Baaghi TV

Tag: کامن ویلتھ

  • ووٹر ٹرن آوٹ میں اضافہ ،الیکشن میں یوتھ اور خواتین کی موجودگی اچھی رہی،کامن ویلتھ مبصر گروپ

    ووٹر ٹرن آوٹ میں اضافہ ،الیکشن میں یوتھ اور خواتین کی موجودگی اچھی رہی،کامن ویلتھ مبصر گروپ

    کامن ویلتھ مبصر گروپ نے پاکستان میں انتخابات پر الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ الیکشن عملے نے بہت پروفیشنل طریقے سے کام کیا ہے

    کامن ویلتھ مبصر وفد کے سربراہ ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن نےاسلام آباد میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ فیملی کا ایک اہم رکن ہے ،پاکستان ایک جمہوری ملک ہے ، جس میں انتخابات کا انعقاد ضروری اور خوش آئند ہے ، ہم نے موجودہ انتخابی عمل کا قریب سے جائزہ لیا ،ہمارا کام انتخابی عمل کا جائزہ لینا تھا ، پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق یہ ہماری ابتدائی رپورٹ ہے۔ ہم اپنی رپورٹ دولت مشترکہ اور الیکشن کمشن کو بھیجیں گے، ہم نے انتخابات کے دن متعدد پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا ،ہم نے مختلف سیاسی قائدین سے ملاقاتیں کیں ، انتخابی عمل کے بعد نتائج کے آنے میں تاخیر ہوئی ، انتخابی عمل کے دن موبائل فون سروس اور انٹر نیٹ کی بندش نے خدشات کو جنم دیا ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کو سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا تھا۔ پاکستان کو انتخابی عمل کے دوران بھی سیکورٹی خدشات کا سامنا تھا ، ہم نے کراچی، ملتان، حیدرآباد اور فیصل آباد کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا، پاکستان میں الیکشن اچھے ماحول میں ہوئے، بڑی تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنےکیلئے نکلے، نوجوانوں کی بڑی تعداد الیکشن مہم کے لیے نکلی، چند ایک واقعات ہوئے جن میں بےقاعدگیاں نوٹ کی گئیں، ایک بڑی پارٹی کو نشان سے محروم کیا گیا جو غیر تعلیم یافتہ ووٹر کیلئے مشکل تھی، الیکشن مینجمنٹ سسٹم بہترین کاوش تھی تاہم انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن نے مشکلات پیدا کیں، پاکستان کو پُرامن الیکشن پر مبارکباد دیتے ہیں، ہم فائنل رپورٹ میں تمام شکایات سےمتعلق بات کریں گے۔

    سربراہ کامن ویلتھ آبزرور گروپ ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن کا کہنا تھا کہ حالیہ الیکشن کے دوران ووٹر ٹرن آوٹ میں اضافہ ہوا ، الیکشن میں یوتھ اور خواتین کی موجودگی اچھی رہی، ہم نے دیکھا خواتین پولیس افسران بھی سیکورٹی میں موجود تھے،الیکشن کے دن کچھ واقعات کا علم ہوا ہم اس پر فائنل رپورٹ میں بات کرینگے،

    اسلام آباد سے صحافی محمد اویس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پولنگ سٹیشنوں کے اندر کیمرے لگائے گئے جس سے ووٹ کی رازداری متاثرہوئی کامن ویلتھ کی رپورٹ

    قبل ازیں فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے عام انتخابات کے حوالے سے ابتدائی مشاہدہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔فافن چئیرپرسن مسرت قدیم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی نتائج میں تاخیر کے باعث سوال اٹھ رہے ،موبائل فون اورانٹرنیٹ کی بندش سے پارلیمان کی کوشش کو نقصان پہنچایا ،انتخابات کے انعقاد سے بے یقینی کا دور بند ہوگیا ہے ،امیدواروں کی جانب سے شکایت کو الیکشن کمیشن کو جلد حل کرنے کی ضرورت ہے ، انتخابات میں شفافیت پولنگ اسٹیشن تک محدود رہی ،ریٹرننگ افسر کے دفاتر میں شفافیت پر سوال اٹھ سکتاہے،فارم 45 فیصد کی کاپی 29 فیصد پولنگ اسٹیشن کے باہر آوایزں نہیں کی گئی ،

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی

    آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا

    قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی

    این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

    تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

    پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

    انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

    تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

    آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی

    مانسہرہ سے نواز شریف جیت چکے ہیں،اسحاق ڈار کا دعویٰ

  • پشاورزلمی فاونڈیشن نےایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

    پشاورزلمی فاونڈیشن نےایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

    پشاورزلمی فاونڈیشن کے لیے اور بڑا اعزاز ،زلمی فاونڈیشن کو کامن ویلتھ کی ایکریڈیشن مل گئی-

    باغی ٹی وی : زلمی فاونڈیشن کےلیے اور بڑا اعزاز ،زلمی فاونڈیشن کو کامن ویلتھ کی ایکریڈیشن مل گئی ،زلمی فاونڈیشن بطور نان پرافٹ آرگنائزیشن کامن ویلتھ سے منسلک ہوگئی۔

    پی سی بی نے آئندہ چار سالوں کے قومی ٹیم کے ٹور پروگرام کا اعلان کر دیا

    کامن ویلتھ کی جانب سے زلمی فاونڈیشن کے پروگرامز اور کام کی تعریف گئی ہے زلمی فاونڈیشن پشاور زلمی کےچیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ کامن ویلتھ سے ایکریڈیشن زلمی فیملی کے لیے اعزاز ہے-

    جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ زلمی فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کے لیے کھیلوں ، تعلیم اور تربیت/ملازمت کے پروگرام منعقد کرتے رہیں گے-

    برطانیہ کے اینڈی مرے نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلا میچ جیت لیا

    زلمی فاونڈیشن گزشتہ سالوں کے دوران زلمی مدرسہ لیگ، زلمی اسکول لیگ اور کلیوال زلمی لیگ کا انعقاد کرچکی ہے اس کے علاوہ نوجوانوں، خواتین کے لیے کھیلوں اور تعلیم کے شعبے میں کئی پروگرامز منعقد کیے –

    زلمی فاونڈیشن نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ووکیشنل ٹریننگ اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے پراجیکٹس بھی شروع کیے سال 2022 میں زلمی فاونڈیشن کو راونڈا میں ہونے والی کامن ویلتھ ہیڈز آف گورنمنٹ میٹنگ میں نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

    کوئی بھی پاکستانی امارات کرکٹ لیگ میں جگہ نہ بناسکا،انڈین کا غلبہ

  • کامن ویلتھ گیمز کا رنگا رنگ اختتام،پاکستان کی 18ویں پوزیشن

    کامن ویلتھ گیمز کا رنگا رنگ اختتام،پاکستان کی 18ویں پوزیشن

    برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کی پوزیشن 18ویں رہی جب کہ آسٹریلیا کی برتری کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے اپنے اختتام کو پہنچ گئے۔

    کامن ویلتھ گیمز میں سب سے زیادہ تمغے آسٹریلیا نے حاصل کیے، آسٹریلیا سونے کے 67 ، چاندی کے 57 اور کانسی کے 54 میڈلز کے ساتھ نمبر ون رہا اور کینگروز نے مجموعی طور پر 178 میڈلز اپنے نام کیے۔

    کامن ویلتھ گیمز سے سری لنکن دستے کے 10 ارکان غائب

    برمنگھم میں ہونے والے گیمز میں انگلینڈ نے 57 سونے، 66 چاندی اور 53 کانسی کے میڈل جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کینیڈا نے سونے کے 26، چاندی کے 32 اور کانسی کے 34 میڈلز جیتے اور تیسرے نمبر پر رہا۔

    بھارت نے 22 سونے، 16 چاندی اور 23 کانسی کے تمغے جیت کر چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان نے سونے کے دو چاندی اور کانسی کے تین تین تمغے جیت کر 18ویں پوزیشن حاصل کی۔

    کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈیل جیتنے پر مسلح افواج، وزیراعظم کی ارشد ندیم کو

    کامن ویلتھ گیمز 2022 پیر کو برمنگھم کے الیگزینڈر اسٹیڈیم میں ایک شاندار اختتامی تقریب کے بعد اختتام کو پہنچا۔ گیمز کا جھنڈا نیچے کر کے وکٹوریہ، آسٹریلیا کے حوالے کیا گیا جو 2026 میں کامن ویلتھ گیمز کے اگلے ایڈیشن کی میزبانی کر رہا ہے۔ اختتامی تقریب کا آغاز سولیہل بینڈ اوشین کلر سین کی پرفارمنس سے ہوا۔ اس کے بعد برمنگھم میں پیدا ہونے والے بینڈ ڈیکسی مڈ نایٹ رننر کی میوزیکل پرفارمنس پیش کی گئی۔ اب تک کے سب سے بڑے بینڈز میں سے ایک، یو بی 40نے ایونٹ میں مزید اضافہ کیا، جبکہ مڈلینڈز کے علاقے کے دیگر موسیقاروں اور بینڈز نے اپنی کارکردگی سے ہجوم کو محظوظ کیا۔

    کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کےریسلرعلی اسدنےکانسی کاتمغہ جیت لیا

  • کامن ویلتھ گیمز جویلین تھرو فائنل: ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کردی

    کامن ویلتھ گیمز جویلین تھرو فائنل: ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کردی

    برمنگھم:کامن ویلتھ گیمز جویلین تھرو (نیزہ بازی) کا فائنل شروع ہوتے ہی پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کردی۔

    برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے نیزہ بازی مقابلے کے فائنل میں ارشد ندیم ایکشن میں ہیں جہاں انہوں نے پہلی باری میں 86.81 میٹر کی تھرو کی، یہ پاکستانی ایتھلیٹ کے کیریئر کی بہترین تھرو ہے۔ اس سے قبل ارشد ندیم کی بہترین تھرو 86.38 میٹر تھی۔

    البتہ ارشد ندیم کی دوسری باری ضائع ہوگئی لیکن پاکستانی ایتھلیٹ اب بھی 86.81 کی تھرو کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

    ارشد ندیم نے تیسری باری میں اپنا قومی ریکارڈ اور بہتر کر دیا،ا نہوں نے تیسری باری میں 88 میٹر کی تھرو کر دی،یہ جویلین تھرو میں کسی بھی پاکستانی کی سب سے بڑی تھرو ہے۔

    کامن ویلتھ گیمز:مردوں کی200میٹردوڑکی ہیٹ 2میں پاکستان کےشجرعباس کی پہلی پوزیشن

    ادھرترکی کے شہر کونیا میں شروع ہونے والے پانچویں اسلامک سالیٹیریٹی گیمز میں حصہ لینے والے پاکستان کے تینوں ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

    کامن ویلتھ گیمز، ریسلر انعام بٹ نے چاندی، عنایت اللہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

    اطلاعات کے مطابق ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں کو کھیلے بغیر ہی اگلے راؤنڈ میں رسائی مل گئی، مینز سنگلز ایونٹ میں تیمور خان گھانا کے کھلاڑی شمر بریٹون کے خلاف واک اوور ملنے کے بعد پری کوارٹر فائنل میں پہنچے جہاں ان کا مقابلہ لبنانی کھلاڑی سے ہوگا۔

    ویمنز سنگلز ایونٹ میں بھی پاکستان کی قومی چمپیئن حائقہ حسن کی قسمت نے بھرپور ساتھ دیا، وہ بھی حریف کھلاڑی کے خلاف کھیلے بغیر واک اوور ملنے کے بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں جہاں ان کا مقابلہ بنگلہ دیش کی قومی چیمپئن سعدیہ رحمان سے ہوگا۔

    کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کےریسلرعلی اسدنےکانسی کاتمغہ جیت لیا

    اسی ایونٹ میں پاکستان کی حور فواد نے ایک آسان مقابلے کے بعد یوگنڈا کی ٹاپ پلیئر ایرن نیکیساکو 0-3 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی جہاں اُن کا مقابلہ ترکی کی کھلاڑی سے ہوگا۔

  • کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کےریسلرعلی اسدنےکانسی کاتمغہ جیت لیا

    کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کےریسلرعلی اسدنےکانسی کاتمغہ جیت لیا

    لندن :کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک اور میڈل حاصل کرلیا، پاکستانی ریسلر علی اسد نے پاکستان کیلئے برانز میڈل حاصل کیا۔57 کلوگرام ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے علی اسد نے برانز میڈل جیتا۔ علی اسد نے برانز میڈل کی باؤٹ میں نیوزی لینڈ کے سورج سنگھ کو محض 55 سیکنڈز میں چاروں خانے چت کردیا۔

    برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد اب چھ ہوگئی ہے جن میں صرف ایک گولڈ میڈل شامل ہے۔اسی کیٹیگری کے فائنل میں بھارت کے روی نے نائیجیریا کے کھلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی پہلوانوں کی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس سے پہلے ہفتے کو پاکستان کے طیب رضا نے97 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں بھامس کے راشجی مکی کو دس صفر سے شکست دے کرکوارٹرفائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    پاکستان کے شریف طاہر 74 کلوگرام کیٹگری کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے نیوزی لینڈ کے ریسلر کو یک طرفہ مقابلے میں گیارہ صفر سے شکست دی۔

    ادھر قومی پہلوان انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں جیتا ہوا سلور میڈل لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کے نام کر دیا۔

    انعام بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ سب کی دعاؤں اور سپورٹ کا شکریہ، ‏اللّه کا شکر ہے جس نے سلور میڈل سے نوازا، یہ میڈل بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کے نام کرتا ہوں۔

  • کامن ویلتھ گیمز: نیوزی لینڈ نے پاکستان ہاکی ٹیم کو 1-4 سے ہرادیا

    کامن ویلتھ گیمز: نیوزی لینڈ نے پاکستان ہاکی ٹیم کو 1-4 سے ہرادیا

    لندن:کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق برمنگھم میں ایونٹ کے دوسرے میچ میں ٹیم پاکستان، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا کوارٹر اچھا کھیلی اور مقابلہ بغیر گول کے برابر رہا لیکن دوسرا کوارٹر شروع ہوا تو کیوی ٹیم حاوی آگئی۔

    کیوی کھلاڑی ہوگو نے دو منٹ میں دو گول داغ دیے لیکن 25 ویں منٹ میں غضنفر علی نے گول کرکے مقابلہ 1-2 کر دیا۔

    تیسرے کوارٹر میں بھی کیویز چھائے رہے اور تھامس نے اسکور 1-3 کر دیا جبکہ میچ کے آخری لمحات میں لین سیم نے ایک اور گول کردیا اور نیوزی لینڈ کو 1-4 فتح دلا دی۔

    ایونٹ میں پاکستان ٹیم دو میچز کے بعد صرف ایک پوائنٹ حاصل کر سکی ہے اور اس شکست کے بعد گرین شرٹس کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہو گئی۔

    اس سے پہلے کامن ویلتھ گیمز میں بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے بھارتی ویمنز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا۔

    کامن ویلتھ گیمز کے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں بارش کے سبب میچ 18 ، 18 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

    پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 18 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے جواب میں بھارٹی ٹیم نے 100 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 12 ویں اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔

    پاکستان ٹیم کی اننگز کا آغاز ہی مایوس کن رہا اور اسے دوسرے ہی اوور میں نقصان اٹھاناپڑا، ارم جاوید صفر کے اسکور پر بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئیں، پاکستانی ٹیم کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں، منیبہ علی 32 ، عالیہ ریاض 18 اور بسمہ معروف 17 رنزبنا کر نمایاں رہیں۔

    ان کے علاوہ عمیمہ سیہل اور عائشہ نسیم نے 10 ، 10، فاطمہ ثناء 8 ، کائنات امتیاز 2 اور طوبیٰ حسن ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئیں، ارم جاوید اور ڈیانا بیگ صفر پر آؤٹ ہوئیں۔ پاکستان کی پوری ٹیم 18 ویں اوورکی آخری گیند پر 99 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    جواب میں بھارتی ٹیم نے 100 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 38 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔بھارتی بیٹر سمرتی مندھانہ نے 63 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔

    پاکستان کی جانب سے عمیمہ اور طوبیٰ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔