Baaghi TV

Tag: کامسیٹس یونیورسٹی

  • کراچی میں 3 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ

    کراچی میں 3 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں 3اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (NUTECH) اور کامسیٹس یونیورسٹی کا کراچی میں نئے کیمپسز کا قیام ہوگا۔ ایم کیو ایم شہری سندھ کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مزید مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر قائد کےعوام کے لئے ایک تاریخی کام کیا گیا ہے۔یہ اقدام طلبہ کیلئے معیاری تعلیم کو بڑھانے کے ایم کیو ایم کے وژن کی تکمیل ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم شہری سندھ کے نوجوانوں کیلئے ترقی کے مواقع فراہم کرتی ہوئی آئی ہے۔ان یونیورسٹی کیمپسز کا کراچی میں قیام شہر کے طلبہ کیلئےترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔ ایم کیو ایم ارکان مرکزی کمیٹی سمیت اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران و کارکنان، مختلف شعبہ جات کے ارکان نے اس اقدام پر مسرت کا اظہار کیا اور شہر کے ترقی کے لئے خوش آئند قرار دیا۔

    جاری مالی سال کے 8 ماہ،پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ

    حکومت سندھ کی منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی

    کراچی: بینک لاکر سے 10 کروڑ مالیت کا سامان چوری، مقدمہ درج

  • کامسیٹس یونیورسٹی میں طلبا سے غیر اخلاقی سوالات پوچھنے والا لیکچراربرطرف

    کامسیٹس یونیورسٹی میں طلبا سے غیر اخلاقی سوالات پوچھنے والا لیکچراربرطرف

    اسلام آباد: کامسیٹس یونیورسٹی میں غیر اخلاقی سوال کا معاملہ،وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق نے نوٹس لے لیا-

    باغی ٹی وی :کامسیٹس یونیورسٹی میں انگریزی کے پرچہ میں دو بہن بھائیوں میں غیر فطری تعلق کا سوال پوچھا گیا جس پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق نے نوٹس لیتے ہوئے یونیورسٹی سربراہ کو سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کرلی ہے-

    امین الحق کا کہنا ہے کہ یہ پرچہ گزشتہ سال 4 دسمبرکولیا گیا تھا جس میں شامل سوال انتہائی غیراخلاقی اورنصابی قانون کےبرخلاف ہے۔

    انکوائری میں وزیٹنگ لیکچرارخیر البشر کو پرچے میں سوال شامل کرنے کا ذمہ دار قرار ٹھہراتے ہوئے نوکری سے فارغ کردیا گیافیکلٹی ممبر نے وہ سوال گوگل سے ’چوری‘ کیا تھا۔

    ریکٹر نے پرچے کے اگلے ہی روز اجلاس طلب کرکے فیکلٹی ممبرسے اس طرح کا متنازع سوال پوچھنے کی وضاحت طلب کی تھی جس پر لیکچرارنے اپنی غلطی تسلیم کی اور یونیورسٹی نے انہیں برطرف کردیا۔

    کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے پروگرام BEE کے پہلے سمسٹر کے امتحان میں پوچھا گیا نامناسب سوال انگلش کمپوزیشن کے پیپر میں طلبہ سے پوچھا گیا،نامناسب سوال پر طلبہ کو 300 الفاظ پر مشتمل چار پیراگراف لکھنے کا کہا گیا-

    اس امتحان کے بعد فیکلٹی ممبر کو 5 جنوری کو برطرف کردیا گیا تھا۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے 19 جنوری کو معاملے کا نوٹس لیا جس کے بعد یونیورسٹی کی جانب 2 فروری کو جواب جمع کروادیا گیا تھا۔

  • شہباز گل کی اہلیہ سرکاری خزانے کی نادہندہ نکلیں

    شہباز گل کی اہلیہ سرکاری خزانے کی نادہندہ نکلیں

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی اہلیہ کامسیٹس یونیورسٹی کی ایک کروڑ 86لاکھ روپے کی نادہندہ نکلی۔

    باغی ٹی وی : یونیورسٹی نے ایک بار بھر اعزا اسد رسول سے 99 ہزار امریکی ڈالرز کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کردیا۔دستاویز کے مطابق شہباز گل کی اہلیہ سرکاری خرچ پر بیرون ملک پی ایچ ڈی کے لیے جانے کے بعد غائب ہونے والے اسکالرز کی لسٹ میں شامل ہیں

    بہت ہوگیا اب عدلیہ پرالزام تراشی برداشت نہیں کریں گے،لاہور ہائیکورٹ

    وہ سال 2011ء میں یونیورسٹی کے خرچ پر پی ایچ ڈی کرنے کے لیے امریکہ گئیں اور گیارہ سال گزرنے کے باوجود واپس نہیں آئیں انہوں نے یونیورسٹی میں اپنے کام کی رپورٹ نہیں دی اور خطوط کے جواب دینا بند کر دیئے –

    معاہدے کی رو سے اب شہباز گل کی اہلیہ نے قانون کے مطابق اپنے اوپر آنے والے اخراجات کو واپس سرکاری خزانے میں جمع کرانا ہے ان کو سرکاری رقم پر 25 فیصد جرمانہ بھی اداکرنا ہے معاہدے کے تحت ڈگری کے بعد اعزارسول نے واپس آ کر یونیورسٹی میں پڑھانا تھا. کامسیٹس یونیورسٹی نے اعزا رسول کے ضامن ایاز شوکت کو بھی الگ سے نوٹس جاری کردیئے۔

    عمران خان کی اداروں پر تنقید کے بعد ایک پاکستانی کے عمران خان سے سوالات

    کامسیٹس یونیورسٹی کی جانب سے اعزا اسد رسول کو لکھے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو7 مارچ 2011ء میں امریکہ کی University of Illinois at Urbana-Champaign USA(UIUC) کے لیے اسکالرشپ دی گئی، آپ نے یونیورسٹی میں اگست 2011ء میں حاضری دی۔ اسکالرشپ کے تحت 2016ء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرکے واپس رپورٹ کرنا لازم تھا۔

    ذرائع کے مطابق شہباز گل کی اہلیہ سے ریکوری کے لیےکامسیٹس یونیورسٹی کی کوششوں پر بھی شہباز گل اپنے دور حکومت میں اثرانداز ہوتے رہے۔ شہباز گل اس کیس کو ختم کرانے اور معاملہ رفع دفع کرانے کےلیے کامسیٹس یونیورسٹی پر دباؤ ڈالتے رہے، جس کی وجہ سے معاملہ نوٹس جاری ہونے کے ایک سال بعد بھی لٹکا ہواہے واضح رہے کہ شہباز گل اور ان کی اہلیہ امریکی شہری ہیں-

    شہباز گل کے ٹوئٹر سے 50 ہزار فالورز غائب ہوگئے