۔اجلاس کے دوران، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے محکمہ داخلہ کو اس کے متعلق عوامی آگاہی بڑھانے اور قانون و امن عامہ کے ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ میڈیا میں جعلی نمبر پلیٹوں، گاڑیوں میں غیر مجاز کالے شیشے، اور اسلحے کی نمائش کے متعلق ایک مہم چلائی جائے جس میں عوام کے لئے واضح ہدایات ہوں۔اس کے علاوہ، چیف سیکریٹری نے محلہ سطح پر مثر نگرانی کی ضرورت پر زور دیا اور متعلقہ حکام کو کمیونٹیز سرویلنس کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ان اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں کمیونٹی واچ گروپ بنانے کی تجویز دی گئی جس میں تمام متعلقہ سیکیورٹی اداروں کے نمائندے بھی شامل ہونگے جو مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

    ایم کیو ایم کے دفتر میں مسٹر یونیورس رمیز ابراہیم کی آمد،سید مصطفی کمال سے ملاقات

    جے یو آئی کی 16 نومبر کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی،علامہ راشد محمود

    معاشرے میں سب سے زیادہ قابل رحم ٹریفک پولیس والے ہیں، شرجیل میمن

    سکیورٹی مزید سخت،ملک بھر کے ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

  • کالے شیشوں، فینسی و بوگس اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن

    کالے شیشوں، فینسی و بوگس اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن

    لاہور: کالے شیشوں، فینسی و بوگس اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا-

    باغی ٹی وی : سی ٹی او لاہور کے مطابق کالے شیشوں پر 500 کی بجائے 2500 روپے جرمانہ عائد ہو گا اب تک غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر 22 ہزار چالان کیے گئے ہیں-

    سی ٹی او لاہور کے مطابق بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر 51 مقدمات درج کروائے گئے جبکہ اپلائیڈ فار، بلانمبری گاڑی و موٹرسائیکل چلانے پر 4 ہزارثالا 213 چالان کیے گئے۔

    آفیشل ڈیٹا کے مطابق کالے شیشے لگانے پر 34 ہزار 112 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، کریک ڈاؤن کےلیے سٹی ٹریفک پولیس کی 17 مخصوص ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

    دوسری جانب انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایت پرنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈرائیونگ لائسنس پرڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرے گی۔ یہ سسٹم ملک بھر کے تمام اضلاع کے 80لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنسز کے قومی ڈرائیونگ لائسنس ڈیٹا بیس پر انحصار کرے گا۔ مختلف خلاف ورزیوں کے لیے ڈ ی میرٹ پوائنٹس کی وضاحت نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس 2000 شیڈول 11میں کی گئی ہے۔

    اس قانون کے مطابق جب ڈ ی میرٹ پوائنٹس دو سال کے اندر20 سے تجاوز کر جائیں گے تومتعلقہ ڈرائیونگ لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس افسران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے سابقہ چالانوں کا ریکارڈ قومی شناختی کارڈ، موبائل نمبر یا لائسنس نمبر کے ذریعے حاصل کرسکیں گے۔

    یہ اقدام نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی شروع کردہ ‘#NoMore’ مہم کا ایک حصہ ہے، جس کے تحت ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جیسا کہ جدید آلات سے لیس سپاٹرز،جدید سپیڈ چیکنگ کیمروں، ڈرونز، باڈی وارن کیمروں کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے موٹرویز اور ہائی ویز پر قوانین کی خلاف ورزیوں کو موثر انداز میں کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

    ڈ ی میرٹ پوائنٹ سسٹم کو نافذ کرنے کا مقصد نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے قوانین کے یکساں اور موثر نفاذ کے طریقہ کار کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کرنا ہے تاکہ ہماری قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پایا جا سکے اور حادثات کی شرح میں نمایا ں کمی لائی جا سکے۔

    بے نظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ: ان کا جرات مندانہ کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

  • گاڑیوں کے کالے شیشوں  کے جعلی اجازت نامے،وزارت داخلہ کا سخت ایکشن

    گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے،وزارت داخلہ کا سخت ایکشن

    وزارت داخلہ کے نام سے منسوب گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،مختلف قسم کی ویب سائیٹس کے ذریعے ملک بھر میں وزارت داخلہ کے نام سے منسوب پرائیویٹ گاڑیوں کو جعلی اجازت نامے جاری کئے جارہے ہیں.وزارت داخلہ نے انکشاف کے بعد سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے.

    وزارت داخلہ نے گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت ناموں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

    ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ کے نام سے منسوب گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے جاری اور اجازت ناموں کی اصلیت جاننے کیلئے جعلی ویب سائیٹس استعمال کرنے کے انکشاف پروزارت داخلہ نے غیرقانونی اجازت نامے بنانے والے جعلسازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزارت داخلہ نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو جعلسازوں کے خلاف کارروائی کیلئے ہدایات جاری کردیں اور اس حوالے سے ایک مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جعلساز وزارت داخلہ کا نام استعمال کرتے ہوئےدھوکہ دہی سے عوام کو گاڑیوں کے شیشے کالے کرنے کے جعلی اجازت جاری کررہے ہیں۔

    جعلساز کالے شیشوں کے اجازت ناموں کے عوض عوام سے بھاری معاوضہ بھی وصول کررہے ہیں۔عوام سے دھوکہ دہی اور وزارت داخلہ کا نام جعلی اجازت ناموں کیلئے استعمال کرنے والوں کیخلاف کاروائی کیجائے۔

    کریک داؤن کا فیصلہ ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی شکایت پر کیا گیا ہے۔عدالت کی جانب سے کالے شیشوں کے اجازت نامے پر پابندی کے فیصلے کے بعد 2013 سے اب تک وزارت داخلہ نے گاڑیوں کے شیشے کالے کرنے کا کوئی نیا اجازت نامہ جاری نہیں کیا.