Baaghi TV

Tag: کامن ویلتھ گیمز

  • پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز آف انڈیپینڈنٹ سٹیٹس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

    پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز آف انڈیپینڈنٹ سٹیٹس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

    وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ احسان مزاری سے بیلاروس کے سفیرآندرے میٹیلٹسا نے ملاقات کی،بیلاروس سفیر نے پاکستان کو کامن ویلتھ گیمز آف انڈیپینڈنٹ سٹیٹس میں شرکت کی دعوت دی، پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز آف انڈیپینڈنٹ سٹیٹس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ۔کامن ویلتھ گیمز آف انڈیپینڈنٹ سٹیٹس 4سے 14اگست تک بیلاروس میں منعقد ہونگی،وفاقی وزیر احسان مزاری نے کہاکہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،بیلاروس کیساتھ کھیلوں اور دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھائیںگے۔بیلاروس کے سفیر نے وفاقی وزیر احسان مزاری کو گیمز میں شرکت کی خصوصی دعوت دی،وفاقی وزیر احسان مزاری نے بیلاروس سفیر کی دعوت قبول کرلی ،سی آئی ایس گیمز میں پاکستان باکسنگ،سوئمنگ،کراٹے ، ریسلنگ میں شرکت کرے گا۔

  • گولڈ میڈلسٹ محمد نوح دستگیر بٹ وطن واپس پہنچ گئے

    گولڈ میڈلسٹ محمد نوح دستگیر بٹ وطن واپس پہنچ گئے

    کامن ویلتھ گیمز 2022ء کے گولڈ میڈلسٹ، ویٹ لفٹرز محمد نوح دستگیر بٹ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ویٹ لفٹرز محمد نوح دستگیر بٹ اور دیگر قومی ایتھلیٹس کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر شاندار استقبال ہوا اور اِن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ایئرپورٹ پر ڈی جی اسپورٹس بورڈ آصف زمان نے ایتھلیٹس کا استقبال کیا نوح بٹ کےعلاوہ ویٹ لفٹر حنظلہ دستگیر، حیدر علی، والی بال ٹیم اور ان کے غیر ملکی کوچ بھی وطن پہنچے۔

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

    میڈیا سے گفتگو کے دوران محمد نوح دستگیر بٹ کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کی طرح ہمارا استقبال ہوا، پی ایس بی کے ڈی جی نے تمام قومی ایتھلیٹس کا استقبال کرکے اچھی روایت قائم کی ہے۔

    دوسری جانب آصف زمان ڈی جی پی ایس بی کا کہنا تھا کہ قومی ایتھلیٹس کو انعامات کے ساتھ مزید اچھی تیاریوں کے موقع فراہم کریں گے جس ایتھلیٹ کو بیرون ملک ٹریننگ کے لیے بھیجنا ہوگا انہیں پورے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں 109 ویٹ کیٹگری میں مجموعی طور پر 405 کلوگرام وزن اٹھایا۔ اسنیچ میں 173جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232کلوگرام وزن اٹھایا جو 109 ویٹ کیٹگری میں کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ ہے۔

    نوح دستگیر بٹ نے 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے سے قبل 2018 کے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔2017 اور 2021 میں منعقدہ کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں چاندی کے تمغے جیتے۔ وہ دو مرتبہ کامن ویلتھ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں بھی کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں۔

    کامن ویلتھ گیمز:7 سال سے اس گیم کو جیتنے کی کوشش کررہا تھا ،نوح دستگیر

    نوح دستگیر بٹ کا تعلق ویٹ لفٹنگ کی مشہور فیملی سے ہے ان کے کیریئر پر ان کے والد کا گہرا اثر رہا ہے، نوح کے والد غلام دستگیر بٹ ساؤتھ ایشین گیمز میں چار مرتبہ گولڈمیڈل جیت چکے ہیں، نوح بٹ اپنے والد کی نگرانی ہی میں ٹریننگ کرتے ہیں-

    نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے نوح دستگیر نے کہا تھا کہ 7 سال سے اس گیم کو جیتنے کی کوشش کررہا تھا اتنا وزن اٹھانا آسان نہیں ہوتا، 12 سے 13 سال کی محنت کے بعد یہ کر پایا۔

    ان کا کہنا تھاکہ گھر میں ہی والد صاحب ٹریننگ کراتے ہیں،میرے والد بھی انٹرنیشنل ویٹ لفٹر تھےجبکہ بھائی بھی اس کھیل میں ہے۔ پچھلی بار برانز میڈل لیا تھا مگر اس بار پاکستان کا نام روشن کیاحکومت سے کہنے کی ضرورت نہیں،میں نے اپنا کام کردیا،اب وہ کر کے دکھائیں۔

    گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے

  • آپ ہمارے ہیرو ہو، شان شاہد نے کی ارشد ندیم کی تعریف

    آپ ہمارے ہیرو ہو، شان شاہد نے کی ارشد ندیم کی تعریف

    کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے ارشد ندیم کی جہاں سارے پاکستان نے تعریف کی ہے وہیں اداکار شان شاہد بھی پیچھے نہ رہے. شان شاہد نے ٹویٹر پر ارشد ندیم کی تصویر لگا کر ایک کیپشن لکھا ” آپ ایک حقیقی ہیرو ہیں، آپ ایک ایسے نظام سے اٹھے ہیں جو ملک کے کھلاڑی کو کوئی سپورٹ فراہم نہیں کرتا، جہاں طاقتور کو آپ کی جدوجہد کی کوئی پرواہ نہیں آپ اکیلے ہیرو ہیں اورعزت کے حقدار ہیں” . شان شاہد نے ارشد ندیم کی خوبصورت لفظوں میں‌ حوصلہ افزائی کی. شان کے ساتھ ساتھ دیگر فنکاروں نے بھی ارشد ندیم کو اپنا اور اپنے ملک کا ہیرو قرار دیا سب کا کہنا ہےکہ اس کھلاڑی نے ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ

    ساتھ پوری دنیا میں ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور ہمیں ایسے ہی ہیروز کی ضرورت ہے. یاد رہے کہ میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم عالمی سطح پر ہونے والے ایسے مقابلوں میں کئی بار پاکستان کے لیے میڈلز جیتے ہیں.ارشد ندیم 5 بھائیوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ ارشد نے پنجاب یوتھ فیسٹول میں کئی گولڈ میڈلز حاصل کئے۔ انھوں نے انٹربورڈ ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کےبعد قومی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی۔پچھلے برس ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو ایونٹ میں گولڈ ميڈل کيلئے12 ايتھليٹس ميں مقابلہ تھا۔ اس ایونٹ میں ارشد نديم پاکستان کے ميڈل کی واحد اميد تھے۔

  • کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹس:  تمام ایتھلیٹس سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کروں گا،وزیراعظم

    کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹس: تمام ایتھلیٹس سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کروں گا،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹس کی حوصلہ افزائی کیلئے ملاقات کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ نوح بٹ، ارشد ندیم،شریف طاہر، زمان انور، انعام بٹ، شاہ حسین شاہ، علی اسد اور عنایت اللہ نے مجھ سمیت تمام پاکستانیوں کاسر فخرسے بلند کر دیا ان پاکستانی ایتھلیٹس نےاقوام عالم میں پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا ہے، یہ سب پوری قوم کا فخر ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ان تمام ایتھلیٹس سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کروں گا، کامن ویلتھ گیمز میں شریک دیگر پاکستانی ایتھلیٹس بھی قابل تعریف ہیں دیگر ایتھلیٹس بھی محنت اور لگن سے پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے، حوصلہ مت ہاریں، محنت جاری رکھیں-

    دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کی کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں نیزہ پھینکنے کے مقابلوں میں ارشد ندیم کا ریکارڈ پورے پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے، انجری کے باوجود سونے کا تمغہ جیت کر ارشد ندیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا بے مثال مظاہرہ کیا، نصف صدی سے زائد عرصےبعد کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو گولڈ میڈل ملنا ایک بڑی کامیابی ہے ارشد ندیم اور نوح دستگیر جیسے جوان پاکستان کے ہیرو ہیں۔

    کامن ویلتھ گیمز:7 سال سے اس گیم کو جیتنے کی کوشش کررہا تھا ،نوح دستگیر

    کامن ویلتھ گیمز جویلین تھرو فائنل: ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کردی

    سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ارشد ندیم کو کامن ویلیتھ گیمز جیتنے پر مبارکباد پیش کی، کہا ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر ملک اور عوام کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، ارشد ندیم نے ملک کا نام روشن کیا ہے ایسے نوجوانوں پر قوم کو فخر ہے، آصف علی زرداری نے ارشد ندیم کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا بھی کی۔

    ادھر ارشد ندیم کے آبائی گاؤں میاں چنوں میں جشن کا سماں ہےارشد ندیم کے گھر پر مبارکباد دینے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ علاقے میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی جا رہی ہیں، اس موقع پر قومی ایتھلیٹ کے دوستوں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔

    ارشد ندیم کے بھائی علیم نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کیا، دوسرے بھائی شاہد کا کہنا ہے کہ بازو میں انجری کے باوجود ارشد نے پاکستان کا پرچم بلند کیاوالد نے کہا کہ ارشد کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے۔

    جبکہ ارشد کی والدہ نے کہا کہ بیٹے کی کامیابی پر اللہ تعالٰی کی شکر گزار ہوں،گولڈ میڈل جیت کر بیٹے نے سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

    کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کےریسلرعلی اسدنےکانسی کاتمغہ جیت لیا

  • کامن ویلتھ گیمز:  ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سیاسی اور معروف شخصیات کی مبارک باد

    کامن ویلتھ گیمز: ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سیاسی اور معروف شخصیات کی مبارک باد

    کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کو شاباش دی ہے۔

    مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ نے ہمیں قابل فخر بنادیا ہے، شاباش چیمپئن۔

    پاکستان کی افواج نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کی ہے ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ شاباش ارشد ندیم، آپ نے پاکستان کو قابل فخر بنا دیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

    بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جسم ٹوٹا ہوا تھا پر ہمت ہمالیہ سے بھی بلند تھی، ارشد ندیم نے قوم کو قابل فخر بنادیا ارشد ندیم کو پاکستان کے لئے میڈل لانے پر سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے بھی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے پی سی بی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ’شاباش ارشد ندیم، ہمیں آپ کے ریکارڈ تھرو اور گولڈ میڈل پر فخر ہے-

    دوسری جانب ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ پوری قوم کا شکریہ ،رات کو جاگ کر میرے لیے دعا کی اور اللہ تعالی نے ان سب کی دعاؤں سے مجھے گولڈ میڈل سے نوازا ۔

    ارشد ندیم نے کہا کہ گولڈ میڈل جیتنے پر بہت خوش ہوں، مجھے کہنی اور گھٹنے کی انجری تھی، طبی ماہرین کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر بہت کام کیا پاکستان اسپورٹس بورڈ،پنجاب اسپورٹس بورڈ کا شکریہ جنہوں نے سہولیات دیں، مجھے انجری بھی تھی اور فینز چاہتے تھے کہ گولڈ میڈل جیتوں، پوری امید کے ساتھ آیا تھا کہ اپنے مداحوں کے لیے گولڈ میڈل جیتوں گا۔

    پاکستانی ایتھلیٹ نے مزید کہا کہ بھارت کے نیرج چوپڑا انجری کی وجہ سے نہیں تھے، اگر وہ ہوتے مقابلے میں تو اور بھی مزہ آتا میں حکومت سے کہوں گا کہ ہمیں بین الاقوامی معیار کی سہولیات دی جائیں، انشااللہ ترکی میں اسلامک گیمز میں بھی میڈل جیتوں گا۔

    ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے اولمپکس سے پہلے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو ٹریننگ کے لیے جرمنی بھجوانے کیلئے تیار ہیں۔


    صوبائی وزیرناصرحسین شاہ نے کہا کہ ارشد ندیم کو دو سال کے لیے ذاتی خرچ پر جرمنی بھجوانےکو تیار ہوں پاکستان کے لیے اس سے زیادہ فخر کی کوئی بات نہیں ہوسکتی کہ یہ گولڈ میڈلز جیتتے رہیں۔

    پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے

    رپورٹس کے مطابق 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان اسپورٹس پالیسی کے تحت دیا گیا پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی آصف زمان کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو جنوبی افریقا میں ٹریننگ دلوانے کا فائدہ ہوا ارشد ندیم سمیت تمام میڈلز جیتنے والوں کو وزیراعظم ہاؤس لےجایا جائے گا۔

    پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم 90 میٹر کی تھرو کرنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے۔

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی، یہ تھرو اس سال کی تیسری بہترین تھرو ہے۔

    اس سال اینڈرسن پیٹرز 93.07 میٹر اور جیکب ویڈلیک 90.88 میٹر کی تھرو کر چکے ہےارشد ندیم سب سے بڑی تھرو کرنے والے جنوبی ایشیا کے پہلے جبکہ دوسرے ایشین بن گئے ہیں، تائیوان کے چاؤ سن چینگ نے 2017 میں 91.36 میٹر کی تھرو کی تھی۔

    پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں میڈل جیتا جبکہ یہ 1962 کے بعد کامن ویتلھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔

  • کامن ویلتھ گیمز:مردوں کی200میٹردوڑکی ہیٹ  2میں پاکستان کےشجرعباس کی پہلی پوزیشن

    کامن ویلتھ گیمز:مردوں کی200میٹردوڑکی ہیٹ 2میں پاکستان کےشجرعباس کی پہلی پوزیشن

    لاہور:کامن ویلتھ گیمز میں کھیلون کے مقابلے جاری ہیں اور اس حوالے سے پاکستانی کھلاڑی بھی بڑی محنت سے کوشش کررہےہیں، برطانیہ سے آنے والی ایک اچھی خبر یہ بھی ہے کہ مردوں کی 200 میٹر دوڑ کی ہیٹ 2 میں پاکستان کے شجر عباس نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے

    کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس 200 میٹرریس میں پاکستان کے شجرعباس سیمی فائنل میں پہنچ گئے کامن ویلتھ گیمز میں تیس سال بعد کسی پاکستانی ایتھلیٹ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے شجر عباس نے 200 میٹر کافاصلہ 21 اعشاریہ 12 سیکنڈ میں مکمل کیا۔

    دوسری طرف کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ کا آغاز جمعہ 5 اگست سے ہوگا۔برمنگھم میں ریسلنگ کے مقابلوں کا آغاز صبح 10 بجے سے ہوگا۔

    گذشتہ کامن ویلتھ گیمزکے گولڈ میڈلسٹ محمد انعام بٹ 86 کلوگرام کیٹیگری کے مقابلے میں حصہ لیں گے۔ عنایت اللہ 65 کلوگرام اور زمان انور125 ویٹ کیٹیگری میں مقابلہ کریں گے۔

    6 اگست کو ہونے والے والے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کے علی اسد 57 ویٹ میں مقابلہ کریں گے۔

    محمد طاہر شریف 74 کلوگرام جبکہ طیب رضا 97 کلوگرام ویٹ کیٹیگری کے مقابلے میں ایکشن میں ہوں گے۔

    انعام بٹ نے بتایا کہ ان کی تیاری بہترین ہے اورگزشتہ 4 ماہ بھرپور تیاری کی ہے۔ انعام بٹ نے کہا کہ ٹریننگ زبردست ہے، کامن ویلتھ گیمز میں بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرینگے۔

    قومی ریسلر کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز بہت بڑا ایونٹ ہے، کسی ایک کھلاڑی کو ٹارگٹ نہیں کرسکتے،خاص طور پرجب آپ نے گولڈ میڈل جیتا ہوتو سب کی نظریں آپ پر ہوتی ہیں۔

    انعام بٹ نے یہ بھی بتایا کہ سات سے آٹھ ممالک کے حریف ہیں جن کے کھلاڑی انٹرنیشنل لیول پر اچھا کھیل پیش کرتے ہیں،اس لئےہرمیچ کو آخری میچ سمجھ کر کھیلنا ہے تا کہ پاکستان کے لئے میڈل جیت سکوں۔

  • کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈل جیتنے پر صدر،وزیرخارجہ ودیگر کی نوح دستگیر کو مبارکباد

    کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈل جیتنے پر صدر،وزیرخارجہ ودیگر کی نوح دستگیر کو مبارکباد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دولت مشترکہ کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے پر صدر مملکت ،وزیر خارجہ، وزیر اطلاعات سمیت دیگر نے نوح دستگیر کو مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں نمایاں کارکردگی جاری رکھیں گے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا کھیل کے میدان میں پاکستانی نوجوانوں کی مزید حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دولت مشترکہ کھیلوں میں نیا ریکارڈ قائم کرنے پر نوح دستگیر بٹ کو مبارک باد دی ہے بلاول بھٹو زرداری نے کامن ویلتھ گیمز میں ہونے والے جوڈو کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے شاہ حسین شاہ کو بھی مبارک باد دی اور کہا ہے کہ نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں وزن اٹھانے کے مقابلوں میں طلائی تمغہ لے کر ملک کا نام روشن کیا، شاہ حسین شاہ اور نوح دستگیر بٹ جیسے جوان پاکستان کا اصل چہرہ ہیں، امید کرتا ہوں کہ پاکستان کے کھلاڑی عالمی مقابلوں میں اپنی کامیابیوں کا یہ تسلسل نہ صرف جاری رکھیں گے بلکہ ملک کے لئے مزید تمغے بھی جیت کر لائیں گے،

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی کامن ویلتھ گیمز 2022 میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیر بٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہویل ڈن محمد نوح دستگیر بٹ آپ نے شاندار کامیابی حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے پوری قوم کو محمد نوح دستگیر بٹ کی کامیابی پر فخر ہے انہوں نے امنید ظاہر کی کہ نوح دستگیر بٹ آئندہ بھی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے۔

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    ایک خاتون نے کیں 9 شادیاں، کسی بھی شوہر سے نہیں ہوئی تھی اسکی علیحدگی

    دو شادیاں کرنیوالے پولیس اہلکار کے قاتل کون ؟ تہلکہ خیز انکشاف

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کامن ویلتھ گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں گولڈمیڈل جیتنے پر پاکستانی ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیربٹ کو مبارکباد دی اور کہا کہ محمد نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیم میں سونے کا میڈل جیت کر پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے۔قوم کو ملک کا نام روشن کرنے والے محمد نوح دستگیر بٹ کی کارکردگی پر فخر ہے۔ محمد نوح دستگیر بٹ نے اپنی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ محمد نوح دستگیر بٹ کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں۔

    واپڈا ویٹ لفٹرنوح دستگیر کی کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی چیئرمین واپڈا اور واپڈا سپورٹس بورڈ نے نوح دستگیر کو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے، چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ واپڈا ویٹ لفٹر نوح دستگیر نے اپنی شاندار کارکردگی سے ملک کا نام روشن کیا فخر ہے کہ نوح دستگیر جیسے کھلاڑی واپڈا سپورٹس کا حصہ ہیں ، واپڈا سپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کا پرچم سر بلند کرنے میں واپڈا کے کھلاڑی اہم کردار ادا کر رہے ہیں واپڈا پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بہبود کے لئے پُر عزم ہے

    واضح رہے کہ گوجرانوالہ کے نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں 405 کلو ویٹ اٹھا کر پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

    کامن ویلتھ گیمز:7 سال سے اس گیم کو جیتنے کی کوشش کررہا تھا ،نوح دستگیر

    وح دستگیر بٹ نے ویٹ لیفٹنگ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا،

  • کامن ویلتھ گیمز:7 سال سے اس گیم کو جیتنے کی کوشش کررہا تھا ،نوح دستگیر

    کامن ویلتھ گیمز:7 سال سے اس گیم کو جیتنے کی کوشش کررہا تھا ،نوح دستگیر

    برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں گوجرانوالہ کے 24 سالہ پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے گولڈمیڈل جیت کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا-

    باغی ٹی وی : پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں 109 ویٹ کیٹگری میں مجموعی طور پر 405 کلوگرام وزن اٹھایا۔ اسنیچ میں 173جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232کلوگرام وزن اٹھایا جو 109 ویٹ کیٹگری میں کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ ہے۔

    نوح دستگیر بٹ نے 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے سے قبل 2018 کے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔2017 اور 2021 میں منعقدہ کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں چاندی کے تمغے جیتے۔ وہ دو مرتبہ کامن ویلتھ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں بھی کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں۔

    نوح دستگیر بٹ کا تعلق ویٹ لفٹنگ کی مشہور فیملی سے ہے ان کے کیریئر پر ان کے والد کا گہرا اثر رہا ہے، نوح کے والد غلام دستگیر بٹ ساؤتھ ایشین گیمز میں چار مرتبہ گولڈمیڈل جیت چکے ہیں، نوح بٹ اپنے والد کی نگرانی ہی میں ٹریننگ کرتے ہیں-

    کامن ویلتھ گیمز: سری لنکن جوڈو کھلاڑی اور آفیشل ایونٹ سے لاپتہ

    نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے نوح دستگیر نے کہا کہ 7 سال سے اس گیم کو جیتنے کی کوشش کررہا تھا اتنا وزن اٹھانا آسان نہیں ہوتا، 12 سے 13 سال کی محنت کے بعد یہ کر پایا۔

    ان کا کہنا تھاکہ گھر میں ہی والد صاحب ٹریننگ کراتے ہیں،میرے والد بھی انٹرنیشنل ویٹ لفٹر تھےجبکہ بھائی بھی اس کھیل میں ہے۔ پچھلی بار برانز میڈل لیا تھا مگر اس بار پاکستان کا نام روشن کیاحکومت سے کہنے کی ضرورت نہیں،میں نے اپنا کام کردیا،اب وہ کر کے دکھائیں۔

    واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتا ہے نوح دستگیر بٹ کا گولڈ کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں پاکستان کا صرف دوسرا گولڈ میڈل ہے، اس سے قبل 2006 میں شجاع الدین ملک نے پاکستان کیلئے ویٹ لفٹنگ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

    پاکستانی باکسر زوہیب رشید غلطی کے باعث کامن ویلتھ گیمز سے باہر

  • کامن ویلتھ گیمز: سری لنکن جوڈو کھلاڑی اور آفیشل ایونٹ سے لاپتہ

    کامن ویلتھ گیمز: سری لنکن جوڈو کھلاڑی اور آفیشل ایونٹ سے لاپتہ

    لندن: انگلینڈ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والی سری لنکن کھلاڑی اور آفیشل ایونٹ سے لاپتہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :خلیج ٹائمز کے مطابق کیمپ سے ایک خاتون جوڈو کھلاڑی اور ٹیم کی منیجر لاپتہ ہیں تاہم دونوں کے نام اب تک سامنے نہیں آئے ہیں 70ویں کامن ویلتھ گیمز میں سری لنکا کی نمائندگی کرنے والی جوڈو ٹیم کی مینیجر اپنے پہلے راؤنڈ میں ہارنے کے بعد غائب ہو گئیں۔

    سری لنکا: صدارتی محل سے پرچم چرانے والا شخص گرفتار

    کامن ویلتھ گیمز کے دوران خاتون جوڈو کھلاڑی اپنا کل کا مقابلہ ہار گئی تھیں جس کے بعد مبینہ طور پر ایونٹ سے غائب ہیں، دوسری جانب برمنگھم میٹروپولیٹن پولیس نے سری لنکن انتظامیہ کی جانب سے لاپتہ ہونے والی کھلاڑی اور آفیشل کو فوری طور پر ڈھونڈنے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    دریں اثنا، سری لنکا کے دستے کے چیف ڈی مشن میجر جنرل (ر) دمپتھ فرنینڈو نے مزید مسائل سے بچنے کے لیے سری لنکن دستے میں شامل 108 کھلاڑیوں اور 51 اہلکاروں کے تمام پاسپورٹ حاصل کر لیے ہیں تاکہ مزید مسائل سے بچا جا سکے۔

    واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں سری لنکا کی نمائندگی کرنے والے دستے میں 51 آفیشلز اور 110 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ جوڈو ٹیم میں 3 مرد اور 2 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔

    خیال کیا جارہا ہے کہ دونوں نے ڈیمپنگ کی ہے کیونکہ وہ سری لنکا واپس نہیں جانا چاہتے ہیں، جو تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے جہاں ملک بھوک، مظاہروں، سیاسی عدم استحکام اور ایندھن، ادویات اور دیگر ضروریات کی شدید قلت سے دوچار ہے، سری لنکا اس جزیرے سے فرار ہو رہے ہیں جو حال ہی میں سیاحوں کی پناہ گاہ سمجھا جاتا تھا۔

    گزشتہ ہفتے، بحرالکاہل میں ایک بڑے مشترکہ بحری مشق میں حصہ لینے والے سری لنکا کی بحریہ کے نو ملاحوں نے امریکہ میں رہنے کی کوشش میں جہاز سے چھلانگ لگا دی وہ ملاح جو 50 افراد پر مشتمل دستے کا حصہ تھے جو ہوائی اور جنوبی کیلیفورنیا کے درمیان 26 ممالک پر مشتمل بحر الکاہل کی مشترکہ بحری مشق میں حصہ لے رہے تھے، توقع کی جا رہی تھی کہ وہ سری لنکا کے جہاز پر واپس آئیں گے جو امریکہ کی طرف سے تحفہ تھا انہوں نے 27 اور 36 کے درمیان مختلف درجوں اور عمروں کی نمائندگی کی۔

    امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ امریکی امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو گرفتاری، حراست اور ملک بدری کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے،اور جو لوگ امریکہ میں غیر قانونی طور پر موجد ہیں انہیں 10 سال تک امریکہ واپس آنے سے روکا جا سکتا ہے۔

    کامن ویلتھ گیمز: نیوزی لینڈ نے پاکستان ہاکی ٹیم کو 1-4 سے ہرادیا

    خوراک، پیسے اور ملازمتوں کی شدید قلت کےساتھ، سری لنکن قانونی اور غیر قانونی ذرائع سے بڑے پیمانے پر ملک چھوڑ رہے ہیں مرد، خواتین اور بچے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر کشتیوں میں آسٹریلیا اور پڑوسی ملک بھارت جانے کی کوشش کر رہے ہیں، غیر قانونی طور پر دوسرے ممالک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    دریں اثناء سری لنکا کے فارن ایمپلائمنٹ بیورو نے رواں ماہ کہا ہے کہ جنوری سے جولائی کے پہلے ہفتے تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد سری لنکن ملازمتوں کی تلاش میں دوسرے ممالک کو روانہ ہوئے ہیں۔

    بیورو نے ایک بیان میں کہا، "27,937 لوگ صرف اس سال جون میں ملازمتوں کے لیے بیرون ملک گئےزیادہ تر سری لنکن مشرق وسطیٰ کے ممالک کو روانہ ہو رہے ہیں۔

    کامن ویلتھ گیمز: بھارت سے مقابلے سے قبل قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو بڑادھچکا

  • پاکستانی باکسر زوہیب رشید غلطی کے باعث کامن ویلتھ گیمز سے باہر

    پاکستانی باکسر زوہیب رشید غلطی کے باعث کامن ویلتھ گیمز سے باہر

    پاکستانی باکسر زوہیب رشید غلطی کے باعث کامن ویلتھ گیمز سے باہر ہونے پر مجبور ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق باکسنگ مقابلے کے ٹیکنیکل مندوبین نے زوہیب رشید کا نام مقابلے کے ڈراز میں شامل نہیں کیا تھا۔آرگنائزنگ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستانی انتظامیہ باکسر کو جگہ نہیں دے سکتی۔

    باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری نے اس معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن، کامن ویلتھ گیمز کو خط لکھے گا اورکھیلوں کے لیے عالمی ثالثی عدالت کے ذریعے منتظمین سے ہرجانے کا مطالبہ کرے گا۔

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کامن ویلتھ گیمز 2022 میں رسائی پر پی سی بی کا اظہار مسرت

    پاکستانی باکسر زوہیب رشید کے باہر ہونے کا معاملہ سب سے پہلے اس وقت سامنے آیا جب مقابلے کے لیے قرعہ اندازی کا اعلان کیا گیا اور زوہیب کا نام فلائی ویٹ کیٹیگری کے ڈراز سے غائب تھا۔

    ویمن کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمز میں شامل کر لیا گیا

    پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) ذرائع کے مطابق جب یہ بات آرگنائزنگ کمیٹی کے نوٹس میں لائی گئی تو پاکستان باکسنگ دستے کو بتایا گیا کہ یہ غلطی کی وجہ سے ہوا ہے۔تاہم 3 دن تک معاملے کو گھسیٹنے کے باوجود غلطی کو درست نہیں کیا گیا اور مقابلے کے دن آرگنائزنگ کمیٹی نے پاکستانی انتظامیہ سے کہا کہ باکسر کو جگہ نہیں دی جا سکتی۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز برمنگھم میں شرکت کیلئے روانہ

    پی بی ایف کے سیکرٹری کرنل ناصر تنگ نے کہا کہ ‘‘یہ انتہائی مایوس کن ہے، یہ اس کھلاڑی کے لیے ذہنی اذیت ہے جو کسی اور کی غلطی کی وجہ سے تین دن تک غیر یقینی صورتحال میں رہا۔’’انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ہمارے کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی کی ہے اور ہم اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے۔