Baaghi TV

Tag: کامیڈی

  • کامیڈین علی اصغر آخر  کیوں ہیں مایوس؟

    کامیڈین علی اصغر آخر کیوں ہیں مایوس؟

    بالی وڈ میں چند ایک کامیڈین کافی مشہور ہیں علی اصغر ان میں سے ایک ہیں. علی اصغر بہترین کامیڈی کرتے ہیں کمال کی کامیڈی ٹائمنگ رکھتے ہیں. علی اصغر اداکار رشی کپور کی بہترین نقل اتارا کرتے تھے ایک بار رشی کپور نے کہا بھی تھا کہ اداکار علی اصغر میری بہت اچھی نقل اتارتے ہیں اور میں ان کے اس فن س بہت متاثر ہوں. علی اصغر نے کافی عرصہ تک کپل شرما شو میں کام کیا اس شو میں وہ ایک عورت کا کردار نبھاتے تھے لیکن اچانک سے انہوں نے 2017 میں اس شو سے علیحدگی اخیتار کر لی کہا جاتا ہے کہ علیحدگی شو میں کسی دوسرے کامیڈین کی وجہ سے اخیتار کی. لیکن علی اصغر نے حال ہی

    میں ایک انٹرویو میں کپل شرما شو سے علیحدگی کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک عرصے سے کامیڈی ہی کرتا آرہا ہوں سب مجھے کامیڈین کے طور پر ہی جانتے ہیں اور دیکھنا بھی صرف عورت کے روپ میں چاہتے ہیں. ٹھیک ہے یہ میرے چاہنے والوں کی محبت ہے لیکن میں عورتوں کے کردار کرکے تھک گیا ہوں اور مجھے ڈر لگنے لگا تھا کہ کہیں میری صلاحیتیں صرف ایک ہی طرح کا کردار کرنے سے دب کر نہ رہ جائیں اس لئے مجھے کپل شرما شو سے علیحدہ ہونا پڑا. لیکن میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ میری صلاحیتوں کو کوئی آزمانے کو تیار ہی نہیں مجھے کوئی دوسرا رول دینے کو تیار ہی نہیں جو کہ میرے لئے مایوس کن بات ہے.

  • بھارتی سنگھ نے کامیڈی کے دوران سکھوں کی دل آزاری پر معافی مانگ لی

    بھارتی سنگھ نے کامیڈی کے دوران سکھوں کی دل آزاری پر معافی مانگ لی

    ممبئی: بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ نے کامیڈی کے دوران سکھوں کی دل آزاری پر معافی مانگ لی ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیارپورٹ کےمطابق خاتون کامیڈین کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جس میں وہ داڑھی مونچھوں کے حوالے سے مذاق کرتی نظر آئیں-

    اکشے کمارکی نئی آنیوالی فلم کیلئے پچاس ہزار سے زائد ملبوسات اور پانچ سو پگڑیاں تیار کی گئیں؟

    سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والوں نے داڑھی مونچھوں سے متعلق کامیڈی پر شدید ردعمل دیا، ان کا کہنا ہے کہ خاص انداز میں داڑھی اور مونچھیں رکھنا ہماری پہنچان ہے بھارتی سنگھ نے ہمارا مذاق اڑایا۔

    کامیڈین نے اپنا ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک ویڈیو ہے جو بہت وائرل ہو رہا ہے مجھے بھی بھیجا گیا میسج کیا گیا کہ آپ نے داڑھی مونچھوں کا مذاق اڑیا-

    اعجاز اسلم کے بیان پر عروہ حسین کا ردعمل

    انہوں نے کہا کہ میں نے یہ ویڈیو دو دن سے بار بار دیکھی میں نے کسی خاص دھرم یا مذہب کا مذاق نہیں اڑایا آج کل ہر کوئی داڑھی رکھتا ہے، میں نے کسی کا نام لے کر مذاق نہیں اڑایا، کامیڈی کے دوران بس ایک عام سی بات کی تھی، میں خود بھی پنجابی ہوں، امرتسر میں پیدا ہوئی ہوں کسی کو نشانہ بنانا مقصد نہیں تھا مجھے فخر ہے میں پنجابی ہوں میں پنجاب کا پورا مان رکھوں گی-

    ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کا دل دکھانے کے لیے نہیں بلکہ خوش کرنے کے لیے کامیڈی کرتی ہوں، اگر میری کسی بات سے دل آزاری ہوئی ہے تو بہن سمجھ کر معاف کر دینا۔

    پاکستانی گانے "پسوڑی” پر بھارتی اداکارہ کے ڈانس کے انٹرنیٹ پر چرچے