Baaghi TV

Tag: کانز فلم فیسٹیول

  • پاکستانی  اینیمیٹڈ فیچر فلم ‘دی کرانیکلز آف عمر و عیار’  کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش کی جائے گی

    پاکستانی اینیمیٹڈ فیچر فلم ‘دی کرانیکلز آف عمر و عیار’ کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش کی جائے گی

    کراچی: پاکستانی تھری ڈی پروڈکشن ہاؤس کی تھری ڈی اینیمیٹڈ فیچر فلم ‘دی کرانیکلز آف عمر و عیار’ کانز فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی-

    اینیمیشن پروڈکشن ہاؤس نے اپنی ماسٹر پیس تھری ڈی اینیمیٹڈ فیچرفلم دی کرانیکلز عمر وعیار کے ساتھ کانز فلم فسٹیول میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے کانز فلم مارکیٹ میں پراڈکشن ہاؤس مارچے ڈو فلم (Marche Du Film)کی بی ٹو بی آن ڈیمانڈ سروس سناڈو(Cinando)کے ذریعے اپنی اینیمیٹڈ فیچرفلم کوآن لائن پیش کرے گا۔

    ایک ایڈونچر تصور کے طورپر بیان کی گئی یہ فلم ‘طلسمِ ہوش رُبا’ کہانی سے متاثر ہے کہانی افسانوی چالاک ہیرو عمر وعیار کی سنسنی خیز مہم جوئی کو بیان کرتی ہے جب وہ مختلف حالات اور جادوئی دائروں سے گزرتا ہے۔

    پروڈکشن ہاؤس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حارث بشارت نےکہا کہ پیرس میں ہونے والا 77 واں کانز فلم فیسٹیول پاکستان کی فلم انڈسٹری کیلئے اہم ثابت ہو رہا ہے کانز فلم مارکیٹ میں ہماری فلم کی آن لائن موجودگی ناظرین کو بھرپور تفریح فراہم کرے گی، یہ پاکستان سے ابھرنے والی بھرپور کہانی اور سنیما کی صلاحیتوں کا اظہار ہےمیں یقین ہے کہ فلم کا شاندار انداز اور کہانی دنیا بھر کے ناظرین کو پسند آئے گی، ہم پاکستانی اینیمیشن انڈسٹری کی صلاحیت کو عالمی سطح پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔

  • جوائے لینڈ کے بعد ایک اور متنازعہ پاکستانی فلم کانز فلم فیسٹیول میں چھا گئی

    جوائے لینڈ کے بعد ایک اور متنازعہ پاکستانی فلم کانز فلم فیسٹیول میں چھا گئی

    جوائے لینڈ کے بعد اب پاکستان کی ایک اور فلم نے کانز فلمی میلے میں ایوارڈ جیت لیا ہے، فلم کا نام لوزنگ سائیڈ ہے اسے کانز فلم فیسیٹول میں بہترین فلم برائے انسانی حقوق کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اس فلم کو جواد شریف نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس فلم کی کہانی متنازعہ ہے جو کہ جبری مذہب کی تبدیلی پر بنائی گئی ہے۔ا س میں چار مختلف متاثرین کی جبری تبدیلی مذہب کی کہانیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔جاوید شریف کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کی سالانہ رپورٹ برائے 2021 کے مطابق صوبہ سندھ سے 27 جبری تبدیلی مذہب کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ انہیں اس موضوع پر دستاویزی فلم بنانے کا خیال آیا۔اس فلم کا مختصر سا ٹریلر جاری کیا گیا ہے اس میں حقیقی کم عمر لڑکیوں کو بھی دکھایا گیا ہے جنہیں اغوا کے بعد ان کا مبینہ طور پر مذہب تبدیل کرکے ان کی شادی مسلمان مرد حضرات سے کی گئی تھی۔ٹریلر میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے ایک عمر رسیدہ شخص بولتے دکھائی دیتے ہیں کہ بااثر مسلمان اپنی عیاشیوں کے لیے کمزور اقلیتی برادری کی کم سن لڑکیاں اٹھاکر زبردستی ان

    کا مذہب تبدیل کرتے ہیں۔اس ٹریلر کو دیکھنے کے بعد پاکستان میں کچھ حلقے اسے ملک کے خلاف سازش قرار دے رہے ہیں۔
    پاکستان کے صوبہ سندھ میں مذہب کی مبینہ جبری تبدیلی اور اقلیتی برادری کی خواتین و کم عمر لڑکیوں کے اغوا اور ان کے استحصال پر بنائی گئی دستاویزی اس فلم کوتاحال پاکستان میں ریلیز نہیں کیا گیا تاہم امکان ہے کہ اسے رواں سال کے وسط یا اختتام تک یوٹیوب پر ریلیز کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ لوزنگ سائیڈ کوکانز فلم فیسیٹیول میں ’ہیومن رائٹس‘ کی کیٹیگری میں منتخب کیا گیا تھا اور اسے نومبر 2022 کی ’ہیومن رائٹس کیٹیگری‘ کی فلم قرار دیا گیا۔تاہم ڈائریکٹر جواد شریف کا کہنا ہے کہ انہیں یقین نہیں تھاکہ ان کی فلم ایوارڈ جیتے گی لیکن انہیں خوشی ہے کہ انکے کام کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔

  • جوائے لینڈ اب پاکستان میں ریلیز ہوگی

    جوائے لینڈ اب پاکستان میں ریلیز ہوگی

    فلم جوائے لینڈ جس کی نمائش کا شائقین کو بے چینی سے انتظار تھا اس کی ریلیز پر پابندی کے بعد ان میں مایوسی کی ایک لہر دوڑ گئی تھی تاہم پابندی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک کمیٹی تشکیل دی اور وزیراعظم سمیت کمیٹی نے مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ کے ممبران کے ساتھ فلم دیکھی اور فلم میں انہیں اتنا ایشو نظر نہیں آیا کہ جس کی وجہ سے فلم پر مکمل پابندی لگا دینی چاہیے لہذا چند ایک سین کاٹ کر فلم کو پاکستان بھر میں نمائش کی اجازت دے دی گئی ہے . فلم کی پہلے ریلیز ڈیٹ 18 نومبر تھی ابھی بھی یہ اپنی طے شدہ تاریخ کو ہی ریلیز ہونے جا رہی ہے. پاکستان میں بننے والی اپنی نوعیت کی یہ پہلی فلم ہے جو کہ ایک ٹرانسجینڈر کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے. فلم کے ہدایتکار صائم

    صادق اور پرڈیوسر سرمد سلطان کھوسٹ ہیں۔فلم کو دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے (کانز) میں ایوارڈ بھی مل چکا ہے. دنیا بھر کے دیگر میلوں میں بھی یہ فلم اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھ چکی ہے. فلم کی مرکزی کاسٹ میں ثروت گیلانی ، علینہ خان اور راستی فاروق و دیگر ہیں . فلم کی نامزدگی پاکستان کی طرف سے آسکر کے لئے بھی ہو چکی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ آسکر میں یہ فلم اپنی جگہ بنا پاتی ہے یا نہیں‌.

  • فلم جوائے لینڈ انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن میں پہنچ گئی

    فلم جوائے لینڈ انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن میں پہنچ گئی

    پاکستانی فلم ”جوائے لینڈ” نے دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کانز میں جیوری کے دل جیتتے ہوئے ایوارڈ اپنے نام کیا. کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنا یقین اہمیت کا حامل ہے اور یہ اعزاز اس سے پہلے کسی پاکستانی فلم کے حصے میں نہیں آیا تھا. کانز فلم فیسٹیول کے بعد اس فلم کو انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (IFFM) کی کیٹیگری بیسٹ فلم فرام دی سبکونٹی نینٹ میں نامزد کیا گیا ہے۔ یہ یقینا پاکستان کے لئے اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ایک اعزاز ہے. فلم جوائے لینڈ کے ہدایتکار صائم صادق اس موقع پر کہتے ہیں‌ کہ یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور میں اس فیسٹیول میں شرکت کے لیے بہت

    پرجوش ہوں۔یادرہے کہ فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس کو سرمد کھوسٹ اوراپوروا چرن نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ثانیہ سعید، ثناء جعفری، علی جونیجو، علینہ خان، ثروت گیلانی، راستی فاروق سمیت دیگر اداکار شامل ہیں .جب سے فلم جوائے لینڈ نے کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتا ہے تب سے پاکستانیوں کی بھی خواہش ہے کہ اسے پاکستان میں بھی ریلیز کیا جائے، اس حوالے سے ہدایتکار صائم صادق کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں فلم موسم سرما میں ریلیز کی جائیگی ،پاکستانی شائقین فلم جوائے لینڈ کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں.

  • فلم جوائے لینڈ پاکستان میں بھی ریلیز کرنے کا پلان

    فلم جوائے لینڈ پاکستان میں بھی ریلیز کرنے کا پلان

    کانز فلم فیسیٹیول میں جیوری ایوارڈ جیتنے والی فلم ”جوائے لینڈ“ کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے ۔جب کانز فلم فیسیٹیول میں اس فلم کو عزت بخشی گئی ہے تب سے پاکستان میں بھی فلمی شائقین کی خواہش ہے کہ انہیں بھی یہ فلم دیکھنے کا موقع دیا جائے ۔رپورٹس کے مطابق یہ فلم جلد ہی سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی اور اس بات کی تصدیق لکھاری صائم صادق کی انسٹاگرام پوسٹ سے بھی ہو گئی ہے اس پوسٹ کے مطابق فلم جوائے لینڈ کو نہ صرف پاکستان بلکہ امریکہ ،آسٹریلیا ،کینڈا اور برطانیہ کے فلم فیسٹیولز میں بھی پیش کیا جائیگا بعداذاں اسے پاکستان کے سینما گھروں کی زینت بھی بنایا جائیگا ۔صائم صادق کی پوسٹ کے مطابق ابھی فلم کو سڈنی کے فلم فیسیٹول میں پیش کیا جا رہا ہے پاکستا ن میںکب ریلیز کی جائیگی اس کا اعلان جلد ہی کیا جائیگا ۔
    یاد رہے کہ پروڈیوسر سرمد کھوسٹ اور اپوروا چرن کی اس ایوارڈ یافتہ فلم میں علی جونیجو، علینا خان، سفینہ جعفری اور دیگر اداکاروں نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔یہ پاکستان کی پہلی فلم ہے جسے دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے میں جیوری ایوارڈ ملا ہے ۔سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم کملی حال ہی میں سنیما گھروں یں ریلیز ہوئی ہے لوگوں کی بڑی تعداد فلم دیکھنے کےلئے جا رہی ہے