Baaghi TV

Tag: کامران خان ٹیسوری

  • گورنر سندھ  سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلزکی ملاقات ،عید کی مبارکباد

    گورنر سندھ سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلزکی ملاقات ،عید کی مبارکباد

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، حمزہ تابانی اور بزنس کمیونٹی کے افراد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اورباہمی تعلقات، تجارتی تعائون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اٹلی، روس، جاپان، ترکیہ، ایران، کوریا، انڈونیشیا، قطر، عمان،عراق، ویتنام اور سری لنکا کے قونصل جنرلز نے گورنر سندھ کو عید کی مبارکباددی اور نیک تمنائوں کااظہار کیا۔اس موقع پر قونصل جنرلز نے گورنر سندھ کو رمضان المبارک میں افطار پروگرام کی کامیابی پربھی مبارکباد دی۔ گورنر سندھ نے مہمانوں کا شکریہ اداکیااورعوام سے قریبی رابطے اور مسائل کے حل کو اولین ترجیح قرار دیاہے۔

    کراچی میں عید کے روز فائرنگ، 2 شہری جاں بحق، تین زخمی

  • پاکستان کی معیشت میں بزنس مینوں کا اہم کردار ہے، گورنر سندھ

    پاکستان کی معیشت میں بزنس مینوں کا اہم کردار ہے، گورنر سندھ

    گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہونے والی لانچ پیڈ پاکستان کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں انہوں نے پاکستان کی معیشت میں بزنس مینوں کے اہم کردار کو سراہا اور کہا کہ بزنس مین پاکستان کی معیشت کے لیے ایک بڑا رول ادا کر رہے ہیں۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کو محفوظ اور مستحکم ماحول کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ سرمایہ کاری کر سکیں۔اس حوالے سے انہوں نے صوبائی وزیر تجارت پر زور دیا کہ وہ سرمایہ کاروں کو حوصلہ دیں اور انہیں انویسٹمنٹ کے لیے موزوں ماحول فراہم کرنے کی کوشش کریں۔محمد کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پر امریکی صدر کے حالیہ شکریہ کے پیغام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے پاکستان کے ساتھ تعاون کی درخواست کی ہے، جس کے بعد سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

    گورنر سندھ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کے آرمی چیف اور وزیراعظم کا مشترکہ مقصد ملکی معیشت کو مستحکم اور بہتر بنانا ہے، اور اس میں تمام اداروں کا کردار اہم ہے۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان سرمایہ کاری کے لیے موزوں ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور آنے والے دنوں میں سرمایہ کاروں کو نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔اس تقریب میں پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی، جس میں حکومت کی جانب سے مستقبل میں سرمایہ کاروں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

    امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنے کیلیے فوجی پروازیں معطل

    عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ؟ اہم خبر آ گئی

    کراچی سے طالب علم اغوا، 6 کروڑ تاوان کا مطالبہ

    افغان شہریوں کے لیے نئے اقدامات کا اعلان ، ویزا قوانین سخت

  • گورنر سندھ اور بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف

    گورنر سندھ اور بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور اُن کے بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ انکشاف کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ عوامی افطار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ اس رمضان المبارک میں مجھے اور میرے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں گئیں، مجھے کہا گیا کہ اس بار رمضان میں لوگوں کو مت بلائیں مگر میں نے منع کردیا اور کہا کہ مجھے اپنوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ گورنرہاﺅس میں رمضان المبارک کی تیسری افطارڈنر میں بھی ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہے افواج پاکستان کے لئے نعرے اور ان کے لئے دعائیں کراﺅں گا۔

    انہوں نے کہا کہ اس رمضان المبارک کا اہتمام اتحاد رمضان بنا رہے ہیں، افواج کو جب ضرورت پڑی نوجوان ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، آرمی چیف، افواج اور سرحدیں کمزور ہوئیں تو ہمارا حال عراق، لبنان، فلسطین جیسا ہوگا۔گورنر سندھ نے کہا کہ ساڑھے نو لاکھ راشن تقسیم ، عمرے کے ٹکٹس ، سولر پینل، آئی ٹی کے کورسز کرارہے ہیں، میں یہ سب کام اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کررہاہوں۔ گورنرسندھ نے کہا کہ آرمی چیف اور حکومت چاہتے ہیں معیشت مضبوط ہو ۔

    افطار ڈنر میں لکی ڈرا میں رحیم یار خان کے پیرن دتہ کا 120گز کا پلاٹ نکلا۔ اس موقع پر خوش نصیب پیر سید نے کہا کہ پلاٹ نکلنے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔افطارڈنر میں شریک ہونے والے دو خصوصی شہریوں معذور الٰہی بخش اور محمد اسلم کو گورنر سندھ نے عمرے کے ٹکٹس بھی دیئے۔

    پرویز الہیٰ پر پنجاب میں 32 مقدمات درج، پولیس رپورٹ

    اسپین میں چیئرمین پی ٹی اے کی اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات

    کراچی، چچا سے بھتہ مانگنے والا بھتیجا چار ساتھیوں سمیت گرفتار

    شریف اور پرویز الہی فیملی کےسابق وکیل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات

    سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور ، قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی میں 3 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ

  • گورنر سندھ سے اٹلی کی سفیراور وزارت دفاع کے مشیرکی ملاقات

    گورنر سندھ سے اٹلی کی سفیراور وزارت دفاع کے مشیرکی ملاقات

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلن اور وزارت دفاع کے سینئر مشیر فرانسسکو میریو ٹیلونے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔

    باغٰی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر اٹلی کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل ڈینیلو گوئیر ڈانیلا اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن اگیسٹو پالمیری بھی موجود تھے۔جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ، وفود کے تبادلوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاک اٹلی دو طرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، اٹلی کے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ صوبہ میں بھی سرمایہ کاری کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی سے تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔اٹلی کی وزارت دفاع کے سینئر مشیر نے کہا کہ اٹلی کے سرمایہ کار صوبہ کے مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔اٹلی کی سفیر اور وزارت دفاع کے سینئر مشیر نے وفد کے ہمراہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے تاریخی کمرہ کا دورہ بھی کیا،اٹلی کی سفیر نے کہا کہ گورنر انیشیٹیوز کے تحت جاری راشن ڈرائیو اور آئی ٹی کورسز قابل تحسین اقدامات ہیں۔اٹلی کی سفیر اور اٹلی وزارت دفاع کے سینئر مشیر نے گورنر ہائوس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا،دونوں ممالک کے قومی ترانوں پر دونوں ممالک کے پرچموں کی الگ الگ پرچم کشائی بھی کی گئی، اٹلی کی سفیر نے گورنر ہائوس میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کئے ، قبل ازیں اٹلی کی سفیراور اٹالین وزارت دفاع کے سینئر مشیر کو گورنر ہائوس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔